17 دسمبر 2022ء بروز ہفتہ  کراچی سٹی شعبہ مدرسۃُ المدینہ بالغات کی طرف سے دو مقامات (پی آئی بی کالونی، صدیق آباد) پر لرننگ سیشنز کا انعقاد کیا گیا جن میں تقریبًا 147 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

لرننگ سیشنز میں شیڈول کے مطابق رکنِ عالمی مجلس مشاورت اور پاکستان سطح کی اسلامی بہنوں نے اہم مدنی پھول دیتے ہوئے درج ذیل اہم امور پر مدرسات کی تربیت کی۔

1) مدرسات کو تدریس کے حوالے سے آسان طریقہ کار سکھایا ۔

2)طالبات کو دوران ِسبق اغلاط سے بچانے نیز اغلاط کو کنٹرول کرنے کے طریقے سمجھائے ۔

3)اجارے کے حوالے سے مکمل معلومات فراہم کیں گئیں ۔

4)اجیروں کی حاضری ۔شعبہ کارکردگی کے کام بروقت مکمل کرنےکے حوالے سے تربیت دی گئی۔

5) بڑی عمر کی اسلامی بہنوں کو آسان طریقے سے قواعد و مخارج سمجھانےسے متعلق نکات پر تربیت دی گئی۔

6)سند امتحانات 2022 ء کے مکمل کروانے پر تربیت دی گئی نیز درجہ جائزہ مفتشات کو تفتیش کے نکات سمجھائے۔

7) شعبہ طبی علاج کے بارے میں معلومات فراہم کیں ۔

آخر میں اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کرتے ہوئے کام کو بہتر بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔