یوکے
برمنگھم ریجن کی ویسٹ مڈلینڈز کابینہ سینٹرل برمنگھم ڈویژن میں 2 مقامات پر ”فیضان ایمانیات کورس “
کا انعقاد
دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام
گزشتہ دنوں یوکے برمنگھم ریجن کی ویسٹ مڈلینڈز کابینہ سینٹرل
برمنگھم ( Central Birmingham ) ڈویژن
میں 2 مقامات پر ”فیضان ایمانیات کورس “ کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش 58 سے 65 اسلامی بہنوں نےشرکت
کی۔
اس کورس میں عقائد توحید و رسالت ،ایمان و کفر، قیامت، محشر، جنت اور دوزخ وغیرہ کے بارے علم دین سیکھنے سکھانے کا سلسلہ رہا ۔
اسلامی بہنوں نے بہت اچھے تاثرات دیتے ہوئے کہا
کہ ہمارے علم میں اضافہ ہوا، عقائد کے
حوالے سے اہم معلومات حاصل ہوئی اورگناہوں سے بچنے اور نیکیاں کرنے کا ذہن بنا۔
یوکے
برمنگھم ریجن کی ویسٹ مڈلینڈز کابینہ کے
مختلف علاقوں میں ”سوشل میڈیا“ کا انعقاد
دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام
گزشتہ دنوں یوکے برمنگھم ریجن کی ویسٹ مڈلینڈز
کابینہ کے مختلف علاقوں میں ”سوشل میڈیا“ کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش 171 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کورس میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو Social
Media کے positive and negative pointsبتائے گئے نیز بلا ضرورت (فضول)سوشل میڈیا استعمال کرنے سے بچنے کا ذہن دیا
گیا۔
دعوتِ اسلامی کے شعبہ مکتبۃ
المدینہ للبنات کے تحت گزشتہ دنوں کراچی
ایسٹ زون 2میں مدنی مشورہ منعقد ہوا جس
میں ریجن تا ڈویژن سطح کی ذمہ داراسلامی
بہنوں نے شرکت کی ۔
ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنو ں کی
سابقہ کارکردگیوں کا فالو اپ کرتےہوئےماہنامہ
فیضان مدینہ کی بکنگ بڑھانے ،بستوں میں مضبوطی لانے اور شعبہ تقسیم رسائل کو فَعال
بنانے کاذہن دیا نیز زیادہ سے
زیادہ کتب و رسائل کو سیل کرنے کےحوالےسے نکات بتائےجس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔
شعبہ علاقائی دورہ للبنات کے تحت تھر زون کی کنری کابینہ میں مدنی مشورےکاانعقاد
دعوتِ اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ للبنات کے تحت گزشتہ دنوں تھر زون کی کنری کابینہ اور چمبڑ کابینہ
میں مدنی مشوروں کاانعقادہواجن میں کابینہ تا ذیلی سطح تک کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت
کی ۔
حیدرآباد ریجن مشاورت ذمہ داراسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو محفلِ نعت اور دینی حلقہ منعقد کرنےکےحوالے سےنکات بتائے
نیز علاقائی دورہ بڑھانے کا ہدف دیا اور دینی حلقے میں ہر ماہ پابندی کے ساتھ شرکت کرنے،مدنی قافلہ میں
اپنے محارم کو سفر کروانے کا ذہن دیا مزید
کارکردگی مضبوط کرنےسےمتعلق ذہن سازی بھی
کی۔
دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیر
اہتمام گزشتہ دنوں لاڑکانہ زون میں بذریعہ کال مدنی مشورے کاانعقادہوا جس میں کابینہ
مشاورتوں کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
حیدرآباد ریجن شارٹ کورسز ذمہ دار اسلامی بہن نے
کورس بنام ’’ ایثار کے رنگ بڑی عید کے سنگ ‘‘ کےحوالے سے مدنی پھول اور اہداف دیئے نیز اسلامی بہنوں کی کارکردگیوں
کاجائزہ لیتے ہوئےتقرری مکمل کرنے اور جدول بہتر کرنےذہن دیا۔ دارالسنہ للبنات کےتحت ہونے والے رہائشی کورسز کے حوالے سے بھی نکات بتائے اور اسلامی بہنو ں کو
ذہن بناکر ایڈمیشن کروانے کی ترغیب دلائی ۔
دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کےتحت گزشتہ دنوں ٹنڈومحمدخان کابینہ میں ایک اہل ثروت اسلامی بہن کے گھر دینی حلقہ منعقدہوا جس میں بیوٹیشنز،لیڈی ٹیلر اور اہل ثروت شخصیات خواتین نے
شرکت کی۔
ڈویژن ذمہ دار اسلامی بہن نے دینی حلقے میں شریک اسلامی بہنوں کو وضو اور غسل کا طریقہ سکھایا نیز اس ضمن میں
مدنی پھول بھی پیش کئے اور ہفتہ وار سنتو ں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی
ترغیب دلائی جبکہ دینی حلقے کے اختتام پر مکتبۃ المدینہ کے رسائل تقسيم کئے گئے۔
حیدرآباد ریجن شعبہ دارالمدینہ للبنات میں اپنی خدمات انجام دینے والی اسلامی بہنوں
کی مختلف دینی کاموں کی کارکردگی درج ذیل ہے۔
رسالہ نیک اعمال کےذریعےاپنےاعمال کاجائزہ کرنے
والی اسلامی بہنوں تعداد:125
ایک پارہ پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:16
آدھا پارہ پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:34
گھر درس دینے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:48
روزانہ 1200 درود پاک پڑھنے والی اسلامی بہن کی
تعداد:28
روزانہ 313 درود پاک پڑھنے والی اسلامی بہن کی
تعداد:99
12 منٹ مطالعہ کرنے والی اسلامی بہن کی تعداد:
92
تہجد پڑھنے والی اسلامی بہن کی تعداد: 18
نفل روزہ رکھنے والی اسلامی بہن کی تعداد:8
نفل روزہ رکھنے والی اسلامی بہن کی تعداد:35
دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت
گزشتہ دنوں لاہور ریجن میں بذریعہ کال مدنی مشورےکاانعقادہوا
جس میں زون، کابینہ و علاقائی سطح تک
کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نےشرکت کی۔
عالمی مجلس شعبہ رابطہ برائے شخصیات ذمہ دار اسلامی
بہن نے اسلامی بہنوں کو احساس ذمہ دار ہونے کی ترغیب دلائی اور ماہانہ کارکردگی شعبہ رابطہ برائے شخصیات کا
جائزہ لیتے ہوئے اچھی کارکردگی والی اسلامی بہنوں کی حوصلہ افزائی کی نیز کارکردگی
شیڈول پر عمل کرنے اور وقت پر جمع کروانےکی
ترغیب دلائی جبکہ اپنی ماتحت اسلامی بہنوں کے مدنی مشورے لینے اور ان کی کارکردگی
وقت پر جمع کروانے کا ذہن دیاجس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار
کیا۔
حیدرآباد کابینہ کے ڈویژن حالی روڈ میں قائم ایک سلائی سینٹر میں دینی حلقہ
دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات للبنات
کے تحت گزشتہ دنوں حیدرآباد کابینہ کے ڈویژن حالی روڈ میں قائم ایک سلائی سینٹر میں دینی حلقہ منعقد کیا گیا جس میں شعبے کی
علاقائی ذمہ دار اسلامی بہن نے’’ نماز
کے فضائل ‘‘ کےموضوع پر بیان کیااور اسلامی بہنوں کو نیک اعمال کا رسالہ پُر کرنے کا ذہن دیا نیز ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی ۔دینی حلقے کے اختتا م پر مکتبۃالمدینہ کے رسائل تقسیم کئے گئے۔
شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کےتحت گزشتہ دنوں
ایسٹ زون ناظم آباد کابینہ کے 03 مدرارس میں تربیتی سیشن
کاانعقادہواجس میں مدرسات اسلامی
بہنوں نےشرکت کی ۔
ذمہ دار اسلامی بہن نےاسلامی بہنوں کی سابقہ
کارکردگیوں کاجائزہ لیتے ہوئےمتفرق تحریری کام چیک کئے نیز مدرسات کو تعلیمی و اخلاقی معیار بہتر کرنےکےحوالےسےتربیتی
نکات بتائے او رطالبات کے تدریسی ٹیسٹ جلد دلواکر نئے مدارس کے آغازکرنے کا ذہن
دیاجس پر مدرسات نے اچھی نیتوں کا اظہار
کیا۔
رنچھوڑلائن کابینہ ڈویژن سولجر بازار پارسہ سٹی کراچی میں اصلاح اعمال اجتماع
دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال للبنات کےتحت رنچھوڑلائن کابینہ ڈویژن سولجر بازار پارسہ سٹی کراچی میں اصلاحِ اعمال اجتماع ہوا
جس میں 11اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
ڈویژن
مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان
کیا اوراسلامی بہنوں کورسالہ نیک اعمال کےذریعےاپنےاعمال
کاجائزہ لینےکاذہن دیا نیز ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں پابندی سے شرکت کرنےکی
ترغیب بھی دلائی۔ مزید مدنی
مذاکرہ دیکھنےکی ترغیب دلاتے ہوئےدینی کاموں میں حصہ لینےکاذہن دیا ۔
دعوتِ اسلامی کے شعبہ روحانی علاج للبنات کے تحت
گزشتہ دنوں کراچی ایسٹ زون صحرائے مدینہ کابینہ میں مدنی مشورے کاانعقادہواجس
میں شعبہ روحانی علاج کی بستہ ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ریجن مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں
کو احساس ذمہ داری اور امانت داری کا ذہن دیا نیز شعبےکےتحت ہونے والے تربیتی سیشن میں شرکت
کرنےکی ترغیب دلائی نیز ہر زون میں نئے بستے کھولنے کےحوالےسےاہداف بھی دیئےجس پر
اسلامی بہنوں نےاچھی نیتوں کااظہارکیا۔