دعوت اسلامی نے  اپنے چالیس سالہ ادوار میں مسلمانوں کو قرآن و سنت کی تعلیمات سے روشناس کروانے کے لئے جہاں مختلف ڈیپارٹمنٹس قائم کئے ہیں۔ وہیں ان میں سے ایک شعبہ عربی ڈیپارٹ بھی ہے۔ اس ڈیپارٹ نے امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے اصلاحی و فکر آخرت کے موضوعات پر مشتمل 12 رسائل کا مجموعہ عربی زبان میں ترجمہ کیا ہے جس میں ایسے رسائل کا انتخاب کیا گیاہے کہ مطالعہ کرنے والا شخص کتاب میں تحریر مضامین سے سبق حاصل کرکے اپنی دنیا و آخرت بناسکتا ہے۔

ترجمہ مکمل ہونے کے بعد کتاب” مجموع رسائل الشیخ الیاس العطار“ کو مکتبۃ المدینہ العربیہ کے تعاون سے بیروت سے شائع کروادیا گیا ہے۔

اسی کاوش کو سراہنے کے لئے مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی مولانا عبد الحبیب عطاری اور نگران شعبہ مدنی چینل حاجی اسد عطاری مدنی نے عربی ڈیپارٹ کا وزٹ کیا اور اس کتاب پر کام کرنے والے اسلامی بھائیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں یہ کتاب تحفۃً پیش کی۔

اس کتاب کا مطالعہ کرنے اور حلقہ احباب کو تحفہً پیش کرنے کے لئے مکتبۃ المدینہ العربیہ سے خرید سکتے ہیں۔