دعوت اسلامی کے شعبہ H.R ڈیپارٹمنٹ کے تحت 15 مارچ 2021ء کو مدنی مرکز فیضا ن مدینہ خان پور میں مدنی مشورہ ہوا جس میں یومیہ حاضری ناظمین نے شرکت کی۔

نگران ملتان ریجن شعبہ H.R ڈیپارٹمنٹ سید فضیل رضا عطاری مدنی نے اجیروں کی حاضری، تصدیقات، طبی علاج اور خیر خواہی فنڈ کی درخواست پر فوری رپلائی دینے کی ذہن سازی کی اور شعبے کے نظام کو مزید مضبوط بنانے پر مدنی پھول پیش کئے۔ (رپوٹ: ابو حذیفہ محمد مبین عطاری مدنی، مجلس اجارہ پاکستان)


جامعۃ المدینہ (بوائز) دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 11 مارچ 2021ء بروز منگل جامعۃ المدینہ فیضان فاروق اعظم ساھوکی ڈیفنس روڈ محافظ ٹاؤن لاہور میں سنتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں ڈیفنس ،ویلنشاء محافظ ٹاؤن کے رہائشی افراد اور انڈسٹریز کے آنرز نے شرکت کی۔

رکنِ شوریٰ حاجی اسد عطاری مدنی نے قرآن و حدیث سے مدلل بیان کرتے ہوئے راہ خدا میں خرچ کرنے کے فضائل اور ملنے والے انعامات کا خصوصاً تذکرہ فرمایا۔ آخر میں شرکا نے تاثرات دیتے ہوئے کہا کہ آج کے اجتماع سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا ۔ دل بہت خوش ہوا۔ مزید کہا کہ اس طرح کے پروگرام ہوتے رہنے چاہئے جس سے ہماری اصلاح کا سلسلہ ہوتا رہے ۔ہم دعوت اسلامی کے بےحد مشکور ہیں جنہوں نے ہماری اصلاح کا موقع فراہم کیا ۔(رپورٹ: محمد امیر حمزہ عطاری (پروجیکٹ مینیجر ) آئی ٹی ڈپارٹمنٹ آف جامعۃ المدینہ( بوائز) پاکستان)


13مارچ 2021ء کو دعوت اسلامی کے شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ کے ریجن ذمہ دار کراچی محمد آصف عطاری، لاہور ریجن ذمہ دار محمد رضا عطاری، لاہور شمالی و جنوبی، گوجرانوالہ، فیصل آباد اور K.P.Kکے رکن زون کا فیضان مکہ مدینہ رحمان سٹی شاہدرہ لاہورکا شیڈول رہا جہاں انہوں نے تحفظ اوراق مقدسہ کے لئے بکسز تیار کرنے والے کارخانوں اور جامعۃ المدینہ کا وزٹ کیا۔

ذمہ داران نے کارخانوں میں مختلف مراحل سے تیار کئے جانے والے بکسز کا جائزہ لیا اور بکسز تیار کرنے میں عملی طور پر حصہ لیا۔ ریجن ذمہ داران نے دور جدید کے مطابق مختلف طریقوں سے نئے بکسز تیار کرنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے مقامی ذمہ داران کی کاوشوں کو سراہا۔

بعد ازاں ریجن اور دیگر ذمہ داران نے جامعۃ المدینہ فیضان امام غزالی رحمۃ اللہ علیہ کا دورہ کیا اور شعبے کے دینی کاموں کا جائزہ لیا۔

بعد نماز ظہر فیضان مکہ مدینہ سٹی شاہدرہ میں درس کا سلسلہ ہوا جس میں مقامی اسلامی بھائیوں کو نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے اوراق مقدسہ کے تحفظ کے فضائل بیان کئے اور اسلامی بھائیوں کو اس میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا ۔


شعبہ F.G.R.Fدعوت اسلامی کے زیر اہتمام 14 مارچ 2021ء کو فیریر ہال صدر کراچی میں ”گرین پاکستان مہم“ کے سلسلے میں اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں تاجران اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی مولانا عبد الحبیب عطاری نے خصوصی بیان کیا اور شرکا کو دعوت اسلامی کے اس مہم میں بڑھ چڑھ کر ساتھ دینے اور زیادہ زیادہ تعاون کرنے کی ترغیب دلائی۔


دنیا بھر میں تعلیمِ قرآن و سنت کو عام کرنے والی عاشقان رسول کی مدنی تحریک دعوت اسلامی نہ صرف دین متین کی خدمت میں مصروف عمل ہے بلکہ غیر مسلموں میں بھی دین اسلام کا پیغام پہنچا رہی ہےاور یہی وجہ ہےکہ اب تک  لاتعداد غیر مسلم دائرہ اسلام میں داخل ہو کر سنتوں کی بہاریں لوٹ رہے ہیں۔

اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ سندھ کے شہر حیدر آباد سے تقریباً 22 کلو میٹر ایک گاؤں ہے جہاں دعوت اسلامی کے دینی کاموں سے متاثر ہوکر اور مبلغ دعوت اسلامی کی انفرادی کوششوں کی برکت سے ایک غیر مسلم خاندان نے کلمہ پڑھااور دائرہ اسلام میں داخل ہوگئےجس میں چار خواتین اور پانچ مرد شامل تھے۔ مبلغ دعوت اسلامی نے ان افراد کو کلمہ پڑھایا۔


افریقی ملک کینیا کے شہر ممباسا ملینڈیاکےاطراف علاقے سوسو بورا میں نگران کابینہ ممباسہ اور دیگر ذمہ داران نے مدنی مرکز فیضان مدینہ کے قیام کے لئے ایک اسلامک سینٹر اور متصل مسجد کا دورہ کیا۔سوسوبورا میں نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا جس میں سینٹر کے اسٹوڈنٹس اور مقامی افریقن اسلامی بھائیوں میں نیکی کی دعوت عام کی گئی۔نگران میالی ڈویژن نے ان اسلامی بھائیوں کو پانی پینے کی سنتیں اور آداب بتائی جس کا مقامی زبان میں ترجمہ بھی کیا گیا۔دوران نیکی کی دعوت شرکا کو درسِ فیضان سنت دینے اور مسجد میں رمضان اعتکاف کرنے کی نیت بھی کروائی گئی۔

نگران کابینہ ممباسا نے مسجد سے متصل مدرسے کے معلم شیخ سعید شافعی حفظہ اللہ سے بھی ملاقات کی اور انہیں دعوت اسلامی کے دینی کاموں کے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے مکتبۃ المدینہ کے شائع کردہ رسائل تحفۃً پیش کئے جس پر شیخ سعید صاحب نے دعوت اسلامی کی دینی کاوشوں کو سراہا اور اپنے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔


ایچ آر ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کا13 مارچ2021ء  پاکستان دفتر رضوی بلڈ نگ عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ میں حیدر آباد ریجن اور کراچی ریجن کا سہ ماہی تربیتی اجتماع منعقد کیا گیا جس میں تلاوت ونعت کے بعد زاہد مدنی نے 12 دینی کاموں پر بیان فرمایا ۔شکیل عطاری پےرول ڈویلپر نے HRMS کے نیو آپشنز کے بارے میں آگاہی دی۔آخر میں نگران اجارہ سید اسد عطاری نے اچھی کارکردگی کے حامل افراد کو مکتبۃ المدینہ کی مختلف کتب بطور تحفہ پیش کیں ۔(رپورٹ:ابو حذیفہ محمد مبین عطاری مدنی، مجلس اجارہ پاکستان)


فنانس ڈیپارٹمنٹ آف دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 15مارچ 2021ء فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں مدنی مشورہ ہوا جس میں زون سے ریجن سطح کے تمام ذمہ داران اور دیگر اکاؤنٹنٹ اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

معاون نگران فنانس ڈیپارٹمنٹ ابو محمد محمد مزمل عطاری نے ای رسید ، رسید بکس تقسیم کارکردگی، گوشوارہ ، پیشگی و عملی جدول، واجب الوصول اور دیگر اہم امو ر پر مدنی پھول دئیے۔ مزید ای رسید اہداف پر ورکنگ،طے شدہ شیڈول کے مطابق جدول پر عمل،گوشوارے کی چیکنگ پر گفتگو کی۔(رپورٹ:آصف عطاری دفتر ذمہ دار معاون نگران فنانس ڈیپارٹمنٹ پاکستان )


اسلامی بہنوں کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت گزشتہ دنوں کراچی کلفٹن کابینہ میں اجتماع کاانعقادہوا جس میں 22 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

پاک مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے بیان کیا اور نیکی کی دعوت کی اہمیت،فرض علوم سیکھنےاور راہ ِخدا عزوجل میں خرچ کرنے کی فضیلت کے بارے میں بتایانیزماہنامہ فیضانِ مدینہ کی بکنگ کا ذہن دیا جس پر 6 اسلامی بہنوں نے اپنی اچھی نیتیں پیش کیں۔


اسلامی بہنوں کےشعبہ اورادِ عطاریہ کے تحت نیو کراچی اور نارتھ کراچی کے بستوں پر تربیتی سیشن کاانعقادہواجس میں زون مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے بستہ پر موجوداسلامی کو سنتوں بھرے اجتماع میں مدنی بہار کے بستے لگانے،ڈونیشن جمع کرنے اور نئی تربیت کے لئے اسلامی بہنوں کے نام آگے بڑھانے کا ذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نےاپنی اچھی نیتوں کااظہارکیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کے تحت گزشتہ دنوں کراچی لانڈھی کابینہ میں مدنی مشورےکاانعقادہوا جس میں ڈویژن مشاورت شعبہ بالغات کی اسلامی بہنوں نےشرکت کی۔

کابینہ مشاورت ذمہ داراسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کوکورسز و عطیات کے نکات بیان کیئے نیز شعبہ کی بہتری کے حوالے سے مدنی پھول دیئے اورتقرر ی مکمل کرنے کے اہداف دیئے جس پراسلامی بہنوں نےاپنی اچھی نیتوں کااظہارکیا۔


اسپیشل پرسنز  ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی کے زیر اہتمام کراچی کے علاقے عثمان آباد میں اسپیشل پرسنز میں دینی کام کا سلسلہ ہوا جس میں مختلف اسپیشل اسلامی بھائیوں سے ملاقاتیں ہوئیں ۔ علاقائی دورہ ہوا ، نماز مغرب میں سنتوں بھرا بیان ہوا جس میں اسپیشل اسلامی بھائیوں (گونگے بہرے اور نابینا )نے بھی شرکت کی ۔ مبلغ دعوت اسلامی محمد سمیر ہاشمی عطاری نے اس بیان کی اشاروں کی زبان میں ترجمانی کی۔اس علاقائی دورہ میں رکن ریجن محمد عمران عطاری/محمد جمیل عطاری/اور فیضان عطاری نے بھی شرکت فرمائی ۔ (محمد سمیر عطاری اسلام آباد ، میڈیا ڈیپارٹمنٹ اسپیشل پرسنز دعوت اسلامی)