دعوتِ اسلامی کے تحت  13 نومبر 2021ء بروز ہفتہ میر پور خاص زون ٹنڈو محمد جان کابینہ میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں ریجن نگران اسلامی بہن نے ’’ محبت مرشد کی اہمیت‘‘ کے موضوع پر بیان کیا اور مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کو تنظیمی کاموں کو مضبوط کرنے کے لئے کوششِ کرنے کا ذہن دیا۔ مزید 26 دن کے مدنی قاعدہ کورس میں شرکت کے لئے ذہن دیا۔ نئی جگہوں میں دینی کام بڑھانے کے لئے اجتماعات شروع کرنے کا ہدف دیا۔

اس کے بعد ذمہ دار اسلامی بہن کے گھر والدہ کی تعزیت کا شیڈول بنا اور وہاں ہونے والی محفل نعت میں ثواب بڑھانے کے ذرائع اور اپنے محرومین کے ایصال ثواب کے لئے ٹیلی تھون میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔

٭دوسری جانب دعوت اسلامی کے تحت 15 نومبر2021ء بروز پیربذریعہ انٹر نیٹ حیدرآباد ریجن مشاورت ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ منعقد ہوا ۔مدنی مشورے میں اسلامی بہنوں کی سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور انہیں آئندہ کے لئے اہداف دیئے گئے۔


عوام کو علمِ دین کے زیور سے آشنا کرنے کے لئے  شعبہ مکتبۃ المدینہ آسان اور دلچسپ انداز میں خوب صورت سرورق کے ساتھ کُتب ورسائل شائع کرتاہے اور ان کے حصول کی آسانی کے لئے ممکنہ صورت میں ذیلی حلقے میں ہونے والےاسلامی بہنوں کے سنتوں بھرے اجتماعات، دینی حلقوں ، دارالسنہ اور اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ میں مکتبۃ المدینہ کے اسٹال لگائے جاتے ہیں جن کی کارکردگی درج ذیل ہیں:

اکتوبر 2021ءمیں سنتوں بھرے اجتماعات میں لگنے والے اسٹال کی تعداد: 6ہزار260

اسلامی بہنوں کے مدرسۃالمدینہ میں لگائے گئے اسٹال کی تعداد : 2 ہزار 481

ماہانہ ڈویژن دینی حلقوں میں لگائے گئے اسٹال کی تعداد : 417

دارالسنہ میں لگائے گئے اسٹال کی تعداد: 10

کل آرڈر کی تعداد: 1 ہزار156

اکتوبر 2021ء میں ہونے والے تقسیم رسائل کی کارکردگی

تقسیم کی گئی کُتب کی تعداد:8 ہزار204

تقسیم کئے گئے رسائل کی تعداد:8 لاکھ ہزار ،93 ہزار،789


’’ماہنامہ فیضان مدینہ‘‘ دعوت اسلامی کا ہر مہینے شائع ہونے والا میگزین ہے۔ اس میں ہر مہینے 40 سے زائد مختلف اور دلچسپ  مضامین شامل کئے جاتے ہیں۔ اس کی سالانہ بکنگ کروانے والوں کے لئے ہمارے پیرو مرشد امیر اہل سنت دامت برکاتہم العالیہ نے بہت سی دعاؤں سے بھی نوازا ہے۔اکتوبر2021ءمیں بھی اسلامی بہنوں نے ماہنامہ فیضان مدینہ کی بکنگ کروائی ۔

الحمدللہ عزوجل اکتوبر2021ء تک ادارتی اور غیر ادارتی شعبہ جات کی 5 ہزار820 ذمہ داراسلامی بہنیں بکنگ کروا چکی ہیں۔ انفرادی طور پر 276سادہ اور 367کلر فل ماہنامہ فیضان مدینہ خریدے گئے۔ 35سادہ اور 57کلر فل ماہنامہ فیضان مدینہ کی بکنگ کی گئی ۔ مزید 27سادہ اور 47کلر فل ماہنامہ فیضان مدینہ کی رقم جمع کروائی جا چکی ہے ۔اس کے علاوہ181 سادہ اور 111کلر فل ماہنامہ فیضان مدینہ کی بکنگ کی نیتیں پیش کی گئی ۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 13 نومبر 2021ء  کو پنجاب کالونی میں محفل نعت کا انعقاد ہوا جس میں عالمی مجلس مشاورت کی نگران اسلامی بہن نے ’’ سیدنا غوث الاعظم رضی اللہ عنہ کے عزت و مرتبہ‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور دعوت اسلامی کے شعبہ جات کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے محفل نعت میں شریک اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے اور ذمہ داریاں لینے کا ذہن دیا ۔ آخر میں نئی اسلامی بہنوں سے ملاقات بھی کی ۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 13 نومبر 2021ء  کو کراچی بن قاسم زون ٹھٹھہ کابینہ میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں کابینہ تا ذیلی سطح تک کی 23 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن نگران اسلامی بہن نے دینی کاموں میں بہتری لانے کےحوالے سے مدنی پھول دیتے ہوئے ذمہ دار اسلامی بہنوں کو اپنے شیڈول پر عمل کرنے اور تقرریاں مکمل کرنے پر کلام کیا جس پر اسلامی بہنوں نے دینی کاموں کو مضبوط کرنے کی نیتیں پیش کیں۔ 


دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن(اسلامی بہنیں ) کے زیر اہتمام 11 نومبر2021ء بروز جمعرات اورنگی ٹاؤن کابینہ 5 نمبر ، کوئٹہ جوائنٹ روڈ

اور حسن گوٹھ میں کفن دفن اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں 43 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ڈویژن ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اسلامی بہنوں کو کفن کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ سکھایا۔مزید غسل دینے کا طریقہ بھی سکھایا۔اس کے علاوہ دعوت اسلامی کے اصلاحی و فلاحی کاموں کے بارے میں بتاتے ہوئے انہیں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کا ذہن دیا ۔


دعوتِ اسلامی کے  شعبہ اصلاح اعمال (اسلامی بہنیں) کے تحت 11 نومبر 2021ء بروز جمعرات کراچی ساؤتھ زون 2 بلدیہ ٹاؤن کابینہ ڈویژن نیو سعیدآباد میں گیارہویں شریف کے سلسلے میں اجتماع منعقد کیا گیا جس میں 20 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ڈویژن ذمہ دار اسلامی بہن نے’’ اپنی اصلاح‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اورنفلی روزوں کی ترغیب دلائی نیز رسالہ نیک اعمال کا تعارف پیش کرتے ہوئے اسلامی بہنوں کو رسا لہ نیک اعمال کا جائزہ کرنے کا ذہن دیا ۔

٭دوسری جانب شعبہ اصلاح اعمال کےزیر اہتمام 13 نومبر 2021ء بروز ہفتہ کراچی ساؤتھ زون 2 اورنگی ٹاؤن کابینہ میں مدنی مشورہ کا انعقاد کیا گیاجس میں کابینہ تا ذیلی سطح تک کی 19 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

زون مشاورت ذمہ داراسلامی بہن نے شعبےکوبہتر بنانے کے حوالے سے کلام کیا اورنفلی روزہ رکھنے سے متعلق فضائل بتا کر نفلی روزے رکھنے کا ذہن دیا نیز ربیع الثانی میں اصلاح اعمال اجتماع اچھے انداز میں کرنے کا ذہن دیا۔

٭اسی طرح دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال (اسلامی بہنیں)کے تحت 13 نومبر 2021ء بروز ہفتہ کراچی ساؤتھ زون 2 بلدیہ ٹاؤن کابینہ ڈویژن مہاجر کیمپ میں گیارہویں شریف کے سلسلےمیں اجتماع منعقد کیا گیا اور نیک اعمال کا بستہ بھی لگایا گیا جس میں 44 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

٭علاوہ ازیں دعوت اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال کے زیر اہتمام 14نومبر 2021ء کو کراچی ریجن کوئٹہ زون میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں کابینہ تا ڈویژن سطح تک کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

مبلغہ دعوت اسلامی نے ’’خبر گیری‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اصلاح اعمال اجتماع کے مدنی پھول سمجھائے۔شعبے کے دینی کاموں کو مضبوط بنانے کی ترغیب دلائی ۔


دعو تِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیر اہتمام  8 نومبر 2021ء بروز پیر کراچی ایسٹ زون 2 میں مدنی مشورے کاانعقاد ہوا جس میں کابینہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مدنی مشورہ میں زون نگران اسلامی بہن نے ماہانہ شیڈول کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے اسلامی بہنوں کو رسالہ کارکردگی بروقت سافٹ ویئر پر انٹر کرنے کا ذہن دیا ۔ اس کے علاوہ احکامِ وراثت کورس پر بھی کلام کیا اور ٹیلی تھون کے حوالے سے بھی اپ ڈیٹ لی ۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاح  اعمال (اسلامی بہنیں) کے زیرِ اہتمام 13نومبر 2021ء بروز ہفتہ سُرجانی ٹاؤن کابینہ ڈویژن خدا کی بستی میں ماہانہ مدنی مشورہ منعقد کیا گیا۔ اس مدنی مشورے میں 8 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو شعبے کے دینی کاموں کو مضبوط کرنے، نیک اعمال کا رسالہ پُر کرنے اور اپنے عمل کوبڑھا نے کا ذہن دیا نیز یوم قفل مدینہ اور مدنی مذاکرہ دیکھنے کی کارکردگی میں اضافہ کرنے سے متعلق مدنی پھول دیئے جس پر اسلامی بہنوں نے عمل درآمد ہونےکی اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔


دعوتِ اسلامی کے  شعبہ تعلیم (اسلامی بہنیں) کے تحت 11 نومبر2021ء بروز جمعرات کراچی ساؤتھ زون 2 بلدیہ ٹاؤن کابینہ میں مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں کابینہ تا علاقائی سطح تک کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورہ میں شعبہ تعلیم کے حوالے سے نکات بتائے۔مزید ذمہ دار اسلامی بہنوں کو دینی کاموں کو کرنے کےحوالےسے اپ ڈیٹ کیا اور ایک اسلامی بہن کو ڈویژن ذمہ داری کے لئے تیار کیا نیز اسکولز میں دینی حلقے لگانے سے متعلق اہداف دیئے ۔ 


دعوتِ اسلامی کے شعبہ محفلِ نعت کے تحت 11نومبر  2021ء کو کراچی ساؤتھ زون 1 گلشن اقبال کابینہ میں ایصال ثواب کے سلسلے میں محفل نعت کا انعقاد ہوا جس میں 100سے زائد اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

صاحبزادیِ عطار سلمھاالغفار نے اس موقع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور محفل نعت میں شریک اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں آنے کی دعوت دی نیز مدنی مذاکر ہ دیکھنے کا ذہن بھی دیا۔ آخر میں زون نگران اسلامی بہن نے دعا کروائی اور ٹیلی تھون جمع کروانے کی ترغیب دلائی ۔


گلستانِ جوھر کابینہ  ڈویژن بھٹائی آباد بمقام جوہر اسکوائر میں دعوت اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ کے زیر اہتمام 11 نومبر بروز جمعرات کو کابینہ تا ذیلی ذمہ دار اسلامی بہنوں کے درمیان مدنی مشورہ ہوا جس میں ذمہ دار اسلامی بہن نے ٹیلی تھون اور نفلی روزوں کی ترغیب دلائی اور کارکردگی وقت پر جمع کرنے کا ذہن دیا جس پر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔