گزشتہ دنوں دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ میں سیاسی و سماجی شخصیت بلوچستان عوامی نیشنل پارٹی  ضلع سبی کے جنرل سیکرٹری محمد زیب رضی نے وزٹ کیا۔ جہاں انہیں دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات کے بارے میں معلومات دی گئیں۔ اس موقع پر شخصیت کو امیر اہل سنت دامت برکاتہم العالیہ کی مایہ ناز تصنیف فیضان رمضان تحفے میں پیش کی۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات بلوچستان)


شعبہ  رابطہ برائے شخصیات دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں ڈپٹی کمشنر میرپورخاص کی افطار پارٹی کی دعوت میں D.C house میں ذمہ داران نے شرکت کی۔ اس موقع پر D.C سلامت میمن۔ A.c سلیم شیخ۔ A.c محمد خان کھٹی۔ DSP۔ عابد قائم خانی و دیگر سے ملاقات ہوئی جس میں دعوتِ اسلامی کا مختصر تعارف کروایا اور خدمات سے آگاہ کیا۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات میرپورخاص ڈویژن)


شعبہ  رابطہ برائے شخصیات دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے ڈپٹی اٹارنی جنرل پنجاب رانا عبدالشکور خان صاحب سے ان کے چیمبر آف ڈپٹیز لاہور ہائیکورٹ میں ملاقات کی۔

ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے دعوتِ اسلامی کا تعارف پیش کیا اور مختلف شعبہ جات کے بارے میں معلومات دیں۔اس موقع پر ذمہ داران نے شخصیت کو فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن وزٹ کی دعوت دی۔دعوت اسلامی سے اپنی خاص محبت کے پیش نظر 4 ایکڑ زمین مین جمبر روڈ کی جگہ دعوت اسلامی کو دینے کی پیشکش کی۔(رپورٹ: محمد عمر فاروق عطاری تحصیل پتوکی)


شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام  داتا صاحب کابینہ، جنوبی زون لاہور میں افطار اجتماع کا سلسلہ ہوا جس میں مختلف پولیٹیشن نے شرکت کی۔

مبلغ دعوتِ اسلامی نے نیت کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کا تعارف پیش کیا اور شعبہ جات کی خدمات سے آگاہ کیا ۔ اپنے زکوۃ و عطیات کے ذریعے دعوت اسلامی کا ساتھ دینے کی ترغیب دلائی جس پر شرکا نے ہاتھوں ہاتھ عطیات جمع کروائے۔ (رپورٹ:ندیم عطاری۔رابطہ برائےشخصیات لاہور)


جلد بازی کے نقصانات

(مؤلف: ‫‫ابو رجب محمد آصف عطاری مدنی)

اِس کتاب کی چندخصوصیات:

٭دیدہ زیب ودلکش سرورق(Title)وڈیزائننگ(Designing) ٭عصرحاضرکے تقاضوں کے پیش نظرجدید کمپوزنگ وفارمیشن ٭عبارت کے معانی ومفاہیم سمجھنے کےلئے ’’علامات ترقیم‘‘ (Punctuation Marks) کا اہتمام ٭پڑھنے والوں کی دلچسپی برقرار رکھنے کےلئے عنوانات (Headings) کا قیام ٭فکرِآخرت پرمشتمل اِصلاحی موادکی شمولیت ٭قراٰنی آیات مع ترجمہ ودیگر تمام منقولہ عبارات کے اصل کتب سے تقابل(Tally) کا اہتمام ٭آیات، احادیث ودیگر عبارات کےحوالوں(References) کا خاص اہتمام ٭ایک ہی نظرمیں رسالے کے عنوانات دیکھنے کیلئے کتاب کے آخر میں فہرست(Index) ٭جن کتب کا حوالہ دیا گیا ہے ان کے مصنفین، مکتبوں اورشہرطباعت کی ’’ماخذومراجع‘‘میں تفصیل ٭مکمل کتاب کی دارالافتاء اَہلِ سنت کے مفتیانِ کرام سے شرعی تفتیش ٭اَغلاط کوکم سے کم کرنے کیلئے مکمل کتاب کی کئی بار پروف ریڈنگ

168 صفحات پر مشتمل یہ کتاب2012 ء سے اب تک6مختلف ایڈیشنز میں تقریباً39 ہزارکی تعداد میں پرنٹ ہو چکی ہے۔

اس کتاب کی PDF دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے مفت ڈاؤن لوڈ بھی کی جاسکتی ہے۔

Download Now



قرآن و سنت کی روشنی میں شرعی مسائل کا حل بتانے کے لئے آج   دوپہر 3:15 بجے دارالافتاء اہل سنت کے مفتی محمد سجاد عطاری مدنی، مدنی چینل کے آفیشل Facebook پیج پر لائیو سلسلہ فرمائیں گے ۔ اس سلسلے میں عاشقان رسول بذریعہ کمنٹ سوال کرکے اپنے شرعی مسائل کا حل جان سکیں گے۔

سلسلے میں شرکت کرنے کے لئے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کیجئے:

https://www.facebook.com/MadaniChannelOfficial


شعبہ رابطہ برائے شخصیات گجرات کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے گجرات میں ڈسٹرکٹ سکیورٹی انچارج انسپکٹر نعیم اقبال گجر ، فواد احمد PS ٹو DPO ، انسپکٹر خالد صاحب ریڈر ٹو SP سے ملاقات کی اور ان کو فیضانِ مدینہ افطار کی دعوت دی۔ (رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات سیالکوٹ زون)


رمضان المبارک کی 21 ویں شب دعوت اسلامی کے زیر اہتمام جامع مسجد فیضان غوث پاک 1/92 خیابان حافظ، سحرکارنر، فیز6، D.H.A، نزد بینک الحبیب کراچی میں بعد تراویح اجتماع پاک کا انعقاد کیاگیا جس میں اہل علاقہ اور دیگر شخصیات نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی مولانا عبد الحبیب عطاری نے ” شب قدر کیا ہے اور اس کی خاص عبادات“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان فرمایا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیراہتمام گزشتہ دنوں  20 دن پر مشتمل ملک ایران میں فیضان ِتلاوت کورس کا انعقاد ہوا جس میں کم وبیش45 اسلامی بہنوں نےشرکت کی۔

مبلغہ ٔاسلامی بہن نے کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو تلاوت قراٰن پاک سنانے کے ساتھ ساتھ قراٰنی واقعات بیان کئےاور سورتوں کا تعارف پیش کیا اور مختلف دعائیں سکھائی۔


شعبہ اوراق مقدسہ دعوت اسلامی  کے تحت یکم مئی 2021ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد میں مدنی مشورہ ہوا جس میں فیصل آباد زون کے نگران اور دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔

رکنِ مجلس شعبہ اوراق مقدسہ محمد عدنان عطاری نے مدنی عطیات کا جائزہ لیا اور اسلامی بھائیوں کو دعوت اسلامی کے لئے مزید ڈونیشن جمع کرنے کے اہداف دیئےجس پر اسلامی بھائیوں نے اپنی اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔

بعد ازاں سابقہ اہداف پورے ہونے پر اسلامی بھائیوں کی حوصلہ افزائی کی گئی اور تحائف بھی دیئے گئے۔ اس موقع پر نگران زون اور رکن مجلس کے درمیان شعبے کے نظام کو مزید بہتر بنانے پر تبادلۂ خیال ہوا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورس کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں   ہند دہلی ریجن نیپال زون میں بذریعہ نیٹ ’’ماہ رمضان بخشش کا سامان‘‘کورس کا انعقاد ہوا جس میں 14 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

مبلغہ ٔدعوتِ اسلامی بہن نے کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو ماہ رمضان کی فضیلت، اعتکاف اور شب قدر کی اہمیت پرمبنی مدنی پھول بتائے جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کااظہارکیا۔