دعوتِ اسلامی کے شعبہ تعلیم للبنات کے تحت ٹوبہ زون کی اطراف سمندری کابینہ کی ڈویژن گوجرہ روڈ میں  دارالاحسان اسکول اور 3 سنی جامعات میں Mentality vs Reality سیشن کا انعقاد ہواجن میں ٹیچرز اور اسٹوڈنٹس نے شرکت کی۔

مبلغہ دعو ت اسلامی نے ٹیچرز اور اسٹوڈنٹس کےدرمیان سنتوں بھرا بیان کیا اور شعبےکےدینی کام کاتعارف پیش کرتےہوئےانہیں ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنےکاذہن دیا۔آخر میں ا سکول کی پرنسل نے اپنے اسکول میں ہفتہ وار درس شروع کروانے کی نیت بھی پیش کی۔ 


دعوتِ اسلامی کے شعبہ تعلیم للبنات کے تحت گزشتہ دنوں  جڑانوالہ زون کی اطراف ستیانہ کابینہ کی ڈویژن ستیانہ میں قائم زین پبلک اسکول میں دینی حلقے کا انعقاد ہواجس میں ٹیچرز اور اسٹوڈنٹس نے شرکت کی۔

شعبہ تعلیم کی ذمہ داراسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کرتےہوئےٹیچرز کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنےکاذہن دیااوراسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ میں داخلہ لینے کی ترغیب دلائی ۔اسکول پرنسپل نے تاثرات دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں بہت کچھ سیکھنے کو ملا ۔ ہماری خواہش ہے کہ اس طرح کے سیشن منعقد ہوتے رہنے چاہئیں ۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام  کراچی ایسٹ زون 2 گلزار ہجری کابینہ میں بذریعہ کال مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں کابینہ اور ڈویژن نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون نگران اسلامی بہن نے ماہ ربیع الاول کے نکات سمجھاتے ہوئے آقا ﷺ کو ایصال ثواب کا تحفہ پیش کرنے کے لئے خوب تقسیم رسائل کرنےکاذہن دیا نیز محافل نعت منعقد کرنے اور جھنڈے لگوانے اور چراغاں کروانے کے اہداف دیئے۔ ساتھ ہی صفر المظفر میں ہونےوالےماہانہ دینی حلقے میں بیانات کرنے کے حوالے سے نکات سمجھائےجس پر اسلامی بہنوں نے اہداف کو مکمل کرنے کی نیتیں پیش کیں۔


دعوتِ اسلامی کے تحت فیصل آباد ریجن میں شعبہ محفل نعت و دینی حلقےکی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ کال مدنی مشورہ ہوا جس میں اراکین زون اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

رکن ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے دینی حلقےو محفل نعت کرنےکےحوالےسےاسلامی بہنوں کومدنی پھول دیئے اور ماہانہ کارکردگی جدول وقت پر جمع کروانے کی ترغیب دلائی۔اس کےساتھ ہی شعبے کی تقرری مکمل کرنےکے حوالے سے اہداف دیئےجس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام  گلستان جوہر کابینہ میں’’ آئیے دینی کام سیکھیں‘‘کورس کا انعقاد ہوا۔ کابینہ نگران اسلامی بہن نے ہفتہ وار سنتوں بھرےاجتماع میں پابندی سے شرکت کرنے کا ذہن دیا۔اس کےعلاوہ دعوت اسلامی کےدیگر شعبہ جات میں دینی کام کرنےکےانداز بتائے ۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ فنانس ڈیپارٹمنٹ  للبنات کے تحت کراچی ریجن کوئٹہ زون کی جناح اور خضدار کابینہ میں مدنی مشوروں کاانعقاد ہوا جن میں کابینہ و ڈویژن نگران مع مشاورت کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شعبے کےدینی کام کےبارے میں بتاتے ہوئے ذمہ دار اسلامی بہنوں کو ای-رسید پر کام کرنے اور فنانس ڈیپارٹمنٹ کے تحت ہونےوالےچندہ کی تنظیمی و شرعی احتیاطوں کا ٹیسٹ دینے کے متعلق اہداف دیئے جس پرذمہ دار اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں بھی پیش کیں۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں  پاکپتن زون میں قائم جامعۃ المدینہ گرلزکے مدنی عملے اور طالبات کےدرمیان مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ اور ذیلی حلقے کی ذمہ داراسلامی بہنوں سمیت طالبات نے شرکت کی۔

ڈویژن نگران اسلامی بہن نے طالبات کو گھر درس دینے کا ذہن دیا اور ہفتہ وار سنتوں بھرےاجتماع میں شرکت کرنےاورمدنی مذاکرہ دیکھنےکی ترغیب دلائی نیز طالبات کو تنظیمی ذمہ داری لینے کاذہن دیا جس پر طالبات نے اچھی اچھی نیتیں پیش کیں ۔


دعوت اسلامی کےتحت  ڈیرہ اسماعیل خان زون پہاڑپور کابینہ میں ماہانہ مدنی مشوره ہوا جس میں کابینہ تا ڈویژن سطح کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نےماہ ربیع الاول میں ہونے والی محافل نعت واجتماعات کے نکات پر کلام کیااور ڈویژن نگران اسلامی بہنو ں کو دینی کام کرنےکےاہداف دیئے۔مزید ماتحتوں سے کارکردگی شیڈول اور ماہانہ کارکردگی وقت پر وصول کرنے کی ترغیب دلائی نیزہفتہ واررسالے کامطالعہ کرنےکاذہن بھی دیا۔ اس کےعلاوہ مدنی مذاکرہ اور ہفتہ وار سنتوں بھرےاجتماع کی کارکردگی سافٹ ویئرپر انٹر کرنے کا طریقہ سکھایا ۔


دعوتِ اسلامی کےشعبہ تعلیم للبنات کےتحت تخفظ عقیدہ ختم نبوت کے سلسلے میں پاکستان بھر میں مختلف مقامات پرتربیتی سیشن کا انعقاد کیا گیاجن کی تفصیلات پیش خدمت ہیں:

براہِ راست ہونےوالے تربیتی سیشن کی تعداد:23

آن لائن ہونےوالے تربیتی سیشن کی تعداد:7

جن میں اسلامی بہنوں کی تعداد:638 


دعوتِ اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ للبنات کےتحت گزشتہ دنوں پہاڑپور کابینہ میں نیکی کی دعوت کاسلسلہ ہوا جس میں چشمہ ڈویژن نگران اسلامی بہن نےمقامی اسلامی بہنوں کےہمراہ گھر گھر جاکر نیکی کی دعوت دی۔ اسلامی بہنوں کوہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کی برکتیں بتا کر انہیں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں پابندی کے ساتھ شرکت کرنے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔

اسی طرح شعبہ علاقائی دورہ للبنات کےتحت زنجانی کابینہ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ تاعلاقائی سطح کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ زون ذمہ داراسلامی بہن نےشعبے کےدینی کاموں کےحوالےسےاسلامی بہنوں کو نکات بتائے۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام  کراچی ایسٹ زون 1ملیر کابینہ میں قائم دارالسنہ للبنات میں مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں مدنی عملے نے شرکت کی۔

کراچی ریجن نگران اسلامی بہن اسلامی بہن نےاسلامی بہنوں کی تربیت کرتے ہوئے انہیں دارالسنہ کے نظام کو بہتر بنانے کاذہن دیا اور کورس کرنے والی اسلامی بہنوں سے نرمی و شفقت بھرا انداز اختیار کرنے اور ان کی اچھی تربیت کرنے کےحوالےسےمدنی پھول دیئے۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کراچی ایسٹ زون 1 ملیر کابینہ ماڈل کالونی میں مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں علاقہ تا ڈویژن سطح کی نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن نگران اسلامی بہن نے ماہ ربیع الاول میں ہونےوالےاجتماعات اورمحافل نعت کےمتعلق نکات سمجھائےاوراسلامی بہنوں کو آپس میں مل جل کردینی کاموں کو مضبوط بنانے کا ذہن دیا ۔اس کے علاوہ ہفتہ وار مدنی مذاکرہ سننے پر حوصلہ افزائی کی اور تحائف بھی دیئے ۔ مزیدہفتہ واررسالہ کارکردگی میں اضافے کےلئے اہداف دیئے۔