جامعۃ
الازہر كے انچارج شیخ جمال فاروق الدقاق کا عربی ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی کا
دورہ
پچھلے
دنوں مصر سے آئے ہوئے مشہور عالم ِ دین،
علما کونسل کے ممبر اور جامعۃ الازہر کے
کلیہ الدعوة وأصول كے انچارج، شیخ جمال فاروق الدقاق حفظہ اللہ کو مولانا فرقان شامی نے عربی
ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی کا دورہ کروایا۔
شعبے
کے اسلامی بھائیوں نے شیخ جمال فاروق
الدقاق کااستقبال کیا اور ذمہ دار اسلامی
بھائیوں نے شعبے کے دینی کام کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے
انہیں دنیا بھر میں عربی زبان میں ہونے
والی سوشل میڈیا کے ذریعے دعوت اسلامی کی کاوشوں کے متعلق بیان کیا نیز شعبے کی طرف سے تحریر
کردہ کتب اور امیر اہل سنت دامت برکاتہم
العالیہ
کی تحریر کردہ کتب جو عربی میں کنورٹ ہوچکی ہیں ان کو پیش کرتے ہوئے ان کے بارے میں بتایا جس پر شیخ صاحب نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے دعوت اسلامی کی ترقی کے لئے دعائیں دی۔
اس موقع
پر اظہار تشکر کے طور پر شعبے کے اسلامی بھائی نے عربی میں رپورٹ تیا ر کرکے شعبہ شب
و روز کو بھیجی، اردو ترجمہ کے ساتھ ملاحظہ فرمائیں:
بفضل من الله تعالى
تشرفنا بزيارة عطرة من قبل أد جمال فاروق الدقاق حفظه الله في قسم إدارة الشؤون
العربية التابعة لمركز الدعوة الإسلامية حيث تم استقباله بكل حفاوة وسرور، وتخللت
هذه الزيارة المباركة تقديم نبذة تعريفية عن خدمات وإنجازات المركز بالإضافة إلى أهم أعمال هذه الإدارة التي تهتم
بنشر التعاليم الإسلامية عبر وسائل التواصل الاجتماعي وكذلك عملها على ترجمة
مؤلفات مؤسس المركز فضيلة الشيخ محمد إلياس العطار
القادري حفظه الله تعالى وهذه بعض اللقطات۔
اللہ
کا شکر ہے کہ ہمیں ڈاکٹر جمال فاروق الدقاق کے دورے سے نوازا گیا، جہاں ان کا مہمان نوازی اور خوشی سے استقبال
کیا گیا اور اس بابرکت دورے میں اس شعبہ کے اہم ترین کام کے علاوہ مرکز کی خدمات
اور کامیابیوں کا جائزہ بھی شامل تھا جو سوشل میڈیا کے ذریعے اسلامی تعلیمات کو
پھیلانے کے ساتھ ساتھ مرکز کے بانی شیخ محمد الیاس العطار القادری مد ظلہ العالی کی
تحریروں کے ترجمے پر اس کے کام میں تعارف بیش کیا گیا۔