دعوتِ اسلامی  کی جانب سے پچھلے دنوں جامعۃ المدینہ گرلز کو خود کفیل کرنے کے سے متعلق بذریعہ انٹر نیٹ مدنی مشورہ ہوا جس میں عالمی سطح جامعۃ المدینہ ذمہ دار ، پاکستان و پنجاب کی نگران اور فیصل آباد کی ڈویژن و ڈسٹرکٹ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

نگران عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن نے اس مشورے میں جامعات المدینہ کو خود کفیل کرنے کے سلسلے میں اسلامی بہنوں کو مدنی پھول دیئے نیز جامعۃ المدینہ فیصل آباد کو ڈیکوریٹ کرنے اور اس کے انتظامات کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی نیز اس کے لئے کیا کیا اقدامات کئے جائیں جائے گئے اس پر مشاورت ہوئی ۔


20 اکتوبر 2022ء  کو تحصیل ڈرگ روڈ میں ماہانہ سیکھنے سکھانے کے حلقے کا انعقاد ہوا جس میں ذمہ دار اسلامی بہنوں سمیت مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔اس میں خصوصی شرکت صاحبزادیِ عطار سلمھا الغفار کی ہوئی۔

نگران عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن نے ’’سخاوت مصطفیٰ ﷺ‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور سیشن میں شریک اسلامی بہنوں کو ٹیلی تھون کی ترغیب دلاتے ہوئے زیادہ سے زیادہ ٹیلی تھون جمع کرنے کی نیتیں کروائیں ۔ آخر میں ملاقات و انفرادی کوشش فرمائی۔


دعوت اسلامی کے تحت دھوراجی کالونی  میں قائم جامعۃ المدینہ حبیبیہ میں لگنے والے تخصص فی الفقہ کے درجے میں تربیتی سیشن کا انعقاد ہوا جس میں صاحبزادیِ عطار سلمھا الغفار و نگران عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن نے تربیت کی۔

دوران تربیت نگران عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن نے ’’استقامت‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرابیان کیا اور طالبات کو پڑھائی کے ساتھ ساتھ 8 دینی کاموں میں حصہ لینے اور مدنی مذاکرہ دیکھنے کا ذہن دیا ۔بعدازاں صاحبزادیِ عطار سلمھا الغفار نے دعا کروائی۔ سیشن کے اختتام پر طالبات سے ملاقات بھی فرمائی۔ 


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام بذریعہ انٹر نیٹ عالمی سطح  کی اصلاح اعمال ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں نگران عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن نے پاکستان بھر میں ہونے والے سفر ی شیڈول سے متعلق مدنی پھول دیئے نیز اصلاح اعمال رہائشی کورسز کے حوالے سے نکات بتائے۔


18 اکتوبر 2022ء  کو دعوت اسلامی کے تحت پرانی سبزی منڈی کے قریب ذمہ دار اسلامی بہن کے گھر میں محفل ِ نعت کا انعقاد ہوا جس میں گھر کی خواتین سمیت مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔اس میں خصوصی شرکت صاحبزادِی عطار سلمھا الغفار کی ہوئی۔

محفل نعت میں نگران عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن نے’’ شانِ مصطفیٰﷺ ‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں آنے کا ذہن دیا نیز عاملات نیک اعمال بننے کی ترغیب بھی دلائی۔بعدازاں صاحبزادِی عطار سلمھا الغفار نے دعا کروائی نیزمحفلِ نعت کےآخر میں اسلامی بہنوں سے ملاقات کرتے ہوئے انفرادی کوشش فرمائی۔


عالمی مجلس اور مجلس بین الاقوامی امور کی اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ 17 اکتوبر2022ء کو  کراچی میں اسلامی بہنوں کے مدنی مرکز فیضان صحابیات میں منعقد ہوا جس میں بیرون شہر اور بیرون ملک میں مقیم اسلامی بہنوں نے بذریعہ انٹر نیٹ شرکت کی ۔

مشورے میں ابتداً عوام اسلامی بہنوں میں دعوت اسلامی کا دینی کام کرنے کا طریقہ کار بتایا گیا۔

بعدازاں نگرانِ عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن نے ان کاموں کی تفصیل بتائی نیز جو اسلامی بہنیں دعوت اسلامی میں شمولیت اختیار کرنا چاہتی ہے وہ کس طرح اپنے دو گھنٹے دعوت اسلامی کے دینی کاموں میں صرف کر سکتی ہیں ان کا موں کو تفصیلاً بتایا تاکہ زیادہ اسلامی بہنیں دعوت اسلامی کے کاموں کو با آسانی کر سکیں ۔

علاوہ ازیں مختلف ممالک کی ذمہ داران نے اپنے اپنے ممالک کے اور شعبہ ذمہ داران نے اپنے اپنے شعبوں کے بارے میں مشورے ڈسکس کئے اور باہمی مشاورت سے ان کے نکات طے کئے ۔


دعوت  اسلامی کے تحت 16 اکتوبر 2022ء کو ڈویژن موسیٰ لین میں محفلِ نعت ہوئی جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

اس موقع پر نگران عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن نے ’’ اللہ تعالیٰ کی نعمتوں کا شکر ادا کیجئے‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اپنے گھروں میں ہونے والی شادی بیاہ و دیگر رسومات پر اللہ پاک کو ناراض کرنے والے کاموں سے بچتے ہوئے شریعت کے دائرہ میں رہتے ہوئے کرنے کا ذہن دیا۔ساتھ ساتھ ٹیلی تھون سے متعلق نیتیں کرواتے ہوئے اسلامی بہنوں کو زیادہ سے زیادہ ڈونیشن جمع کرانے کی ترغیب دلائی۔


15 اکتوبر 2022ء  کو دعوت اسلامی کے تحت یوسی صدر میں ماہِ ربیع الاول کے موقع پر محفلِ نعت کا سلسلہ ہوا جس میں گھر کی خواتین سمیت مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

محفلِ نعت کا آغاز تلاوت قرآن پاک و نعت رسول مقبول ﷺ سے ہوا۔ بعدازاں نگران عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن نے ’’سیرت رسول علیہ السلام‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور مقصد ولادت کو پیش نظر رکھتے ہوئے نماز کی پابندی کرنے،نیکی کی دعوت دینے کا ذہن دیا۔مزید اسلامی بہنوں کو ٹیلی تھون سے متعلق ترغیب دلاتے ہوئے زیادہ سے زیادہ ڈونیشن جمع کروانے کی نیتیں کروائیں۔ دعا اور صلوۃ و سلام پر محفل نعت مکمل ہوئی ۔


دعوتِ اسلامی کےتحت 13اکتوبر2022ء  بروز جمعرات پاکستان کے شہر راولپنڈی میں پاک سطح ادارتی و غیر ادارتی شعبہ ذمہ داراسلامی بہنوں کا آن لائن مدنی مشورہ ہوا۔

نگران پاکستان اسلامی بہن نے” اہل محلہ کو دینی ماحول سے کیسے وابستہ کیا جائے‘‘ اس موضوع پر بیان کیا ۔ بعدازاں سابقہ کارکردگی سے تقابل کرتے ہوئے اسلامی بہنوں کی متفرق انفرادی و سافٹ ویئر کارکردگیوں کا جائزہ لیا اور ہفتہ وار رسالہ کارکردگی میں اضافے کا ذہن دیا۔

مزید ڈویژن ، ضلع و میٹروپولیٹن نگران اور ڈویژن سطح شعبہ ذمہ داراسلامی بہنوں کے 8 ماہ کے سفری شیڈول کا جائزہ بھی لیا اور ذمہ داران کو فعال بنانے نیز بروقت ماہانہ مدنی مشورے منعقد کرنے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوت اسلامی کے شعبہ ڈونیشن بکس للبنات  کے تحت 15اکتوبر 2022ء بروز ہفتہ پاک ڈونیشن بکس ذمہ دار اسلامی بہنوں کا ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں صوبہ تا سٹی ڈونیشن بکس ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

پاک ڈونیشن بکس ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں ماہانہ کارکردگی، کارکردگی شیڈول، سفری شیڈول کے حوالے سے نکات بتائے۔علاوہ ازیں ذمہ داران کو ان کی انفرادی کارکردگی بتائی اور آئندہ کے لئے تقرریوں کے اہداف دئیے جس پر ذمہ داراسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کے ساتھ شعبے کے دینی کام میں بہتری لانے کا اظہار کیا ۔

٭دوسری جانب دعوت اسلامی کے شعبہ ڈونیشن بکس للبنات کے تحت 14اکتوبر 2022ء بروز جمعہ کراچی سٹی کی سٹی اور ڈسٹرکٹ ذمہ داراسلامی بہنوں کا بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورہ منعقد ہوا۔


دعوت اسلامی کے شعبہ ڈونیشن بکس  للبنات کے تحت 12 اکتوبر 2022ء بروز بدھ صوبہ کشمیر کا بذریعہ کال مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں صوبہ کشمیر کی ڈویژن ، ڈسٹرکٹ ڈونیشن بکس ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

پاک ڈونیشن بکس ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں اسلامی بہنوں کو ماتحت کی حوصلہ افزائی کرنے کا ذہن دیتے ہوئے تربیتی مدنی پھول بیان کئے۔علاوہ ازیں ماہانہ کارکردگی اور کارکردگی شیڈول بروقت دینے کی ترغیب دلائی ۔ مزید کارکردگی جمع کرنے میں پیش آنے والے مسائل کا حل بیان کیا۔


دعوت  اسلامی کے زیر اہتمام 13اکتوبر 2022ء کو بذریعہ انٹرنیٹ ٹیلی تھون سے متعلق مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں نگران ریجن ، و نگران پاکستان اور کراچی سٹی نگران اسلامی بہنیں شریک ہوئیں۔

نگران عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن نے مشورے میں E رسید کا نظام مضبوط بنانے ، ٹیلی تھون جمع کرنے کے حوالے سے نکات بتائے اور اس سلسلے میں حکمت عملی اپناتے ہوئے بھر پور کوشش کے ساتھ اس کام کوبجا لانے کا ذہن دیا۔مزید اس کے اہداف بھی دئیے ۔