دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام مارچ 2021ء کے آخری ہفتے ہالینڈ( Holland) میں8 دن پر مشتمل کورس بنام”رمضان کیسے گزاریں؟“کا اختتام ہوا جس میں روٹرڈیم(Rotterdam) دین ہیگ(Den Haag) اور ایمسٹرڈیم (Amsterdam ) کی کم و بیش 22 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو روزہ، تراویح و اعتکاف کے ضروری مسائل نیز استقبال ِماہِ رمضان، فیضان لیلۃ القدر کیسے پائیں؟ وغیرہ جیسے اہم مسائل سے متعلق معلومات فراہم کی گئیں۔

شعبہ 12 ماہ و مدنی قافلہ  دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 7 اپریل 2021ء بروز بدھ ، ریجن لاہور ، حافظ آباد زون، حافظ آباد کابینہ میں واقع جامعۃ المدینہ حافظ آباد میں تربیتی مدنی حلقہ ہوا جس میں 12 ماہ مجلس ذمہ دار اور زون مدنی قافلہ ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

نگران زون حافظ آباد محمد وسیم عطاری نے گفتگو کرتے ہوئے 12 دینی کاموں کی علاقوں میں دھوم مچانے اور ذمہ داریاں تقسیم کرنے کی ترغیب دلائی۔ مزید اس موقع پر 12 ماہ سے واپس آئے ہوئے اسلامی بھائیوں کی دعوت کا سلسلہ بھی ہوا ۔(رپورٹ: محمد دانش عطاری حافظ آباد کابینہ کارکردگی ذمہ دار )


گونگے بہرے ،نابینااور معذور اسپیشل پرسنز  میں دعوت اسلامی کے ڈیپارٹمنٹ آف اسپیشل پرسنز کے تحت ایک دن کی تربیتی نشست کا انعقاد کیا گیا جس میں اسپیشل پرسنز کو رمضان کی تیاری کرنے اور فضائل رمضان اور رمضان کے روزوں کی فضیلت کے حوالے سے رکن زون ملتان مولانا آصف مدنی عطاری نے بیان فرمایا ۔

اس موقع پر اسپیشل اسلامی بھائیوں کو قانون کی پابندی اور ٹریفک قوانین کی آگاہی کے حوالےسے معلومات فراہم کرنے کے لئے ٹریفک پولیس کے انسپکٹر محمد گلزار صاحب نے خصوصی شرکت کی اور اسپیشل اسلامی بھائیو ں کوٹریفک رولز کے حوالے سے بریفنگ دی۔(رپورٹ: محمد سمیر عطاری اسلام آباد ، میڈیا ڈیپارٹمنٹ اسپیشل پرسنز دعوت اسلامی)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن للبنات کے زیر اہتمام05اپریل 2021ء کو ڈنمارک (Denmark) میں بذریعہ اسکائپ کفن دفن اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں تقریبا 10 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو غسل میت کا طریقہ،کفن کاٹنے اور مستعمل پانی کے مسائل بتاتے ہوئے پانی کے اسراف سے بچنے کا ذہن دیا نیز اسلامی بہنوں کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے اسلامی بہنوں کو کفن دفن ٹیسٹ دینےاور اس شعبے کے تحت دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔


ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیر اہل ِسنت  دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کسی ایک مدنی رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں اوررسالہ پڑھنے اور سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔ مطالعہ کرنے یا سننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی امیر اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی بارگاہ میں پیش بھی کی جاتی ہے۔

پچھلے ہفتے امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے رسالہ”قبر کی پہلی رات“پڑھنے یا سننے کی ترغیب دلائی۔

اسی سلسلے میں یورپین یونین ریجن کی تقریبًا 5 ہزار131 اسلامی بہنوں نے رسالہ” قبر کی پہلی رات“پڑھنے / سننے کی سعادت حاصل کی۔


اس مصروف ترین زندگی میں ہمیں چاہیئے کہ کچھ اپنی اس مصروفیت کے علاوہ اپنے لئے اپنی معلومات کو بڑھانے کے لئے  وقت نکالیں اور اس وقت کو اچھی اور دینی کتابوں کا مطالعہ کرنے میں گزاریں اور اس مطالعہ سے بھرپور فائدہ حاصل کریں۔ اب سوال یہ ہوتا ہے کہ مطالعہ کس طرح کیا جائے ؟ کیا طریقہ اختیار کیا جائے ؟ تو آ یئے ہم مطالعہ کرنے کا طریقہ سیکھتے ہیں کہ مطالعہ کس طرح کیا جاتا ہے۔

مطالعہ کرنے کا درست طریقہ یہ ہے کہ سب سے پہلے مطالعہ کرنے کے آداب اور طریقہ سیکھا جائے۔تاکہ ہم اس مطالعے سے زیادہ سے زیادہ فائدہ حاصل کر سکیں اور درست مطالعہ کر سکیں۔تو آئیے ہم مطالعے کا درست طریقہ سکتے ہیں۔

1۔ سب سے پہلے مطالعہ کرنے کے آداب کا بھرپور خیال رکھا جائے۔

بامقصد مطالعہ کیا جائے بے مقصد مطالعہ نہ کیا جائے.(بے مقصد اور بامقصد میں فرق یہ ہے کہ آپ ایک بار غور کر لیں کہ میں مطالعہ کیوں کر رہا ہوں؟ کیا صرف وقت گزارنے کے لئے، معلومات حاصل کرنے کے لیے یا علم حاصل کرنے کے لئے اور یہ معلومات مجھے کوئی فائدہ دیں تو ان چیزوں کے اعتبار سے مطالعہ کیجیے جب آپ بامقصد کا فلٹر لگا دیں گے تو وہاں پر بہت سارے مطالعے سائڈ میں ہو جائیں گے اور آپ بامقصد مطالعہ پر آجائیں گے )

3.جب مطالعہ کریں تو اس وقت نہ تو بہت زیادہ بھوک لگی ہو اور نہ ہی اتنا زیادہ پیٹ بھر کر کھایا ہو کہ توجہ ادھر ہی جاتی رہے اسی طرح پانی وغیرہ بھی پی کر بیٹھیں واش روم وغیرہ سے فارغ ہوکر بیٹھیں شور والی جگہ سے ہٹ کر بیٹھیں وقت وہ رکھیں جس میں آپ کا ذہن تروتازہ ہوتا ہے اور توجہ بھی باقی رہتی ہے جب ان چیزوں کو سامنے رکھ کر مطالعہ کریں گے تو آپ کا مطالعہ بڑے اچھے انداز میں ہوگا۔

4.اس کے بعد جب کتاب پڑھی جاتی ہے تو پہلے اس کی فہرست پڑھی جاتی ہے اس کتاب کا سرسری مطالعہ کرتے ہیں ایک پیج کا ابتدائی اور آخری ابتدائی اور آخری دیکھتے جائیں۔اس کے بعد آپ بالاستعاب جیسے کہتے ہیں کورٹو کور پوری توجہ کے ساتھ مطالعہ کرتے جائیں اس کے بعد آپ دوبارہ مطالعہ کریں سرسری۔پھر ایک مرتبہ آپ فہرست کو دیکھیں فہرست کو دیکھ کر آپ سمجھیں کہ یہ سب مجھے سمجھ آگیا یا نہیں اب جہاں آپ کو کسی موضوع پر ایسا لگتا ہے کہ یہ بات آپکو سمجھ نہیں آئی تو اس ٹوپک کو نکال کر سمجھیں۔اس انداز میں آپ مطالعہ کریں گے تو آپ کو اس کا بہت فائدہ ملے گا۔

اس کے ساتھ بہت ہی بہترین انداز یہ ہے کہ جب آپ مطالعہ کریں تو ساتھ ساتھ ہائی لائیٹر سے خاص باتوں کو ہائی لائٹ کرتے رہے یا اپنے پاس ڈائری رکھیں اور ڈائری میں خاص پوائنٹ کو نوٹ کرتے رہیں یا پھر یہ بھی کر سکتے ہیں کہ یاداشت والے صفحے پر آپ خاص پوائنٹ کو نوٹ کر یں اس طرح سے آپ کریں گے تو بہت ہی بہترین طریقے سے مطالعہ ہو سکتا ہے اور اس طرح آپ کے پاس پوری کتاب کا نچوڑ آپ کے پاس محفوظ ہو جائے گا اور آپ پوری کتاب اپنے اندر اتار سکتے ہیں۔

زندگی کے ہر فیز پر مطالعہ کا طریقہ الگ الگ ہوتا ہے شروعات میں آپ مطالعہ کرتے ہیں تو آپ تفصیل سے مطالعہ کرتے ہیں ہر چیز کو سمجھتے ہیں پڑھتے ہیں اور جب آپ کو آٹھ دس سال کا عرصہ گزر جاتا ہے تو پھر باتیں ریپیٹ ہونا شروع ہو جاتی ہیں تو پھر آپ تیزی کے ساتھ مطالعہ کرتے ہیں آپ ایک کتاب پڑھتے ہیں تو کچھ نہ کچھ باتیں آپ پہلے پڑھ چکے ہوتے ہیں جس پر آپ کی توجہ کی ضرورت نہیں ہوتی اور پہلے کی نسبت جلدی مطالعہ ہو جاتا ہے۔ تو مطالعہ کرنے کے چند بہت ہی بہترین نکات آپکے پیش خدمت ہیں جب بھی مطالعہ کریں ان نکات کو فولو کریں بہت اچھے انداز میں آپکا مطالعہ مکمل ہوگا اور آپکا اسکا دینا اور آخرت میں بھرپور فائدہ حاصل کر سکتے ہیں۔(تحریر مفتی قاسم)


دعوت اسلامی کے زیرِاہتمام مارچ 2021 ءمیں یورپین یونین ریجن کے ملک بیلجیم( Belgium)، ڈنمارک (Denmark)، سویڈن ( Sweden)، اٹلی (Itlay) ، جرمنی (Germany) اور ہالینڈ (Holland) میں بذریعہ اسکائپ ڈیلی کلاسز کا انعقاد کیا گیا جن میں تقریبا 172 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ان ڈیلی کلاسز میں اسلامی بہنوں کو روزانہ قرآن پاک کی تلاوت ، تر جمہ کنزالعرفان و تفسیر صراط الجنان سننے کی سعادت حاصل ہوتی ہے جبکہ فقہ ڈیلی کلاسز میں تقریبا 78 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔ ڈیلی کلاسز کا سلسلہ وقتاً فوقتاً ہوتا رہتا ہے جس میں باآسانی شرکت کی جاسکتی ہے۔

داخلے کی خواہش مند اسلامی بہنیں متعلقہ ذمہ داراسلامی بہنوں سے رابطہ کریں۔


یہ وہ مسئلہ ہے جس کے پوچھنے والے بھی کم ہیں اور بتانے والے بھی کم ہیں کہ ایک اچھا مطالعہ کب، کیسے اور کہاں کیا جائے۔

ایک طالب علم مدرسے جاتا ہے، وہاں سے تعلیم حاصل کرتا ہے، اپنا وقت لگاتا ہے، کس لئے ؟ تاکہ تعلیم حاصل کرسکے ،دینِ اسلام کی خدمت کرسکے، بہترین مؤلف، مُصنف،مُدرّس، معلم، خطیب و مبلغ بن سکے،اپنی آخرت بہتر بنا سکے ، اِن سب مقاصد کو حاصل کرنے کے لئے مطالعہ ایک اَہم کردار ادا کرتا ہے۔

مطالعہ ایک فَن ہے، جو لوگ اس فَن کو جانتے ہیں وہ بہت کم وقت میں زیادہ فائدہ حاصل کر لیتے ہیں، لیکن زیادہ تر لوگوں کے ساتھ یہ مسئلہ ہے کہ وہ پوری پوری کتاب پڑھ ڈالتے ہیں، مگر انہیں معلوم نہیں ہوتا کہ انہو ں نے اس مطالعہ سے کیا حاصل کیا، مطالعہ کرنے کا طریقہ زیادہ تر تو کسی کو معلوم نہیں ہوتا اور اگر کسی کو معلوم ہو تو کوئی طلباء کو بتاتا نہیں، مکاتِب ، لائبریریز بھری پڑی ہیں، مگر طلباء کو مطالعہ کی طرف رغبت دلانے کے لئے کوئی پلا ننگ ہی نہیں ہے ۔

چند تعلیمی اِداروں کوچھوڑ کر اکثر میں یہی صورت حال ہے، یہاں تک کہ دورۂ حدیث تک مکمل کرلیا جاتا ہے، اگر شروع ہی میں طالب علموں کو مطالعہ کرنے کا طریقہ اورفن بتا دیا جائے تو کوئی وجہ نہیں کہ آپ کامیاب نہ ہوں سکیں، آئیے ایک کامیاب مطالعہ کیسے کیا جاتا ہے، ایک ایسا مطالعہ جس سے آپ کوخاطر خواہ فائدہ حاصل ہو، آپ وقتاًفوقتاً ان مدنی پھولوں کو دُہراتے رہیں اور ان کے مطابق مطالعے کی عادت بنا لیں، تو آپ کم وقت میں زیادہ فائدہ حاصل کرسکیں گے۔

مدنی پھول:

1۔کوئی بھی کتاب پڑھنے سے پہلے خود سے یہ سوال کیجئےکہ اس کے پڑھنے سے آپ کا مقصد کیا ہے؟ کیا آپ کو خاص معلومات کی تلاش ہے؟ یا آپ نے کچھ سیکھنا ہے یا محض وقت گزاری کرنی ہے۔ (یہ سوالات آپکے مقصد کو واضح کرتے ہیں)

شوروغل سے پاک ماحول میں مطالعہ کریں، توجّہ کو مبذول کرنے والی اشیاء موبائل، لیپ ٹاپ کو دورانِ مطالعہ خود سے دور رکھیں۔

اگر آپ تھکے ہوئے ہیں یا کسی قسم کا ذہنی دباؤ ہے، تو مطالعہ موقوف کردیں ۔

زیرِ مطالعہ کتاب پر خصوصی نکات کو پوائنٹ آؤٹ کرلیں، تاکہ بعد میں آسانی ہو۔

جوچیز یاد کرنی ہو اسے بار بار دُہرائیں ، دوسروں کو پڑھائیں یا پڑھا ہوا سُنانے یا لکھنے سے بھی کوئی بات یا تحریر زیادہ عرصے تک ہمارے ذہن میں محفوظ رہتی ہے۔

6۔کسی بھی کتاب کو پڑھتے وقت اس میں اپنی ذات کو شامل کرلیں، ماہرینِ نفسیات کے مطابق جس کام میں ہماری اپنی ذات شامل ہو تی ہے وہ ہمیں زیادہ دیر تک یاد رہتی ہے۔

مطالعہ کرنے کے بعد خود سے سوال کریں آ پ نے کیا سیکھا ؟کیا حاصل کیا؟یا کہ اگر مجھے متعلقہ تحریر کے متعلق کسی بتانا ہو تو کیا بتاؤں گی۔

8۔مطالعہ کے دوران نئے الفاظ، دلکش و مؤثر جملے، مُترادف ومُتضاد، پسندیدہ اَشعار، محاورات، ضربُ الامثال، تشبیہات، اِستعارات، تحقیق طلب الفاظ لکھتے رہیں، کچھ عرصے بعد آپ کی نوٹ بُک میں بہت سا نیا مواد آ پ کے پاس ہوگا، جو آپ کی تحریر وں کو کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا ۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام اپریل2021 کے پہلے ہفتے ہالینڈ( Holland) میں بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں روٹرڈیم (Rotterdam) ،دین ہاگ (Den Haag ) اور ایمسٹرڈیم(Amsterdam) کی تقریبًا23 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

شعبہ اصلاح اعمال پر مقرر کابینہ نگران اسلامی بہن نے ” اموات سے عبرت حاصل کیجیے“ کے موضوع پر بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو مرنے سے پہلے موت کی تیاری کرنے اور گناہوں سے توبہ کرنے کا ذہن دیا نیز اسلامی بہنوں کو زیادہ سے زیادہ نیک اعمال کرنے اور دوسروں کو نیکی کی دعوت دینے کی ترغیب دلائی ۔


مطالعہ حُصولِ علم کا ایک بہترین ذریعہ ہونے کے ساتھ ساتھ باذوق لوگوں کی رُوح کی غِذا بھی ہے،  ہر ذی شعور پر یہ بات روزِ روشن کی طرح واضح ہے کہ کسی بھی کام کو اگر اس کے مُقرر کردہ اُصولوں اور درست طریقہ کار کے مطابق اَنجام دیا جائے تو ہی خاطر خواہ فوائد حاصل ہو سکتے ہیں، اِس کے برعکس دُرست طریقے کے مطابق نہ کرنے سے سوائے وقت کے ضیاع کے کُچھ حاصل نہیں ہوتا، ذیل میں دُرست انداز میں مطالعہ کرنے کے کچھ نکات پیش کئے جاتے ہیں:

(1) مطالعہ کرنے کا مقصد رِضائے اِلٰہی اور علمِ دین کا حُصول ہونا چاہئے، دوسروں تک پہنچانے کی بھی نیت ہو کہ علم بانٹنے سے بڑھتا ہے۔

(2) مطالعہ حتَّی الامکان باوُضو اور قبلہ رُو بیٹھ کر کیا جائے کہ بے شمار فوائد و برکتوں کے حصول کا ذریعہ ہے۔

(3) مطالعہ کا آغاز بسم اللہ شریف اور حمد و صلوٰۃ سے کیا جائے، یہ دعا بھی پڑھ لیجئے، ان شاءاللہ عزوجل جو پڑھیں گے یاد رہے گا، اَللّٰھُمَّ افْتَحْ عَلَیْنَا حَکْمَتَکَ وَانْشُرْ عَلَیْنَا رَحْمَتَکَ یَا ذَالْجَلَالِ وَ الْاِکْرَامِ۔

(4) مطالعہ کرنے کے لئے ایسی پُرسُکون جگہ کا اِنتخاب کریں، جہاں شورو غُل اور مطالعہ میں خلل پذیر ہونے والی کوئی رُکاوٹ نہ ہو۔

(5)دُرست وقت کا اِنتخاب بھی ضروری ہے، صبح کے وقت مطالعہ کرنا بہت مفید ہے کہ اس وقت ذہن تروتازہ اور پُرسکون ہوتا ہے۔

(6)مُطالعہ مکمل توجّہ اور دِلجمعی سے کیا جائے، توجّہ ہٹانے والے کاموں سے پہلے ہی فراغت حاصل کرلیں، بھوک پیاس کا غَلَبہ نہ ہو، طبعی حاجت مثلاًپیشاب وغیر ہ کی شدّت ہو تو پہلے اس سے فارغ ہو لیں۔

(7)مُناسب روشنی کا بھی اِنتظام ہو، کوشش کیجئے کہ روشنی اُوپر کی جانب سے آ رہی ہو، پچھلی طرف سے آنے میں بھی حرج نہیں، جبکہ تحریر پر سایہ نہ پڑھتا ہو، مگر سامنے سے آنا آنکھوں کے لئے نقصان دہ ہے۔(علم و حکمت کے 125 مدنی پھول، صفحہ نمبر74)

(8) مسلسل ایک ہی جگہ دیکھنے سے آنکھیں اور گردن تھک جاتی ہیں، لہذا وقفے وقفے سے گردن اور آنکھوں کی ورزش کر لیجئے، اِس کا طریقہ یہ ہے کہ آنکھوں کو دائیں بائیں، اوپر نیچے گھُمائیے، اِسی طرح گردن کو بھی آہستہ آہستہ حرکت دیجئے۔( علم و حکمت کے 125 مدنی پھول، صفحہ 75)

(9) ایک ہی مضمون کو زیرِ مُطالعہ رکھنے سے بعض اوقات طبیعت اُکتا جاتی ہے، لہذا اپنے حسبِ حال دو یا زائد مضامین کا اِنتخاب کرلیجئے، جب ایک مضمون سے طبیعت اُکتا جائے تو دوسرے کا مطالعہ کر لیجئے۔

(10)دورانِ مطالعہ اُکتا ہٹ اور تھکاوٹ سے بچنے کا ایک طریقہ یہ بھی ہے کہ کُچھ دیر مطالعہ کرنے کے بعد تین سے چار منٹ کا وقفہ کرکے چہل قدمی اور کچھ ذِکر و دُرود کر لیا جائے۔

(11) دورانِ مطالعہ ڈائری اور قلم پاس رکھیں تاکہ اَہَم نِکات نوٹ کر سکیں، ذاتی کتاب ہونے کی صورت میں ضرورتاً انڈر لائن بھی کیا جا سکتا ہے۔

اللہ عزوجل ہمیں خُوب مُطالعہ کرنے کا ذوق و شوق عطا فرمائے۔

آمین بجاہ النبی الامین صلی اللہ علیہ وسلم

نگران نابینا افرادقاری محمد خالد عطاری نے  مدرسۃ المدینہ برائے نابینا افراد کالا باغ کا وزٹ کیا جس میں انہوں نے نابینا بچوں سے ملاقاتیں کی اور ان سے مدنی مشورہ کیاجس میں ان کو مزید دل لگا کر اور محنت سے قرآن پا ک پڑھنے کے حوالے سے مدنی پھولوں سے نوازا،اس موقع پر رکن زون میانوالی محمد ابو بکر عطاری ،قاری جاوید عطاری بھی موجود تھے ۔(رپورٹ: محمد سمیر عطاری اسلام آباد ، میڈیا ڈیپارٹمنٹ اسپیشل پرسنز دعوت اسلامی)


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام اپریل 2021ء کے پہلے ہفتےاسپین کے ڈویژن بارسلونا (Barcelona) اور بادالونا (Badalona) کے کئی علاقوں میں سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں پارالیل (Paralel)، بئیر امات (Virrei Amat)، لا سالوت (La Salut)، آرتیگاس (Artigues)، ترینیتات (Trinitat)، سانتا کلوما (Santa Coloma)، بیسوس (Besós)، سانت کرست (Sant Crist)، ہاسپیتالیت (Hospitalet)، کورنییا (Cornellá) اور مونتقادہ (Montcada) وغیرہ علاقے شامل ہیں۔ان اجتماعات میں کم و بیش 242 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے ”اموات سے عبرت حاصل کیجئے“ کے موضوع پر بیانات کئےاور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے ان میں عملی طور پر شرکت کرنے کی تر غیب دلائی ۔