8مارچ 2021ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ کالیکی منڈی میں ڈویژن مشاورت کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن مشاورت کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

نگران کابینہ اطراف حافظ آباد محمد عمران عطاری نےاجتماع شب معراج، ہفتہ وار رسالہ، مدنی دورہ اور 12 دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کی۔ نگران کابینہ نے نمایاں کارکردگی کے حامل اسلامی بھائیوں کو تحائف بھی دیئے۔ (رپورٹ: مکرم عطاری، ڈویژن نگران پرانی منڈی )


شعبہ آئمہ مساجد دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 08 مارچ 2021ء بروز پیر گوجرانوالہ زون میں مدنی مشورے کا سلسلہ ہوا جس میں فنانس ڈیپارٹمنٹ کے اکاؤنٹڈذمہ دار نے شرکت کی ۔

مدنی مشورے میں مبلغ دعوت اسلامی عبدالرحمن مدنی نے مساجد کی خود کفالت کا جائزہ لیا اور ماہانہ کارکردگی پر کلام کرتے ہوئے مساجد کی کارکردگی اور سافٹ ویئر میں کے اندراج پر گفتگو کی ۔


شعبہ رابطہ برائے حکیم دعوت اسلامی کے زیر اہتمام ساہیوال طبیہ کالج میں اجتماع معراج منعقد ہوا جس میں پرنسپل کالج حکیم شہزاد، پرنسپل ہومیو کالج ڈاکٹر شیرافگن، پروفیسرز اور اطباء حضرات نے شرکت کی۔

نگران شعبہ رابطہ برائے حکیم حسان عطاری نے ”نماز کی اہمیت“ کے بارے میں سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو نماز کی پابندی کرنے کی ترغیب دلائی۔ 


شعبہ رابطہ برائے حکیم دعوت اسلامی کے زیر اہتمام اوکاڑہ زون پتوکی میں حکیم ابو بکر بن یحییٰ اور حکیم عتیق الرحمن  کے مطب خانوں پر مدنی حلقے کا سلسلہ ہوا ۔

نگران شعبہ رابطہ برائے حکیم حسان عطاری نے اطباء کو نیکی کی دعوت پیش کی اور دعوت اسلامی کا تعارف پیش کرتے ہوئے دینی ماحول سے وابستہ ہونے کی ترغیب دلائی۔


رکن زون شعبہ مدنی قافلہ کشمور محمدحسین عطاری کی والدہ 4 مارچ 2021ء کو رضائے الٰہی سے انتقال کرگئیں۔

ان کےایصالِ ثواب کے لئے شعبہ مدنی قافلہ دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 6 مارچ 2021ء کو حیدر آباد کھمبڑا میں ایصالِ ثواب اجتماع ہوا جس میں ذمہ داران دعوت اسلامی اور مقامی عاشقان رسول نے شرکت کی۔

ڈویژن قافلہ ذمہ دار محمد اعظم عطاری نے ”والدین کی شان و ایصالِ ثواب“کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو اپنے مرحومین کے لئے زیادہ سے زیادہ ایصالِ ثواب کرنے کا ذہن دیا۔ (رپورٹ: محمد حسین عطاری، رکن زون قافلہ ذمہ دار)


اسلامی بہنوں کے شعبہ  علاقائی دورہ برائے نیکی کےتحت گزشتہ دنوں پاکستان حیدرآباد جھڈو کابینہ کے ڈویژن کوٹ غلام محمد میں مدنی مشورےکاانعقاد ہواجس میں علاقے کی لیڈی ڈاکٹر اورمقامی اسلامی بہنوں نےشرکت کی۔

ریجن نگران اسلامی بہن نےاسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کےبارے میں معلومات دیتے ہوئےدینی کاموں میں حصہ لینے کی دعوت دی جس پر اسلامی بہنوں نے اپنی اچھی اچھی نیتیں پیش کیں ۔


دعوت اسلامی کے شعبہ کفن دفن کے زیر اہتمام 7 مارچ 2021ء کو اورنگی ٹاؤن بنگلہ بازار سیکٹر 15 کی جامع مسجد امدایہ میں مدنی حلقہ ہوا جس میں مقامی اور مارکیٹ کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

رکن کابینہ مزمل عطاری نے شرکا کو میت کو غسل دینے، کفن کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ بتایا اور میت کو دفنانےکے حوالے سے مدنی پھول بیان کرتے ہوئے ایپلی کیشن ڈاؤن لوڈ کرنے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ: رکن مجلس کفن دفن عزیر عطاری)


6مارچ 2021ء کو شعبہ مزارات اولیاء دعوت اسلامی کے ریجن ذمہ دار عبد الکبیر عطاری نے نگران کابینہ پشاور کے ہمراہ پشاور میں واقع صحابی رسول حضرت سیدنا سنان بن سلمہ رضی اللہ عنہ کے مزار شریف پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔

ذمہ داران نے مزار شریف کے خادمین سے ملاقات کی اور انہیں دعوت اسلامی کا تعارف پیش کیا۔ (رپورٹ: عبد الکبیر عطاری، ریجن ذمہ دار شعبہ مزارات اولیاء)


شعبہ آئمہ مساجد  دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 08 مارچ 2021ء بروز پیر گوجرانوالہ زون میں مدنی مشورہ ہوا جس میں شعبہ فنانس کے دفتر ذمہ داران نے شرکت کی ۔

مدنی مشورے میں مبلغ دعوت اسلامی عبدالرحمن مدنی نے مساجد کی آمدن و خرچ ،ماہانہ رپوٹ، مساجد کی کارکردگی اور سافٹ ویئر میں اندراج پر کلام کرتے ہوئے مساجد کی خود کفالت کا جائزہ لیا اور ماہانہ کارکردگی پر گفتگو کی ۔


شعبہ فنانس ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی کے  زیر اہتمام 08 مارچ 2021ء بروز پیر فیضان مدینہ ڈیرہ اسماعیل خان میں مدنی مشورہ ہوا جس میں شہر سے زون سطح کے تمام ذمہ داران نے شرکت کی ۔

مدنی مشورے میں مبلغ دعوت اسلامی محمد مزمل عطاری معاون نگران فنانس ڈیپارٹمنٹ پاکستان اور نگران زون محمد بشیر عطاری نے شرکا سے رسید بکس تقسیم کارکردگی،گوشوارہ،پیشگی و عملی جدول اور واجب الوصول سمیت دیگر مدنی پھولوں پر کلام کرتے ہوئے حاضرین کو ای رسید اہداف پر ورکنگ،طے شدہ شیڈول کے مطابق جدول پر عمل،گوشوارے کی چیکنگ پر مدنی پھول دیئے ۔(رپورٹ؛آصف عطاری دفتر ذمہ دار معاون نگران فنانس ڈیپارٹمنٹ پاکستان )


6  مارچ 2021ء کو ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر پنہل خان کھوسہ نے مدنی مرکز فیضان مدینہ ڈیرہ اللہ یار کا دورہ کیا۔

اس موقع پر مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں رکن زون نور مصطفیٰ عطاری نے انہیں دینِ اسلام کے لئے دعوت اسلامی کی جانے والی خدمات اور فلاحی کاموں کے متعلق بریفنگ دی اور دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہونے کے ساتھ ساتھ انہیں مالی تعاون کرنے کی ترغیب دلائی۔ (رپورٹ: عاصم عطاری، شعبہ دار المدینہ )


شعبہ فنانس ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی کے  زیر اہتمام 08 مارچ 2021ء بروز پیر فیضان مدینہ میانوالی میں مدنی مشورہ ہوا جس میں شہر سے زون سطح کے تمام ذمہ داران نے شرکت کی ۔

مدنی مشورے میں مبلغ دعوت اسلامی محمد مزمل عطاری معاون نگران فنانس ڈیپارٹمنٹ پاکستان اور نگران زون محمد زاہد عطاری نے شرکا سے رسید بکس تقسیم کارکردگی،گوشوارہ،پیشگی و عملی جدول اور واجب الوصول سمیت دیگر مدنی پھولوں پر کلام کرتے ہوئے حاضرین کو ای رسید اہداف پر ورکنگ،طے شدہ شیڈول کے مطابق جدول پر عمل،گوشوارے کی چیکنگ پر مدنی پھول دیئے ۔(رپورٹ؛آصف عطاری دفتر ذمہ دار معاون نگران فنانس ڈیپارٹمنٹ پاکستان )