فیصل آباد ریجن کے زون اور کابینہ قافلہ ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا  جس میں نگران پاکستان مشاورت حاجی شاہد عطاری نے بھی خصوصی گفتگو فرمائی۔

عید کے بعد فیصل آباد ریجن سے 16 مئی کو 11 ٹرینیں ایک ماہ اور 12 دن کے مدنی قافلوں کی سفر کریں گی۔ ہر زون سے ایک ٹرین اور 2 جہاز مدنی قافلوں کے فیصل آباد سے در ِمرشد سفر کریں گے اور 9 اپریل کو بھر پور مدنی قافلے سفر کریں گے۔ (شعبہ مدنی قافلہ ، ریجن فیصل آباد، ابو میلاد محمد آصف عطاری)


In weekly Madani Muzakirah, Ameer Ahl-e-Sunnat دَامَـتْ بَـرَكَـاتُـهُـمُ الْـعَـالِـيَـهْ encourages people to read a Madani booklet assigned to them and also blesses the readers and listeners with Dua’s. Kaakardagi (performance) of the fortunate people reading and listening to the booklet is also presented in the court of Ameer Ahl-e-Sunnat دَامَـتْ بَـرَكَـاتُـهُـمُ الْـعَـالِـيَـهْ.

Last week, Ameer Ahl-e-Sunnat دَامَـتْ بَـرَكَـاتُـهُـمُ الْـعَـالِـيَـهْ motivated people to read or listen to the booklet, ‘First Night in the Grave’.

In this connection, 5131 Islamic sisters from (European Union Region) had the privilege of reading and listening to the booklet, ‘First Night in the Grave’.


مطالعہ کا لغوی اور اصطلاحی تعریف :لغت میں مطالعہ کا معنی یہ لکھا ہے ،کسی چیز کو اس سے واقفیت حاصل کرنے کی غرض سے دیکھنا ،مطالعہ کے اور بھی معانی ہیں جیسے غور ،دھیان، توجہ ۔(فیروزاللغات )

قاموس مترادفات میں یہ لکھا ہے غور، دھیان، خیال کتاب بینی، مشاہدہ۔(قاموس مترادفات ص 1000)

جبکہ اصطلاح میں بذریعہ تحریر مصنف یا مؤلف کی مراد سمجھنا مطالعہ کہلاتا ہے۔ (ابجد العلوم ج 1، ص 218)

کسی بھی کام کو کرنے سے پہلے اس کا طریقہ جاننا ضروری ہے تاکہ نقصانات سے بچتے ہوئے فوائد حاصل کیے جا سکیں ،اس طرح مطالعہ کرنے سے پہلے مطالعہ کرنے کا درست طریقہ جاننا ضروری ہے تاکہ مطالعے سے فوائد حاصل کیے جا سکیں، اس لیے آ ئیے پہلے مطالعہ کرنے کے درست طریقہ پر نظر ثانی کر لیتے ہیں ۔

کتاب کا انتخاب:

مطالعہ کرنے سے پہلے کتاب کا انتخاب بہت ضروری ہے کیونکہ کچھ کتابیں زہر قاتل ہوتی ہیں اس لیے ایسی کتابوں کا انتخاب کریں جو آ پ کو فوائد سے مالا مال کرے نہ کہ آ پ کو نقصان پہنچائے، دنیا میں بے شمار کتب ہیں اس لیے مطالعہ کے لیے بہترین اور مستند کتب کا انتخاب کریں۔

جگہ کا انتخاب :

مطالعہ کرنے کے لیے پر سکون جگہ کا انتخاب کریں جہاں کسی بھی قسم کی دخل اندازی کا اندیشہ نہ ہو ، وہاں شوروغل یا توجہ بٹانے والے مناظر نہ ہوں۔

وقت کا انتخاب:

مطالعہ کے لیے وقت کا انتخاب بہت ضروری ہے تاکہ آ پ بہتر انداز میں اور استقامت کے ساتھ مطالعہ کر سکیں ۔مقولہ ہے کہ "وقت کی تقسیم کاری وقت کو وسعت دیتی ہے۔ "

صبح کے وقت مطالعہ کرنا بہت مفید ہے کیونکہ عموما اس وقت نیند کا غلبہ نہیں ہوتا اور ذہن زیادہ کام کرتا ہے۔ (علم و حکمت کے 125مدنی پھول ص74)

مطالعہ کے لیے یکسوئی کا خیال رکھیں :

مطالعے کو طویل عرصے تک ذہن میں محفوظ رکھنے کے لیے یکسوئی کے ساتھ مطالعہ کرنے کے لیے یکسوئی میں رکاوٹ بننے والی چیزوں کو دور کرنا ضروری ہے جیسے پریشانی ، غصہ ، تشویش ، اضطراب، بھوک ، پیاس تھکاوٹ ، زیادہ شکم سیر ی ، جلد بازی وغیرہ ۔

مطالعہ کرنے کے آ داب:

اگر آ پ دینی کتب کا مطالعہ کر رہے ہیں تو مندرجہ ذیل آ داب کا خیال رکھیں قبلہ رو بیٹھیں، بسم اللہ شریف سے آ غاز کریں، مطالعے سے پہلے وضو کریں، مزید حصول ثواب کے لیے اچھی اچھی نیتیں بھی کر لیں ۔

مطالعہ کرتے وقت کی احتیاطیں:مطالعہ کے لیے وسیع روشنی ہو ، کوشش کیجیئے کہ روشنی اوپر کی جانب سے آ رہی ہو پچھلی طرف سے بھی آ نے میں بھی حرج نہیں جبکہ تحریر پہ سایہ نہ پڑتا ہو مگر سامنے سے آ نا آ نکھوں کے لیے نقصان دہ ہے۔(علم و حکمت کے 125مدنی پھول ص ,74 )

آ لات علم کا ادب کریں:

مطالعے سے فیوض و برکات حاصل کرنے کے لیے آلات علم کا ادب کیجیئے، آ لات علم مثلاً قلم ، کاپی کتاب وغیرہ کتاب کو زمین پر نہ رکھیں نہ کتابوں پہ قلم وغیرہ رکھیں نہ انکی طرف پاؤں پھیلائیں۔


مطالعہ کرنا ایک فن ہے،  جو لوگ اس فن کو جانتے ہیں وہ کم وقت میں زیادہ فوائد حاصل کر لیتے ہیں، لیکن زیادہ تر لوگ اس فن کو نہ جاننے کے باعث پوری کتاب پڑھ لیتے ہیں، مگر اس کا مقصود نہیں حاصل کر پاتے، مطالعہ کرنے کے فوائد حاصل کرنے کے لئے اس کے درست طریقے پر عمل کرتے ہوئے اس کے آداب کا خیال رکھنا ہوگا۔

اولاً یہ غور کرلیں کہ آپ کا مطالعہ مقصد ہو۔

ثانیاً مطالعہ کرنے سے قبل چند باتوں کا خیال رکھا جائے کہ:

٭ شور و غل سے دور پُرسکون جگہ بیٹھ کر مطالعہ کریں۔

٭ مطالعہ کرتے وقت توجّہ ہٹانے والی چیزوں مثلاً موبائل وغیرہ کو خود سے دور رکھیں۔

٭ اپنے دماغ کو حاضر کیجئے اور کچھ سیکھنے، سمجھنے کے لئے خود کو تیار کیجئے، اس سوچ کے ساتھ کہ آپ کو بعد میں دُہرانا ہوگا۔

٭ اس وقت مطالعہ کریں جب طبعیت میں تروتازگی ہو، صبح کے وقت مطالعہ کرنا بہت مفید ہے عموماً اس وقت ذہن زیادہ کام کرتا ہے۔

٭ ایسے انداز پر مطالعہ نہ کریں جس سے آنکھوں پر زور پڑے، جیسے بہت تیز یا بہت کم روشنی میں یا چلتے چلتے یا چلتی گاڑی میں یا لیٹے لیٹے یا کتاب پر جھُک کر مطالعہ کرنا آنکھوں کے لئے نقصان دہ ہے ۔

٭ کوشش کریں کہ روشنی اُوپر کی جانب سے آ رہی ہو یا پیچھے کی طرف سے، جبکہ تحریر پر سایہ نہ پڑے۔

٭ کسی بھی کتاب کا مطالعہ کرنے کا دُرست طریقہ یہ ہے کہ سب سے پہلے اس کی فہرست پڑھ کر کتاب کا سرسری مطالعہ کریں، اس طرح کہ ہر باب (chapter)کا ابتدائی اور آخری صفحہ پڑھیں۔

٭ پوری کتاب کا بالاستیعاب اوّل تا آخر مطالعہ کریں اور زبان سے بھی پڑھیں، اس طرح یاد رکھنا آسان ہو گا اور تحریر پڑھنے کے دوران اپنی ذات کو شامل کریں۔

٭ پھر تیسری دفعہ میں کتاب کا سرسری مطالعہ کریں، چوتھے step میں پھر فہرست کو پڑھیں اور ہر مضمون پر توجّہ دیں کہ کیا میری معلومات میں آگیا؟ حاصلِ مطالعہ نوٹ کر لیں یا ہلکی آواز میں دہرا لیں، جس کا جواب نفی میں ہو صرف اسی ٹاپک کو دوبارہ پڑھیں۔

٭ کتاب پڑھنے کے ساتھ ساتھ اگر اپنی ذاتی کتاب ہو تو اَہم حصّوں کو نشان زد (highlight) بھی کرتے جائیں، تاکہ بعد میں خاص نکا ت تلاش کرنے میں آسانی رہے، اگر ذاتی کتاب نہ ہو تو خاص فقروں، نکات کو اپنے پاس نوٹ بُک میں نوٹ کر لیں، یوں پوری کتاب کو اپنے اندر نِچوڑ کر اُتارنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔ان شاءاللہ عزوجل

(حوالہ: حافظہ کیسے مضبوط ہو، مفتی قاسم کے بیان سے ماخوذ)


Under the supervision of Dawat-e-Islami, the daily classes were held in Belgium, Denmark, Sweden, Italy, Germany and Holland (European Union Region) in March 2021 via Skype. Approximately, 172 Islamic sisters had the privilege of attending these spiritual classes.

In these classes, the attendees (Islamic sisters) have the privilege of listening to recitation of the Holy Quran, translation of Kanz-ul-Irfan and exegesis of Sirat-ul-Jinan daily. On the other hand, approximately, 78 Islamic sisters had the privilege of attending these spiritual classes. The daily classes are held time to time and can be attended easily.

The interested candidates (Islamic sisters) should contact their respective responsible Islamic sisters.


علم و مطالعہ کا صحیح ذوق ایسی خدائی نعمت ہے،  جو کم ہی خوش نصیبوں کو ملتی ہے، یہ ذوق انسان کو آمادہ کرتا ہے کہ وہ اپنے علم و فہم میں روز بروز اِضافہ کرے اور نِت نئے جو اہر پاروں سے دامنِ ظرف کو بھرتا جائے، لیکن کبھی ایسا ہوتا ہے کہ انسان کو سمجھ نہیں آتا کہ وہ کون سا طریقہ کار اختیار کرے کہ مطالعہ مؤثر اور ثمرآور بنے اور بہتر نتائج و فوائد ذہن میں راسخ ہو جائیں کہ وہ بہت حد تک مستحضر رہیں۔

اِمام اعظم ابو حنیفہ علیہ الرحمہ کے ہونہار شاگرد امام محمد علیہ الرحمہ کو مطالعہ کا اِتنا شوق تھا کہ رات کے تین حصّے کرتے، ایک حصہ عبادت، ایک حصّے میں مطالعہ اور بقیّہ ایک حصّے میں آرام فرماتے۔( حافظ کیسے مضبوط ہو)

مطالعہ کو مؤثر بنانے کے لئے دُرست طریقے سے مطالعہ کرنا ضروری ہے، اگر درج ذیل طریقے پر عمل کیا جائے تو انشاءاللہ عزوجل بہتر نتائج حاصل ہوں گے۔

٭اوّلاً تو مطالعے کے لئے کسی ایسے خاص فن کا انتخاب کرنا چاہئے، جو اس کے ذوق و طبیعت کے مطابق ہو اور ذہن قبول کرنے پر آمادہ ہو۔

٭اپنے مطالعے کا جائزہ لیجئے کہ جس فن کی جانب آپ کا ذہن مائل ہے، اس کے بارے میں آپ کی معلومات کیا ہیں؟ کیا آپ اس کی بنیادی باتوں سے واقف ہیں؟یا اس فن کی اعلی معلومات آپ کو درکار ہیں؟

٭ مطالعہ اس انداز میں کیا جائے، گویا پہلی بار اور آخری بار پڑھی جا رہی ہے، مطالعہ اس بھروسے پرسر سری نہ کیا جائے کہ پھر دوبارہ پڑھنا ہے، اکثر حضرات کا علم اس لئے ناقص رہتا ہے کہ وہ ہر کتاب کوسرسری لیتے ہیں۔

٭ بامقصد مطالعہ کیا جائے، بے مقصد مطالعہ نہ کیا جائے۔

٭ جس کتاب کا بھی مطالعہ کریں، دلچسپی، دلجمعی اور حاضر دماغی سے کیجئے۔

٭ مطالعہ کے لئے درست وقت کا انتخاب کیا جائے، ایسے وقت کا انتخاب جس میں ذہن تازہ ہو، بہتر یہ ہے کہ رات کے وقت یا صبح کے وقت مطالعہ کیا جائے ،

جیسا کہ حضرت سیدنا منذر علیہ الرحمہ نے اپنے بیٹے حضرت نعمان بن منذر رحمۃ اللہ علیہ نے ارشاد فرمایا:"بیٹا! مجھے پسند ہے کہ رات میں فنِ ادب کا مطالعہ کرو، کیوں کے دن میں دل مشغول ہوتا ہے، جبکہ رات میں پُرسکون ہوتا ہے، جب بھی رات میں کوئی چیز یاد کرو گے تو تمہارے دل میں نقش ہو جائے گی، لہذا رات کے پُر سکون وقت میں مطالعہ نہایت مفید ہے، بزرگانِ دین کی سیرت پر عمل کی نیت ہو تو انشاءاللہ مطالعے میں آسانی ہوگی۔"

٭ دورانِ مطالعہ یہ سوچ ہو کہ اس وقت یہی میرا دنیا کا سب سے اہم مشغلہ ہے جیسا کہ:

حضرت سیدنا شاہ عبد الحق محدث دہلوی رحمۃ اللہ علیہ اپنی کتب بینی کا حال بتاتے ہوئے ارشاد فرماتے ہیں:

"مطالعہ کرنا میرا شب و روز کا مشغلہ تھا، بچپن سے ہی میرا یہ حال تھا کہ میں نہیں جانتا کھیل کود کیا ہے، آرام و آسائش کے کیا معنی ہیں، سیر کا کیامعنی ہوتا ہے، بارہا ایسا ہوا کہ مطالعہ کرتے کرتے آدھی رات ہوگئی تو والدِ محترم سمجھاتے بیٹا کیا کرتے ہو، یہ سنتے ہی میں فوراً لیٹ جاتا اور جواب دیتا سونے لگا ہوں، پھر جب کچھ دیر گزر جاتی تو اُٹھ بیٹھتا اور پھر سے مطالعہ میں مصروف ہو جاتا، بسا اوقات یوں بھی ہوا کہ دورانِ مطالعہ سر کے بال اور عمامہ وغیرہ چراغ سے چھو کر جُلس جاتے، لیکن مجھے مطالعہ میں مگن ہونے کی وجہ سے معلوم نہ ہوتا۔"

٭مطالعے کے لئے درست جگہ کا اِنتخاب بھی بہت اہم ہے، ایسی جگہ پر مطالعہ کیا جائے جہاں تشویشِ ذہنی کا اندیشہ نہ ہو، پُرسکون ماحول ہو، مناسب روشنی ہو اور درمیانہ درجہ حرارت ہو اور تنہائی میں مطالعہ کیا جائے۔

٭ ہر طرح کی حاجت سے فارغ ہوکر مطالعہ کیا جائے، دورانِ مطالعہ نہ زیادہ بھوک کی کیفیت ہو اور نہ ہی زیادہ کھایا ہوا ہو۔

٭ جس بھی کتاب کا مطالعہ کرنا چاہے، اولاً فہرست کا مطالعہ کریں۔

٭ فہرست کے مطالعے کے بعد اب کامل توجّہ کے ساتھ مکمل مطالعہ کریں۔

٭ کتاب کا مطالعہ کرنے کے بعد تمام مطالعے کو اِبتداء سے انتہا تک سرسری نظر سے دیکھا جائے اور اس کا خلاصہ ذہن میں نقش کیا جائے، یہ عمل حاصلِ مطالعہ کو دوام بخشے گا، یہ عادت بنائیے کسی بھی چیز کو پڑھنے کے بعد اپنا اِحتساب کیجئے کہ مجھے اِس مطالعے سے کیا حاصل ہوا اور کونسا مواد ذہن نشین ہوا۔

٭ دورانِ مطالعہ اپنے پاس قلم رکھئے اور دورانِ مطالعہ جو باتیں اہم لگیں یا آپ کے لئے نئی معلومات کا درجہ رکھتی ہوں، ان پر نشان لگائیں۔

٭ایک ہی موضوع پر مطالعہ نہ کریں۔

٭ دورانِ مطالعہ نگاہ کو آزاد نہ چھوڑیں اور نہ ہی ذہن کو اِدھر اُدھر بھٹکنے دیں، بلکہ کامل توجّہ سے مطالعہ کریں۔

٭ مطالعہ سے قبل اپنے ذہن کو کچھ سیکھنے، سمجھنے کے لئے تیار رکھیں۔

٭ مطالعہ کے لئے خاص وقت رکھیں ، زیادہ مطالعہ بھی نہ کریں کہ دل اُکتاہٹ کا شکار ہو جائے، تھوڑا تھوڑا مطالعہ کریں مگر استقامت کے ساتھ کریں۔

٭اگر مندرجہ بالا باتوں کا خیال نہ رکھا جائے تو اگرچہ مطالعہ کرنا اور اس کے نکات کو ذہن میں محفوظ رکھنا ممکن ہے، مگر ایسا مطالعہ زندگی بھر یاداشت میں محفوظ نہ رہے گا ۔


علم وہ نور ہے کہ جو شے اس کے دائرے میں آ جاتی ہے، وہ منکشف و ظاہر ہوجاتی ہے اور علم حاصل کرنے کا ایک بہترین ذریعہ  کتابوں کا مطالعہ بھی ہے کہ جہاں مطالعہ انسان کی شخصیت کو ترقی کی بلند منزلوں تک پہنچانے کا ذریعہ ہے، وہیں یہ حصولِ علم کا بھی ذریعہ ہے۔

کسی کام کو اصول و ضوابط کے تحت کیا جائے تو وہ کارآمد ومفید ثابت ہوتا ہے، ورنہ نفع درکنار، نقصان ضرور ہوتا ہے، یہی معاملہ مطالعہ کا ہے کہ جہاں ایک طرف اپنے موضوع اور کتب کا اِنتخاب ضروری ہے تو دوسری طرف انہیں پڑھنے کے طریقوں اور اصولوں سے بھی کس قدر واقفیت لازمی ہے، اگر ان چیزوں کو ملحوظ رکھتے ہوئے مطالعہ کیا جائے تو ضرور اس کے خاطر خواہ فوائد اور منافع حاصل ہوں گے۔(مطالعہ کیا کیوں اور کیسے؟ص53)

٭مطالعہ کرنے سے قبل بسم اللہ شریف اور دُرود پاک پڑھ لیں تاکہ خیروبرکت شاملِ حال ہوجائے۔(مطالعہ کیا کیوں اور کیسے؟ص54)

٭ مطالعہ سے قبل اچھی اچھی نیتیں بھی ضرور کریں کہ حدیث شریف میں ہے"مسلمان کی نیت اس کے عمل سے بہتر ہے۔" لہذا جتنی نیتیں زیادہ ہوں گی اُتنا ثواب بھی زیادہ، کہ بغیر اچھی نیت کے عمل کا ثواب نہیں ملتا۔

٭حسبِ توفیق بوقتِ مطالعہ قبلہ رُو بیٹھا جائے کہ یہ ایک مستحسن عمل ہے۔

(مطالعہ کیا کیوں اور کیسے؟ص54)

٭مطالعہ کو طویل عرصے تک ذہن میں محفوظ رکھنے کے لئے مطالعہ میں ذہنی انہماک ا ور طبیعت کی تروتازگی اور یکسوئی کے ساتھ کرنا نہایت ضروری ہے، مثلاً دورانِ مطالعہ دل کا حُزن و مَلال، غُصّہ اور تشویش وغیرہ ہر طرح کی پریشانی سے خالی ہونا شرط ہے، اسی طرح بھوک کی شدّت، نیند کا غلبہ، جسمانی تھکاوٹ، بے چینی وغیرہ چیزیں ذہنی اِنہما ک اور طبیعت کی تروتازگی کے منافی ہے، لہذا ان سے الگ ہو کر ہی پُختگی کے ساتھ مطالعہ ہو سکے گا۔(مطالعہ کیا کیوں اور کیسے؟ص57)

٭مطالعہ کے لئے ایسی جگہ کا انتخاب کیا جائے، جہاں کسی کی دخل اندازی کا اندیشہ نہ ہو، وہاں توجّہ ہٹانے والے مناظر نہ ہوں اور وہ جگہ پُرسکون اور شورو غل وغیرہ سے پاک ہو، اسی طرح مطالعہ کے لئے جگہ کے ساتھ ساتھ وقت کی تعین بھی ضروری ہے۔

مقولہ ہے:"تَوْ زِیْعُ الْوَقْتِ تَوْ سِیْعُ الْوَقْتِ۔یعنی وقت کی درست تقسیم کاری وقت کو وسعت دیتی ہے۔"لہذا مطالعہ کا وقت خاص کرنے سے وقت کی کمی کا مسئلہ کافی حد تک حل ہو سکتا ہے، مثلاً روزانہ کے بارہ منٹ مطالعہ کے لئے خاص کر دیں۔(مطالعہ کیا کیوں اور کیسے؟ص56)

٭ مطالعہ کے بعد جو اَہم نکات یا مفید باتیں حاصل ہوں، انہیں اپنی کسی چھوٹی ڈائری وغیرہ میں لکھ کر محفوظ کر لیں کہ بعد میں بھی ضرورت کے وقت یہ کار آمد ثابت ہوں گے۔

ان اصولوں کے مطابق عمل کرتے ہوئے بہترین انداز پر مطالعہ کیا جاسکتا ہے۔

جو نورِعلمی چاہئے تو کیجئے مطالعہ

ہاں معرفت بھی چاہئے تو کیجئے مطالعہ

نظر بھی ہو وسیع تردماغ بھی ہو تیز تر

یہ حُسن و خوبی چاہئے تو کیجئے مطالعہ

(مطالعہ کیا کیوں اور کیسے؟ص90)


فرمانِ باری تعالیٰ ہے:  فَلَوْ لَا نَفَرَ مِنْ كُلِّ فِرْقَةٍ مِّنْهُمْ طَآىٕفَةٌ لِّیَتَفَقَّهُوْا فِی الدِّیْنِ ترجمہ کنزالایمان: تو کیوں نہ ہو ا کہ ان کے ہر گروہ میں سے ایک جماعت نکلے کہ دین کی سمجھ حاصل کریں ۔ (پ11،التوبۃ:122)

اس آیت شریف میں علمِ دین کے حصول کی نہ صرف ترغیب ہے، بلکہ اس کے سمجھنے کا بھی اِرشاد ہورہا ہے اور مطالعہ کُتب کے بغیر دین کی سمجھ خاک حاصل ہوگی۔

اب ہر کام کے کچھ اصول ہوتے ہیں، کسی کام کو اس کے اصولوں کے تحت کیا جائے تو وہ مفید ثابت ہوتا ہے ورنہ نفع تو درکنار نقصان ضرور ہوتا ہے، یہی معاملہ مطالعہ کا ہے، جہاں ایک طرف اپنے موضوع اور کتب کا انتخاب ضروری ہے، تو دوسری طرف انہیں پڑھنے کے طریقے اور اصول سے واقفیت لازمی ہے، یہاں میں کچھ ایسی باتیں ذکر کروں گی کہ اگر ملحوظ رکھا جائے اور مطالعہ کیا جائے تو ان شاءاللہ فائدہ حاصل ہوگا۔

مطالعہ کرنے میں ان پوائنٹس کو مدنظر رکھا جائے:

کتاب اور نصاب کا تعین:

کوئی بھی مستند کتاب معین کرکے مطالعہ شروع کریں، جس طرح کتاب کی تعیین مطالعہ کو آسان بناتی ہے، اسی طرح نصاب کا تعین بھی آسانی فراہم کرتا ہے، پہلے مطالعہ کے لئے کتاب کا کوئی ایک حصہ مخصوص کرلیں۔

جگہ اور وقت کا تعین:

مطالعہ کے لئے ایسی جگہ منتخب کرلیں، جہاں توجہ ہٹانے والے مناظر نہ ہوں اور جگہ پر سکون ہو، جگہ کے ساتھ وقت کا تعین بھی ضروری ہے کہ ٹائم ٹیبل بنانے سے وقت کی کمی کا مسئلہ حل ہوسکتا ہے۔

ذہنی اِنہماک اور یکسوئی کا لحاظ:

مطالعہ کو طویل عرصے تک ذہن نشین رکھنے کے لئے ذہنی انہماک، طبیعت کی تروتازگی اور یکسوئی نہایت ضروری ہے اور اس کے لئے وقت اور جگہ کا تعین ضروری ہے۔

مطالعہ میں تکرار اور تسلسل:

آج کل ایک تعداد ہے جو کمزوریٔ حافظہ کی شکایت کرتی ہے، ایسی صورت میں ایک بار مطالعہ سے سارا مضمون یاد رکھنا بڑا مشکل ہے، اس لئے چاہئے کہ کسی بھی کتاب کو دو سے تین بار پڑھیں، اس سے جہاں یاد رکھنے میں مدد ملے گی، وہاں نئے نکات بھی سامنے آئیں گے۔

کمیت کی بجائے کیفیت پر نظر رکھے:

یہ اچھی بات ہے کہ مطالعہ کثرت سے ہو اور کثیر ہو، مگر یہ اس وقت مفید ہے جب کہ وہ صحیح سمجھ

کے ساتھ ذہن میں محفوظ بھی رہے، ورنہ کمیت کی بجائے کیفیت کو مدِّنظررکھیں، یعنی اہم یہ نہیں

کہ" کتنا" پڑھا، بلکہ اہم یہ ہے کہ" کیا" اور" کس طرح" پڑھا۔

اللہ کریم ہمیں درست طریقے سے مطالعہ کرنے کا شوق عطا فرمائے۔

آمین بجاہ النبی الامین صلی اللہ علیہ وسلم 


Under the supervision of Dawat-e-Islami, a Sunnah-inspiring Ijtima’ was held in Holland via Skype in the first week of April 2021. Approximately, 23 Islamic sisters from Rotterdam and Den Haag had the privilege of attending this spiritual Ijtima’.

Kabinah Nigran Islamic sister (Majlis Islah-e-A’maal) delivered a Bayan on the topic ‘admonition from deaths’ and gave the attendees (Islamic sisters) the mindset of making preparations for death before dying and repenting from sins. Furthermore, she motivated them to perform good deeds as much as possible and call people towards righteousness.


Under the supervision of Dawat-e-Islami, weekly Sunnah-inspiring Ijtima’at were held in various areas of Barcelona and Badalona Divisions (Spain) in the first week of April 2021. These areas included Paralel, Virrei Amat, La Salut, Artigues, Trinitat, Santa Coloma, Besos, Sant Crist, Hospitalet, Cornella, Montcada, etc. Approximately, 242 Islamic sisters had the privilege of attending these spiritual Ijtima’at.

The female preachers of Dawat-e-Islami delivered Sunnah-inspiring Bayans on the topic ‘admonition from deaths’, provided the attendees (Islamic sisters) the information about the religious activities of Dawat-e-Islami and encouraged them to practically take part in these activities.


میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی کے زیر اہتمام  گزشتہ دنوں لاہور میں نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا جس میں میڈیا سے وابستہ افرادنے شرکت کی۔

رکن مجلس و رکن لاہور جنوبی زون کے محمد شہزاد مدنی نے سینئر اینکر پرسن اسامہ غازی، سینئر صحافی ہمایوں سلیم، سینئر صحافی و اینکر پرسن سلمان قریشی سے ملاقاتیں کیں۔ انہیں فیضان گلوبل ریلیف فاؤنڈیشن اور دنیا بھر میں ہونے والے دعوت اسلامی کے دینی اور فلاحی کاموں کے حوالے سے آگاہ کیا، فیضان مدینہ جوہرٹاؤن کا وزٹ کرنے کی دعوت دی اور فیضان رمضان کتاب تحفے میں دی۔ (رپورٹ: اسرار حسین عطاری۔کارکردگی ذمہ دار میڈیا ڈیپارٹمنٹ)


جامعۃ المدینہ (بوائز) پاکستان دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 06 اپریل 2021ء بروز منگل لاہور ریجن (جنوبی زون) مرکزی جامعۃ المدینہ فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن  میں تربیتی بیان کا سلسلہ ہوا جس میں تدریسی کورس کے طلبہ کرام نے شرکت کی۔

نگران مجلس تعلیمی امور مولانا گل رضا مدنی نے نئے اساتذہ کرام کومختلف تدریسی اور تنظیمی امور پر تربیت کی۔ اس موقع پر ذمہ دار تخصصات و دورہ حدیث شریف مولانا محمد حفیظ مدنی عطاری اور لاہور ریجن کے جامعۃالمدینہ کےرکن ِمجلس مولانا نوید عطاری مدنی بھی موجود تھے۔ سوال جواب کا سیشن ہوا جس میں نگران مجلس تعلیمی امور مولانا گل رضا مدنی نے سوالات کے جوابات بھی عطا فرمائے۔ (رپورٹ: محمد امیر حمزہ عطاری (پروجیکٹ منیجر) آئی ٹی ڈپارٹمنٹ آف جامعۃ المدینہ بوائز پاکستان)