دعوت اسلامی کے شعبہ ڈونیشن کے زیراہتمام 11 اکتوبر 2020ء  کو فیصل آباد ریجن، میانوالی زون ڈونیشن بکس زون سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے قائد آباد کابینہ کی ڈویژن اور کابینہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کے ساتھ مدنی مشورہ کیا۔

زون ذمہ دار اسلامی بہن نے کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کو آمدن بڑھانے اور زیادہ سے زیادہ گھریلو صدقہ بکس رکھوانے کا ذہن دیا ۔ اَپ ڈیٹ کارکردگی فارم سمجھانے کی ترکیب کی نیز تقرریاں مکمل کرنے پر کلام کیا اور اہداف بھی دئیے ۔

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 10 اکتوبر 2020ء  کو فیصل آباد ریجن کی چنیوٹ کابینہ میں ڈونیشن بکس زون سطح کی اسلامی بہن نے سیٹلائٹ ٹاؤن ڈویژن ذمہ دار کے ساتھ شخصیات سے ملاقات کی جس میں ڈاکٹر سے بھی ملاقات کی گئی انہیں اجتماعات کی دعوت پیش کی گئی نیز گھریلوصدقہ بکس رکھنے اور دعوت اسلامی کو ان کی رقم جمع کروانے کی ترغیب بھی دلوائی گئی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس ڈونیشن بکس کے زیر اہتمام 10 اکتوبر 2020 کراچی ایسٹ ملیر میں مدنی مشورہ ہوا جس میں متعلقہ شعبہ کی ریجن ذمہ دار نے زون اور کابینہ مشاورت اسلامی بہن کے ساتھ اجلاس کیا۔

اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کو مکمل گھریلو صدقہ بکس کھلوانے، رجسٹریشن مکمل کروانے، ڈونیشن بکس وقت پر کھولنے، کارکردگی شیڈول وقت پر جمع کروانے، ماتحت سے وصول کرنے کی ترغیب دلائی گئی، ماہانہ کارکردگی فارم درست انداز میں فارمیٹ کے مطابق پُر کرنے کا طریقہ سمجھایا گیا۔

ذیلی تا ڈویژن تقرریوں کے اہداف بھی دئیے، گھریلو صدقہ بکس کے آرڈر ہر ڈویژن کے مطابق دینے کی ترغیب دلائی گئی۔

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام  پچھلے دنوں ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے جنوبی لاہور زون اور شمالی لاہور زون کی تمام بستہ مجلس ذمہ دار اسلامی بہنوں کے ساتھ مدنی مشورہ کیا جس میں شعبہ کی اہمیت اور اس کو مضبوط کرنے اور مجلس کی طرف سے اہداف دینے کے حوالے سے مدنی پھول دئیے گئے ، بہترین کارکردگی پر حوصلہ افزائی کی گئی، چندہ کرنے کی شرعی احتیاطیں اور اسکے ٹیسٹ، کفن دفن،مدنی بہار اور مدنی قاعدہ ان سب کے ٹیسٹ دینے کے لیے ترغیب دی گئی۔


اسلامی  بہنوں کی مجلس ڈونیشن بکس کے زیر اہتمام 5 اکتوبر 2020 ء کو کراچی ملیر میں زون اور کابينہ مشاورت اسلامی بہن نے متعلقہ شعبہ کا مدنی مشورہ لیا جس میں ذیلی تک کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون مشاورت اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں ماہانہ کارکردگی فارم فِل کرنے کا طریقہ سکھایا ۔ وقت پر ڈونیشن بکس اور گھریلو صدقہ بکس کھولنے اور وقت پہ جمع کروانے کی ترغییب دلائی۔ ڈونیشن بکس کی رجسڑ یشن جلد از جلد مکمل کرنے، ذیلی تا ڈویژن تقرریاں مکمل کرنے، صدقہ بکس آرڈرز کرنے اور مزید گھروں میں رکھوانےکی ترغیب دلائی۔


دعوت ِاسلامی کے زیر اہتمام 5 اکتوبر 2020ء کو  کراچی کوئٹہ زون مشاورت اسلامی بہن نے متعلقہ شعبہ کا مدنی مشورہ لیاجس میں کوئٹہ کی کابینہ اور ڈویژن ذمہ داران نے شرکت کی۔

زون مشاورت اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کو ماہانہ کارکردگی فارم فل کرنے کا طریقہ سکھانے کی کوشش کی اور وقت پر ڈونیشن بکس اور گھریلو صدقہ بکس کھولنے، گھریلو صدقہ بکس کی جلد از جلد رجسڑیشن کروا کر مکمل کرنے کی ترغیب دلائی۔

ذیلی تا ڈویژن تقرریاں مکمل کرنے، کارکرگی شیڈول ہر سطح سے وصول کرنے اور اپنا شیڈول وقت پہ جمع کروانے کی ذہن دیا نیز صدقہ بکس آڈرز کرنے اور مزید گھروں میں رکھوانے کی ترغیب بھی دلائی ۔

اسلامی بہنوں کی مجلس ڈونیشن بکس کے زیرِ اہتمام03 اکتوبر 2020ء کوکراچی گرو مندر کے مدرسے ادریس گارڑن میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں متعلقہ شعبے کی زون مشاورت اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کراچی ریجن مشاورت اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور ہفتہ وار رسالہ پڑھنے اور اپنی ماتحت اسلامی بہنوں کو بھی پڑھوانے کا ذہن دیا نیز رسالہ کارکردگی دینےاور تجوید درست کرنے کے لئے وقت دینے کی ترغیب دلائی۔

کارکردگی شیڈول اپنی ماتحت سے وصول کرنے اوراپنا شیڈول بر وقت جمع کروانے، صدقہ بکس آرڈر کا کابینہ وائز ریکارڈ بنانے، ہر ماہ 2کابینہ کے شیڈول بنانے اور کابینہ مشاورت کے 2 مدنی مشوروں کےفالو اپ کرنےنیز پیشگی جدول دینے کی بھی نیتیں کروائی گئیں۔


اسلامی بہنوں کی مجلس ڈونیشن بکس کے زیراہتمام 30 ستمبر 2020ء بروز بدھ فیصل آباد ریجن پاکپتن زون کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈونیشن بکس ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور مدنی عطیات بڑھانے کے حوالے سے کلام کیا نیز زیادہ سے زیادہ گھریلو صدقہ بکس رکھوانے اور شعبے کے مدنی کاموں کو بڑھانے کے لئے اہداف دئیے۔


اسلامی بہنوں  کی مجلس ڈونیشن بکس کے زیر اہتمام پچھلے دنوں کراچی گوادر زون میں مدنی مشورہ ہوا جس میں گوادر زون کی ڈویژن تا ذیلی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے شعبے کے نکات پر کلام کرتے ہوئے کارکردگی فل کرنے کا طریقہ سمجھایا نیز 25 گھریلو صدقہ بکس رکھنے، رجسٹریشن کرنے اور تقرریوں کا ہدف بھی دیا۔

اسلامی بہنوں کے شعبے ڈونیشن بکس کے زیر اہتمام 21 ستمبر 2020ء کو گوجرانولہ زون میں ٹیلیفونک مدنی مشورہ ہوا جس میں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں اَپ ڈیٹ کارکردگی فارم سمجھائے گئے۔ گھریلو صدقہ بکسز کے آرڈر کے اہداف دینے کے ساتھ کابینہ ذمہ داران سے جدول کا عرض کیا گیا۔


اسلامی بہنوں کی مجلس  ڈونیشن بکس کے زیراہتمام 20ستمبر 2020ء کو ریجن سطح ڈونیشن بکس ذمہ دار اسلامی بہن نے فیصل آباد ریجن، سرگودھا زون، خوشاب کابینہ کی ذمہ داراسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ لیا جس میں کابینہ تا ذیلی سطح ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے اپ ڈیٹ مدنی پھولوں پر کلام کیا ۔ کابینہ سطح ذمہ دار اسلای بہن نے ہاتھوں ہاتھ اپ ڈیٹ مدنی پھول تقسیم کئے۔ ذمہ داراسلامی بہنوں کو کارکردگی فارم سمجھائے ، وقت پر کارکردگی جمع کروانے اور کارکردگی فارم پر کرنے کا ذہن دیا۔ مزید شیڈول وقت پر جمع کروانے اور ماتحت اسلامی بہنوں کے شیڈول چیک کرنے کی ترغیب دلائی ۔

ذمہ داران نے 186 صدقہ بکس کا آرڈر دیا نیز اپنے شعبے کے مدنی کام بڑھانے کے لئے نیتیں بھی پیش کیں ۔

اسلامی بہنوں کی مجلس ڈونیشن بکس کےزیراہتمام 20 ستمبر 2020ء بروز اتوار فیصل آباد ریجن ، میانوالی زون کی نورپور کابینہ میں  مدنی مشورہ ہوا جس میں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون ذمہ دار اسلامی بہن نے کارکردگی فارم اور شیڈول فارم سمجھائے ۔ ڈویژن، علاقوں اور حلقوں تک تقرریاں مکمل کرنے کے اہداف دئیے۔ گھریلو صدقہ بکس کے آرڈر کروانے پر زور دیا۔