دعوتِ اسلامی کے شعبہ تعلیم (اسلامی بہنیں) کے زیر اہتمام 15 نومبر 2021ء کو محمودہ آ باد اور اورنگی ٹاؤن کابینہ میں مدنی مشوروں کا انعقاد ہوا جن میں ڈویژن اور علاقائی سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

زون ذمہ دار اسلامی بہن نے دینی کام کرنے حوالے سے اسلامی بہنوں کی ذہن سازی کی اور شعبہ تعلیم سطح پر اپنی نعم البدل تیار کرنے کی ترغیب دلائی ۔ مزید اسکولز میں دینی حلقے لگانے کےحوالے سے اہداف دیئے ۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 15 نومبر 2021ء کو جڑانوالہ کابینہ ڈویژن جڑانوالہ میں دینی حلقہ کا انعقاد ہوا جس میں ذمہ دار  اور عوام اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ڈویژن ذمہ دار اسلامی بہنوں نے سنتوں بھرا بیان کیا جس میں درود پاک پڑھنے کی ترغیبی دلائی اور اسلامی بہنوں کوٹیلی تھون کے لئے ذہن دیا گیا۔ مزید عوام اسلامی بہنوں کو آٹھ دینی کاموں میں حصہ لینے کی نیتیں کروائی ۔

٭دوسری طرف دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 15 نومبر 2021ء کومیانوالی زون، اطراف حافظ والا کابینہ ڈویژن دوآبہ میں محفل نعت کا انعقاد ہوا جس میں ڈویژن نگران اور کثیر تعداد میں عوام اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ڈویژن نگران اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار سنتوں بھرےاجتماع میں شرکت کرنے کا ذہن دیا۔ مزید ٹیلی تھون کی ترغیب دلائی جس پر کچھ اسلامی بہنوں نے ہاتھوں ہاتھ رقم جمع کروائی اور کچھ اسلامی بہنوں نے بعد میں ٹیلی تھون کی نیتیں پیش کیں۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ شب و روز للبنات کے  زیر اہتمام 14 نومبر 2021ء کو میانوالی زون، اطراف نمل کابینہ کا فیصل آباد ریجن کی رکن ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورہ لیا۔

مدنی مشورے میں جامعۃ المدینہ کی معلمات کو مدنی خبروں کو بنانے کے حوالے سے مدنی پھول سمجھائے۔ اس کے بعد کابینہ سطح پر شب و روز کی ذمہ دار کا تقرر کیا اوران کو شعبے کے دینی کاموں کو کرنے کا انداز سمجھایا نیزہر ہر ذمہ دار کو بروقت دینی کاموں کی خبریں بڑھانے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 14 نومبر 2021ء  کو میانوالی کابینہ کےعلاقے دندہ شاہ بلاول میں ایک نئے مقام پر سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں زون و کابینہ نگران، شعبہ شب و روز کی رکن ریجن اور عوام اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر کابینہ نگران اسلامی بہن نے ’’اعلیٰ حضرت کی سیرت‘‘ کے موضوع پر بیان کیا اور ذمہ داراسلامی بہنوں کو نیک اعمال کرنے اور ہر ہفتہ سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کا ذہن دیا نیز دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔ اس کے علاوہ ٹیلی تھون کی نیتیں کروائی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔

٭دوسری جانب دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 14 نومبر 2021ء کو میانوالی زون، اطراف نمل کابینہ میں مدنی مشورے کا انعقاد ہواجس میں زون و کابینہ نگران اور مشاورت کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون نگران اسلامی بہن نے’’خبر گیری‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیااور اسلامی بہنوں کے سابقہ دینی کاموں کی کارکردگی کا فالو اپ کیا ۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 13 نومبر 2021ء بروز ہفتہ بن قاسم زون ٹھٹھہ کابینہ میں کابینہ سطح کا مدنی مشورہ  منعقد ہوا جس میں کابینہ مشاورت و ڈویژن نگران ومشاورت کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن نگران اسلامی بہن نے ’’مرشد کی محبت و اطاعت‘‘ کے موضوع پر بیان کیا۔ دینی کاموں کی اہمیت بتاتے ہوئے شیڈول وقت پر جمع کروانے کا ذہن دیاجس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔

٭مدنی مشورے کے بعد ٹھٹھہ کابینہ نگران اسلامی بہن کے گھر جاکر ان سے ملاقات کی اور والد کے انتقال پران سے تعزیت کرتے ہوئے دعائے مغفرت کی۔ تعزیت کے بعد گجو کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کے درمیان مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں کراچی ریجن نگران اسلامی بہن نے ذمہ داراسلامی بہنوں کو نئے مقامات پر ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات شروع کرنے اور مدارس المدینہ کے آغاز کرنے کے اہداف دیئے۔

٭اسی طرح مکلی میں قائم جامعۃ المدینہ گرلز عبد اللہ شاہ اصحابی کی طالبات کے درمیان تربیتی بیان کا سلسلہ ہوا جس میں کراچی ریجن نگران اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے طالبات کو دینی کاموں کی ذمہ داری لینے کا ذہن دیا اور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں پابندی سے شرکت کرنے کی نیتیں بھی کروائیں۔

٭بعدازاں ایک شخصیت خاتون کے گھر جاکر ان سے ملاقات کی اور ان کے بیٹے کے انتقال پر تعزیت کرتے ہوئے انہیں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں آنے کی دعوت دی۔

٭علاوہ ازیں ایک ڈاکٹر فیملی کی شخصیت اسلامی بہن سے ان کے گھر جا کر بیٹے کی شادی کی مبارک دی اور ان کو شعبہ تعلیم کے تحت ہونے والے دینی کام میں حصہ لینے کی دعوت دی نیز مکلی کی وسائٹی میں دینی حلقے لگانے کی ترغیب دلائی ۔


 دعوتِ اسلامی کے شعبہ مکتبۃ المدينہ ( اسلامی بہنیں) کے تحت 14 نومبر 2021ء کو ڈیرہ اسماعیل خان زون ڈویژن پينالہ میں محفل نعت کا انعقاد ہوا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

زون ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور محفل نعت میں شریک اسلامی بہنوں کو تقسیم رسائل اورگھريلو صدقہ بکس رکھنے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے ہاتھوں ہاتھ نیتیں پيش کیں۔


دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں  ڈیرہ اسماعیل خان زون پہاڑ پور کابینہ میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں کابینہ و ڈویژن سطح تک اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

زون نگران اسلامی بہن نے ’’ خبر گيری ‘‘کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور ذمہ داراسلامی بہنوں کو پابندی سے مدنی مشورے میں شرکت کرنے کاذہن دیا ۔ مزید ٹیلی تھون کے لئے خوب کوششِ کرنے اور ہفتہ وار رسالہ کارکردگی بروقت جمع کروانے کی ترغیب دلائی نیز تقرريوں کا جائزہ لیکر تقريوں کے حوالےسےاہداف بھی پیش کئے۔


دعوتِ اسلامی کےشعبہ  ڈونیشن بکس (اسلامی بہنیں)کے زیر اہتمام 14 نومبر2021ء کو پہاڑ پور کابینہ میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں ڈویژن مشاورت ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے شعبے کے دینی کاموں کو مضبوط بنانے کے حوالے اسلامی بہنوں کومدنی پھول بتائے اور گھريلو صدقہ بکس رکھنے کی ترغیب دلائی نیز ٹیلی تھون کے لئے کوشش کرنے کا ذہن بناکر وقت پر کارکردگی جمع کروانے کی ترغيب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔


دعوتِ اسلامی کے تحت 13 نومبر 2021ء  بروز ہفتہ جنوبی لاہور زون داتا صاحب کابینہ بلال گنج ڈویژن میں اصلاح اعمال اجتماع ہوا جس میں35 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔ مبلغہ دعوت اسلامی نے ’’اپنی اصلاح کيسے کی جائے‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور رسالہ نیک اعمال کے ذریعے اپنے اعمال کا جائزہ کرنے کا ذہن دیا ۔


دعوتِ اسلامی کے تحت 13 نومبر2021ء   بروز ہفتہ حافظ آباد کابینہ میں ماہانہ مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں ڈویژن تا ذيلی مشاورت کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو دینی کاموں کو کرنے کے حوالے سے اپڈیٹ نکات بتائے اور مدنی مذاکرہ دیکھنے،ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کاذہن دیا۔ 


دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز  کے تحت 13 نومبر 2021ء بروز ہفتہ لاہور ریجن حافظ آباد زون میں بذريعہ انٹر نیٹ ماہانہ مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں زون ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

ریجن ذمہ داراسلامی بہن نے مدنی مشورے میں موجود اسلامی بہنوں کو تقرریاں مکمل کرنے پر اہداف دیئے اور ٹیلی تھون پر کلام کرتے ہوئے اس کے لئے بھر پور کوشش کرنے کی ترغیب دلائی ۔ اس کے علاوہ متفرق کورسز اور احکام وراثت کورس کا فالو اپ ليا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ شب و روز (اسلامی بہنیں)کے تحت 13 نومبر 2021ء کو بذریعہ کال مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں ریجن سطح شعبہ شب و روز ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

تلاوتِ قراٰن پاک اور نعت رسول ﷺ کے ساتھ مدنی مشورے کا آغاز ہوا ۔ اس کے بعد پاکستان سطح شعبہ شب و روز ذمہ دار اسلامی بہن نے ’’عاجزی و انکساری‘‘ کے موضوع سنتوں بھرا بیان کیا اور سفری شیڈول اور بہتر ماہانہ کارکردگی پر ذمہ داراسلامی کی حوصلہ افزائی کی مزید کارکردگی بہتر کرنے، بروقت ماتحت کا مدنی مشورہ لینے اور تقرریاں مکمل کرنے کا ذہن دیا جس پر ذمہ داراسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔