اسلامی بہنوں کی مجلس ڈونیشن بکس کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں شعبہ ڈونیشن بکس کی ریجن سطح  ذمہ دار اسلامی بہنوں کا ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں پاک سطح ڈونیشن بکس ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور گھریلو صدقہ بکس منسلک اسلامی بہنوں کے گھروں میں رکھوانے اور بروقت ان سے رقم وصول کرنے کی ترغیب دلائی۔ سنتوں بھرے اجتماعات میں ڈونیشن بکس رکھوانے اور اس کی کارکردگی میں مزید بہتری لانے کے حوالے سے تجاویز اور رائے پیش کی ۔


اسلامی بہنوں کی مجلس اصلاح اعمال  کے زیراہتمام پچھلے دنوں مجلس اصلاح اعمال پاک سطح ذمہ دار کا تمام ریجن ذمہ دار کے ساتھ مدنی مشورہ ہوا جس میں تمام ریجن ذمہ داران نے شرکت کی۔

پاک سطح اصلاح اعمال ذمہ دار اسلامی بہن نے ریجن ذمہ داران کی تربیت کی۔ ان کی کارکردگی کا جائزہ لیا مزید عاملات نیک اعمال بڑھانے کا ذہن دیا نیز کارکردگی شیڈول کا فالو اپ کیا اور کارکردگی شیڈول پر ٪100عمل کرنے کا ذہن دیا ۔ آخر میں فی ڈویژن ایک اصلاح اعمال اجتماع کرنے کا ہدف دیا اور اپنے شعبہ کی مدنی خبریں ریجن سطح شب و روز کو روزانہ بڑھانے کا ذہن دیا۔


 اسلامی بہنوں کی مجلس ڈونیشن بکس کے زیر اہتمام پچھلے دنوں شاہ فیصل میں مدنی مشورہ ہواجس میں ریجن تا علاقہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کو ماہانہ کارکردگی فارم فِل کرنے کا طریقہ سکھایا گیا، وقت پر ڈونیشن بکس اور گھریلو صدقہ بکس کھولنے اور جمع کروانے ، ڈونیشن بکس کی رجسٹر یشن مکمل کروانے ، ذیلی تا ڈویژن تقرریاں مکمل کرنے، صدقہ بکس آرڈرکرنے اور مزید گھروں میں رکھوانے کی ترغیب دلائی۔ اور اہداف بھی دئیے گئے۔

اسلامی بہنوں کی مجلس ڈونیشن بکس کے زیر اہتمام شمالی لاہور زون میں بذریعہ کال مدنی مشورہ ہوا  جس میں کابینہ ذمہ داران کو گھریلو صدقہ بکس کے آرڈر بڑھانے مزید مالیات کے ٹیسٹ کی کارکردگی کے لیے چندہ بکس نگران نے عرض کیا۔ اسلامی بہنوں نے درپیش مسائل پیش کئے جن کو حل کرنے کی کوشش کی گئی۔

اسلامی  بہنوں کی مجلس ڈونیشن بکس کے زیر اہتمام 24 اکتوبر 2020ء کو فیصل آباد ریجن، جھنگ زون کی ڈونیشن بکس ذمہ دار اسلامی بہن نے سیٹلائٹ ٹاؤن ڈویژن سطح کی اسلامی بہن کے ساتھ محفل نعت میں شرکت کی جس میں شخصیات سے ملاقات بھی ہوئی نیز انہیں ٹیلیتھون مہم کاذہن بھی دیا گیا اور ساتھ ہی اجتماع میں شرکت کی دعوت بھی پیش کی گئی۔ 


اسلامی بہنوں کی مجلس ڈونیشن بکس کے زیرِ اہتمام کراچی لانڈھی کابینہ میں ذمہ  دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہواجس میں کابینہ تا ذیلی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور ان کی تربیت کی گئی نیز ماہانہ کارکردگی فام فِل کرنے کا طریقہ سکھایا گیا، وقت پر ڈونیشن بکس اور گھریلو صدقہ بکس کھولنے اور جمع کروانے ، ڈونیشن بکس کی رجسٹر یشن جلد از جلد مکمل کرنے ، ذیلی تا ڈویژن تقرریاں مکمل کرنے، صدقہ بکس آرڈز کرنے اور مزید گھروں میں رکھوانے کی ترغیب دلائی۔ 


دعوت اسلامی کے شعبہ ڈونیشن بکس کے زیراہتمام میانوالی زون کی ذمہ  دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں زون تا ذیلی سطح تک کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور آمدن کو بڑھانے کے لئے نکات فراہم کئے۔ تقرریاں مکمل کرنے پر کلام کیا نیز گھریلو صدقہ بکس رکھوانے پر زور دیا اور اہداف بھی دئیے۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس ڈونیشن بکس  کے زیرِ اہتمام خضدار اور کوئٹہ کابینہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ذیلی تا زون سطح ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

پاک سطح مجلس ڈونیشن بکس اور ریجن مشاورت اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اورہر ڈویژن میں 50 صدقہ باکسز رکھوانے کا ہدف دیا، ڈونیشن باکسز وقت پر کھولنے، کارکردگی وقت پر جمع کروانے، کارکردگی فارم درست انداز و صحیح فارمیٹ پر فِل کرنے کا ذہن دیا، رجسڑریشن کرنے کا طریقہ سمجھایا۔


دعوت اسلامی کے شعبہ ڈونیشن بکس کے زیراہتمام فیصل آباد ریجن   خوشاب کابینہ میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں جوہرآباد ڈویژن اورگروٹ ڈویژن کی ذیلی ،علاقہ اور ڈویژن ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور ا ن کی تربیت کی گئی نیزاہم اہم مدنی پھولوں پر نظرِ ثانی کروائی گئی اور مدنی پھولوں کو نافذ کرنے کا ذہن دیا گیا نیز پریکٹیکل کارکردگی فارم فِل کروایا گیا اور رسید فِل کرنے کا درست طریقہ بورڈ پر سکھایا گیا۔


اسلامی بہنوں کی مجلس ڈونیشن بکس کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں  کراچی ملیرگلستان جوہر میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں گلستان جوہر کی کابینہ تا ذیلی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور ماہانہ کارکردگی فام فِل کرنے کا طریقہ سکھایا، وقت پر ڈونیشن بکس اور گھریلو صدقہ بکس کھولنے اور جمع کروانے ، ڈونیشن بکس کی رجسڑ یشن جلد از جلد مکمل کرنے، ذیلی تا ڈویژن تقرریاں مکمل کرنے، صدقہ بکس آرڈر کرنے اور مزید گھروں میں رکھوانے کی ترغیب دلائی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس ڈونیشن بکس کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں بہاولپور زون چشتیاں کابینہ  کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈونیشن بکس کی ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور شعبے کے بارے میں مدنی پھول بتائے نیزمزید باکسز رکھوانے کا ذہن دیا۔ شعبے میں نمایاں کارکردگی والی اسلامی بہنوں کو صاحبزادیِ عطار سلمھا الغفار کی طرف سے آئے ہوئے تحائف بھی دیئے۔


اسلامی  بہنوں کی مجلس ڈونیشن بکس کے زیراہتمام سرگودھا کابینہ میں ڈونیشن بکس ذمہ داران کا مدنی مشورہ لیا گیا جس میں سرگودھا کابینہ کی ڈویژن سطح ڈونیشن بکس ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مدنی مشورےمیں 3 ڈویژن سطح پر تقرری کی گئی۔ زون سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے کابینہ اور ڈویژن ذمہ داران کو اپ ڈیٹ کارکردگی فارم اور کارکردگی شیڈول سمجھائے نیز کارکردگی وقت پر دینے کی نیت کروائی گئی۔ رسید بک اور نئے گھریلو صدقہ بکسز لگوانے پر کلام ہوا۔

ذمہ داران اسلامی بہنوں کو ٹیلی تھون کا ذہن بھی دیا اور نکات بھی فراہم کئے۔ ہفتہ وار اجتماع میں ڈونیشن بکس کے اعلانات شامل کرنے اور اپنی کارکردگی کو اضافے کی طرف لانے کا ذمہ داران کو بھرپور ذہن دیا گیا، تمام ذمہ داران نے اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔