اسلامی بہنوں کےشعبہ  مدرسۃ المدینہ گرلز کےتحت گزشتہ دنوں نیو کراچی گودھرا کالونی الیون جی میں ختمِ قراٰن اجتماع کاانعقادہوا جس میں مبلغہ ٔاسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیاواضح رہے کہ اس اجتماع میں ایک پیدائشی نابینہ طالبہ جنہوں نے کم و بیش 4 سال کے عرصے میں قراٰن پاک حفظ مکمل کیا اورایک طالبہ نے ریجن سطح پر حسن قرأت جائزہ منزل میں فرسٹ پوزیشن حاصل کی ا نکو سند بھی دی گئ ۔


اسلامی بہنوں کےشعبہ کفن دفن  کےتحت گزشتہ دنوں ریجن یوکے کے زون برمنگھم کی کابینہ مڈلینڈ میں کفن دفن تربیتی اجتماع کاانعقاد ہواجس میں مڈلینڈ کی اسلامی بہنوں نےشرکت کی۔

مبلغۂ اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو غسل میت کا طریقہ بتایا اورکفن دفن کاطریقہ سکھایانیز اسلامی بہنوں کودعوتِ اسلامی کےدینی کاموں کےبارے میں معلومات فراہم کرتے ہوئے ،اجتماع پاک میں شرکت کرنے اور ہفتہ وار مدنی مذاکرہ سننےکاذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نےاپنی اچھی نیتوں کااظہارکیا ۔


گزشتہ دنوں ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر کلین اینڈ گرین پاکستان PM رائے حسن کھرل صاحب نے جمعہ حافظ آباد فیضان مدینہ میں ادا کیا ۔ نگران زون سے ملاقات کی اور شجر کاری مہم کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے جلد ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے حافظ آباد میں شروع کرنے کا عندیہ دیا۔ (رپورٹ: مجلس رابطہ ڈسٹرکٹ حافظ آباد)


دعوتِ  اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں لاہور شمالی زون ڈیفنس کابینہ میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں علاقائی دورہ کی ذمہ داراسلامی بہنوں کو دینی کام کرنے کے ساتھ ساتھ دیگر شعبہ جات کے دینی کاموں میں بھی حصہ لینے کا ذہن دیا گیا نیز اپنے شیڈول اور کارکردگی کو وقت پر جمع کروانے کی ترغیب دلائی گئی۔ 


شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کہروڑپکا میں ملک اللہ بخش کےبیٹے ملک راشدکے ولیمہ پر منعقد ہونے والے اجتماع ذکر و نعت میں اطراف نگران کابینہ واطراف زون ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔مبلغ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے شرکا کو نیکی کی دعوت دی۔ (رپورٹ: مجلس رابطہ لودھراں، ملتان ریجن)


دعوتِ  اسلامی کے شعبہ شب و روز کے زیرِ اہتمام کراچی ساؤتھ زون 2 سرجانى کابینہ ميں شعبہ شب و روز کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں کم و بیش 65 ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

پاک مشاورت اور زون مشاورت شعبہ شب و روز کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کو شعبہ شب و روز کا تعارف پیش کرتے ہوئے اس کی اہمیت سے آگاہ کیا ، ویب سائٹ سے مدنی خبریں پڑھنے کے ساتھ ساتھ اپنے شعبے کے دینی کاموں کی مدنی خبر دینے کا ذہن دیا ۔

پاک مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے ماہنامہ فیضان مدینہ کا مطالعہ کرنے اور ماہنامہ فیضان مدینہ کے تحریری مقابلے کےلئے مضامین لکھنے کا بھی ذہن دیا۔اس موقع پر تحريرى مقابلے ميں حصہ لینے کے لئےاسلامی بہنوں نے ہاتھوں ہاتھ اپنے نام پیش بھی کئے۔


شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 04 مارچ 2021ء بروز اتوار ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی نے  اسسٹنٹ کمشنر بھیرہ شریف محمد غلام مرتضیٰ ہاشمی، سینئر سیاستدان راجہ مجاہد عباس بکھر، تحصیلدار بھیرہ شریف چوہدری محمد اکبر جاوید، چیئرمین مڈھ پرگنہ چوہدری محمد حیات گوندل، سیاسی و سماجی شخصیت رانا سجاد غفور سے ملاقات کی۔

دعوتِ اسلامی کا تعارف کرواتے ہوئے نیکی کی دعوت میں دعوت اسلامی کے کردار پر روشنی ڈالی نیز شخصیات کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔مزید اس موقع پر شخصیات میں تحفۃً مختلف رسائل پیش کئے ۔ (رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات، تحصیل بھیرہ، سرگودھا ڈویژن)


دعوت اسلامی کے شعبہ شب و روز کے زیراہتمام مارچ  2021ء میں پاکستان سے اسلامی بہنوں کی 551 مدنی خبریں وصول ہوئیں جس میں ملنے والی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی اسلامی بہنوں کی اکثر مدنی خبریں اپلوڈ ہو کر شب و روز ویب سائٹ کی زینت بن چکی ہیں جبکہ شعبے کی ترقی کے لئے مزید کوششوں کا سلسلہ جاری ہے۔


شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں اسسٹنٹ کمشنر بھیرہ شریف محمد غلام مرتضی ہاشمی کے ہمراہ   ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی نے اہم سیاسی و سماجی شخصیت سینئر صحافی سلیم اختر سلیمی صاحب سے ان کے گھر پر ملاقات کی جس میں ان کی والدہ مُحترمہ کے انتقال پر تعزیت کی۔ فاتحہ خوانی کرتے ہوئے دعائے مغفرت کی اور اہل خانہ کو صبر کی تلقین کی۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات، تحصیل بھیرہ، سرگودھا ڈویژن)


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں شمالی لاہور زون ڈویژن داتا نگر  میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن نگران مشاورت سمیت دیگر منسلک اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ نگران و کابینہ مشاورت اسلامی بہنوں نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اورمحفل نعت شیڈول کے مطابق کرنے اور کارکردگی کا ذہن دیا نیز دینی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔ 


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں شمالی لاہور زون صدر ڈویژن میں ذمہ  دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن تا ذیلی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اورڈونیشن کے حوالے سے اہداف دئیے۔ تقرری مکمل کرنے اور اپنا نعم البدل تیار کرنے کا ذہن دیانیز دینی کاموں کو مزید بڑھانے کے اہداف دئیے۔


شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں ذمہ داران دعوتِ اسلامی نے  منڈی بہاوالدین میں ڈپٹی کمشنر طارق بسرا، علی رضا ڈی پی او منڈی، عرفان اعوان ڈی ایس پی سٹی منڈی، اسد اسحاق ڈی ایس پی پھالیہ سے ملاقات کی ۔

دعوتِ اسلامی کا تعارف کرواتے ہوئے مختلف شعبہ جات کے حوالے معلومات دیں۔ اس موقع پر شخصیات کو دو کتابیں عجائب القران اور مدنی پنچ سورہ تحفے میں پیش کی گئیں۔ (مجلس رابطہ برائے شخصیات سیالکوٹ زون)