2۔ مؤلف : محمد اریب          ( درجہ ثانیہ جامعۃ المدینہ فیضان کنزالایمان کراچی )

ہر عاشق کو اپنے محبوب کی پسندیدہ چیزیں جاننے کا شوق ہوتا ہے کہ میرے محبوب کو کون سا رنگ پسند ہے؟ کون سا لباس پسند ہے؟ کون سا کھانا پسند ہے؟ وغیرہ، اسی طرح عاشقانِ رسول کو بھی اپنے پیارے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بارے میں جاننے کا شوق ہوتا ہے۔ آج میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں بتا ؤں گا کہ آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے کس کس جانور کا گوشت تناول فرمایا۔

حضور اکرم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کو کھانوں میں گوشت زیادہ پسند تھا،آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم ارشاد فرماتے ہیں : گوشت سننے کی قوت بڑھاتا ہے اور یہ دنیا و آخرت میں کھانوں کا سردار ہے۔

آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے بکری، دنبہ، بھیڑ اونٹ ، گورخر، خرگوش، مرغ، بیٹر اورمچھلی کا گوشت تناول فرمایا ہے، سرکار نامدار صلی اللہ تعالیٰ علیہ سلم شکار کیے ہوئے ، پرندے کا گوشت بھی تناول فرمایا کرتے تھے، پیارے آقا صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم بکری میں دستی اور شانے کا گوشت پسند فرماتے تھے۔ حضور اکرم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم جب گوشت تناول فرماتے توا س کی طرف اپنا سر اقدس نہ جھکاتے، بلکہ اسے اپنے دہن مبارک کی طرف اٹھا کر دانتوں سے کاٹتے۔

پیارے قارئین ! ہمیں بھی گوشت کھانا چاہیے، لیکن حد میں رہ کر کیونکہ حد سے زیادہ یا کم کھایا دونوں طرح صحت کے لیے نقصان دہ ہے۔بہترین کام وہ ہے جس میں میانہ روی ہو۔