دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام جون 2021ء  کے آخری ہفتےاسپین کے ڈویژن بارسلونا (Barcelona) کے کئی علاقوں میں سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں مونتقادہ (Montcada)، ترینیتات (Trinitat)، بئیر امات (Virrei Amaat) اور کورنییا (Cornella) وغیرہ علاقے شامل ہیں۔ان اجتماعات میں 78 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغاتِ دعوت اسلامی نے ”نیکیوں کی حرص کیسے پیدا ہو؟“کے موضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کر کے علم دین حاصل کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام  28 جون2021ء کو آسٹریا (Austria) کے شہرویانا(Vienna ) میں بذریعہ اسکائپ ماہانہ دینی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریبا 6 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوت اسلامی نے فقہ میں نماز کی شرائط سکھائی اور مدنی مذاکرے کی دوہرائی کروائی نیز دینی کاموں میں عملی طور پرحصہ لینے کا ذہن دیا۔


دعوت اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے زیر اہتمام  پچھلے دنوں آسٹریا (Austria) کے شہرویانا(Vienna ) میں بذریعہ اسکائپ اصلاحِ اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 20 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغہ دعوتِ اسلامی نے ”کھانے پینے کی سنتوں “کے موضوع پر بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنو ں کو کھانے پینے کے آداب سکھائیں نیز نیک اعمال کا رسالہ روزانہ پُر کرنے اور ہر مہینے کی آخری تاریخ کو ذمہ دار اسلامی بہن کو جمع کروانے کی ترغیب دلائی ۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام  گزشتہ دنوں ناروے (Norway) میں مقامی زبان نارویجن میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیاجس میں تقریباً 17 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے”والدین کا ادب“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو اپنے والدین کا ادب و احترام کرنے کا ذہن دیا نیز ہفتہ وار رسالہ پڑھنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام جون2021ء کےآخری ہفتے ناروے (Norway) میں 4 مقامات پر بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیاگیاجن میں حا گیرود( Haugerud شیسمو کھوشے(Skjesmokorset فاریسٹ(Furuset) ، گرورد ( Grorud) وغیرہ علاقے شامل ہیں۔ ان اجتماعات میں کم و بیش 48 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

مبلغات دعوت اسلامی نے ”ایک زمانہ ایسا آئے گا؟“ کے موضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئےاس دور میں فتنوں سے بچنے کے لئے دینی ماحول سے ہردم وابستہ رہنے کا ذہن دیا۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں ناروے  کے شہر اوسلو (Oslo)میں ماہانہ دینی حلقے کا انعقاد کیا گیاجس میں کم وبیش 11 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوت اسلامی نے ”توبہ“ کے موضوع پر بیان کیا اور دینی حلقے میں شریک اسلامی بہنوں کو توبہ کرنے کے فضائل بتائیں نیز اسلامی بہنوں کو وضو کا طریقہ بھی سکھایا۔ آخر میں مبلغۂ دعوتِ اسلامی نےدینی حلقے میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے دینی کاموں کو مزید بڑھانے کے لئے دیگر اسلامی بہنوں پر بھی انفرادی کوشش کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 23تا 27 جون2021ء تک آئر لینڈ(Ireland) ریجن میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش 37 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغاتِ دعوت اسلامی نے ”نیکیوں کی حرص کیسے پیدا ہو؟“کے موضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کر کے علم دین حاصل کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے شعبہ کفن دفن للبنات کے  زیر اہتمام گزشتہ دنوں یوکے بریڈفورڈ(Bradford) ریجن میں کفن دفن تربیتی اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 18 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغہ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور تربیتی اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو میت کو غسل دینے اور کفن پہنانے کا طریقہ کار بتایا نیز کفن دفن ٹیسٹ کے متعلق ذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے ٹیسٹ کے حوالے سے اچھی اچھی نیت پیش کیں اور ٹیسٹ دیکر غسل میت میں حصہ لینے کی نیت کا اظہار بھی کیا۔ 


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں  یوکے بریڈفورڈ(Bradford) ریجن میں بذریعہ اسکائپ دینی حلقے كا انعقاد كيا گیا جس میں 12 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے”اصلاح اعمال“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور دینی حلقے میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو اپنی آخرت کو بہتر بنانے کے لئے رسالہ نیک اعمال پر عمل کرنے کا ذہن دیا نیز دعوت اسلامی کے ساتھ دینی کاموں میں مزید بہتر ی لانے کے لئے کوشش کرنے کا ذ ہن دیا۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں یوکے بریڈفورڈ ریجن کے علاقوں نیوکاسل، اسٹاکٹن، آن ٹیز اور مڈلز برو( Newcastle, Stockton on Tees, Middlesbrough )میں بذریعہ اسکائپ دینی حلقوں كا انعقاد كيا گیا جن میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغاتِ دعوت اسلامی نے” سستی اور کاہلی سے نجات کیسے ملے؟“ کے موضوع پر سنتوں بھرےبیانات کئے اور دینی حلقوں میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے اور دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔ 


دعوت اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے زیر اہتمام  28 جون 2021ء کو یوکے کے شہر والتھم سٹو( Walthamstow)میں اصلاح اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیاجس میں 14 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے اسکائپ کے ذریعے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو رسالہ نیک اعمال سے متعلق تفصیلات بریف کرتے ہوئے آسانی کے ساتھ نیک اعمال پر عمل کرنے کے طریقے بیان کئے نیز عاملات نیک اعمال بننے کا ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام05 جولائی2021ءکو یوکے برمنگھم ریجن سینٹرل برمنگھم میں ”سوشل میڈیا کا استعمال کورس “ ہونے جا رہا ہے جس کی مدت 1دن ہے۔

اس کورس میں سوشل میڈیا کا استعمال کیسےکیا جائے؟ اس کے مثبت اور منفی پہلو اور آخرت کی تیاری کا ذہن، کے علاوہ بھی معلومات وغیرہ فراہم کی جائیں گی۔

داخلہ کی خواہشمند اسلامی بہنیں ذمہ دار اسلامی بہنوں سے رابطہ کریں۔