15 صفر المظفر, 1447 ہجری
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ شب و روز کے زیرِ
اہتمام کراچی ساؤتھ زون 2 سرجانى کابینہ ميں شعبہ شب و روز کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں کم و بیش 65 ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
پاک مشاورت اور زون مشاورت شعبہ شب و روز کی ذمہ
داراسلامی بہنوں نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کو شعبہ شب و
روز کا تعارف پیش کرتے ہوئے اس کی اہمیت
سے آگاہ کیا ، ویب سائٹ سے مدنی خبریں
پڑھنے کے ساتھ ساتھ اپنے شعبے کے دینی
کاموں کی مدنی خبر دینے کا ذہن دیا ۔
پاک مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے ماہنامہ فیضان مدینہ کا مطالعہ کرنے اور ماہنامہ فیضان مدینہ کے تحریری مقابلے کےلئے مضامین لکھنے کا بھی ذہن دیا۔اس موقع پر تحريرى
مقابلے ميں حصہ لینے کے لئےاسلامی بہنوں نے ہاتھوں ہاتھ اپنے نام پیش بھی کئے۔