Under the
supervision of ‘Majlis short courses for Islamic sisters’, a 3-day course,
namely ‘Blessings of Zakat’ was held in London Region, UK in previous days. Approximately,
15 Islamic sisters had the privilege of attending this spiritual course.
In this course,
the attendees (Islamic
sisters) were
taught about Zakat in the light of the Holy Quran and Hadith, wisdom of Zakat,
Zakat on gold, Zakat on paper money and the method calculating Zakat, etc.
Moreover, Islamic sisters were given the mindset of giving their charities and
donations to Dawat-e-Islami.
Madani Mashwarah of responsible Islamic sisters held in Sweden via
Skype
Under the supervision of Dawat-e-Islami, a Madani Mashwarah of responsible
Islamic sisters was held in Sweden via Skype on 12th March 2021. Kabinah
responsible Islamic
sisters had the privilege of attending this spiritual Mashwarah.
Kabinah Nigran Islamic sister
analysed the Kaarkardagi
(performance) of
the attendees
(Islamic sisters),
did their Tarbiyyah and provided them the points on improving the religious
activities and conducting the Mahfil-e-Na’t. Furthermore, she gave them the mindset
of making other women associate with the religious environment of
Dawat-e-Islami.
آج جشن ولادت مولا امام حسین کے سلسلے میں مدنی مذاکرے
کا انعقاد کیا جائیگا، امیرِ اہلِ سنت مدنی پھول ارشاد فرمائیں گے
آج 4 شعبان المعظم 1442ھ نواسۂ رسول، سردار
نوجوانانِ جنت، گلشنِ فاطمہ کے پھول، سید الشہداء امام عالی مقام حضرت سیدنا امام
حسین رضی
اللہ عنہ کے جشن ولادت کی خوشی میں عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ
کراچی میں مدنی مذاکرے کا انعقاد کیا جائیگا۔
مدنی مذاکرے کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوگا
جبکہ نعت خواں حضرات بارگاہِ رسالت مآب صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم میں ہدیۂ نعت
اور حضرت امام حسین رضی اللہ عنہکی شان میں منقبت پڑھیں گے۔
سیدالشہداء سیدنا امام حسین رضی اللہ عنہ کی شان
و کرامت کو بیان کرتے ہوئے امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ عاشقان رسول کی
جانب سے ہونے والے سوالات کے جوابات بھی ارشاد
فرمائیں گے۔ مدنی مذاکرے میں جلوس حسینی کا بھی اہتمام ہوگا جبکہ اختتام پر لنگرِ
حسینی کا انتظام بھی کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ یہ مدنی مذاکرہ مدنی چینل پر بھی براہ راست نشر کیا جائیگا۔
ساؤتھ افریقہ ریجن میں بزنس کمیونٹی سے تعلق والے افراد
کے درمیان نیکی کی دعوت کا سلسلہ
ساؤتھ افریقہ کے شہر پیٹرمیرز برگ میں ایک تاجر
اسلامی بھائی کے گھر پر نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا جس میں بزنس کمیونٹی سے تعلق
رکھنے والے اسلامی بھائیوں سمیت دیگر نے
شرکت کی۔
نگران شعبہ مدنی چینل اسد عطاری مدنی نے نیکی کی
دعوت دیتے ہوئے بچوں کی تربیت کے حوالے سے مختلف امور پر رہنمائی کی اور انہیں
اپنے بچوں کو دینی ماحول سے وابستہ رکھنے کا ذہن دیا۔ اس موقع پر نگران ساؤتھ
افریقہ ریجن بھی موجود تھے۔
اسی طرح ساؤتھ افریقہ کے ہی شہر جوہانسبرگ کے
علاقےاورلینڈو سویٹوOrlando Suiteمیں اراکین ساؤتھ افریقہ ریجن مشاورت نے جامعۃ
المدینہ کے اساتذہ کے ہمراہ جامعۃ المدینہ جوہانسبرگ میں زیرِ تعلیم دومقامی
اسٹوڈنٹس کی رہائش جاکر ان کے والد کے انتقال پر تعزیت کی اور ان کے ایصالِ ثواب
کے لئے فاتحہ خوانی اور دعا بھی کی۔ذمہ داران نے ان دونوں بھائیوں کو اپنے والد کے
ایصالِ ثواب کے لئے دینی کاموں میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔
دعوتِ
اسلامی کے تعلیمی شعبہ مدرسۃ المدینہ جزوقتی کے زیر اہتمام 16 مارچ 2021ء بروز منگل فتح جنگ
پنڈی گھیب کھوڑا تلہ گنگ کی فتح جنگ کابینہ میں مدنی مشورہ ہوا ۔
عطیات بستہ
دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 16 مارچ 2021ء
بروز منگل گوجرانوالہ میں نیکی کی دعوت کا
سلسلہ ہوا جس میں مفتش مدنی بستہ حافظ
آباد زون رضوان مدنی نے دعوت اسلامی کا تعارف کروایا۔
موٹروے پولیس
کے انسپکٹر بشارت صاحب سے ملاقات کی اور ان کو مدنی بستہ کے حوالے سے بریف کیا۔ دعوت اسلامی کےمختلف شعبہ جات کا تعارف کروایا اور ہاتھوں ہاتھ فیضان مدینہ کا دورہ بھی کروایا۔( رپورٹ سپر وائزر
ڈونیشن سیل حافظ آباد زون رضوان مدنی)
بن قاسم زون ، ڈویژن مکلی میں مختلف مسجدوں اورمدارس سےاوراق مقدسہ اٹھانے کا سلسلہ
فیصل آباد ریجن فیضان آن لائن اکیڈمی کی برانچ میں مائیکروسوفٹ ٹیمز کے ٹرینر کے ساتھ مدنی مشورہ
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں فیصل آباد ریجن فیضان
آن لائن اکیڈمی کی برانچ میں مائیکروسوفٹ ٹیمز کے ٹرینر کے ساتھ رکن مجلس غلام الیاس
عطاری مدنی اور آئی ٹی منیجر یونس عطاری کا مشورہ ہوا۔
مشورے میں
فیضان آن لائن اکیڈمی کے اندر آئی ٹی سے متعلقہ امور میں جدت لانے کے حوالے سے
گفتگو ہوئی نیز مائیکرو سوفٹ ٹیمز کے اپڈیٹ فیچرز اور انکے مفید استعمال کے حوالے
سے کلام ہوا۔
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں لاہور ریجن کی
برانچ شیرانوالہ گیٹ میں پروفیشنلز ڈپارٹمنٹ کے نگران محمد ثوبان عطاری اور رکن
مجلس فیضان آن لائن اکیڈمی غلام الیاس عطاری مدنی اور آئی ٹی منیجر یونس عطاری کا
مدنی مشورہ ہوا جس میں پروفیشنلز کو فیضان آن لائن اکیڈمی کے تحت کورسز کروانےکے
متعلق گفتگو کرتے ہوئے کورس کے موضوع ،طلبہ کی تعداد اور اوقات کار طے کرنے کے
حوالے سے مختلف متعلقہ امور پر کلام کیا گیا۔
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں لاہور ریجن ذمہ دار سخاوت رضا عطاری مدنی نے برانچ فیضان مدینہ کاہنہ نو
لاہور میں لاہور ریجن کے تمام شفٹ ناظمین، برانچ ناظمین اور زون ذمہ داران کا مدنی
مشورہ لیا جس میں فیضان آن لائن اکیڈمی کے ہونے والے
سالانہ سنتوں بھرے اجتماع کی تیاریوں کے حوالے سے گفتگو کی نیز دینی کاموں کے ملے
ہوئے اہداف سو فیصد پورے کرنے کی ترغیب دلائی۔ اس موقع پر رمضان عطیات میں خود اور
اپنے اسٹاف کے ذریعے زیادہ سے زیادہ عطیات جمع کرنے کا ذہن دیتے ہوئے مختلف مدنی
پھول دئیے۔
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی للبنات کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں نگران مجلس فیضان آن لائن اکیڈمی للبنات مولانا
مدثر عطاری مدنی نےرکن مجلس للبنات مولانا یاسر عطاری مدنی کے ہمراہ نیوکراچی فیض مدینہ برانچ کراچی کا وزٹ کیا۔ دوران
وزٹ آئی ٹی سے متعلقہ معاملات کا جائزہ لیا نیزآئی ٹی کے اسلامی بھائیوں کا مشورہ
فرمایا اور آئی ٹی پالیسیز سے متعلق گفتگو کی ۔
فیضان آن لائن اکیڈمی کی مین برانچ ستیانہ روڈ فیصل آباد میں مدنی مشورہ
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی کے زیر اہتمام فیضان آن
لائن اکیڈمی کی مین برانچ ستیانہ روڈ فیصل
آباد میں مدنی مشورہ ہوا جس میں فیس
ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ داران نے شرکت کی۔
نگران فیس
ڈیپارٹمنٹ غلام مرتضی عطاری نے انداز گفتگو کو بہتر بنانے کے حوالے سے مدنی پھول دئیے۔ رپورٹ: ایاز احمد عطاری مفتش فیس ڈیپارٹمنٹ)
Dawateislami