مؤرخہ 23 فروری 2024 ء کو مؤمن آباد اورنگی ٹاؤن  سیکٹر F/4 یوسی 5 اے وارڈ 2 کی جامع مسجد طیبہ ،جامع مسجد فیضانِ امام جعفر صادق اور جامع مسجد فیضانِ صدیقِ اکبر میں حاضری قبرستان کورس کروایا گیا جس میں کم و بیش 90 اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

مبلغین دعوت اسلامی نے شرکائے کورس کو قبرستان میں حاضری کا سنت طریقہ اور فضائل بتائے نیز قبرستان جانے کی دعا بھی یاد کروائی۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری )


صراط الجنان میں ہے جو گناہ ہو چکے ان سےمعافی مانگنا استغفار کہلاتا ہے۔ گناہوں سے توبہ کرنا پرہیزگاروں کا وصف ہے۔ احادیث مبارکہ میں استغفار کے کثیر فضائل و فوائد بیان ہوئے چند پیش خدمت ہیں:

1 ) بہترین دعا استغفار ہے۔

2) جو استغفار کو اپنے پر لازم کر لے تو اللہ پاک اس کے لیے ہر تنگی سے چھٹکارا اور ہر غم سے نجات دے گا اور وہاں سے روزی دے گا جہاں سے گمان بھی نہ ہو۔ (ابن ماجہ، 4/257، حدیث: 3819)

اِستغفار کرنے والے کو رب تعالیٰ یہ تمام نعمتیں غیبی خزانہ سے عطا کرتا ہے۔ مرآة المناجیح میں ہے کہ استغفار کے کلمات روزانہ زبان سے ادا کرے چاہے گناہ کرے یا نہ کرے۔ (مراة المناجیح،3/562)

نوٹ: بہتر یہ ہے کہ نماز فجر کے وقت سنت فجر کے بعد فرض سے پہلے ستر بار استغفار کرے کہ یہ وقت استغفار کے لئے بہت موزوں ہے اور بہت مجرب عمل ہے۔ جیساکہ رب تعالیٰ فرماتا ہے: وبالاسحار ھم يستغفرون (مراة المناجیح،3/562)

3 )اس کے لیے بہت خوبیاں ہیں جو اپنے نامہ اعمال میں بہت استغفار پائے۔ یعنی اس نے مقبول استغفار بہت کئے ہوں مقبول استغفار وہ ہیں جو دل کے درد اور آنکھوں کے آنسو اور اخلاص سے کیے جائیں۔

4 ) دل بھی لوہوں کی مانند زنگ آلود ہو جاتے ہیں ان کی جلا استغفار ہے۔ (مجمع الزوائد، 10/346، حدیث: 17575)جیسے لوہے کو زنگ لگ جاتا ہے اسی طرح گناہ کرتے کرتے دل بھی آہستہ آہستہ سیاہ اور پھر آخرکار زنگ آلود ہو جاتا ہے اور استغفار کرنے سے یہ زنگ دور ہوتا اور گناہوں کی آلودگی سے پاک ہوتا ہے۔

5) زمین میں دو امن نامے ہیں: میں امن ہوں اور اِستغفار امن ہے۔ مجھے تو اٹھا لیا جائے گا۔ لیکن استغفار والا امن باقی رہ جائے گا۔ پس تم پر ہر نئے وقوعہ اور ہر گناہ کے وقت استغفار لازم ہے۔

در حقیقت یہ حدیث آیت ذیل کی تفسیر ہے: ترجمہ: جب تک آپ ان میں موجود ہیں اللہ ان کو عذاب میں مبتلا نہ کرے گا اور جب تک وہ اپنے گناہوں پر استغفار کرتے رہیں گے تب بھی اللہ ان کو عذاب میں مبتلا نہ کرے گا۔ کیونکہ حضور ﷺ رحمۃ للعالمین ہیں نیز آپ کی ہی بدولت ہم گناہ گار عذاب سے بچے ہوئے ہیں۔ علامہ علی بن محمد خازن رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں: اس آیت سے ثابت ہوا کہ استغفار عذاب سے امن میں رہنے کا ذریعہ ہے(خازن، 2/193، تحت الآیۃ: 33)

اللہ رب العزت ہمیں ہر وقت توبہ واستغفار کرتے رہنے کی توفیق دے۔

فیصل آباد سٹی میں شعبہ   اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے زیرِ اہتمام علاقائی دورے کا سلسلہ ہوا جس میں صوبائی ذمہ دار قاری خالد عطاری اور ڈویژن ذمہ دار برائے نابینا افراد عابد علی عطاری نے نماز مغرب کے بعد نابینا افراد کے گھر/گھر جا کر انہیں نیکی دعوت دی۔دوران گفتگو ذمہ داران نے انہیں ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور مدنی مذاکرہ دیکھنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔

علاوہ ازیں ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے نماز عشا کے بعد فیصل آباد سٹی کے نگران مولانا مظہر عطاری مدنی سے ملاقات کی اور زیر تعمیر مدرستہ المدینہ وجامعۃ المدینہ برائے نابینا افراد کی تعمیرات مکمل کرنے اور جلد اوپن کرنے کے حوالے سے مدنی مشورہ کیا۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری )


شعبہ   اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی کے تحت فیصل آباد میں قائم الفیصل مرکز نابینا افراد میں مدنی حلقہ منعقد ہوا جس میں ہاسٹل میں موجود نابینا افراد شریک ہوئے۔

نگران شعبہ حاجی حنیف عطاری نے ” وقت کی اہمیت اور اللہ پاک کی نعمتوں کا شکر ادا کرنے“کے موضوع پر بیان کیا اور نابینا افراد کو رمضان اعتکاف کا ذہن دیا جس پر انہوں نے بھلے جذبات کا اظہار کیا۔

اس موقع پر صوبائی ذمہ دار ذیلی شعبہ نابینا افراد قاری خالد عطاری اور فیصل آباد ڈویژن ذمہ دار عابد علی عطاری بھی موجود تھے۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری )


فیصل آباد میں قائم گورنمنٹ ایجوکیشن سکینڈری اسکول برائے نابینا افراد میں  سیکھنے سکھانے کے حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں اسپیشل پرسنز اسٹوڈنٹس اور ٹیچر نے شرکت کی ۔

نگران شعبہ حاجی حنیف عطاری نے ایثار“ کے موضوع پر بیان کیا جس میں دعوت اسلامی کے مدرسۃ المدینہ اور جامعۃ المدینہ برائے نابینا افراد میں داخلہ لینے کا ذہن دیا نیز رمضان المبارک میں آخری عشرے کا اعتکاف کرنے کی ترغیب بھی دلائی ۔ آخر میں پرنسپل صاحب کو بریل زبان میں امیر اہل سنت دامت برکاتہم العالیہ کی کتاب غسل کا طریقہ تحفے میں دی۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری )


دعوت اسلامی  کے شعبہ اسپیشل پرسنز کی جانب سے 24 فروری 2024ء کو صوبائی ذمہ دار نابینا افراد کامران عطاری نے جسمانی معزور افراد ذمہ دار خالد محمود عطاری کے ساتھ اسلام آباد میں معزور افراد کے ادارے میں خصوصی نگہداشت کے مرکز میں اتھارٹی پرسنز اور معذور افراد سے ملاقات کی۔

ذمہ داران نے اتھارٹی پرسنز کو دعوت اسلامی کا تعارف کرواتے ہوئے معزو ر افراد میں ہونے والے دینی و فلاحی کاموں کے تعلق سے بتایا نیز معزور افراد کے لئے کوشش اور آنے والے وقتوں میں بہتری کے حوالے سے گفتگو کی ۔

علاوہ ازیں ہفتہ وار اجتماع ، مدنی مذاکرہ ، مدنی قافلے اور رمضان اعتکاف کرنے کی دعوت پیش کی جس پر معزور افراد نے اچھی اچھی نیت کا اظہار کیا۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری )


رحمتوں، برکتوں والا مہینہ رمضان المبارک عنقریب ہمارے درمیان جلوہ گر ہونے والا ہے  جس میں مسلمان روزہ، عبادت و ریاضت کے ذریعے اپنے رب کو راضی کرنے اور اپنے نامۂ اعمال میں نیکیوں کا اضافہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں، اس کے علاوہ امیر اہلسنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ بھی اسلاف کی یاد کو تازہ کرتے ہوئے اس کی خوب تیاری فرماتے ہیں۔

رمضان المبارک 1444ھ میں شیخ طریقت امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے عاشقان رسول کی تربیت کے لئے چند مدنی پھول تحریر فرمائےتھے جسے تصویری البم (Album) کی صورت میں ایک رسالہ تیار کیا گیا ہے۔

امیر اہلسنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے عاشقانِ رسول کو وعظ و نصیحت سے بھر پور30 صفحات کا رسالہ”یادِ رمضان“ پڑھنے/ سننے کی ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے/سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازا ہے۔

دعائے عطار

یا اللہ پاک! جو کوئی رسالہ ” یادِ رمضان (30صفحات)“پورا پڑھ یا سُن لےاُس کو عاشق رمضان بنا اور اُس کو اُس کے والدین سمیت بے حساب بخش دے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتمِ النّبیِّین صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم

یہ رسالہ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے ابھی مفت ڈاؤن لوڈ کیجئے

Download


پچھلے  دنوں دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم سرگودھا میں سالانہ رزلٹ کے موقع پر تقسیم اسناد اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں تنظیمی ذمہ داران ، علمائے کرام، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد محسن صلاح الدین، ایس ایس پی ملک اختر حسین جوئیہ، انچارج لائسنسنگ محمد نواز سمیت اہم سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری یاسر یعقوب گجرنے شرکت کی ۔

اس موقع پر ڈویژن مشاورت کے نگران عادل رضا عطاری نے بیان کیا اور شرکا کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہونے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے بھلے جذبات کا اظہار کیا۔

ایونٹ کے اختتام پر پاس ہونے والے طلبہ کو اسناد پیش کی گئیں جبکہ دعا اور صلوۃ و سلام پر اجتماع ختم ہوا۔( کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


مدنی  مرکز فیضانِ مدینہ اوکاڑہ میں فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز کے تحت مدنی مشورہ ہوا جس میں ساہیوال،ملتان اور بہاولپور ڈویژن کے شفٹ ناظمین شریک ہوئے۔

مدنی مشورے کی ابتدا تلاوت قرآن پاک اور نعت شریف سے ہوئی، اس کے بعد راشد رفیق عطاری نے شرکا کی ”احساس ذمہ داری“ کے موضوع پر تربیت کی ۔

علاوہ ازیں رکن شعبہ غلام عباس مدنی عطاری نے حاضری کا جائزہ لیا اور شرکا سے مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔ اس کے بعد نگران مجلس فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز مولانا یاسر مدنی عطاری نے اسلامی بھائیوں کو ڈونیشن کارکردگی کو بہتر بنانے کے حوالے سے نایاب مدنی پھول دیئے۔(رپورٹ: محمد وقار یعقوب عطاری مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


18 فروری 2024ء  کو دعوت اسلامی کے شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز کے تحت گجرات میں مدنی مشورہ ہوا جس میں راولپنڈی، گوجرانوالہ اور گجرات ڈویژن کے شفٹ ناظمین نے شرکت کی۔

معلومات کے مطابق نگران شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز مولانا یاسر عطاری مدنی ، رکن مولانا عامر سلیم عطاری مدنی اور ڈویژن ذمہ دار مولانا شہباز عطاری مدنی نے ناظمین کو رمضان ڈونیشن جمع کرنے کے تعلق سے نکات بتائے اور اہداف بھی دیئے جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: محمد عثمان عطاری برانچ ناظم، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دعوت اسلامی  کے شعبہ اسپیشل پرسنز کی طرف سے اٹک میں قائم اسپیشل ایجوکیشن سینٹر بنام کامرہ میں ذمہ داران نے ہیڈماسٹر سے ملاقات کی۔

دوران ملاقات ذمہ داران نے ہیڈماسٹر کو اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی کا تعارف پیش کیا اور انہیں آخری عشرے کے اعتکاف کرنے کی دعوت دی نیز معذور ، نابینا اور ڈیف بچوں میں کورسز کروانے کے حوالےسے گفتگو کی جس پر انہوں نے دینی کاموں میں تعاون کرنے کی اچھی نیت پیش کی۔) کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


شعبہ  اسپیشل پرسنز دعوت اسلامی کے تحت خضدار میں علاقائی دورہ کیا گیا جس میں شعبے کے اسلامی بھائیوں نے ڈسٹرکٹ خضدار کے تحصیل نال میں ڈیف اسلامی بھائیوں سے ملاقات کی۔

ذمہ داران نے اسپیشل پرسنز کو نیکی دعوت دیتے ہوئے ہفتہ وار اجتماع اور مدنی قافلے میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھے جذبات کا اظہار کیا۔(رپورٹ:محمد نثار عطاری، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)