مطالعہ کا لغوی اور اصطلاحی تعریف :لغت میں
مطالعہ کا معنی یہ لکھا ہے ،کسی چیز کو اس سے واقفیت حاصل کرنے کی غرض سے دیکھنا ،مطالعہ کے اور بھی معانی ہیں جیسے غور
،دھیان، توجہ ۔(فیروزاللغات )
قاموس
مترادفات میں یہ لکھا ہے غور، دھیان، خیال کتاب بینی، مشاہدہ۔(قاموس مترادفات ص
1000)
جبکہ
اصطلاح میں بذریعہ تحریر مصنف یا مؤلف کی مراد سمجھنا مطالعہ کہلاتا ہے۔ (ابجد
العلوم ج 1، ص 218)
کسی
بھی کام کو کرنے سے پہلے اس کا طریقہ جاننا ضروری ہے تاکہ نقصانات سے بچتے ہوئے
فوائد حاصل کیے جا سکیں ،اس طرح مطالعہ کرنے سے پہلے مطالعہ کرنے کا درست طریقہ
جاننا ضروری ہے تاکہ مطالعے سے فوائد حاصل کیے جا سکیں، اس لیے آ ئیے پہلے مطالعہ کرنے کے درست طریقہ پر
نظر ثانی کر لیتے ہیں ۔
کتاب کا انتخاب:
مطالعہ
کرنے سے پہلے کتاب کا انتخاب بہت ضروری ہے کیونکہ کچھ کتابیں زہر قاتل ہوتی ہیں اس
لیے ایسی کتابوں کا انتخاب کریں جو آ پ کو فوائد سے مالا مال کرے نہ کہ آ پ کو
نقصان پہنچائے، دنیا میں بے شمار کتب ہیں
اس لیے مطالعہ کے لیے بہترین اور مستند
کتب کا انتخاب کریں۔
جگہ کا انتخاب :
مطالعہ
کرنے کے لیے پر سکون جگہ کا انتخاب کریں جہاں کسی بھی قسم کی دخل اندازی کا اندیشہ
نہ ہو ، وہاں شوروغل یا توجہ بٹانے والے مناظر نہ ہوں۔
وقت کا انتخاب:
مطالعہ
کے لیے وقت کا انتخاب بہت ضروری ہے تاکہ آ پ بہتر انداز میں اور استقامت کے ساتھ
مطالعہ کر سکیں ۔مقولہ ہے کہ "وقت کی تقسیم کاری وقت کو وسعت دیتی ہے۔ "
صبح
کے وقت مطالعہ کرنا بہت مفید ہے کیونکہ عموما اس وقت نیند کا غلبہ نہیں ہوتا اور
ذہن زیادہ کام کرتا ہے۔ (علم و حکمت کے 125مدنی پھول ص74)
مطالعہ کے لیے یکسوئی کا خیال
رکھیں :
مطالعے
کو طویل عرصے تک ذہن میں محفوظ رکھنے کے لیے یکسوئی کے ساتھ مطالعہ کرنے کے لیے یکسوئی
میں رکاوٹ بننے والی چیزوں کو دور کرنا ضروری ہے جیسے پریشانی ، غصہ ، تشویش ،
اضطراب، بھوک ، پیاس تھکاوٹ ، زیادہ شکم سیر ی ، جلد بازی وغیرہ ۔
مطالعہ کرنے کے آ داب:
اگر
آ پ دینی کتب کا مطالعہ کر رہے ہیں تو مندرجہ ذیل آ داب کا خیال رکھیں قبلہ
رو بیٹھیں، بسم اللہ شریف سے آ
غاز کریں، مطالعے سے پہلے وضو کریں، مزید حصول ثواب کے لیے اچھی اچھی نیتیں بھی کر
لیں ۔
مطالعہ کرتے وقت کی احتیاطیں:مطالعہ
کے لیے وسیع روشنی ہو ، کوشش کیجیئے کہ
روشنی اوپر کی جانب سے آ رہی ہو پچھلی طرف سے بھی آ نے میں بھی حرج نہیں جبکہ تحریر
پہ سایہ نہ پڑتا ہو مگر سامنے سے آ نا آ نکھوں کے لیے نقصان دہ ہے۔(علم و حکمت کے
125مدنی پھول ص ,74 )
آ لات علم کا ادب کریں:
مطالعے
سے فیوض و برکات حاصل کرنے کے لیے آلات
علم کا ادب کیجیئے، آ لات علم مثلاً قلم ، کاپی کتاب وغیرہ کتاب کو زمین پر نہ رکھیں نہ کتابوں پہ قلم وغیرہ
رکھیں نہ انکی طرف پاؤں پھیلائیں۔