شعبہ رابطہ برائے وکلاء دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں لاہور ریجن ، شیخوپورہ میں  ڈسٹرکٹ پبلک پراسکیوٹر شیخو پورہ، ایڈووکیٹ سپریم کورٹ وہائیکورٹس ، انگلش برانچ سیشن کورٹ، سول ناظر برانچ شیخو پورہ سے شعبہ رابطہ کے ذمہ داران نے ملاقات کی اور دعوتِ اسلامی کا تعارف پیش کرتے ہوئے مختلف شعبہ جات کے بارے میں معلومات دیں جس پر شخصیات نے دعوتِ اسلامی کے دینی کام کو سراہا۔


شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ  دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں ہزارہ زون، حویلیاں کابینہ میں مدنی حلقہ ہوا جس میں نگران کابینہ اور ڈویژن ذمہ دار نے شرکت کی ۔

ذمہ دار لاہور ریجن محمد رضا عطاری نے اوراق مقدسہ کے تحفظ پر گفتگو کرتے ہوئے اوراق مقدسہ کو تحفظ کے حوالے سے مدنی پھول دئیے۔ آخر میں نگران کابینہ اور ڈویژن ذمہ دار س کو نئے بکس پیش کیے ۔( ابو صادق محمد واثق عطاری رکن زون ہزارہ اوراق مقدسہ)


شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ  دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں ہری پور ہزارہ زون میں مدنی حلقہ ہوا جس میں پرنسپل اور اسکول کے ایم ڈی نے شرکت کی۔

ذمہ دار لاہور ریجن محمد رضا عطاری نے اوراق مقدسہ کے تحفظ پر گفتگو کرتے ہوئے اوراق مقدسہ کو تحفظ کے حوالے سے مدنی پھول دئیے۔( ابو صادق محمد واثق عطاری رکن زون ہزارہ اوراق مقدسہ)


07 اپریل 2021ء بروز  بدھ دعوتِ اسلامی کے شعبہ ائمہ مساجد کے زیر اہتمام ہونے والے نظامت کورس کے لئے تربیتی(ورک شاپ) نشست جاری ہے جس میں رکن شوریٰ حاجی عقیل مدنی و دیگر مختلف شعبہ جات کے ذمہ داران تربیت کررہے ہیں۔

مفتی محمد سجاد عطاری مدنی صاحب نے خصوصی گفتگو کی جس میں ائمہ مساجد اراکین ریجن پاکستان ، خودکفالت ذمہ داران ، پاکستان سطح ذمہ داران اور ناظم اعلٰی اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔(رپورٹ: قاضی سہیل عطاری مدنی)


مسلمانوں کو گناہوں سے بچانے ،نیک بنانے،اپنے ایمان کی حفاظت کے لئے کڑھنے، خوف خدا وعشق مصطفیٰ ﷺ کی لازوال دولت دل میں بسا نے کے عظیم جذبے کے تحت شیخ طریقت امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے فرمان پر عمل کر تے ہو ئے اپریل2021ء کے پہلے ہفتے یوکے مانچسٹر ریجن کی تمام کابینہ و ڈویژن میں تقریباً38 مقامات پر بذریعہ اسکائپ ہفتہ وار سنتو ں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش843 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوت اسلامی نے” اموات سے عبرت حاصل کیجئے“ کے موضوع پربیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو اموات سے عبرت حاصل کرنے ، موت کی تیاری کرنےاور ہر وقت اپنی موت کو یاد رکھنے کے حوالے سے اہم نکات پیش کئے۔ 


05اپریل 2021 ء بروز اتوار 11٫12٫13 اپریل کو دعوتِ اسلامی کے شعبہ ائمہ مساجد کے زیر اہتمام ہونے والے نظامت کورس کی بھرپور تیاری کی جارہی ہے۔مختلف شعبہ جات سے وقت لیا جارہا ہے، تربیتی سیشن اور نصاب وغیرہ کو رکن شوری حاجی عقیل مدنی ، نگران پاکستان ائمہ مساجد فیضان مدنی، اراکین ریجن ائمہ مساجد اور دیگر ذمہ داران کے مشورے سے بنایا جارہا ہے۔ (رپورٹ: قاضی سہیل عطاری مدنی)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے زیرِ اہتمام 06 اپریل2021ء کو   یوکے اسکاٹ لینڈ( Scotland )ریجن کے علاقے گلاسگو میں بذریعہ اسکائپ اصلاحِ اعمال اجتماع کا انعقادکیا گیا جس میں تقریباً 15اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ اسلامی بہن نے اسکائپ کے ذریعے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو روزانہ اپنے اعمال کا جائزہ لینے اور ہر ماہ کی پہلی تاریخ کو رسالہ نیک اعمال اپنی ذمہ داراسلامی بہن کو جمع کروانے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کااظہار کیا۔ 


 دعوت اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ کے زیر اہتمام 04 اپریل2021ء کویوکے لندن ریجن سلاؤ (Slough)کابینہ میں نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا جس میں 9اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ذمہ دار اسلامی بہنوں نے مقامی اسلامی بہنوں کو فون کے ذریعے نیکی کی دعوت دینی اور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے نیز دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا ۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں یوکےبرمنگھم کے شہر  کوونٹری(Coventry) میں ”کورس رمضان کیسے گزاریں؟“ کا انعقاد کیا گیا جس میں 34اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو روزہ، تراویح و اعتکاف کے ضروری مسائل نیز استقبال ِماہِ رمضان، فیضان لیلۃ القدر کیسے پائیں؟ وغیرہ جیسے اہم مسائل سے متعلق معلومات فراہم کی گئیں۔


 دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں یوکے نارتھ برمنگھم ویسٹ مڈلینڈز کابینہ میں8 دن پر مشتمل کورس بنام”رمضان کیسے گزاریں؟“کا اختتام ہوا جس میں32 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اسلامی بہنوں نےفیڈ بیک دیتے ہوئے کہا کہ اس کورس میں روزوں سے متعلق بہت اہم معلومات حاصل ہوئیں اور بہت کچھ سیکھنےکو ملا نیز اسلامی بہنوں نے مدنی مذاکرے اور اجتماع میں شریک ہونے کی نیتیں بھی کیں۔ 


 دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام05 اپریل 2021ءکو یوکے اسکاٹ لینڈ (Scotland)ریجن کے علاقے گلاسگو میں”رمضان کیسے گزاریں؟ کورس“ کا انگلش میں انعقاد کیا گیا جس میں 21 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو روزہ، تراویح و اعتکاف کے ضروری مسائل نیز استقبال ِماہِ رمضان، فیضان لیلۃ القدر کیسے پائیں؟ وغیرہ جیسے اہم مسائل سے متعلق معلومات فراہم کی گئیں۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں یوکے لندن ریجن سلاؤ (Slough)کابینہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور دینی کاموں کے حوالے سے نکات پیش کئے نیز زیادہ سے زیادہ ڈونیشن جمع کرنے کی ترغیب دلائی۔