5۔ مؤلف : محمد عبدالرؤف عطاری            (درجہ سادسہ جامعۃ المدینہ فیضان مدینہ فیصل آباد )

حضور علیہ الصلوة والسلام نے جن جن جانوروں کا گوشت تناول فرمایا اور جن جانوروں کے گوشت کو آپ علیہ الصلوة والسلام نے شرف بخشا، ان میں سے کچھ یہ ہیں۔ بکری، خرگوش، مچھلی، ٹڈی، مرغی، سرخاب وغیرہ

تفصیل کے ساتھ حدیث شریف کے ذکر کرتے ہیں۔

بکری : روایت ہے حضرت عمر و ابن امیہ سے انہوں نے نبی صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کو دیکھا کہ بکری کی دستی سے کاٹ کر کھاتے تھے جو آپ کے ہاتھ میں تھی، پھر آپ کو نماز کی طرف بلایا گیا تو اسے اورچھری کو جس سے کاٹ رہے تھے ڈال دیا اور پھر کھڑے ہوئے پھر نماز پڑھی اور وضو نہ کیا۔

(شمائل النبی جلد ۹، صفحہ ۱۷۰ حدیث ۲۱۴، مراة المناجیح جلد ۶، صفحہ ۲۵، ج ۳۹۹۸ )

2۔ خرگوش : ہشام بن نوید نے حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت کیا ہے کہ وہ بیان کرتے ہیں، جس وقت ہم ہم مر الظہران میں تھے تو ہم نے ایک خرگوش کا پیچھا کیا پس لوگ دوڑے سو وہ تھک گیا، پس میں نے خرگوش کو پکڑ لیا میں اس کو حضرت ابو طلحہ رضی اللہ عنہ کے پا س لے کر آیا انہوں نے اس کو ذبح کیا اور اس کے دو کولہوں یا دو رانوں کو نبی صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کے پاس بھیجا تو آپ نے اس قبول فرمالیا۔

(نعمۃ الباری ، شرح صحیح البخاری جلد ۱۱، صفحہ 842 ، حدیث 5535 )

3۔ مچھلی :مچھلی کو حضور علیہ الصلوة والسلام نے صحابہ کی جماعت سے لے کرکھایا اس مچھلی کا نام عنبر تھا، جو دریا سے ظاہر ہوئی تھی، اس بارے میں حدیث مبارکہ طویل ہے۔(مراة المناجیح جلد5، صفحہ 663-64، مكتبہ نعیمی کتب خانہ )

4۔مرغی : روایت ہے ابو موسیٰ الاشعری سے وہ بیان فرماتے ہیں میں نے دیکھا نبی صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم مرغی کھارہے تھےْ۔ (نعمۃ الباری جلد11۔ صفحہ 607۔، حدیث 5517)

5۔ٹڈی : عبداللہ بن اوحی بیان کرتے ہیں ہم نے نبی کریم کے ساتھ سات یا چھے غزوات کیے اور ہم آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کے ساتھ ٹڈی کھاتے تھے۔ (مراة المناجیح جلد 5۔ صفحہ 663، نعیمی کتب خانہ گجرات ، نعمۃ الباری جلد 11۔ صفحہ 549۔ ح،5495)