دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال (اسلامی بہنیں) کے زیرِ اہتمام 20 نومبر 2021 بروز ہفتہ قائد آباد کابینہ ڈویژن مجید کالونی میں قائم اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ میں اصلاح اعمال اجتماع منعقد کیا گیا جس میں کم و بیش 70 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اجتماع پاک کا آغاز سورہ ٔرحمٰن کی تلاوت سے کیا گیا نعت و اجتماعی جائزہ کے بعد نفل روزوں کی ترغیب دلائی گئی پھر کابینہ مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا ۔ آخر میں خصوصی دعا ہوئی اور دعا کے بعد صلوة و سلام و اختتامی دعا پڑھائی گئی۔


دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام 22 نومبر 2021 برزو پیر ٹھٹھہ کابینہ ڈویژن کے علاقہ حاجی آدم رند گوٹھ میں محفل نعت کا انعقاد ہوا جس میں شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کی گوادر زون ذمہ دار سمیت کم و بیش 300 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور دعوت اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی دعوت دی ۔ اجتماع کے بعد سلام و مصافحہ اور انفرادی کوشش بھی کی گئی جس کے نتیجے میں کئی اسلامی بہنوں نے اجتماع میں شرکت کی نیت بھی پیش کی۔ آخر میں تقسیم رسائل بھی ہوئے۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام  24 نومبر 2021ء بروز بدھ جامعۃالمدینہ کریمیہ قادریہ کورنگی کی ناظمہ کے انتقال کے موقع پر لواحقین سے تعزیت کا سلسلہ ہوا اس موقع پر کراچی ریجن نگران اسلامی بہن نے مرحومہ کی لواحقین رشتہ دار اسلامی بہنوں سے تعزیت کرتے ہوئے انہیں دینی ماحول سے وابستہ رہنے اور علمِ دین کی خدمت کرتے رہنے کا ذہن دیا۔ آخر میں مرحومہ کے لئے دعا بھی کروائی ۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں ملتان کابینہ احمد پور شرقیہ ڈویژن احمد پور صدر کے ذیلی حلقے میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

نگران عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماع پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی چینل دیکھنے اور ہفتہ وار رسالہ کے مطالعہ کرنے کا ذہن دیا ۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات (اسلامی بہنیں)کے تحت 27 نومبر 2021ء کو شجاع آباد زون ملیسی کابینہ جہانیاں میں دینی حلقے کا انعقاد ہوا جس میں پاک سطح شعبہ رابطہ برائے شخصیات ذمہ دار اسلامی بہن نے اہلِ ثروت اسلامی بہن سے ملاقات کی اور ان کو مدرسۃ المدینہ آن لائن میں ایڈمیشن لینے کی ترغیب دلائی ، ساتھ ہی دعوت اسلامی کے دینی کام کرنے کا ذہن دیا ۔

٭علاوہ ازیں دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت 28 نومبر 2021ء کومظفر گڑھ زون میں دینی حلقے کا انعقاد ہوا ۔ اس میں ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں بھر ا بیان کیا نیز مدرسۃ المدینہ آن لائن میں ایڈمیشن لینے کا ذہن دیا اور آخر میں شخصیات کو کتب و رسائل کے تحائف پیش کئے گئے۔

٭اسی طرح دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت 28 نومبر 2021ء کو مظفر گڑھ کابینہ میں قائم Girls College کی Sports Instructor اسلامی بہن سے پاکستان سطح ذمہ دار اسلامی بہن کی ملاقات ہوئی ۔ اس موقع پر ان کو پاکستان ذمہ دار اسلامی بہن نے Sports سے تعلق رکھنے والی اسلامی بہنوں میں درس دینے اور دینی کاموں میں تعاون کرنے کا ذہن دیا ۔

٭دوسری جانب دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت 29 نومبر 2021ء کو مظفر گڑھ میں Pakistan کی Master Trainer Scoop کی Executive Director اور ممبر ضلع کونسل کی اسلامی بہن سے ملاقات کا سلسلہ ہوا۔ ان کو پاکستان ذمہ دار اسلامی بہن نے علاقہ سطح پر شعبہ رابطہ کی ذمہ داری دیجس پر انہوں نے شخصیات میں دعوت اسلامی کے دینی کام کرنے کی نیت پیش کی ۔

دعوت اسلامی کےشعبہ روحانی علاج  (اسلامی بہنیں)کے زیر اہتمام 27 نومبر 2021ء کو نیو کراچی کابینہ میں دعائے صحت اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں کم وبیش 100 سے زائد اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

تلاوت قراٰن پاک اور نعت رسول ﷺ سے آغاز ہوا۔ اس کے بعد ڈونیشن بکس ڈویژن مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے ’’بیماری پر صبر کےفضائل‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اسلامی بہنوں کو نماز (صلوت الحاجات) پڑھنے کی ترغیب دلائی جس پر نماز پڑھیں گئی۔ اس کے بعد زون مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے رقت انگیز دعا کروائی ۔آخر میں تعویذ ات عطاریہ کا بستہ لگایا گیا جس سے تقریباً 141 تعویذات دیئے گئےنیزکم و بیش 81 اوراد وظائف بھی دیئے گئے ۔

٭دوسری طرف دعوت اسلامی کےشعبہ روحانی علاج کے زیر اہتمام 27 نومبر 2021ء کو ملیر کابینہ کے علاقے ماڈل کالونی میں دوہرائی اجتماع کا سلسلہ ہواجس میں ریجن مشاورت اور زون مشاورت ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

پاکستان مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے شعبے کی اہمیت بتاتے ہوئے شعبے کے دینی کام کرنے کے نئے مدنی پھول بتائے اور دینی کام کرنے کا ذہن دیا ۔ اس کے بعد تعویذات عطاریہ کی دوہرائی کا سلسلہ ہوا۔ آخر میں اچھی کارکردگی پر اسلامی بہنوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئےان کو تحائف پیش کئے گئے، دعا اور صلوۃ و سلام کے بعد اختتام ہوا ۔


دعوتِ اسلامی  کی طرف سے 28 نومبر 2021ء کو مظفر گڑھ زون میں زون سطح پر مدنی مشورہ ہوا جس میں مختلف شہروں مظفر گڑھ،مظفر گڑھ اطراف،روحیلاں والی،جتوئی وغیرہ سے اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

عالمی مجلسِ مشاورت کی نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کا دینی کام کرنے ،رسالہ کارکردگی میں اضافہ کرنے،حسنِ اخلاق اپنانے پر مدنی پھول دیئے۔

٭دوسری طرف مظفر گڑھ زون میں سیکھنے سکھانے کے حلقے کا انعقاد ہوا جس میں شخصیات اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ نگران عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے دینی حلقہ میں ’’ دنیا کی مذمت اور اپنے وقت کا درست استعمال کرنے کا طریقہ‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا نیز اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے اور اپنے اداروں میں درس دینے کا ذہن دیا۔ 


دعوتِ اسلامی کے شعبہ تعلیم(اسلامی بہنیں) کے زیر اہتمام 25 نومبر2021ء کو لاہور ریجن فيروزپور روڈ میں قائم گورنمنٹ ہسپتال ميں نماز کورس کا انعقاد کیا گيا جس میں 12 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

سیشن میں شریک اسلامی بہنوں کو مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے نماز کے فرائض و واجبات کے بارے میں بتاتے ہوئے انہیں نماز کا پرکٹیکل بھی کرکے سمجھایا۔ آخر میں ’’نماز کا طریقہ‘‘ رسالے بھی تقسیم کئے گئے۔ 

دعوتِ اسلامی کے  شعبہ تعلیم (اسلامی بہنیں)کی جانب سے 25 نومبر 2021ء کو لاہور ریجن فيروزپور روڈ کابینہ میں قائم( Bab e arqam school،Nalain e mustafa school،Al rehman school، Scholars school، Punjab Lycetuff school، Green Lyceum school Govt primary school nishter ) میں نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا ۔

کابینہ ذمہ داراسلامی بہن نے مذکورہ اسکولوں میں وزٹ کیا اور اسکولز لیڈی پرنسپلز کو مکتبۃ المدینہ کے مطبوعہ کلر فل ترجمہ قراٰن بنام ’’معرفۃ القراٰن کے پاروں اور صراط الجنان و مدنی قائدے کا تعارف پیش کیا ۔

باب ارقم اسکول پرنسپل کو صراط الجنان کی جلد تحفے کے طور پر پيش کی جبکہ باقی اسکولز ميں معرفۃالقراٰن کے پارے پيش کرتے ہوئے اسکول میں ان کے نفاذ کا ذہن دیا جس پر انہوں اچھی اچھی نیتوں کا اظہارکیا۔


دعوتِ اسلامی کے تحت  24 نومبر 2021ء کو لاہور ریجن شمالی زون مياں مير کابینہ ڈویژن گڑھی شاہو میں قائم The Lycum اسکول میں نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا جس میں کابینہ ذمہ داراسلامی بہن نے معلمہ اسلامی بہن کے ساتھ ملکر اسکول کی ميڈم سے ملاقات کی۔ انہيں دعوت اسلامی کے دينی کاموں کا تعارف پیش کیا جس پر انہوں نے دینی کاموں کو خوب سراہا اور اسکول میں ترجمہ و تفسير کے لئے معرفۃالقراٰ ن اور عجائب القراٰن مع غرائب القراٰن کتاب کو طالبات میں بطور نصاب نافذ کرنے کی نیت کا اظہار ۔ 


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام  27 نومبر 2021ء کو شجاع آباد زون جہانیاں کابینہ میں زون سطح پر مدنی مشورہ ہوا جس میں میلسی اور میلسی اطراف کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

عالمی مجلسِ مشاورت کی نگران اسلامی بہن نےاسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کا دینی کام کرنے اور ہفتہ وار رسالہ کارکردگی میں اضافہ کرنے،حسنِ اخلاق اپنانے پر مدنی پھول دیئے۔ اس کے علاوہ تقرریاں مکمل کرنے اور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں مکتبۃ المدینہ کا اسٹال لگانے نیز مدرسۃ المدینہ (اسلامی بہنیں) و گھر مدرسۃ المدینہ کی تعداد بڑھانے کے اہداف دیئے ۔

٭اس کے علاوہ جہانیاں میں سیکھنے سکھانے کے حلقے کا انعقاد ہوا جس میں مقامی شخصیات اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر نگران عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ’’ سخاوتِ مصطفٰی ﷺ‘‘کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا نیز شخصیات اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے اور ٹیلی تھون مہم میں یونٹ دینے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے ہاتھوں ہاتھ یونٹس جمع بھی کروائے۔


اسلامی بہنوں کے شعبہ کفن دفن کے زیر اہتمام 27نومبر 2021 کو حیدر آباد ریجن میں بذریعہ انٹر نیٹ مدنی مشورے کاانعقاد کیا گیاجس میں ریجن تا زون سطح تک کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

پاکستان سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے ماہانہ کارکردگیوں کے حوالے سے اور کارکردگی شیڈول سے متعلق اپ ڈیٹ نکات بتائے۔ اس کے علاوہ جائزہ فارم پر بھی مکمل فالو اپ رکھنے کا ذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں پیش کیں ۔