دعوتِ  اسلامی کے زیر اہتمام 19ستمبر 2022ء کو کراچی میں محفلِ نعت کا انعقاد ہوا جس میں صاحبزادی عطار ، نگران عالمی مجلس مشاورت، کورسز ذمہ دار(عالمی سطح) اور فار ایسٹ ریجن نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

نگران عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن نے ’’اللہ پاک کی نعمت پر شکر ادا کرنے‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا ۔ اس موقع پر صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار نے شرکت کی۔ اس کے بعد لانڈھی کی ایک اسلامی بہن کو ان کے یہاں ہونے والی خوشی کی تقریب پر مبارک باد دی۔

٭دوسری طرف کورنگی میں سیکھنے سکھانے کے ماہانہ دینی حلقے کا انعقاد ہوا جس میں صاحبزادی عطار سلمہا الغفار، کورسز ذمہ دار عالمی سطح ، فارایسٹ ریجن نگران اور نگران عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

عالمی سطح کورسز ذمہ دار اسلامی بہن نے ’’نعت خوانی ‘‘سے متعلق مدنی پھول بیان کئے اور دینی کاموں میں بہتری لانے سے متعلق نکات بیان کئے۔ آخر میں صاحبزادی عطار سلمہا الغفار نے دعا کروائی ۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ  مدرسۃ المدینہ بالغات کے تحت 16 ستمبر2022ء کو حیدرآباد سٹی میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں مدرسات، ڈویژن تا ٹاؤن 50 ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

عالمی مجلس مشاورت کی رکن اسلامی بہن نے شعبے کے متفرق دینی کا موں کا فالو اپ کیا نیز جلد ناظرہ ٹیسٹ پاس کرنے اور درجہ جائزہ مفتشہ بناکر تفتیشی نظام مضبوط بنانے، تقرری مکمل کرنے نیز نئے مدارس اور کورسز کے آغاز کا ہدف دیا۔ اس کے علاوہ گلی گلی مدرستہ المدینہ کھولنے کا ذہن بھی دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔


16ستمبر2022 ء بروز جمعۃ المبارک  دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات اور شعبہ قاعدہ ناظرہ کورسز کے تحت تکمیل قرآن کرنے والی 36 طالبات کے لئے حیدرآباد آفندی ٹاؤن میں تقسیم اسناد اجتماع کا سلسلہ ہوا ۔

٭ اس اجتماع میں مختلف شہروں حیدرآباد ،کوٹری، لطیف آباد، ٹنڈو محمد جام، دادو اور جامشورو کی تقریبا 80 اسلامی بہنو ں سمیت عالمی وپاک شعبہ ذمہ دار ، حیدرآباد کی ڈویژن تا ٹاؤن سطح کی نگران و مشاورتوں کی اسلامی بہنوں نے شرکت کر کے طالبات کی حوصلہ افزائی کی۔

٭ آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت رسول ﷺ سے ہوا۔ بعدازاں عالمی مجلسِ مشاورت ذمہ داراسلامی بہن نے ’’تعلیم قرآن عام کرنے اور اس کی اہمیت‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا جس میں بیش بہار تربیت کے مدنی پھول دیئے اس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔ آخر میں عالمی و پاک مشاورت شعبہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کے ذریعے طالبات کو اسناد پیش کئیں گئیں۔

٭اسی طرح اچھی کارکردگی والی ذمہ داران و مدرسات کو بھی حوصلہ افزائی کے طور پر تحائف دیئے گئے۔

٭سند حاصل کرنے والی طالبات نے مزید مدرسات تیارکرکے مدرسۃ المدینہ بالغات، گلی گلی مدرسہ کھلوانے اور قاعدہ ناظرہ کورسز کروانے کا ہدف بھی لیا ۔


دعوتِ اسلامی کےتحت    15ستمبر2022ء بروز جمعرات پاکستان کے شہر راولپنڈی میں آن لائن مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں پاک سطح شعبہ رابطہ اور صوبہ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

نگران پاکستان مشاورت اسلامی بہن نے شعبہ رابطہ کے مدنی پھولوں پر آن لائن مدنی مشورہ لیا جس میں صوبہ نگران اسلامی بہنوں کو اس شعبے کی اہمیت بیان کی نیز شعبے کا ماہانہ مدنی مشورہ لینے ، تقرریاں مکمل کرنے اور شعبے کے دینی کاموں کوبڑھانے کے اہداف دیئے۔


دعوتِ اسلامی کےتحت    14ستمبر2022ء بروز بدھ راولپنڈی ڈسٹرکٹ اور اسلام آباد سٹی کے 4 جامعات المدینہ کی درس ِ نظامی اور فیضان شریعت کورس کی فار غ التحصیل 129 طالبات کی ردا پوشی ہوئی۔ان اجتماعات میں شعبہ جامعۃ المدینہ گرلز کی ذمہ داران، ناظمات، معلمات، مفتشات اور سرپرست اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

نگران پاکستان اسلامی بہن نے یوم عرس اُم عطار اور ردا پوشی اجتماع کے موقع پر جامعۃ المدینہ فار گرلز فیضان عطار راولپنڈی کی اسلامی بہنوں کی ردا پوشی کی جبکہ دیگر مقامات پر مبلغات دعوتِ اسلامی نے فارغ التحصیل طالبات کی ردا پوشی کرتے ہوئے ان کی حوصلہ افزائی کی اور انہیں دینی کاموں میں مشغول رہنے کا ذہن دیا نیز اُم عطار کو ایصال ثواب کیا اور سیلاب زدگان کے حوالے سے خصوصی دعا کا اہتمام بھی کیا گیا ۔


پچھلے دنوں  دعوت اسلامی کے تحت یو سی پی آئی بی میں علاقائی دورے کا سلسلہ ہوا جس میں نگران عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن نے دیگر ذمہ دار اسلامی بہنوں کے ہمراہ گھر گھر جا کر اسلا می بہنوں کو ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کا ذہن دیتے ہوئے نیتیں کروائیں ۔

٭دوسری جانب نگران عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن نے کراچی سے بنگلہ دیش سفر کرنے والی مبلغہ اسلامی بہن کا مدنی مشورہ لیا ، اس میں ان کے اہداف کا فالو اپ کیا نیز وہاں دینی کام کرنے کے حوالے سے ان کو تربیتی نکات بتائے۔


دعوتِ اسلامی کےتحت    13ستمبر 2022ء بروز منگل پاکستان کے شہر راولپنڈی میں شعبہ فیضان مرشد ذمہ داراسلامی بہنوں کا آن لائن مدنی مشورہ ہوا جس میں پاک و صوبہ سطح شعبہ فیضان مرشد ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

نگران پاکستان مشاورت اسلامی بہن نے ماہانہ مدنی مشورے کے مدنی پھول بیان کئے، ماہانہ آٹھ دینی کام کارکردگی کا تقابل کرتے ہوئے اضافے پر حوصلہ افزائی کی اور تقرریاں مکمل کرنے نیز شعبے کے دینی کام کوبڑھانے کے اہداف دیئے۔


دعوتِ اسلامی  کے زیر اہتمام لاہور میں ایک اہل ثروت شخصیت کے گھر پر سیکھنے سکھانے کا حلقہ منعقد کیا گیا جس میں نون لیگ کی MNA ، پی ٹی آئی MNA کی سیکرٹری، DHA کی لیڈی پریذیڈنٹ اس کے علاوہ بزنس وومنز اور کئی شخصیات خواتین نے شرکت کی ۔

مبلغہ دعوت اسلامی نے حلقے میں شریک اسلامی بہنوں کو ملک و بیرون ملک ہونے والی دعوت اسلامی کی دینی، فلاحی خدمات کے حوالے سے معلومات فراہم کیں۔ اس کے علاوہ نیکی کی دعوت دینے کے فضائل بیان کرتے ہوئے بتایا کہ نیکی کی دعوت دینے والا نیکی کرنے والے کی طرح ہے ہمیں بھی دوسروں کو نیکی کی دعوت دے کر اپنے متعلقین کو بھی دینی ماحول کے قریب لانا چاہیئے ۔


دعوتِ اسلامی کی جانب سے لاہور میں ڈویژن تا یوسی نگران اور شعبہ اصلاحِ اعمال ذمہ داراسلامی بہنوں  کا مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں نگران عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن نے باطنی بیماریوں کا علاج کرنے، نیک بنتے ہوئے دین کا کام جاری رکھنے کا ذہن دیا ۔

مزید سافٹ وئیر میں منسلک کا ڈیٹا انٹر کرنے، تقرریوں اور ہفتہ وار رسالہ مطالعہ کرنے کے اہداف دئیے۔آخر میں حوصلہ افزائی کے لئے تحائف دیئے ۔


دعوتِ اسلامی کے تحت  14 ستمبر 2022ء کو کراچی ا ور حیدرآباد میں 28مقامات پر ردا پوشی اجتماعات کا سلسلہ ہوا جن میں 7000اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

2 مقامات پر صاحبزادی عطار سلمہا الغفار کی خصوصیت کے ساتھ شرکت ہوئی جبکہ دیگر مقامات پر عالمی مجلس مشاورت کی اراکین اسلامی بہنوں کی شرکت ہوئی۔


پچھلے دنوں دعوت اسلامی کے زیر اہتمام صوبہ پنجاب میں  قائم جامعۃ المدینہ للبنات سے فارغ التحصیل طالبات کی ردا پوشی کا سلسلہ ہوا جس میں طالبات کی سرپرست خواتین سمیت معلمات،ناظمات اور دیگر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

نگران عالمی مجلس مشاورت اور صوبہ پنجاب کی نگران اسلامی بہنوں نے فارغ التحصیل طالبات کی ردا پوشی کی۔ بعدازاں اسلامی بہنوں کو دینی کام کرنے کی نیتیں کروائیں۔ آخر میں ناظمات و معلمات کا مشورہ لیا جس میں ان کی تربیت کرتے ہوئے انہیں آئندہ کے لئے اہداف دیئے۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ گرلزکے تحت حیدرآباد میں 9 ستمبر 2022ء بروزجمعہ مدرسۃالمدینہ گرلز حورحسین آفندی ٹاؤن میں تربیتی سیشن کا انعقاد ہوا جس میں کم و بیش 35 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

اس سیشن میں خصوصی طور پر صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار کی تشریف آوری ہوئی۔صاحبزادی عطار نے اسٹاف ، شخصیت و سرپرست اسلامی بہنوں کے درمیان ’’صبر شکر اور استاد کے کردار ‘‘کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور دینی کام کرنے کا ذہن دیا جس پر اسٹاف وسرپرست اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں پیش کیں نیز آخر میں صاحبزادی عطار نے بچیوں میں تحائف تقسیم کئے اور دعاؤں سے نوازا۔