
دعوتِ اسلامی کے تحت 17 نومبر 2021ء کو محلہ
اقبال آباد گلبرگ میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں پشاور مکتبۃ المدینہ زون ذمہ دار اور مدرسۃ المدينہ زون ذمہ دار سمیت
20 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
زون ذمہ دار اسلامی بہن نے ’’وليوں کے سردار‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا
اس میں غوث پاک رحمۃ اللہ عليہ کے حالات زندگی کرامات اور اوصاف پرتفصیل سے بيان کیا ۔
مزیداجتماع پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دینی کاموں میں حصہ لینے کا
ذہن دیا اور ٹیلی تھون کی مد میں رقم جمع کروانے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں
کااظہارکیا۔
ڈیرہ
اسماعیل خان زون پہاڑ پور کابینہ میں بذریعہ کال مدنی مشورے کا انعقاد

دعوتِ اسلامی کے تحت 17 نومبر 2021ء کو لاہور ریجن
ڈیرہ اسماعیل خان زون پہاڑ پور کابینہ میں بذریعہ کال مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا
جس میں رنگپور ڈویژن کی ڈویژن علاقہ اور ذيلی نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
زون نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی کو دینی کام کرنے کےحوالے سے اپڈیٹ نکات بتائے اور
ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں تعداد بڑھانے کی دعوت دی جس پر اسلامی بہنوں نے دینی کاموں کو بڑھانے کے حوالے سے مزید کوشش کرنے کی نیتیں کیں ۔
کراچی بن قاسم زون کابینہ بن قاسم شاہ لطیف میں
جامعہ فیضانِ صحابیات کا افتتاح

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کراچی بن قاسم زون بن قاسم کابینہ شاہ لطیف میں جامعہ فیضانِ صحابیات
کا افتتاح ہوا اس موقع پر افتتاحی محفل کا
انعقاد کیا گیا۔
اس افتتاحی تقریب میں زون نگران، کابینہ نگران،
پاکستان مدرسۃ المدینہ نگران ، ریجن نگران، جامعۃ المدینہ اور مدرسۃ المدینہ کی
معلمات اور عوام اسلامی بہنوں سمیت کم و بیش 200 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ قراٰنِ پاک
اور نعتِ رسول ﷺ سے ہوا۔ اس کے بعد صاحبزادیِ
عطار سلمھا الغفارنے مبارکباد دیتے ہوئے اسلامی بہنوں کو فیضانِ شریعت کورس میں داخلہ لینے کی دعوت دی نیز درست مخارج کے ساتھ قراٰنِ پاک پڑھنے کا
ذہن دیتے ہوئے دعوت اسلامی کے مدرسۃ المدینہ میں داخلہ لینے کا ذہن دیا۔ ساتھ ہی
علم دین سیکھنے اور اپنے بچوں کی دینی تربیت کرنے کی بھی ترغیب دلائی۔ مزید گھر میں دینی ماحول بنانے کے تعلق سے بھی مدنی
پھول دیئے۔ اس کے علاوہ اس جامعہ کو اسلامی
بہنوں کا دارالسنہ بنانے کا اعلان فرمایا اور دعوت اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے
اجتماع میں شرکت کی دعوت بھی دی۔
ریجن نگران اسلامی بہن نے’’ ماں ‘‘کے
موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے ماؤں
کی ذہن سازی کی کہ وہ اپنے بچوں کی تربیت اسلامی طرززندگی پر کریں نیز ٹیلی تھون پر بھی
کلام کیا اور فیضانِ شریعت کورس میں ایڈمیشنز
لینے کے تعلق سے بھی گفتگو کی۔ اسلامی بہنوں نے فیضانِ نماز کورس کرنے، مدرسۃ المدینہ
اور جامعۃ المدینہ میں داخلہ لینے نیز ٹیلی
تھون مہم میں شریک ہونے کی نیتوں کا اظہار کیا۔

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 18نومبر 2021 ء کو
کراچی ریجن کوئٹہ زون اورجناح کابینہ میں سیکھنےسیکھانےکے ماہانہ حلقوں کا انعقاد
ہوا جن میں 72 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
سیکھنےسیکھانےکے حلقوں میں آڈیو کے ذریعے نگران شوریٰ کا بیان ’’ایک
ذمہ دار کو کیسا ہوناچاہیئے‘‘ سنا گیا۔ اس کے بعد مبلغات دعوت اسلامی نے فقہ میں مریض کی نماز کا طریقہ کار سکھایا نیز اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں آنے کی
دعوت دی۔
٭اسی طرح دعوت اسلامی کے شعبہ سیکھنے سکھانے کے
زیر اہتمام 18نومبر2021ء بروز جمعرات( خضدار ، گلستان جوہر کی
ڈویژن بھٹائی آباد، میمن نگر، عمر خيل، لکی
مورت اور محمودآباد کابینہ کے 5 ڈویژنز )میں سیکھنےسیکھانےکے ماہانہ حلقوں کا انعقاد ہوا جن میں 193 ذمہ دار اسلامی
بہنوں کی شرکت کی ۔
ان حلقوں میں بذریعہ کیسٹ ’’ احساس ذمہ داری‘‘ کے موضوع پر نگران
شوریٰ کا سنتوں بھرا بیان سنایا گیاجس پر
بیان کے بعد ذمہ داراسلامی بہنوں نے دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی نیتیں پیش کیں۔

دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام 15 نومبر 2021ء کو کراچی ایسٹ زون 2 گلزار
ہجری کابینہ میں ماہانہ مدنی مشورہ ہواجس میں کابینہ نگران و مشاورت اور ڈویژن
نگران و مشاورت کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی
۔
مدنی
مشورے میں’’ غصے کے
نقصانات ‘‘سے
متعلق سنتوں بھرا بیان ہوا ۔ اس کے بعد
مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کو ٹیلی
تھون کے نکات سمجھاتے ہوئے اس کے لئے زیادہ
سے زیادہ انفرادی کوشش کرنے کی ترغیب دلائی اور مدارس المدینہ،جامعات المدینہ اور
کنز المدارس بورڈ کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی نیز بلڈنگ ذمہ دار بنانے کے لئے اہداف دیئے گئے اور
ہفتہ وار رسالہ پڑھنے اور سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد میں اضافے کی نیتیں بھی کروائیں گئیں۔

دعوتِ
اسلامی کے شعبہ کفن دفن
(اسلامی بہنیں)کے
تحت 13 نومبر 2021ء بروز ہفتہ کراچی ایسٹ زون 2 لیاقت آباد کابینہ ڈویژن شریف آباد میں مدنی مشورے کا
انعقاد ہوا جس میں کابینہ تا علاقائی سطح
تک کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
زون
مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے علاقہ اور
ڈویژن کے اسپیشل دینی کام کے متعلق نکات پر کلام کیا اور شیڈول کے حوالے سے اسلامی بہنوں کی طرف سے کئے جانے والے سوالات کے جوابات دیئے۔ مزید ماہانہ تربیتی سیشن رکھوانے اور ٹیسٹ کے لئے اسلامی بہنوں کو تیار
کرنے کا ذہن دیا جس پر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔

دعوتِ
اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات (اسلامی
بہنیں)
کے تحت 16 نومبر2021ء کو لیاقت آباد کابینہ ڈویژن دستگیر میں محفل نعت کا انعقاد ہوا جس میں کم وبیش 350 اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
پاکستان
سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے ’’ سیرتِ
غوث پاک رحمۃ اللہ علیہ ‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار سنتوں
بھرے اجتماع میں شرکت کرنے،مدنی چینل دیکھنے نیز دینی کاموں کو کرنے کے حوالے سے ذہن سازی بھی کی۔ آخر میں صاحبزادی
ِ عطار سلمھاالغفار نے دعا فرمائی
۔
٭ اسی
طرح دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت 15 نومبر 2021 ء بروز پیر کراچی
ایسٹ زون 2 لیاقت آباد اور ناظم آباد کابینہ میں سہ ماہی مدنی مشوروں کا سلسلہ ہوا جن میں ریجن تا
علاقائی سطح تک کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغات دعوت اسلامی نے علاقاء تا ڈویژن سطح تک کے دینی کاموں کو کرنے کے حوالے سے نکات بتائے اور کارکردگی شیڈول میں بہتری لانے کے متعلق مدنی پھول دیئےجس پر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔

دعوتِ
اسلامی کے شعبہ محفل نعت کے تحت گزشتہ
دنوں کراچی ایسٹ زون 1 کورنگی ساڑھے 3 میں
ماہانہ مدنی مشورے کاانعقاد ہوا جس میں محفل
نعت اور دینی حلقہ (سیکھنے سکھانے کا حلقہ )کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ
مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو کارکردگی شیڈول پر عمل کرنے کی ترغیب دلائی اور دینی حلقے بنام ( سیکھنے سکھانےکا حلقہ ) منعقد
کرنے کے حوالے سے نکات بتائے۔ مزید ماہانہ مدنی مشورے کو مضبوط بنانے کے حوالے سے ذہن سازی کی ۔

دعوتِ
اسلامی کے شعبہ فنانس ڈیپارٹمنٹ (اسلامی بہنیں) کے
تحت گزشتہ دنوں کراچی ایسٹ زون 1 ملیر میں مدنی مشورے کا
انعقاد ہوا جس میں زون تا کابینہ سطح تک کی فنانس ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
زون ذمہ
دار اسلامی بہن نے مختلف کابینہ کے بستوں کا آڈٹ لیا اور setting place کے نظام میں ذمہ داراسلامی بہنوں کی کوشش کو سراہا اور حوصلہ
افزائی کی۔ اس کے بعد ای- رسید پر ڈونیشن وصول کرنے کی ٹریننگ دی۔

دعوتِ
اسلامی کے شعبہ کفن دفن کے تحت 13 نومبر 2021ء
بروز ہفتہ کراچی ایسٹ زون 1 ملیر کابینہ ڈویژن جناح اسکوائر میں کفن دفن تربیتی اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں
21 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغہ
دعوت اسلامی نے ’’ کفن دفن‘‘ کے
موضوع پر بیان کیا۔ اس کے بعد غسل میت دینے ا ور کفن کاٹنے و پہنانے کا عملی طریقہ بتایا نیز دعوت اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات سے آگاہ
کرتے ہوئے اسلامی بہنوں کو دینی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا ۔ اس کے علاوہ کفن دفن ٹیسٹ کی ترغیب دلانے پر 6 اسلامی بہنوں نے ٹیسٹ دینے کی نیت کی۔
.jpg)
دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام 14 نومبر2021ء برزو
اتوار کراچی بن قاسم زون ڈویژن میر پور ساکرو میں شخصیات اجتماع ہواجس میں زون
مشاورت، مدرسۃالمدینہ کی کابینہ نگران اور مدرسات سمیت کم و بیش 200 اسلامی بہنوں
نے شرکت کی۔
زون
نگران اسلامی بہن نے ’’غوث پاک کے فضائل‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اسلامی بہنوں کو اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ میں پڑھنے کا ذہن دینے کے ساتھ
ساتھ ٹیلی تھون مہم میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی جِس پر اسلامی
بہنوں نے عطیات جمع بھی کروائے۔

دعوتِ
اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال (اسلامی
بہنیں)کے
زیرِ اہتمام 13 نومبر 2021ء برزو ہفتہ کراچی بن قاسم زون قائد آباد کابینہ میں مدنی مشورے کا انعقاد
ہوا جس میں کم و بیش 38 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
زون
مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے ’’اپنی اصلاح کیسے کی جائے‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اپنی
اصلاح کاطریقہ بتایا نیز امیرِ اہل سنت دامت برکاتہم العالیہ کاعطا کرده نیک اعمال کا رسالہ سمجھانے کے ساتھ
ساتھ نیکیوں میں اپنے شب و روز بسر کرنے کا ذہن دیا نیز نفلی روزے رکھنے کی بھی ترغیب دلائی ۔
٭اسی
طرح دعوت اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال کے تحت 15 نومبر2021ء بروز پیر کراچی ایسٹ زون 1 ملیر کابینہ ڈویژن
ماڈل کالونی علاقہ عباسی مارکیٹ میں اصلاح
اعمال اجتماع ہواجس میں31 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔ ڈویژن سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اسلامی بہنوں کو نفلی
روزے رکھنے کی ترغیب دلائی ۔
٭دوسری
جانب شعبہ اصلاح اعمال کے تحت 13 نومبر 2021ء
بروز ہفتہ کراچی ایسٹ زون 2 لیاقت
آباد کابینہ ڈویژن شریف آباد میں مدنی مشورے کا انعقاد ہواجس میں کابینہ تا ذیلی سطح تک کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے
شرکت کی ۔
زون
مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے علاقہ اور
ڈویژن کے اسپیشل دینی کام کے نکات پر کلام کیا اور شیڈول میں بہتری لانے کے بارے میں نکات پیش کئے۔ مزید اصلاح اعمال اجتماع منعقد
کرنے اور مدنی مذکراہ دیکھنے کی ترغیب
دلائی۔