دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں ٹھٹھہ کابینہ میں ٹیلی فونک مدنی مشورے کاانعقادہواجس میں بن
قاسم زون کی کابینہ، ٹھٹھہ کی ڈویژن و کابینہ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
کراچی ریجن نگران اسلامی بہن نےاسلامی بہنوں کو دعوتِ
اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہوئے سالانہ
ڈونیشن جمع کرنے کاذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے
اپنی اچھی نیتوں کااظہار کیا۔
دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ
اہتمام گزشتہ دنوں ساؤتھ افریقہ ریجن میں تین دن پر مشتمل ”اسلامک ہیروز کورس“ کا انعقاد
کیا گیا جس میں 26 بچوں اور بچیوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے اسلام کے مجاہدین کے
بارے میں بتاتے ہوئے "حضرت علی رضی اللہ عنہ"
اور "حضرت عمر فاروق اعظم رضی اللہ عنہ"
کی اسلام کے لئے دی ہوئی قربانیوں کے متعلق معلومات فراہم کیں۔
ساؤتھ افریقہ
میں ریجن نگران اسلامی بہن کا کابینہ
نگران اسلامی بہن کے ہمراہ بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں ساؤتھ
افریقہ میں ریجن نگران اسلامی بہن کا کابینہ
نگران اسلامی بہن کے ہمراہ بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ ہوا جس میں ریجن نگران اسلامی بہن نے دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ
لیتے ہوئے تربیت کی اور دینی کاموں کیسے بڑھانا ہے، مدنی عطیات کو کس طرح بڑھنا ہے
اس حوالے سے نکات فراہم کئے۔
نواب سرفراز
احمد سیال، اظہر بھٹی ایڈوکیٹ ہائی کورٹ، لیاقت علی اعوان صاحب ایڈوکیٹ ہائی کورٹ،
لیاقت علی اعوان صاحب، قاضی عبد الرزاق ڈپٹی ڈائریکٹر اسٹیٹ اوقاف اور نذیر عباسی
ایم پی اے سے اور سردار رستم صاحب ممبر ضلع کونسل سے ملاقات کی۔
شخصیات کو دعوتِ اسلامی کا تعارف پیش کرتے ہوئے خدمات
سے آگاہ کیا ۔ اپنے عطیات کے ذریعے دعوتِ اسلامی کی مدد کرنے کا ذہن دیا۔ (رپورٹ: محمد
لیاقت عطاری)
چیف آفیسر
میونسپل کمیٹی سبی حاجی غلام عباس بوہڑ ، ریونیو ڈیپارٹمنٹ کے آفیسر تحصیلدار غلام
سرور بوہڑ کے کزن ، بلوچستان کانسٹیبلری ہیڈ کوارٹر زونل سبی کے ایم ٹی او کے
بہنوئی کے انتقال پر تعزیت فاتحہ خوانی کی جہاں پر مختلف سیاسی و سماجی شخصیات و
افسران سے ملاقاتیں کیں۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات بلوچستان)
ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ کسی ایک مدنی رسالے کے
مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں اوررسالہ پڑھنے اور سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے
بھی نوازتے ہیں۔ مطالعہ کرنے یا سننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی امیر اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ کی بارگاہ میں پیش بھی
کی جاتی ہے۔
پچھلے ہفتے امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے رسالہ”کام کی باتیں“پڑھنے یا سننے کی
ترغیب دلائی۔
اسی سلسلے میں ساؤتھ افریقہ ریجن کی تقریباً2ہزار372
اسلامی بہنوں نے رسالہ ”کام کی باتیں“ پڑھنے/سننے کی سعادت حاصل کی۔
شعبہ رابطہ
برائے شخصیات دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام
گزشتہ دنوں مبلغ دعوت اسلامی شعبہ
رابطہ برائے شخصیات حیدرآباد ریجن ذمہ دار مرحوم محمد راشد عطاری کی پہلی برسی کے
موقع پر ان کے گھر پر حیدرآباد میں اجتماع
ایصال ثواب کا سلسلہ ہواجس میں ان کے عزیز
و اقارب رابط ذمہ داران نے شرکت کی۔ اس موقع پر نگران کابینہ نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے مرحوم کی کاوشوں کو سراہا اور ان کے لئے
دعاء مغفرت کی ۔(رپورٹ: شعبہ رابط برائے شخصیات
حیدرآباد ڈویژن ذمہ دار)
ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیر اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ کسی ایک مدنی رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں
اور رسالہ پڑھنے اور سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔ مطالعہ کرنے یا
سننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی بارگاہ میں پیش بھی کی جاتی ہے۔
اسی سلسلے میں گزشتہ دنوں ساؤتھ افریقہ ریجن ویلکم (Welkom)کابینہ میں کابینہ نگران اسلامی بہن نے انفرادی کوشش کرتے ہوئے تقریباً 670 اسلامی
بہنوں کو ہفتہ وار رسالہ پڑھنے کا ذہن
دیااورعلم دین کا خزانہ حاصل کرنے کی ترغیب دلائی۔
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام ساؤتھ افریقہ کے ریجن
لیسوتھو (Lesotho) کابینہ
میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے مقامی زبان میں سنتوں
بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے
دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے
ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے
اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔
ساؤتھ افریقہ
کے علاقے لیسوتھو کابینہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں ساؤتھ
افریقہ کے علاقے لیسوتھو(Lesotho) کابینہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں مشاورت کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں
کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور دینی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں
بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے نیز دعوتِ اسلامی کے لئے زیادہ سے زیادہ ڈونیشن جمع کرنے کا ذہن دیا۔
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 02 مئی2021ء کو بنگلہ دیش ڈھاکہ ریجن کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈھاکہ
نارتھ ڈھاکہ ساؤتھ کی زون اور جملہ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
بنگلہ دیش کی ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی
کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور ڈونیشن کے اہداف کو نئے زون میں تقسیم کرنے اور
اہداف پورا کرنے کے لئے اپنی ماتحت ذمہ دار اسلامی بہنوں کے ساتھ مشاورت کرنے کا ذہن دیا۔
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں بنگلہ دیش
چٹاگانگ ریجن کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا
مدنی مشورہ ہوا جس میں چٹاگانگ موہنوگڑھ، چٹاگانگ نارتھ،فنی،ہل ٹریک کی زون نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
بنگلہ دیش کی ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی
کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور ڈونیشن کے اہداف کو نئے زون میں تقسیم کرنے اور
اہداف پورا کرنے کے لئے اپنی ماتحت ذمہ دار اسلامی بہنوں کے ساتھ مشاورت کرنے کا ذہن دیا۔
Dawateislami