
نیو
کراچی ٹاؤن میں دعوت اسلامی کے شعبہ اسپیشل پرسنز کی جانب سے مدنی حلقے کا سلسلہ ہوا جس میں مدرسۃالمدینہ بالغان برائے بلائنڈ کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
کراچی سٹی نابینا ذمہ دارمحمد جمیل عطاری نے نابینا سےملاقات کی اور انہیں بلائنڈ میں دینی کام کرنے کے حوالے سے مدنی پھول دیتے ہوئے اہداف دیئے ۔(
رپورٹ:محمد عمیر عطاری،کانٹینٹ:رمضان رضا
عطاری)
آج مدنی چینل پر ہفتہ وار اجتماع میں رکن شوریٰ
حاجی محمد اسد عطاری مدنی بیان فرمائیں گے
.png)
دنیا
بھر میں دین اسلام کی تعلیمات کو عام کرنے والی عاشقان رسول کی عالمگیر تحریک
دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام آج مؤرخہ 29 فروری 2024ء دنیا بھرمیں ہفتہ وار سنتوں
بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا جائے گا جن میں مبلغین دعوتِ اسلامی و اراکینِ شوریٰ
سنتوں بھرے بیانات فرمائیں گے۔ہفتہ وار اجتماعات میں اصلاحِ نفس اور اصلاحِ معاشرے
کے حوالے سے بیانات کئے جاتے ہیں اور ذکر و اذکار کے ساتھ ساتھ بارگاہِ رب العزت میں
دعائیں بھی کی جاتی ہیں۔
تفصیلات
کے مطابق آج رات مدنی چینل پر براہِ راست نشر ہونے والے ہفتہ وار اجتماع میں مدنی
مرکز فیضان مدینہ ظفر وال روڈ نارووال پنجاب سے رکن شوریٰ مولانا حاجی محمد اسد
عطاری مدنی سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔
اس کے
علاوہ مدنی مرکز فیضان مدینہ گلبرگ پشاور میں رکن شوریٰ مولانا حاجی ابو ماجد محمد
شاہد عطاری مدنی ، ہاکی گراؤنڈ ،نزد ریلوے اسٹیشن کوٹ رادھا کشن میں رکن شوریٰ
حاجی یعفور رضا عطاری، مدنی مرکز فیضان مدینہ G-11اسلام
آباد میں رکن شوریٰ مولانا حاجی عقیل عطاری مدنی،مدنی مرکز فیضان مدینہ
گوجرانوالہ میں رکن شوریٰ حاجی منصور رضا عطاری، نگران مجلس شعبہ پروفیشنلز فورم محمد ثوبان
عطاری مرکزی جامع مسجد ہجویری اسکیم ہربنس پورہ لاہور میں اور نگران ویلز یوکے
حاجی سید فضیل رضا عطاری شہنشاہ کالونی سانگھڑمیں بیان فرمائیں گے۔
تمام
عاشقانِ رسول سے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی درخواست ہے۔
.jpg)
عاشقانِ
رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی کے شعبہ ایگریکلچر کے تحت میٹروپولیٹن سیالکوٹ میں 25 فروری 2024ء کو ایک شخصیت کی والدہ کے انتقال پر ایصال ثواب اجتماع کا سلسلہ ہوا جس میں اہل خانہ سمیت شعبہ ایگریکلچر سے وابستہ ذمہ داران نے شرکت کی ۔
ایصال
ثواب اجتماع میں نگران ایگریکلچر ڈاکٹر ناصر عطاری نے ”موت اور والدین
“کے موضوع پر بیان کیا اور شرکا کو
والدین کی خدمت کرنے کا ذہن دیا نیز دعوت اسلامی کے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب بھی دلائی جس پر سب نے نیک خیالات پیش کئے۔ (رپورٹ:سٹی
ذمہ دار عمیررمضان عطاری ، کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری مدنی )
فیضان
مدینہ فیصل آباد میں مدرسۃالمدینہ بوائز کے تحت دستار فضیلت اجتماع
.jpg)
فیضان
مدینہ فیصل آباد میں 18 فروری 2024ء کو مدرسۃالمدینہ بوائز کے تحت دستار فضیلت اجتماع کا اہتمام ہوا جس میں نگران شوریٰ حاجی محمد عمران عطاری مدظلہ العالی نے بذریعہ آڈیو لنک بیان فرمایا ۔
اس
اجتماع میں نگران پاکستان مشاورت حاجی
محمد شاہد عطاری ، رکن شوریٰ حا جی جنید عطاری مدنی، مدرسۃالمدینہ بوائز کے
طلبہ و قاری صاحبان سمیت سرپرست اسلامی بھائیوں اور عاشقان رسول
اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔
آخر میں نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری اور رکن شوریٰ حا جی جنید عطاری مدنی نے طلبہ کرام کو مبارک باد دیتے ہوئے اسناد دی ۔بعدازاں ملاقات و دعا کا بھی سلسلہ ہوا ۔( رپورٹ :عبد الخالق عطاری ،
کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری مدنی )
شعبہ امامت کورس کے زیر ِ اہتمام فیصل آباد میں سیکھنے سکھانے کے حلقے کا انعقاد

عاشقانِ
رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی کے شعبہ امامت کورس کے زیر
ِ اہتمام 19 فروری 2024ء کو فیصل آباد میں سیکھنے سکھانے کے حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں امامت کورس کرنے والے طلبہ کرام نے شرکت کی ۔
نگران
پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے دعوت اسلامی کے 12 دینی کاموں میں حصہ لیتے رہنے کے بارے میں ذہن دیا نیز امامت میں کن کن امور سے بچا جائے اور کن کن
امور کو اپنایا جائے ان کے بارے میں رہنمائی کی۔
مزید دعوت
اسلامی کے دینی کاموں کے لئے رمضان ڈونیشن
جمع کرنے اور دیگر 12 دینی کاموں میں بھی حصہ لیتے رہنے کے بارے میں ذہن دیا جس پر
اسلامی بھائیوں نے بھلے جذبات کا اظہار
کیا۔(
رپورٹ :عبد الخالق عطاری ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری مدنی )

مدنی مرکز فیضان
مدینہ فیصل آباد میں20 فروری 2024ء کو نگران پاکستان مشاورت نے جامعۃ المدینہ بوائز کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ فرمایا ۔
اس
مدنی مشورے میں رکن شوری
حاجی اسد عطاری مدنی ، رکن شوری حاجی جنید عطاری مدنی ،معاون نگران مجلس مولانا
ظفر عطاری مدنی اور مجلس جامعۃ المدینہ بوائز پاکستان
کے ذمہ دار مولاناسید ساجد عطاری مدنی نے شرکت کی ۔
نگران پاکستان نے رمضان ڈونیشن کے صوبہ وائز اہداف دیئے اور
18 فروری 2024 ء تک کی کارکردگی کا جائزہ
لیتے ہوئے اعتکاف کی تیاری کے تعلق سے مدنی پھول دیئے نیز شوال المكرم 1445ھ سے جامعات
المدینہ بوائز کے نئے داخلے کے آغاز کے موقع پر بھر پور تیاریاں کرنے کی ترغیب دلائی ۔
اس کے
علاوہ نگران پاکستان مشاورت نے قیمتی مدنی پھولوں سے بھی نوازا۔آخرمیں نگران پاکستان مشاورت نے دعا فرمائی اور اسلامی بھائیوں سے ملاقات کی۔( رپورٹ :عبد الخالق عطاری ، کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری مدنی )

دعوتِ
اسلامی کے شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں کے تحت منڈی
احمد آباد میں مدنی مشورہ ہوا جس میں سب تحصیل نگران ، تحصیل ذمہ
دار، ڈسٹرکٹ ذمہ دار معاونت برائے اسلامی
بہنیں نے شرکت کی۔
ڈسٹرکٹ
نگران حاجی منیر عطاری نے مدنی مشورے
میں جو فیضان صحابیات زیر تعمیر ہے ان کی جلد تعمیرات مکمل کرنے اور محارم کے اجتماع منعقد کرنے کے حوالے سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے اہداف دیئے جس پر اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:
اوکاڑہ ڈسٹرکٹ معاونت قاری عباس علی عطاری، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری مدنی )
اسپیشل
ایجوکیشن اسکول جیکب آباد میں دینی تعلیم کے حوالے سے ٹیچرز سے میٹنگ

گزشتہ
دنوں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے نگران مجلس نے محمد عمیر ہاشمی عطاری نے جیکب آباد میں موجود گورنمنٹ اسپیشل ایجوکیشن اسکول کا دورہ کیا اور وہاں اسپیشل بچوں کی دینی تعلیم و تربیت کے حوالے سے
ٹیچرز سے میٹنگ کی ۔
محمد
عمیر ہاشمی عطاری نے اس وزٹ میں نابینا
بچوں کےلئے بریل مدنی قاعدہ بھی پیش کیا جبکہ قوت گویائی سے محروم اسپیشل بچوں
کےلئے 27نیک اعمال کا رسالہ بھی تحفتاً دیا۔آخر میں ٹیچرز نے دعوت اسلامی کے دینی کاموں
کی تعریف کی اور آئندہ بھی ادارے میں وزٹ
کی درخواست پیش کی ۔( کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری مدنی )
.jpg)
پچھلے دنوں رابطہ
برائے میڈیکل ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام فیضان مدینہ فیصل
آباد میں مدنی مشورہ ہوا جس میں درس
نظامی کرنے والے سینئر طلبائے کرام نے شرکت کی۔
ڈویژن
ذمہ دار رابطہ برائے میڈیکل ڈیپارٹمنٹ محمد شاہد عطاری
نے دوران مشورہ طلبائے کرام کو سرکاری اور پرائیویٹ اسپتالوں میں دینی کام کرنے کا
ذہن دیا اور نیکی کی دعوت پہنچانے کی ذمہ داریاں مقرر کی جس پر انہوں نے اچھے جذبے
کا اظہار کیا۔
علاوہ ازیں طلبہ
کے سالانہ امتحانات مکمل ہونے کے بعد ایک تربیتی سیشن کے انعقاد کا طے کیا گیا جس میں Basic
معلومات اور اسپتالوں میں دینی کام کرنے کا طریقہ بتایا جائے گا۔( رپورٹ
:فیصل آباد ڈویژن رابطہ برائے میڈیکل ڈیپارٹمنٹ
،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری مدنی )

عاشقانِ رسول
کی عالمگیر تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت ہرہفتے مدنی مذاکرے کا انعقاد کیا
جاتا ہے جس میں مختلف شعبے سے تعلق رکھنے والے اسلامی بھائی اپنے دینی و دنیاوی
معاملات کے حوالے سے سوالات کرتے اور امیرِ اہلِ سنت اُن سوالات کے جوابات ارشاد
فرماتے ہیں۔
اسی سلسلے میں 17فروری2024ء
بمطابق 7شعبان المعظم 1445ھ کی شب عالمی
مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں مدنی مذاکرے کا انعقاد کیا گیا جس میں شہر کراچی
کے عاشقان رسول براہِ راست جبکہ ملک و بیرونِ ملک کے کثیر اسلامی بھائی بذریعہ
مدنی چینل شریک ہوئے۔
مدنی مذاکرے چند
مدنی پھول ملاحظہ کیجئے:
سوال: ماہِ رمضان
کیسامہیناہے؟
جواب: ماہِ رمضان بہت پیارا ،بابرکت اورخوشیوں والا مہینا ہے ،اس میں نیکیوں کا ثواب کئی گنا بڑھادیا
جاتاہے ۔
سوال:نیازاورفاتحہ کے کھانے میں کیا فرق ہے؟
جواب:بزرگوں کے ایصال ِثواب کے لیے جو شیرینی یاکھانا
تیارکیاجاتاہے اسے نیاز اورعام مسلمانوں
کے ایصالِ ثواب کو فاتحہ کہاجاتاہے ،دونوں ایک ہی ہیں مگرجس کی نسبت بزرگوں کی طرف ہواس کی برکات بڑھ
جاتی ہیں اوراسے ادب سے نیازکہاجاتاہے ۔جیسے کوئی بڑاآئے تو کہاجاتاہے تشریف رکھئے
اوراپنی عمرکا آئے تو اسے کہاجاتاہے بیٹھ جائیے ۔
سوال : کیا
مسلمان جنّات اورفرشتوں کو بھی
ایصال ِثواب کیا جاسکتاہے؟
جواب : جی
ہاں!کیاجاسکتاہے ۔
سوال: خدائی
سے کیا مرادہے؟
جواب: خدائی
کا معنی ہے”بادشاہی“۔
سوال: داماد کو
سسرال کب جاناچاہئے؟
جواب: کبھی کبھی جانا چاہئے۔ایسابھی نہیں ہوناچاہئے کہ جائے ہی نہیں، میانہ روی و اعتدال ہونا چاہئے۔نہ
اتنا سستاہوجائے کہ لوگ بیزارہوجائیں اورنہ اتنامہنگاہوجائے کہ خریدناہی مشکل
ہوجائے ۔موقع محل کے مطابق آنا جاناکرے ۔
سوال:کسی سے کوئی چیز لینی ہوتو کیااندازہونا چاہئے؟
جواب:حضرت مولیٰ علی رضی اللہ عنہ کافرمان ہے کہ:بچھڑاجب
باربارگائے کا تھن چُوسے تو گائے اسے ٹکرمارتی ہے ،جس سے لینا دیناہوتو محتاط
انداز ہونا چاہئے کہ باربارمانگیں گے تو صاف منع کردے گا توتکلیف ہوجائے گی ،اس
طرح کسی سے اپنا کوئی کام کروانا ہوتو موقع محل کے مطابق آہستہ آہستہ لے نیزاس کی نفسیات کے مطابق برتاؤکرے ۔
سوال : بزرگوں کے قُرب کاکیا فائدہ ہے؟
جواب : بزرگوں
کے قرب میں برکت حاصل
ہوتی ہے اوردعاقبول ہوتی ہے ۔
سوال: شبِ
براءَت یا پورےشعبان المعظم میں دعوت اسلامی کو کم ازکم 1500روپے جمع کروانے والوں کےبارے میں آپ کیا فرماتے ہیں؟
جواب:
شبِ براءَت میں1500روپے صدقہ کرنے
والوں کے لیے دُعائے عطار
یااللہ پاک!جو کوئی شب
براءَت میں بلکہ پورے شعبان کے مہینے میں دعوتِ اسلامی کو کم از کم 1500
روپے یا جو دوسرے ملکوں والے 1500 روپے کے حساب سے
اپنی کرنسی کے مطابق دعوتِ اسلامی کے لئے
جمع کروادیں اُن کو اِس سے پہلے موت نہ دینا جب تک وہ کلمہ نہ پڑھ لیں ،ان
کا ہاتھ ہمیشہ اُونچا رہے نیچے نہ ہو، ان کی تجوری ہمیشہ بھری رہےاور فاقہ مستی نہ
آئے، کسی کے محتاج نہ ہوں،صرف تیرے در کےمحتاج رہیں اور جنت الفردوس میں تیرے
پیارے حبیب صلی اللہ علیہ والہ
وسلم کے پڑوسی بن جائیں۔ اے اللہ پاک! جو بیچارہ دے ہی نہیں سکتا اور میری کوئی مدنی بیٹی ایسی غریب ہے کہ وہ کچھ بھی نہیں دے سکتی تو اس کے دل میں ایک
کیفیت افسوس کی پیدا ہو، اس کے حق میں بھی یہ دعائیں قبول فرمالے۔یا اللہ پاک!
رہتی دنیا کے لئے یہ میری دعا ہر شب براءَت کے لئے ہے جواس طرح دعوتِ
اسلامی کو1500 روپےدے ان کے حق میں بھی یہ دُعا قبول ہو جائے۔اٰمین
بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیِّیْن صلی اللہ ُ علیہ وسلم
سوال: اِس ہفتے کارِسالہ ” مکّے
کی زیارات امیر اہل سنت کے ساتھ “ پڑھنے
یاسُننے والوں کوجانشین امیراہل سنت دامت برکاتہم العالیہ نے کیا دُعا دی ؟
جواب: یااللہ پاک! جو کوئی 30 صفحات کا رسالہ ” مکّے
کی زیارات امیر اہل سنت کے ساتھ “پڑھ
یا سُن لے اُسےبار بار مکہ و مدینہ کی زیارت نصیب کر اور اُسے حجِ مقبول نصیب
کرکےبے حساب جنت الفردوس میں داخلہ عطا فرما۔اٰمِیْن
بِجَاہِ خاتم النَّبِیِّیْن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم ۔
10 فروری کو مدنی مذاکرے کا سلسلہ ، امیر
اہلسنت نے مدنی پھول ارشاد فرمائے

10
فروری 2024ء کو دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں مدنی
مذاکرے کا انعقاد کیا گیا جس میں بانیِ دعوتِ اسلامی، امیرِ اہلِ سنت حضرت علامہ
مولانا محمد الیاس عطار قادری رضوی ضیائی دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے
عاشقانِ رسول کی جانب سے ہونے والے سوالات کے علم و حکمت بھرے جوابات ارشاد
فرمائے۔
مدنی مذاکرے کے چند مدنی پھول ملاحظہ کیجئے:
سوال: محفل اوراجتماع میں جونیازولنگرہوتاہے، کیا اس کے
کھانے کا کوئی فائدہ بھی ہے ؟
جواب: جی ہاں ،یہ لنگربابرکت ہوتاہے ۔لنگرکی نسبت صحابہ واہلِ بیت اور بزرگانِ دِین سے ہوتی ہے جو اسے تبرک (یعنی برکت والا)بنا دیتی ہے، لنگرکھانے کے اپنے
فوائد ہیں ،مجھے ایک عاشقِ رسول نے بتایا
کہ ایک شخص کو لنگرسمجھ نہیں آتاتھا ،ایک مرتبہ وہ سخت بیمارہوگیا حتی کہ کھاناگلے
سے اُترنا بند ہوگیا ،کسی نے اسے غالباً
گیارہویں شریف کا کھاناکھانے کا کہا،اس نے ایک لقمہ لیا توالحمدللہ وہ اس کےگلےسے اُترگیا ،دوسرا لقمہ لیا تو وہ بھی
اُترگیا ،یوں اس کی بیماری دورہوگئی ۔
سوال : اصل
لنگرکیا ہے ؟
جواب :
اصل لنگرتو اجتماع میں جوبیان ہوتاہے ،سنتیں سکھائی جاتی ہیں ،نعت پڑھی جاتی ہے
،ذکر واذکارپڑھے جاتے ہیں، میں اسے اصل لنگر کہتا ہوں، پہلے ان میں حصہ لیا جائے پھر شوق سے نیازولنگرکھایا
جائے ۔
سوال:کسی کے گھرجاناہوتو کون ساوقت مناسب ہے؟
جواب:یہ حکمت کی بات ہے کہ بندہ کسی کے گھراُس وقت جائے
جوگھروالوں کی مصروفیت کا وقت نہ ہو،کھانے
کے وقت تو کسی کے گھرجانا ہی نہیں چاہئے،کیونکہ عام طورپر گھروں میں گھرکے افرادکے
مطابق ہی کھانا پکتاہے، یہ جائے گا اوروہ
اسے کھلائیں گے تو گھروالے خود آزمائش میں آئیں گے۔
سوال : آپ کے نزدیک کامیاب
اجتماع کون ساہے؟
جواب : جس
اجتماع کے شرکاء پہلے بے نمازی تھے،مگراجتماع میں شرکت کی برکت سے نمازی بن گئے تومیرے
نزدیک وہ اجتماع کامیاب ہے۔ اگراجتماع میں
لوگوں کی کثرت ہومگرکوئی نمازی نہ بنے تو میں اسے کامیاب اجتماع نہیں کہتا۔اس لیے
اجتماع میں اوراس کے اختتام پراسلامی
بھائیوں سے محبت بھری ملاقات کی جائے ،انہیں نیکی کی دعوت دی جائے ،ایک نئے آنے والے پر آپ نے
توجہ دے دی اوراس کی اصلاح ہوگئی تو گویا
آپ نے اس کی نسلوں کو سنواردیا ۔آپ کی ایک مسکراہٹ اورپُرجوش ملاقات کسی کی نسلوں
کو سنوارسکتی ہے ،نیک نمازی اور سنتوں کا پابند بنا سکتی ہے اورملاقات کے وقت آپ
کے چہرے پرمسکراہٹ نہ ہونا ،بے رخی ،نولفٹ(No Lift) کی عادت دوسرے کی نسلوں کو خطرے میں ڈال سکتی ہے۔ جتنی
بڑی ذمہ داری ہے اتنا ہی چوکنا رہنا ہے کہ ہم سے کوئی روٹھ کرنہ جائے ۔خوش اخلاقی
سے ملاقات کرنا بھی ایک کام ہے ۔مجھے بھی کوئی مسکرا کر پُرتپاک طریقے سے ملتاہے
تو اچھا لگتاہے ۔جتنی محبت دیں گے ،اتنی ہی پائیں گے ۔آپ لوگوں سے محبت وملنساری سے ملیں گے تولوگوں میں آپ کی عزت
بڑھے گی ،لوگ آپ سے محبت کریں گے ۔ایک شاعرنے کیا خوب کہاہے:
وہ شخص محبت سے ہمیشہ رہا محروم |
اوروں کے لیے جس میں محبت نہیں ہوتی |
سوال: آپ
کی نیکی کی دعوت کا کیااندازرہا ہے؟
جواب: الحمدللہ
!ایک ایک پر انفرادی کوشش کی ہے ،ایک ایک کے گھرجاکر نمازِفجرکے لیے اُٹھایا ہے ۔الحمدللہ ! شروع سے ہی میں نے اپنی
طبیعت ملنسار پائی ہے اورمَیں نے بہت
انفرادی کوشش کی ہے ۔یوں دعوتِ اسلامی میں ایک ایک کو جمع کیا ہے ۔اب یہ ٹھاٹھیں
مارتاسمندرہے۔ میرے کماؤ بیٹے بہت ہیں ۔سب ملنساربن جائیں ،یہ ثواب کا کام ہے
،جوملاقات کے وقت زیادہ ملنساری سے ملتاہے اس کو زیادہ ثواب ملتاہے ۔ فرمانِ مصطفی(صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم ) :جب دو مسلمان ملاقات کرتے ہوئے مُصافَحہ کرتے (ہاتھ ملاتے) ہیں
اور ایک دوسرے سے خیریت دریافت کرتے ہیں تو اللہ پاک ان کے درمیان 100 رحمتیں نازل فرماتاہے، جن میں
سے 99 رحمتیں زیادہ پرتپاک طریقے سے ملنے والے اور اچھے طریقے سے اپنے بھائی سے
خیریت دریافت کرنے والے کے لئے ہوتی ہیں۔( اَلْمُعْجَمُ الْاَ وْسَط لِلطَّبَرَانِیّ ،5/ 380، رقم 7672)پیارے
آقا،مکی مدنی مصطفیٰ صلی اللہ علیہ والہ وسلم
بہت ملنسارتھے ،ہم اتنے ملنسارہوجائیں کہ جس سے ملیں
تو اس کے غم غلط ہوجائیں اور وہ دوبارہ ملنے کی تمناکرے ۔جس میں ملنساری نہ ہوتو
وہ بتکلف مسکرانے اورملنساربننے کی کوشش کرے ۔
سوال: گھرکے بوڑھوں کے ساتھ
کیساسلوک کرناچاہئے؟
جواب: بڑھاپے میں بعض اوقات گفتگوزیادہ ہوجاتی ہے ،بوڑھے کو جوسمجھ آتی ہےوہ
بولتارہتاہے جس کی وجہ سے نو جوان عموماً
اس سے کتراتے ہیں، بوڑھے کوچاہئے کہ کم بولے،جوانوں کو دعائیں دے اورجوانوں کو
چاہئے کہ ان کے ساتھ اچھا سلوک کریں ،انہیں وقت دیں ،یہ بوڑھا باپ ہی تو ہے جس
نے اپنے جوان بیٹے کو پاؤں پرکھڑاکیا
ہے ۔
سوال:مسکراتے چہرے
والوں کے بارے میں بزرگوں کا کیا قول ہے ؟
جواب:بزرگوں کا قول ہے کہ: جس کے چہرے پرمسکراہٹ ہوتی ہے
اس کا دل روشن ہوتاہے ۔سنت
کی نیت سے مسکراتے رہو ،لوگوں کے
دلوں میں خوشیوں کے پھول کھلاتے رہوپھردیکھو
میری پیاری تنظیم دعوتِ اسلامی کو ترقی کے کتنے پر لگتے ہیں ۔
سوال: جب
کوئی مصیبت اورپریشانی آئے تو بندے کو کیا کرناچاہئے؟
جواب:صبروہمت
سے کام لیا جائے اورحوصلہ نہ ہاریں۔جتنا بندہ عقل مندہوگا،اتنا وہ صبرزیادہ کرے
گا۔جتنابے عقل ہوگا اُتنا ہی بے صبری کا اظہارکرے گا۔بے صبری سے دماغ آؤٹ ہوجاتاہے
،لوگ پریشانیوں سے گھبراکر خودکشی کرلیتے ہیں ۔اللہ پاک نے قرآن کریم میں صبرکرنے
کا حکم دیا اورصبرکی اسلام میں بہت پذیرائی ہے ۔
سوال: اِس ہفتے کارِسالہ
” امیرِ اہلِ سنت سے صَدَقات کے بار ےمیں 25 سوال جواب “ پڑھنے یاسُننے
والوں کوخلیفۂ امیراہل سنت حاجی عبیدرضا عطاری مدظلہ العالی نے کیا دُعا دی ؟
جواب: یا رب المصطفٰے! جو کوئی 17 صفحات کا رسالہ ”امیرِ اہلِ سنت سے صَدَقات کے بارےمیں
25 سوال جواب“پڑھ یا سُن لے،اُسے اُس کے حلال رزق میں بَرَکت عطا
فرما اوراُسے راہِ خُدا میں صَدَقہ و خیرات کرنے کی توفیق عطا فرما۔اٰمِیْن بِجَاہِ خاتم النَّبیّن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم ۔
ابو ثوبان عبدالرحمٰن عطّاری (درجۂ سابعہ مرکزی جامعۃ
المدینہ فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور، پاکستان)

خوشگوار اِزْدِواجی زندگی کافی حد تک اس بات پر موقوف ہے
کہ میاں بیوی میں سے ہر ایک کو دوسرے کے حُقوق کے بارے میں کتنی معلومات ہے اور وہ
اس معلومات کی روشنی میں کس حد تک اپنے رفیقِ حیات کے حُقوق کا خیال رکھتا ہے۔
عموماً ایک دوسرے کے حُقوق ادا نہ کرنے اور ایک دوسرے کو اہمیَّت نہ دینے ہی
کی وجہ سے باہم ناچاقیاں پیدا ہوجاتی ہیں جو میاں بیوی میں فاصلوں اور
دُوریوں کو بڑھانے کا سبب بنتی ہیں۔ دينِ اسلام میں میاں بیوی کے حُقوق کو بہت
اہمیَّت حاصل ہے، کثیر احادیث میں میاں بیوی کوایک دوسرے کےحُقوق ادا کرنے کی
تلقین کی گئی ہے۔ بیوی کے حقوق بیان کیے جا رہے ہیں۔
آپ بھی پڑھئے اور علم میں اضافہ کیجئے:
نان ونفقہ دینا:بیوی کے کھانے، پینےوغیرہ ضروریاتِ زندگی کاانتظام کرنا
شوہر پر واجب ہے۔چنانچہ اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتا ہے:وَ
عَلَى الْمَوْلُوْدِ لَهٗ رِزْقُهُنَّ وَ كِسْوَتُهُنَّ بِالْمَعْرُوْفِؕ-ترجَمۂ کنزُالایمان: اور جس کا بچہ ہے اس پر عورتوں کا کھانا پہننا ہے حسب دستور۔(پ2،
البقرۃ:233)
رہائش دینا:بیوی کی رہائش کےلیےمکان کا انتظام کرنا بھی شوہر پر واجب ہے اور ذہن میں
رکھیں کہ یہاں مکان سے مرادعلیٰحدہ گھر دینا نہیں ،بلکہ ایسا کمرہ،جس میں عورت خود
مختار ہو کر زندگی گزار سکے،کسی کی مداخلت نہ ہو،ایسا کمرہ مہیّا کرنے سے بھی یہ
واجب ادا ہو جائے گا۔چنانچہ اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتا ہے:اَسْكِنُوْهُنَّ مِنْ حَیْثُ سَكَنْتُمْ مِّنْ وُّجْدِكُمْ
وَ لَا تُضَآرُّوْهُنَّ لِتُضَیِّقُوْا عَلَیْهِنَّؕ- ترجَمۂ
کنزُالایمان: عورتوں کو وہاں رکھو جہاں خود رہتے ہو اپنی طاقت بھر اور ا
نہیں ضرر نہ دو کہ ان پر تنگی کرو۔ (پ28، الطلاق:6)
مہر ادا کرنا:بیوی کامہر ادا
کرنا بھی بیوی کا حق اورشوہر پر واجب ہے۔چنانچہ اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتا ہے: وَ اٰتُوا النِّسَآءَ صَدُقٰتِهِنَّ نِحْلَةًؕ- ترجمۂ کنز
الایمان: اور عورتوں کے ان کے مہر خوشی سے دو۔ (پ4، النسآء:4)
نیکی کی تلقین اور برائی سے ممانعت:شوہر پر بیوی کا یہ بھی حق ہے کہ اُسے نیکی کی تلقین کرتا رہے اور برائی سے
منع کرے،کیونکہ اللہ تعالیٰ نے مؤمنین کو حکم ارشاد فرمایا ہے کہ خود اور اپنے گھر
والوں کو جہنم کی آگ سے بچائیں۔چنانچہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا قُوْۤا اَنْفُسَكُمْ وَ
اَهْلِیْكُمْ نَارًا وَّ قُوْدُهَا النَّاسُ وَ الْحِجَارَةُ ترجَمۂ کنزالایمان:اے ایمان والو اپنی جانوں اور اپنے گھر والوں کو آگ سے
بچاؤ جس کے ایندھن آدمی اور پتھر ہیں۔ (پ28، التحریم:6)
حسنِ معاشرت:ہر معاملے میں
بیوی سےاچھا سُلوک رکھنا بھی ضروری ہے کہ اِس سے محبت میں اضافہ ہو گا۔چنانچہ اللہ
تعالیٰ ارشادفرماتا ہے: وَ عَاشِرُوْهُنَّ بِالْمَعْرُوْفِۚ-
ترجَمۂ
کنزُالایمان: اور ان سے اچھا برتاؤ کرو۔(پ4، النسآء: 19 )
رسول اللہ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے
فرمایا:’’عورتوں کے بارے میں بھلائی کرنے کی وصیت فرماتا ہوں تم میری اس وصیت کو
قبول کرو۔وہ پسلی سے پیدا کی گئیں اور پسلیوں میں سب سے زیادہ ٹیڑھی اوپر والی ہے
اگر تو اسے سیدھا کرنے چلے تو توڑ دے گا اور اگر ویسی ہی رہنے دے تو ٹیڑھی باقی
رہے گی۔(صحیح البخاری ‘‘،کتاب النکاح،باب الوصاۃ بالنساء،الحدیث: 5186،ج 3،ص 457)
بغض نہ رکھے:رسول اللہ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے فرمایا:’’مسلمان مرد، عورت
مومنہ کو مبغوض نہ رکھے اگر اس کی ایک عادت بُری معلوم ہوتی ہے دوسری پسند ہوگی۔‘‘
(المرجع السابق،الحدیث:63۔(1469)،ص 775)
یعنی تمام
عادتیں خراب نہیں ہونگی جب کہ اچھی بُری ہرقسم کی باتیں ہونگی تو مرد کو یہ نہ
چاہیے کہ خراب ہی عادت کو دیکھتا رہے بلکہ بُری عادت سے چشم پوشی کرے اور اچھی
عادت کی طرف نظر کرے۔(بہار شریعت حصہ 7، حقوق الزوجین۔المعجم الکبیر ‘‘،باب
التاء،الحدیث: 1258،ج 2،ص 52)