ڈیرہ
اسماعیل خان زون پہاڑ پور کابینہ میں سيکھنے سکھانے کے ماہانہ حلقہ کا انعقاد
دعوتِ
اسلامی کے تحت 27 نومبر 2021ءکو ڈیرہ اسماعیل خان زون پہاڑ پور کابینہ میں سيکھنے
سکھانے کے ماہانہ حلقہ کا انعقاد ہوا جس میں مقامی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت
کی ۔
زون
ذمہ دار اسلامی بہن نے ’’ آئيے دينی کام سیکھئے‘‘ کورس کے نصاب ميں سے نکات سمجھائے اور ساتھ ساتھ پريکٹيکل جدول بھی کروايا نیزڈویژن سطح کی تقرری
بھی کی اور کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو عاملات نیک اعمال بننے کا ذہن دیا ۔
شعبہ
تعلیم (اسلامی
بہن)
کے تحت 27 نومبر 2021 ءبروز ہفتہ دعوت اسلامی کے لئے گھر سے کام کرنے والی اسلامی
بہنوں کے لئے تربیتی سیشن کا انعقاد ہوا جس
میں اسٹوڈنٹس و شعبہ ذمہ دارسمیت کم و بیش 50 اسلامی بہنوں اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
سیشن میں شریک اسلامی بہنوں کو اردو کمپوزنگ، آن لائن سیشن مینج کرنا اور تشہیری
مواد بنانے کا انداز بیان کیا گیا جس پر اسلامی بہنوں نے دعوت اسلامی کا دینی کام مزید احسن انداز میں کرنے کی اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
٭اسی
طرح شعبہ تعلیم (اسلامی بہن) کے تحت 28 نومبر2021 ءبروز اتوار آن لائن سیشن Lets
Ask کا انعقاد کیا گیا جس میں شعبہ سے تعلق
رکھنے والی کم و بیش76 شخصیات ٹیچرز،لیڈی پرنسپلز و لیڈی ڈاکٹرز
نے شرکت کی۔
اس سیشن میں شخصیات سے پہلے سے لئے گئے نماز کے
موضوع پر سوالات کے جوابات مدنیہ اسلامی بہن نے دارالافتاء اہلسنت کے فتاویٰ کی
روشنی میں دیئے۔علاوہ ازیں اسلامی بہنوں
کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے اور مدنی مذاکرہ دیکھنے کی دعوت دی گئی ۔
شاہ فیصل نمبر 4 میں قائم فیضان
اکیڈمی اسکول سسٹم میں مدنی مشورے کا
انعقاد
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ کے تحت 29 نومبر 2021 ء کو شاہ فیصل نمبر 4 میں قائم فیضان اکیڈمی اسکول سسٹم میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں اسکول اسٹاف کی 35 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
پاکستان ذمہ دار اسلامی بہن نے اسکول میں مدرسۃ المدینہ (اسلامی بہنیں) کے درجات اور تجوید و قراٰن سے متعلق کورسز کروانے پر کلام کیا۔ اس کے ساتھ ہی تمام اسٹاف کو اپنی تجوید درست کرنے اور ضروری دینی علوم سیکھ کر اپنی
اسٹوڈنٹس کی اس کے مطابق تربیت کرنے کا ذہن
دیا ۔
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال (اسلامی
بہنیں)کے
تحت 27 نومبر2021ء کو پشاور زون کابینہ نوشہرہ رسالپور ڈویژن میں ڈویژن
سطح پر اصلاح اعمال اجتماع منعقد کیا گیا
جس میں 27 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
اجتماع
پاک کا آغاز تلاوت قراٰن پاک اور نعت رسول پاک ﷺ سے ہوا
۔ بعدازاں زون ذمہ دار اسلامی بہن نے رسالہ نیک سے اجتماعی جائزہ کروایا اور
اس جائزہ کے ذریعے رسالہ نیک اعمال میں موجود سوالات کو نيو اسلامی
بہنوں کو سمجھائے نیز انہیں عاملات نیک اعمال بننے کا ذہن دیا ۔
جنوبی
لاہور زون میں قائم جامعۃ المدينہ گرلز میں 12 دن کا دینی کام کورس
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے تحت 20 نومبر 2021ء کو جنوبی لاہور زون میں قائم جامعۃ المدينہ گرلز
میں 12 دن کا دینی کام کورس ہوا جس ميں
درجہ ثالثہ کی طالبات دينی کام کورس کررہی ہیں۔
مزید لاہور ریجن ميں کم و بیش 43 مقامات پر یہ کورس
جاری ہے اس کورس کے ذریعے عالمہ بننے والی طالبات کو دینی کام کرنے کا طریقہ سکھایا جاتا ہےجس سےمستقبل
ميں دينی ماحول سے وابستہ رکھنے کے لئے کچھ تنظمی ذمہ دارياں دی
جاتی ہيں۔ اس طرح زون ، علاقہ اورحلقہ سطح پر ذمہ دار اسلامی بہنوں کی تعداد
کو مکمل کيا جاتا ہے۔
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ روحانی علاج (اسلامی بہنیں)کے
تحت، 26 ، 28،27نومبر 2021ء کو گجرانوالہ
کے علاقہ فريد ٹاؤن میں تين دن کے رہائشی
کورس کا انعقاد ہوا جس میں لاہور ریجن کی
2 زون گوجرانوالہ اور نارووال کی کم و بیش
19 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔ اس کورس میں اسلامی بہنوں کو شعبے کے دینی کام کرنے
کے حوالے سے تربیت کی گئی ۔
شمالی
لاہور زون اطراف ڈيفنس کابینہ ڈویژن ہيئر
فورڈمیں مدنی مشورے کا انعقاد
دعوتِ
اسلامی کے تحت 27 نومبر2021ء کو شمالی
لاہور زون اطراف ڈيفنس کابینہ ڈویژن ہيئر فورڈمیں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں کابینہ مشاورت ڈویژن مشاورت اور
ذيلی مشاورت کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ
نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کے 8 مدنی کاموں کے حوالے تربیت کی جس میں دينی کاموں کو بڑھانے کی نيتيں اور
کارکردگی کو بہتر بنانے پر اہداف دیئے جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں ۔
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ ( اسلامی بہنیں) کے تحت 27 نومبر2021 ء کو شمالی لاہور زون ميرا
حسين زنجانی کابینہ میں مدنی مشورے کا انعقاد
ہوا جس میں کابینہ تا ذيلی سطح
تک کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
کابینہ نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو علاقائی دورہ جدول کے مطابق کرنے کا ذہن دیا اور
ذيلی حلقے تک کی علاقائی
دورے کی کارکردگی کا فالو
اپ کرنے کی ترغیب دلائی جس پر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا
اظہار کیا۔
دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 29 نومبر 2021ء کو ڈی جی خان میں زون سطح پر مدنی مشورہ
ہوا جس میں زون سطح تک کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
عالمی
مجلسِ مشاورت کی نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کام کرنے، رسالہ
کارکردگی میں اضافہ کرنے،حسنِ اخلاق
اپنانے پر مدنی پھول دیئےاورتقرریاں مکمل
کرنے،ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں مکتبۃ المدینہ کا اسٹال لگانے،مدرسۃ المدینہ (اسلامی بہنیں) و
گھر مدرسۃ المدینہ بڑھانے اور سافٹ وئیر
میں رسالہ کارکردگی انٹری کرنے کے اہداف
دیئے۔ آخر میں حوصلہ افزائی کے لئے تحائف بھی پیش کئے۔
٭علاوہ
ازیں عالمی مجلسِ مشاورت کی نگران اسلامی بہن نے شعبہ محبتیں بڑھاؤ کے تحت ایک حلقہ لگایا جس میں جو اسلامی بہنیں پہلے دینی کام کرتی
تھیں مگر اب نہیں کرتیں ان سے ملاقات و انفرادی کوشش کرتے ہوئے ان کی رضا مندی کے ساتھ انہیں ذمہ داریاں دی اور حوصلہ افزائی کے لئے تحائف
دیئے۔
دعوتِ
اسلامی کے تحت 29 نومبر2021ء بروز پیر
پاکستان کے شہر فیصل آباد کابینہ میں محفل نعت کا انعقاد ہوا جس میں
مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
پاکستان نگران اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور مہمان اسلامی بہنوں
کو دینی کاموں کی ترغیب دلاتے ہوئے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی نیت
کروائی اور انہیں تحائف بھی پیش کئے۔
٭دوسری جانب دعوتِ اسلامی کے تحت 29نومبر 2021ء بروز پیر پاکستان کے شہر فیصل آباد میں پاکستان مجلس مشاورت کی نگران اسلامی بہن نے نگران پاک کابینہ کے بچوں کی امی کی طبیعت کی آزمائش پر ان کے گھر
جاکر ان کی تیمارداری کی اور ان کے لئے دعائے صحت کی اور
تحائف دیئے۔
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال کے تحت 22 نومبر 2021 بروز پیر نیو کراچی کابینہ ڈویژن اللہ والی اور مسرور
کالونی میں اصلاح اعمال اجتماعات کا انعقاد ہوا جن میں 56 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
کابینہ
مشاورت ذمہ دار اسلامی بہنوں نے ’’
اپنی اصلاح کیسے کی جائے؟‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا ۔نعت شریف، منقبت ،مناجات بھی ہوئی نیز ڈویژن نگران اسلامی بہن نے نفلی روزوں کی فضیلت بیان کی اور روزوں کی نیتیں بھی کروائی۔
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال اور علاقائی
دورہ کے زیر اہتمام 22 نومبر 2021ء
برزو پیر ٹھٹھہ کابینہ ڈویژن دھابے جی میں مدنی مشورہ ہوا جس میں شعبہ اصلاح اعمال اور شعبہ علاقائی دورہ کی ریجن تا ذیلی نگران
سطح کم و بیش 45 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
اس مدنی
مشورے میں ریجن اور زون نگران اسلامی
بہنوں نے ذمے داراسلامی بہنوں کودینی کام کو
کرنے کے حوالے سے ذہن سازی کی ۔ اس کے علاوہ شعبہ جات سے متعلق نئی معلومات فراہم کی اور اپنے شعبے کو مضبوط بنانے پر مدنی پھول دیئے۔
Dawateislami