دعوت اسلامی کے مختلف شعبہ جات میں سےایک شعبہ
"عربی ڈیپارٹ" بھی ہے جو بحمد اللہ تعالیٰ اپنے اہداف کی جانب تیزی سے گامزن ہے۔
اس سلسلے میں ایک اور بہترین اورعمدہ کاوش کی گئی
ہے کہ " منظومہ شجرۂ قادریہ رضویہ
عطاریہ " عربی زبان میں ویڈیو اور پی ڈی ایف (Pdf) دونوں صورتوں میں پیش کیا جارہا ہے۔
ویڈیو میں آپ سن سکیں گے منظومہ کے مکمل اشعار
عربی لب ولہجہ خوبصورت انداز میں جبکہ پی
ڈی ایف (Pdf) میں آپ منظومہ کے اشعار کو عربی میں پڑھ سکیں گے۔ثواب کی نیت سے
زیادہ سے زیادہ عاشقان رسول تک شیئر فرمائیں۔
Facebook
https://www.facebook.com/473238936045560/videos/3895318937153626
YouTube
Website
https://arabicdawateislami.net/medialibrary/87168
PDF Link
دعوت اسلامی کے تعارف (Introduction) پر مشتمل ایک مختصراً عربی ڈاکومینٹری
ایک ایسی عظیم شمع جس نے عالم کو جگمگا دیا۔یقیناً دعوت اسلامی(Dawat-e-Islami) کی کاوشیں اور کامیابیاں (Achievements) کسی
سے پوشیدہ نہیں، اسی سلسلے میں دعوت اسلامی
کے تعارف (Introduction) پر مشتمل ایک مختصراً عربی ڈاکومینٹری کلپ بھی تیارکیا گیاہے جس میں دعوت اسلامی کے چند
نمایاں شعبہ جات (Departments) کا تعارف اور ان کی اب تک کی کارکردگی کو پیش نظر رکھا گیا
ہے۔
آپ بھی دیکھئے اور اپنے احباب و اہل محبت، خصوصا
عرب میں اپنے واقف کار دوستوں کے ساتھ ضرور شیئر کیجئے
Facebook
https://www.facebook.com/dawateislamiar/videos/466003314633781
YouTube
بے شک اولاد اللہ پاک کی عظیم نعمت ہے، جو انسان کی دینی و دنیاوی وارث
اور دنیا و آخرت کا سہارا ہوتی ہے اور اس عظیم نعمت پر رب کریم کا شکر بجالانے کا
ایک بہترین طریقہ اولاد کی صحیح اسلامی تربیت کرنا ہے۔
اس حوالے سے مدنی چینل نے ایک انتہائی مؤثر
اقدام اٹھایا جو "غلام رسول کے مدنی پھول (3D Animated)"
کی شکل میں مقبول عام ہوچکا ہے، اور نئی نسل (New Generation) کو اِسلامی تعلیمات سے
روشناس کرانے اور اُنہیں آدابِ زندگی سکھانے میں اپنا بھر پور کردار ادا کر رہا
ہے۔
الحمدللہ عز وجل! اس "اینیمیشن سیریز"
کو دیگر زبانوں کے ساتھ ساتھ عربی زبان میں بھی بہترین انداز میں ڈب (Dubbed) کیا جا رہا ہے اور اب تک
اس سیریز کی کئی ویڈیوز عربی ترجمہ (Translation) اور ڈبنگ (Dubbing) کے
بعد عربی ویب سائٹ اور عربی سوشل میڈیا کے
مختلف پلیٹ فارمز پر نشر کی جاچکیں ہیں جسے عرب ممالک میں بہت پسند کیا گیا ہے اور
اب تک اُسے لاکھوں (Millions) کی تعداد میں دیکھا جا چکا ہے۔
حتی کہ بعض عرب ممالک کے کئی اسکول (Schools)
اور ایجوکیشن سینٹرز (Education
Centers) نے ہم سے
ان اینیمیٹڈ کارٹونز کی مکمل سریز منگوائی ہے جسے اب وہ اپنے وقفے کے (Break Times) یا دیگر اوقات میں چلا رہے ہیں اور ساتھ ہی مزیدویڈیوز کا بھی مطالبہ (Demand) کر رہے ہیں۔
تو آپ بھی اس "عربی اینیمیشن کارٹون سیریز"
سے استفادہ کیجئے اور اپنے احباب و اہل محبت، خصوصا عرب میں اپنے واقف کار دوستوں
کے ساتھ ضرور شیئر کیجئے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس نیکی کے پروجیکٹ (Project) سے فائدہ اٹھا سکیں۔
اس سیریز کو دیکھنے
کے لیے ہمارے مندرجہ ذیل لنکس (Links) وزٹ کیجئے:
Facebook
https://www.facebook.com/watch/473238936045560/639053069929020
YouTube
https://www.youtube.com/watch?v=1wclOy6fo08&list=PL9fuSKWFtROjydWqAZh-xACVqF-ZPKst-&index=32
Website