شعبہ خدام  المساجد والمدارس دعوت اسلامی کے زیراہتمام 13 اپریل 2021ء بروز منگل کراچی ، مجید کالونی مہران ہائی وے مسجد فیضان رمضان کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی جس میں رکن شوریٰ و نگران کراچی ریجن حاجی امین عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے شرکا کو مسجد کو آباد کرنے کی ترغیب دلائی۔

اس موقع پر نگران زون سید فضیل رضا عطاری، نگران کابینہ شفیق عطاری، ڈویژن نگران کمال الدین عطاری و دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔( رکن زون شعبہ مدنی چینل عام کریں محمد ندیم عطاری)


شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی گرلز دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام  13 اپریل 2021 ء بروزمنگل فیضان مدینہ گجرات میں نگران مجلس (فیضان آن لائن اکیڈمی گرلز) مدثر مدنی نے فیضان آن لائن اکیڈمی گرلز کی 2026 تک کی پلاننگ پر مدنی مشورہ فرمایا جس میں شعبے کے اراکین مجلس اسلامی بھائیوں اور اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ شعبے کی ترقی کے لیے 2026 تک کے اہداف طے ہوئے ۔(رپورٹ: مبارک علی عطاری، رکن مجلس تعلیمی امور پاک سطح)

شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی گرلز دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام  13 اپریل 2021 ء بروزمنگل فیضان مدینہ گجرات میں نگران مجلس (فیضان آن لائن اکیڈمی گرلز) مدثر مدنی نے فیضان آن لائن اکیڈمی گرلز کی 2026 تک کی پلاننگ پر مدنی مشورہ فرمایا جس میں شعبے کے اراکین مجلس اسلامی بھائیوں و دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔ شعبے کی ترقی کے لئے 2026 تک کے اہداف طے ہوئے۔ (رپورٹ: مبارک علی عطاری، رکن مجلس تعلیمی امور پاک سطح)


شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی گرلز دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام  14 اپریل 2021 ء بروز بدھ فیضان مدینہ گجرات میں نگران مجلس (فیضان آن لائن اکیڈمی گرلز) مدثر مدنی نے مجلس تعلیمی امور جامعۃ المدینہ کا مدنی مشورہ لیا جس میں رکن مجلس علی ہاشمی مدنی، عمران شاہد مدنی، مبارک علی عطاری اور رکن مجلس تعلیمی امور اسلامی بہن نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں جامعۃ المدینہ کے نظام کو مزید بہتر بنانے کے لئے کلام ہوا جامعۃ المدینہ کی مدرسات کی تربیت کرنے کے حوالے سے بات چیت ہوئی ۔ اس سال فیضان آن لائن اکیڈمی گرلز کے شعبہ جامعۃ المدینہ کے تحت 6 اسلامی بہنیں دورہ حدیث کر رہی ہیں ان کے نظام کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی ۔(رپورٹ: مبارک علی عطاری، رکن مجلس تعلیمی امور پاک سطح)


شعبہ رابطہ برائے دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں وہاری میں ایک شخصیت نے مدنی مرکز وہاڑی کا وزٹ کیا جہاں نگرانِ کابینہ نے ان کا استقبال کیا۔ شعبہ جات کا تعارف پیش کرتے ہوئے مختلف شعبہ جات کا وزٹ کروایا۔شخصیت نے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کو سراہا اور تعاون کا اظہارکیا۔


وہاڑی زون میں مدنی حلقہ

Fri, 16 Apr , 2021
3 years ago
دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں  وہاڑی زون میں مدنی حلقہ لگایا گیا جس میں نگرانِ زون غلام مصطفیٰ عطاری نے 12 ماہ کے اسلامی بھائیوں کو مدنی پھول دیتے ہوئے 12 دینی کاموں میں شریک ہونے، روزے تراویح کی پابندی کرنے اور رمضان المبارک میں دعوتِ اسلامی کےلئے عطیات کرنے کے ترغیب دلائی۔

اسلامی بہنوں کے شعبہ  دارالسنہ للبنات کے تحت 12 دن کا رہائشی فیضان ِرمضان کورس کا سلسلہ یکم رمضان المبارك سے جاری ہے، اس کورس کیلئے شرائط عمر کم از کم 18 سال،اردو لکھنا پڑھنا جانتی ہو اور مدنی ماحول سے وابستگی کی مدت 12 بارہ ماہ ہو، اس کورس میں نماز ، فقہ، تجوید، سنتیں اور آداب سکھائے جائےگیں۔ 


اسلامی بہنوں کےشعبہ روحانی علاج کے تحت گزشتہ دنوں کراچی اورنگی کابینہ میں مدنی مشورےکاانعقادہوا جس میں کم و بیش 15 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

کابینہ ذمہ داراسلامی بہن نے قبر و آخرت کی تیاری کرنے کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے دینی کام کرنے کا ذہن دیااور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے، مدنی مذاکرہ سننےکاذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نےاپنی اچھی نیتوں کااظہارکیا۔


اسلامی بہنوں کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت کراچی فیضانِ مدینہ کابینہ میں شخصیات اجتماع کا انعقادہواجس میں ذمہ دار اسلامی بہنوں نےشرکت کی۔

کابینہ ذمہ داراسلامی بہن نے جنت کی قیمت کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار اور ماہانہ شخصیات اجتماع میں شرکت کرنے کا ذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نےاپنی اچھی نیتوں کااظہارکیا۔


اسلامی بہنوں کے شعبہ ڈونیشن بکس کے تحت کراچی لیاری کابینہ میں مدنی مشورےکاانعقادہواجس میں لیاری کابینہ کی ڈونیشن بکس ذمہ دار اسلامی بہنوں نےشرکت کی۔

کابینہ مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نےگھریلو صدقہ بکس اور ڈونیشن بکس کے بارے میں نکات بیان کرتے ہوئے اداروں میں ڈونیشن بکس رکھنے اور ڈونیشن بکس بر وقت کھولنے کاذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نےاپنی اچھی نیتوں کااظہارکیا۔


اسلامی بہنوں کےشعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت کراچی گلشن کابینہ میں شخصیات اجتماع کاانعقاد ہوا جس میں کم و بیش 130 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون نگران اسلامی بہن نے قبر میں لے جانے والے اعمال کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے ڈونیشن جمع کرنے، مدرستہ المدینہ بالغات میں پڑھنے اور فیضانِ تلاوت کورس کرنے کا ذہن دیا۔


اسلامی بہنوں کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت کراچی فیضانِ مدینہ کابینہ میں گرومنگ سیشن کاانعقاد ہوا جس میں علاقہ تا ریجن ذمہ دار و مشاورتوں کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن ذمہ داراسلامی بہن نے شعبان المعظم اور رمضان المبارک میں ہونے والے کورسز کی تفصیلات بتائیں نیز اداروں اور عام و خاص اسلامی بہنوں میں نیکی کی دعوت دینے کا طریقہ سمجھایا جس پر اسلامی بہنوں نےاپنی اچھی نیتوں کااظہارکیا۔