دعوت اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بوائز شارٹ ٹائم کے تحت 13مارچ 2021ء کو کراچی لسبیلہ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں ناظمین، ریجن ذمہ دار اور ناظم اعلیٰ نے شرکت کی۔

نگران مجلس پاکستان شعبہ مدرسۃ المدینہ بوائز شارٹ ٹائم محمد عرفان عطاری نے قرآن پاک کی تعلیم و اخلاقیات میں مزید بہتری لانے، مدارس بڑھانے اور رمضان عطیات پر گفتگو کی۔نگران مجلس نے بچوں کی تعلیم و اخلاقیات میں مزید بہتری لانے کا انداز و طریقہ بیان کیا۔ (رپورٹ: عبد الرؤف عطاری، ناظم اعلیٰ جزوقتی صدر کابینہ)


کراچی(اسٹاف رپورٹر) دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام ہر جمعرات کو بعد نمازِ عشاء ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ اسی سلسلے میں آج دنیا بھر میں ہفتہ وار اجتماعات منعقد کئے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں جانشینِ عطار حضرت مولاناحاجی عبید رضا عطاری مدنی مُدَّظِلُّہُ الْعَالِی سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔ اجتماع کا آغاز 8 بجکر 45 منٹ پر تلاوتِ قرآن مجید اور نعتِ رسولِ مقبول سے ہوگا ۔ یہ اجتماع مدنی چینل پر براہِ راست نشر کیا جائے گا۔

عاشقان رسول بھی اپنے اپنے شہروں میں ہونے والے سنتوں بھرے اجتماع میں ضرور شرکت کریں۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدنی قافلہ کے تحت 14 مارچ 2021ء کو محمود آباد کراچی میں مدنی مشورہ ہوا جس میں محمود آباد کابینہ کے قافلہ ذمہ داران نے شرکت کی۔

کراچی ریجن کے مدنی قافلہ ذمہ دار حاجی ساجد عطاری نے 21 مارچ سے تین کے دن کے لئے سفر کرنے والے مدنی قافلوں کی تیاری کے حوالے سے گفتگو کی۔ بعد ازاں اسی مقام پر علاقائی دورہ کا سلسلہ بھی ہوا جس میں عاشقان رسول کو 21 مارچ سے تین کے مدنی قافلے میں سفر کرنے کی دعوت دی۔

واضح رہے کہ 21 مارچ 2021ء کو ہرعلاقے سے ایک بس مدنی قافلے کے لئے روانہ ہوگی۔ (رپورٹ: محمد حارث عطاری، شعبہ مدنی قافلہ)


آقا صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی دُکھیاری امت کی غمخواری کے لئے آج رات 9:30 بجے مدنی چینل کے Official Facebook پیج پر ”روحانی علاج واستخارے“ کا سلسلہ ہوگا۔اس سلسلے میں مولانا جنید عطاری مدنی پریشان حال اسلامی بھائیوں کو روحانی علاج کے طور پر وظیفہ بتائیں گے اور مختلف مسائل پر استخارہ بھی کریں گے۔

سلسلے کو joinکرنے کے لئے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کیجئے:

https://www.facebook.com/MadaniChannelOfficial


فیصل آباد ریجن ماہ فروری 2021ء میں مدرسۃ المدینہ بالغات کی کارکردگی

Tue, 16 Mar , 2021
3 years ago

اسلامی بہنوں کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کے زیراہتمام ماہ فروری 2021ء میں 37 مدارس المدینہ بالغات اور گھر بالغات کا اضافہ ہوا جبکہ فیصل آباد ریجن میں 180 مقامات پر مدنی قاعدہ کورس کا آغاز ہوا جس میں 1500 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

ذمہ دار اسلامی بہن نےکورس کے اختتام پر امتحان میں کامیاب ہونے والی اسلامی بہنوں کو مدرسۃ المدینہ بالغات لگانے کاذہن دیتےہوئے مدارس المدینہ بالغات لگانے کا ہدف دیا جس پر ا سلامی بہنوں نے بالغات میں پڑھانے کی نیتیں کیں نیز کورس کے اختتام پر زون ذمہ داراسلامی بہن نےاسلامی بہنوں کو 26 مدارس المدینہ بالغات لگانے کےا ہداف دیئے جس پر اسلامی بہنوں نے اپنی اچھی نیتوں کااظہارکیا۔


اسلامی بہنوں  کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کراچی گلشن کابینہ میںA night of journey کورس کا انعقاد ہوا جس میں اہل ثروت اور دیگر ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

شعبہ رابطہ کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے سفر معراج کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کےشعبہ جات کاتعارف پیش کیا اور اجتماعِ پاک میں شرکت کی دعوت پیش کی جس پر اسلامی بہنوں نےاپنی اچھی نیتوں کااظہارکیا۔


اسلامی بہنوں  کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کراچی کےعلاقے دھوراجی میں شخصیات اجتماع کاانعقادہوا جس میں 18 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

شعبہ تعلیم کابینہ سطح ذمہ داراسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیااوردعوتِ اسلامی کےدینی کاموں کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہوئےعملی طور پر دینی کاموں میں حصہ لینے کاذہن دیا جس پر شرکا نے دعوتِ اسلامی بارےمیں اپنے تاثرات دیتےہوئےاپنی نیتوں کااظہار کیا۔


اسلامی بہنوں  کے شعبہ تعلیم کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں رنچھوڑلائن کے علاقہ شو مارکیٹ میں شخصیات اجتماع کاانعقادہوا جس میں اسکول انچارج گورنمنٹ اور پرائیوٹ ٹیچرز اور دیگر شخصیات سمیت 116 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے جنت کی قیمت کے موضوع پر بیان کرتےہوئے دعوتِ اسلامی کےشعبہ جات کاتعارف پیش کیانیزاسلامی بہنوں کو راہِ خدا عزوجل میں خوش دلی سے خرچ کرنے کا ذہن دیتےہوئے ماہنامہ فیضان ِمدینہ کی بکنگ کی ترغیب دلائی جس پر5 اسلامی بہنوں نے ماہنامہ فیضان مدینہ کی بکنگ کروائی اور 26 گھریلو بکس بھی خریدے۔


دعوت ِاسلامی   کے زیراہتمام گزشتہ دنوں کراچی کے علاقے بلدیہ کابینہ میں مدنی مشورےکاانعقاد ہوا جس میں کابینہ تا ڈویژن سطح کی کم و بیش 30 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے حقوق العباد کے موضوع پر بیان کیا اسکے بعد رمضان المبارک میں ہو نے والے دینی کاموں کے حوالے سے ذمہ داراسلامی بہنوں کونکات بتائے اور ماہانہ کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کے حوالے سے مدنی پھول دئیے آخر میں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے دینی کاموں میں ہونے والے مسائل کے بارے میں بتایا جس پر کابینہ نگران اسلامی بہن نے ان مسائل کو حل کرنے کے حوالے سے معلوت فراہم کیں جس پر ذمہ داراسلامی بہنوں نےاپنی اچھی نیتیں پیش کیں۔


دعوتِ اسلامی   کے زیراہتمام گزشتہ دنوں کراچی کے علاقے سرجانی میں مدنی مشورےکاانعقاد ہوا جس میں ڈویژن تا ذیلی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے ذمہ داران اسلامی بہنوں کودینی کاموں میں بہتری کےحوالےسےنکات بتائے اورماہِ رمضان میں ہونے والے دینی کاموں کے حوالے سے مدنی پھول دئیے نیز جن شعبہ جات پر اسلامی بہنیں نہیں انہیں مکمل کرنے کا ذہن دیا جس پر ذمہ داراسلامی بہنوں نےاپنی اچھی نیتوں کااظہارکیا۔


دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں کلفٹن و صدر کابينہ کے دارالمدینہ میں عشرہ ماہنامہ فیضانِ مدینہ کا سلسلہ ہواجس میں مکتبۃ المدینہ کی ریجن و زون سطح کی اسلامی بہن نے دارالمدینہ میں ناظمہ اور ٹیچرز کو ماہنامہ فیضانِ مدینہ کےبارے میں معلومات فراہم کیں اور امیر اہل سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی دعا سے حصہ پانے اورراس میگزین کو پڑھنے کا ذہن دیتے ہوئے ماہنامہ فیضانِ مدینہ بکنگ کی ترغیب دلائی جس پر 38 اسلامی بہنوں نے بکنگ کروائی ۔


دعوتِ اسلامی کے زیراہتمام  گزشتہ دنوں کراچی فیضان ِمدینہ میں مدنی مشورےکاانعقاد ہوا جس میں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی کابینہ نگران اسلامی بہن نے ذمہ داراسلامی بہنوں کودینی کاموں میں بہتری کےحوالےسےمدنی پھول دیتےہوئے اسلامی بہنوں کی پچھلے ماہ کی کارکردگی کاجائزہ لیا اور آئندہ ماہ کارکردگی بہتر بنانے کےحوالے سےنکات بتائے نیز جن شعبہ جات پر اسلامی بہنیں نہیں وہاں تقرری کی ترغیب دلائی جس پر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے دینی کاموں کو مزید بہتر بنانے کےحوالےسےاپنی نیتیں پیش کیں۔