دعوت اسلامی کی جانب سے عربی سہ ماہی میگزین بنام ”نفحات المدینہ“ کا نیا شمارہ منظر عام آچکا ہے۔

اس میگزین میں آپ ملاحظہ کرسکیں گے:

٭قرآن و حدیث ٭صحابہ و بزرگان دین کی سیرت و اقوال ٭امام اعظم رضی اللہُ عنہ کا علم حدیث میں مقام و مرتبہ ٭دیدار الٰہی کے بارے میں اسلامی عقائد ٭دعوت اسلامی کے دینی کاموں سمیت کئی علمی و اصلاحی مضامین کے ساتھ ساتھ اور بہت کچھ۔

خوشخبری

علم دین سے آراستہ کرنے اور عاشقان رسول کی آسانی و سہولت کے لئے عربک میگزین ”نفحاتُ المدینہ“ کی سالانہ بکنگ 1600 کے بجائے اب 1000 روپے میں کی جارہی ہے جبکہ مکتبۃ المدینہ سے فی شمارہ اصل قیمت 300 کی جگہ 50 % ڈسکاونٹ کے ساتھ صرف 150 روپے میں حاصل کر سکتے ہیں۔

تمام عاشقان رسول سے درخواست ہے کہ اس سہولت سے خوب خوب فائدہ اٹھائیں۔

مزید معلومات اور بکنگ کے لئے اس نمبر پر رابطہ فرمائیں:03131139278

اس میگزین کو مفت ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کیجیئے:

Download


الحمد اللہ عز وجل شعبہ عربی ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی کی کاوش اور مکتبۃ المدینہ العربیہ کے تعاون سے امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کی مایۂ ناز تالیف ”فیضانِ نماز (بنام)نَفْحَاتُ الصَّلٰوۃ“ دار الکتب العلمیہ بیروت سے عربی زبان میں پرنٹ ہوگئی ہے۔

یہ کتاب دنیا کے 82 ممالک میں قائم دار الکتب العلمیہ کے مکاتب سے حاصل کی جاسکتی ہے جبکہ کویت، شارجہ، دوحہ، جدہ، قاہرہ، جزائر، استنبول، ریاض، اربیل، طہران، مغرب، ابو ظبی اور عمان میں ہونے والے (Book Fair) کتب میلوں میں لگائے جانے والے دار الکتب العلمیہ بیروت کے اسٹالز پر بھی دستیاب ہوگی ۔


مدنی چینل کے شعبہ عربی ڈیپارٹمنٹ کی کاوش اور دار الکتب العلمیہ بیروت کے تعاون سے  امیر اہلسنت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری رضوی ضیائی دامت برکاتہم العالیہ کا عطا کردہ شجرہ عطاریہ کا عربی نام ”شجرہ الطریقہ القادریہ مع المنظومات العطریہ والاوراد والاذکار“ دار الکتب العلمیہ بیروت سے عربی زبان میں شائع ہوچکا ہے۔

اس رسالے میں بیعت و طریقت کے حوالے سے مدلل و مستند مواد کے ساتھ ساتھ تمام بزرگوں کا مختصر تعارف بھی شامل کیا گیا ہے۔

انشاء اللہ العزیز عنقریب مکتبۃ المدینہ العربیہ سے یہ رسالہ ہدیۃً حاصل کیا جاسکے گا۔ 


دعوت اسلامی کے مختلف شعبہ جات میں سے ایک شعبہ عربی ٹرانسلیشن ڈیپارٹ بھی ہے جس کا کام دعوت اسلامی کے کتب ورسائل کو عربی زبان میں ترجمہ کرنا اور اسے شائع کروانا ہے۔

عاشق اکبر، یارِ غار ومزار مسلمانوں کے پہلے خلیفہ حضرتِ سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ عنہ کے عرس شریف کے موقع پر عربی ٹرانسلیشن ڈیپارٹ نے عاشقان رسول کے دلوں کو علمِ دین کی طرف راغب کرنے اور ان کی دینی معلومات میں اضافہ کرنے کےساتھ ساتھ ان کے قلوب کو صحابہ، اہل بیت اور اولیاء کرام کی محبت سے لبریز کرنے کے لئے رسالہ ”شان صدیق اکبر رضی اللہ عنہ عربی زبان میں پیش کردیا ہے۔

جس کا عربی نام (القول الحقيق بفضائل سيدنا أبي بكر الصديق رضي الله عنہ) ہے۔

اس رسالے میں آپ جان سکیں گے:

٭صدیق اکبر رضی اللہ عنہ کا مختصر تعارف ٭آپ کی شان میں آیت قرآنی کا نزول ٭ آپ کی شان میں فرامین مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم ٭صدیق اکبر رضی اللہ عنہ کاعشق رسول

25صفحات پر مشتمل یہ رسالہ دعوتِ اسلامی کی عربی ویب سائٹ سے مفت پڑھا اور ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے۔

https://www.arabicdawateislami.net/bookslibrary/5678


پچھلے دنوں پروفیسر ڈاکٹر رفعت علی السید (ڈین فیکلٹی آف الازہر یونیورسٹی آف انسٹیٹیوٹ) کی عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی آمد ہوئی جہاں انہیں مختلف شعبہ جات بالخصوص اسلامک ریسرچ سینٹر (المدینۃ العلمیہ)اور عربی ڈیپارٹمنٹ کا وزٹ کروایاگیا۔

رکن شعبہ مدنی چینل عبد اللہ عطاری نے انہیں دعوت اسلامی کی عربی زبان کے ذریعے ہونے والے دینی خدمات اور دیگر کاوشوں سے متعلق بریفنگ دی۔


دعوت اسلامی کے مختلف شعبہ جات میں سے ایک شعبہ عربی ٹرانسلیشن ڈیپارٹ بھی ہے جس کا کام دعوت اسلامی کے کتب ورسائل کو عربی زبان میں ترجمہ کرنا اور اسے شائع کروانا ہے۔

عرس اعلی حضرت امام احمد رضا خان علیہ الرحمہ کے موقع پر عربی ٹرانسلیشن ڈیپارٹ نے عرب کے عاشقان رسول کو اعلی حضرت علیہ الرحمہ کے بارے میں معلومات فراہم کرنے کے لئے رسالہ ”شان امام احمد رضا“ بنام الدرر الحسان في مناقب الامام احمد رضا خان عربی زبان میں پیش کردیا ہے۔

25صفحات پر مشتمل یہ رسالہ دعوتِ اسلامی کی عربی ویب سائٹ سے مفت میں پڑھا اور ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے۔

https://arabicdawateislami.net/bookslibrary/5432


دعوت اسلامی کے مختلف شعبہ جات میں سے ایک شعبہ عربی ٹرانسلیٹ ڈیپارٹ بھی ہے جس کام دعوت اسلامی کے کتب و رسائل کو عربی زبان میں ترجمہ کرکے اور اسے شائع کروانا ہے۔

یومِ دعوت اسلامی کے موقع پر عربی ٹرانسلیشن ڈیپارٹ نے عرب کے عاشقان رسول کو دینی تحریک دعوت اسلامی کے بارے میں معلومات فراہم کرنے کے لئے رسالہ ”دعوت اسلامی کے بارے میں دلچسپ معلومات“ پیش کردیا ہے۔

اس رسالے میں آپ جان سکیں گے:

٭دعوت اسلامی کے کام کی ابتداء کیسے ہوئی ٭دعوت اسلامی اور تصوف ٭دعوت اسلامی ویلفیئر ٭دعوت اسلامی اور امیر اہل سنت کے بارے میں عرب علماء کے تاثرات ٭دعوت اسلامی کی دینی خدمات کا مختصر جائزہ

74صفحات پر مشتمل یہ رسالہ دعوتِ اسلامی کی عربی ویب سائٹ سے مفت پڑھا اور ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے۔

Download کرنے کے لئے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کیجئے

https://www.arabicdawateislami.net/bookslibrary/5400


دعوت اسلامی نے  اپنے چالیس سالہ ادوار میں مسلمانوں کو قرآن و سنت کی تعلیمات سے روشناس کروانے کے لئے جہاں مختلف ڈیپارٹمنٹس قائم کئے ہیں۔ وہیں ان میں سے ایک شعبہ عربی ڈیپارٹ بھی ہے۔ اس ڈیپارٹ نے امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے اصلاحی و فکر آخرت کے موضوعات پر مشتمل 12 رسائل کا مجموعہ عربی زبان میں ترجمہ کیا ہے جس میں ایسے رسائل کا انتخاب کیا گیاہے کہ مطالعہ کرنے والا شخص کتاب میں تحریر مضامین سے سبق حاصل کرکے اپنی دنیا و آخرت بناسکتا ہے۔

ترجمہ مکمل ہونے کے بعد کتاب” مجموع رسائل الشیخ الیاس العطار“ کو مکتبۃ المدینہ العربیہ کے تعاون سے بیروت سے شائع کروادیا گیا ہے۔

اسی کاوش کو سراہنے کے لئے مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی مولانا عبد الحبیب عطاری اور نگران شعبہ مدنی چینل حاجی اسد عطاری مدنی نے عربی ڈیپارٹ کا وزٹ کیا اور اس کتاب پر کام کرنے والے اسلامی بھائیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں یہ کتاب تحفۃً پیش کی۔

اس کتاب کا مطالعہ کرنے اور حلقہ احباب کو تحفہً پیش کرنے کے لئے مکتبۃ المدینہ العربیہ سے خرید سکتے ہیں۔


دعوت اسلامی کی جانب سے جس طرح اردو اور انگلش زبان میں ہرماہ میگزین”ماہنامہ فیضان مدینہ “شائع ہوتا ہے۔

اسی طرح ہر تین ماہ بعد عربی زبان میں سہ ماہی میگزین بنام ”نفحات المدینہ“ شائع ہوتا ہے۔نفحات المدینہ کا دوسرا سہ ماہی عربی میگزین شائع ہوچکا ہے۔ اس میگزین میں آپ پڑھ سکتے ہیں:

٭قرآن و احادیث کی شرح، عقائد اسلامیہ ٭صحابہ و بزرگان دین کی سیرت ٭ امیر اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے مدنی مذاکرے، 12 دینی کام ٭اصلاحی اور ترغیبی تحریریں، بزرگان دین کے اقوال اور نعتیں ٭ادب عربی اور طلبہ کے لئے بھی خاص سلسلے شامل ہیں۔

سہ ماہی عربی دوسرا میگزین ”نفحات المدینہ“Download کرنے کے لئے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کیجئے:

https://arabicdawateislami.net/bookslibrary/5326


عاشقان رسول کے دلوں کو علمِ دین کی طرف راغب کرنے اور ان کی دینی معلومات میں اضافہ کرنے کےساتھ ساتھ ان کے قلوب کو صحابہ کرام، اہل بیت عظام اور اولیاء کرام کی محبت سے لبریز کرنے کے لئے امیرِ اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا رسالہ ” ہر صحابی نبی جنّتی جنّتی“ترمیم واضافے کے ساتھ اب عربی زبان میں پیش کیا جا رہا ہے ۔

جس کا عربی نام ہے!

الصحابة في الجنّة

ويليها

الأربعون العطّاريّة في فضل أصحاب خير البريّة

اِس رسالے کی چندخصوصیات:

٭دیدہ زیب ودلکش سرورق(Title)وڈیزائننگ(Designing) ٭عبارت کے معانی ومفاہیم سمجھنے کےلئے ’’علامات ترقیم‘‘ (Punctuation Marks) کا اہتمام ٭پڑھنے والوں کی دلچسپی برقرار رکھنے کے لئے عنوانات (Headings) کا قیام ٭اَغلاط کوکم سے کم کرنے کےلئے مکمل رسالےکی کئی بار پروف ریڈنگ ٭ صحابہ کرام کی شان میں بزرگان دین کے لکھے گئے اشعار

37صفحات پر مشتمل یہ رسالہ دعوتِ اسلامی کی عربی ویب سائٹ سے مفت پڑھا اور ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے

https://www.arabicdawateislami.net/bookslibrary/5302

منجانب: عربی ٹرانسلیشن ڈیپارٹ دعوت اسلامی


دعوت اسلامی کے مختلف شعبہ جات میں سےایک شعبہ "عربی ڈیپارٹ" بھی ہے جو بحمد اللہ تعالیٰ اپنے اہداف کی جانب تیزی سے گامزن ہے۔

اس سلسلے میں ایک اور بہترین اورعمدہ کاوش کی گئی ہے کہ " منظومہ شجرۂ قادریہ رضویہ عطاریہ " عربی زبان میں ویڈیو اور پی ڈی ایف (Pdf) دونوں صورتوں میں پیش کیا جارہا ہے۔

ویڈیو میں آپ سن سکیں گے منظومہ کے مکمل اشعار عربی لب ولہجہ خوبصورت انداز میں جبکہ پی ڈی ایف (Pdf) میں آپ منظومہ کے اشعار کو عربی میں پڑھ سکیں گے۔ثواب کی نیت سے زیادہ سے زیادہ عاشقان رسول تک شیئر فرمائیں۔

Facebook

https://www.facebook.com/473238936045560/videos/3895318937153626

YouTube

https://youtu.be/hbc41v7SxKQ

Website

https://arabicdawateislami.net/medialibrary/87168

PDF Link

https://www.arabicdawateislami.net/bookslibrary/4902


ایک ایسی عظیم شمع جس نے عالم کو جگمگا دیا۔یقیناً دعوت اسلامی(Dawat-e-Islami) کی کاوشیں اور کامیابیاں (Achievements) کسی سے پوشیدہ نہیں، اسی سلسلے میں دعوت اسلامی کے تعارف (Introduction) پر مشتمل ایک مختصراً عربی ڈاکومینٹری کلپ بھی تیارکیا گیاہے جس میں دعوت اسلامی کے چند نمایاں شعبہ جات (Departments) کا تعارف اور ان کی اب تک کی کارکردگی کو پیش نظر رکھا گیا ہے۔

آپ بھی دیکھئے اور اپنے احباب و اہل محبت، خصوصا عرب میں اپنے واقف کار دوستوں کے ساتھ ضرور شیئر کیجئے

Facebook

https://www.facebook.com/dawateislamiar/videos/466003314633781

YouTube

https://youtu.be/cTKTRVNv-HU