شعبہ تعلیم کےتحت لانڈھی کابینہ میں مدنی مشورےکاانعقاد

Wed, 17 Mar , 2021
4 years ago

دعوتِ اسلامی کا شعبہ تعلیم کےتحت  گزشتہ دنوں لانڈھی کابینہ میں مدنی مشورےکاانعقادہوا جس میں کابینہ ڈویژن سطح کی اسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔

زون مشاورت ذمہ داراسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کوشعبہ کو بہتر بنانے کے اہم پوائنٹ بیان کئے مزید اسلامی بہنوں کوشعبہ کار کردگی جدول بتایا اور شخصیت اجتماع کا جدول سمجھایا جس پراسلامی بہنوں نےاپنی اچھی نیتوں کااظہارکیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ ڈونیشن بکس  کے تحت گزشتہ دنوں کورنگی ساڑھے 3 میں مدنی مشورے کاانعقادہواجس میں ڈویژن مشاورت کی اسلامی بہنوں نےشرکت کی۔

کابينہ مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کی سابقہ کارکردگی کاجائزہ لیااورکارکردگی جدول بہتر بنانے کےحوالےسے اسلامی بہنوں کونکات بتائے نیز دینی کام کو بہتر بنانے کے لئےاہداف دئےجس پر ذمہ داراسلامی بہنوں نےاپنی اچھی نیتیں پیش کیں۔


دعوت اسلامی کے ڈیپارٹمنٹ آف اسپیشل پرسنز  کے نگران محمد حنیف عطاری اور نگران اسپیشل ایجوکیشن پاکستان محمد عمیر عطاری نے حضرو میں قائم گورنمنٹ اسپیشل ایجوکیشن سینٹر کا وزٹ کیاجس میں انہوں نے اسپیشل پرسنز بچوں سے ملاقات کی۔ نگران مجلس نے بچوں کو لیکچر بھی دیا ۔ آخر میں ایجوکیشن سینٹر کے اسٹاف اور اساتذہ سے ملاقات بھی کی۔ (محمد سمیر عطاری اسلام آباد ، میڈیا ڈیپارٹمنٹ اسپیشل پرسنز دعوت اسلامی)


اسلامی بہنوں کے شعبہ رابطہ و شعبہ تعلیم کےتحت گزشتہ دنوں حیدرآباد ریجن کے نواب شاہ ڈویژن میں شخصیات اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں تھیلیسیمیالیڈی ڈاکٹر،ٹیچرزپروفیشنل نعت خواں اور دیگر مخیر اہل ثروت اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ذمہ دار اسلامی بہن نےجنت کی قیمت موضوع پر بیان کیا اور اسلامی بہنوں کو ماہنامہ فیضان مدینہ کی بکنگ کاذہن دیا نیز مدنی حلقے کا ذہن دینےپر ایک ڈاکٹر نے اپنے کلینک میں مدنی حلقہ رکھوانے کی نیت پیش کی۔ اجتماع کے اختتام پرشرکامیں مختلف رسائل تقسیم کئےگئے۔


اسلامی بہنوں کے شعبہ رابطہ و شعبہ تعلیم کے زیر اہتمام حیدرآباد کابینہ جامشورو کے ڈویژن جھرک (اونگہر) میں شخصیات اجتماع  کاانعقادہوا

جس میں لیڈی ڈاکٹر کے گھر والوں اور علاقے کی دیگر شخصیات نے شرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے جنت کی نعمتوں اور راہ ِخدا میں خرچ کرنے کے فضائل پر بیان کیا اور شرکاکو دعوت ِاسلامی میں اپنے ڈونیشن جمع کروانے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نےاپنی اچھی نیتوں کااظہارکیا۔


جامع مسجد خزائن العرفان واہ کینٹ میں جاری فیضان قرآن و حدیث کورس میں مبلغ دعوت اسلامی رکن کشمیر اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ محمد سلیمان اصغر عطاری نے دعوت اسلامی کے زیر اہتمام قائم  اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کا تعارف پیش کیا۔

جس میں سلیمان عطاری کا کہنا تھا کہ جہاں دعوت اسلامی ایسے افراد میں کام کر رہی ہے جو بول سن اور دیکھ سکتی ہے وہیں پر الحمد للہ دعوت اسلامی ایسے افراد میں کام بھی کر رہی ہے جو سننے بولنے اور دیکھنے کی قوت سے محروم ہیں۔ الحمد للہ دعوت اسلامی کا یہ شعبہ ان لوگوں میں نیکی کی دعوت عام کر رہا ہے اور اب مزید ترقیوں کے منازل طے کرتا ہوا نابینا افراد کے لیے مدارس کھول چکا ہے اور ان شاء اللہ اس سال شوال میں نابینا اسلامی بھائیوں کے لئے جامعات بھی کھولنے جا رہا ہے ۔(رپورٹ:محمد سمیر عطاری اسلام آباد ، میڈیا ڈیپارٹمنٹ اسپیشل پرسنز دعوت اسلامی)


اسلامی بہنوں کے شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی کےتحت گزشتہ دنوں حیدرآباد زون کی ایک برانچ میں شخصیات اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں حیدرآباد کابینہ کی چند اہل ثروت شخصیات اور آن لائن کی مدرسات اسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔

شعبہ رابطہ برائے شخصیات کی زون ذمہ دار اسلامی بہن نے جنت کی قیمت ،جنت کی نعمتیں ،راہ خدا میں خرچ کرنے اور صدقے کے فضائل موضوع پر بیان کر کے شرکاکو ڈونیشن جمع کرانے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نےاپنی نیتوں کااظہارکیا۔


لاہور مغلپورہ میں دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام زجتماع شب معراج کا انعقاد کیا گیا  جس میں کثیر تعداد میں اسپیشل پرسنز نے شرکت کی۔ مولانا نوید مدنی نے اشاروں کی زبان میں اجتماع کی ترجمانی بھی کی۔(رپورٹ:محمد سمیر عطاری اسلام آباد ، میڈیا ڈیپارٹمنٹ اسپیشل پرسنز دعوت اسلامی)


اسلامی بہنوں کے شعبہ فنانس ڈیپارٹمنٹ کےتحت گزشتہ دنوں (ملتان زون کے ممتاز آباد ، جہانیاں ، ٹھٹھہ صادق آباد سرور شہید چوک ، ، ٹبہ سلطان پور ، بہاولپور اور دو کوٹہ) جامعۃ المدینہ گرلز میں تربیتی سیشن کاانعقاد ہوا۔

جس میں پاک سطح شعبہ فنانس ڈیپارٹمنٹ ذمہ دار اسلامی بہن نےدورہ حدیث کی طالبات کو نیکی کی دعوت کے حوالے سے چند مدنی پھول پیش کئے اوردعوت ِاسلامی کے چند شعبہ جات کا تعارف پیش کیا نیزطالبات کو کچھ شعبہ جات (جامعۃ المدینہ،مدرسۃ المدینہ اور مدرسۃ المدینہ بالغات گرلز) میں تدریس کرنے کے حوالے سے ترغیب دلائی اور دورہ حدیث سے فارغ ہونے کے بعد دینی کاموں میں اپنی خدمات سر انجام دینے کے حوالے سے ترغیب دلائی آخر میں دورہ حدیث کی طالبات کو اہداف دیئےجس پراسلامی بہنوں نےاپنی نیتوں کااظہارکیا۔


عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں ہونے والے اجتماع بسلسلہ شب معراج النبی ﷺ میں کثیر تعداد میں نابینا اور گونگے بہرے افراد نے شرکت کی جس میں مبلغ دعوت اسلامی محمد فیضان عطاری نے اشاروں کی زبان میں اس اجتماع کی ترجمانی کی۔ (رپورٹ:محمد سمیر عطاری اسلام آباد ، میڈیا ڈیپارٹمنٹ اسپیشل پرسنز دعوت اسلامی)


اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی کے زیر اہتمام لودھراں شہر میں واقع اسپیشل ایجوکیشن سینٹر میں مدنی حلقہ ہوا جس میں رکن ریجن ملتان اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ مولانا آصف مدنی عطاری نے اسپیشل بچوں کی تربیت کی۔ (رپورٹ:محمد سمیر عطاری اسلام آباد ، میڈیا ڈیپارٹمنٹ اسپیشل پرسنز دعوت اسلامی)


دعوتِ  اسلامی کے شعبہ مدرستہ المدینہ گرلز کے زیرِ اہتمام 30 دن کے ناظرہ رہائشی کورس کا آغازکچھ ریجن میں یکم مارچ 2021ء سے اور کچھ ریجن میں 10 مارچ2021ء کو ہوچکا ہے۔

پاکستان کے کل 8 مقامات (حیدرآباد، ملتان، فیصل آباد، لاہورجوہرٹاؤن، ڈیرہ اسماعیل خان ہزارہ ،فرید ٹاؤن اورلالہ موسیٰ میں رہائشی کورس) ہورہے ہیں۔ کورس کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعدادتقریباً 290 ہے۔

کورس میں اسلامی بہنوں کو مخارج کی درستی، مدنی قاعدہ وحدرقراٰنِ پاک کی دہرائی، فرض علوم،اسلام کی بنیادی باتیں، سنتیں اورآداب اس کے علاوہ بہت کچھ سیکھنے کا موقع فراہم کیا جارہا ہے۔