14
اکتوبر 2023 ء بروز ہفتہ واربرٹن پنجاب پاکستان میں دعوتِ اسلامی کے شعبہ خدام
المساجد و المدارس المدینہ کے تحت مدینہ
کالونی میں 6 مرلہ پر مشتمل پلاٹ پر عظیم الشان ، خوبصورت مسجد بنام’’
جامع مسجد ممتاز‘‘ کا افتتاح کیا گیا۔
تعمیراتی کام مکمل ہونے پر رکنِ شوریٰ حاجی محمد
اظہر عطاری نے اذان و باجماعت نمازکی امامت فرماکر مسجد کا باقاعدہ افتتاح فرمایا ۔بعدازاں
رکن شوریٰ نے وہاں سنتوں بھرا بیان کیا جس میں اہلِ علاقہ کو نماز پنجگانہ کی
پابندی کرنے اور مسجد کی آباد کاری میں حصہ لیتے رہنے کا ذہن دیا۔ (رپورٹ: محمد
رمضان عطاری مدنی امام و خطیب جامع مسجد فیضانِ غوث اعظم و مدرس جامعۃ المدینہ امینیہ
رضویہ واربرٹن،،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
ٹیلی تھون 2023ء کے سلسلے میں صوبہ پنجاب کی لاہور ڈویژن کا آن لائن مدنی مشورہ
دعوتِ اسلامی کے تحت 9 اکتوبر 2023ء بروز پیر صوبہ پنجاب کی لاہور ڈویژن کا آن لائن مدنی مشورہ منعقد
ہوا جس میں نگرانِ صوبۂ پنجاب ، لاہور ڈویژن و ڈسٹرکٹ نگران اور میٹروپولیٹن کی نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں سے گفتگو کے دوران دعوتِ اسلامی کےدینی
کاموں بالخصوص ٹیلی تھون کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور شخصیات اجتماع کے متعلق اسلامی بہنوں کی ذہن سازی کی۔
ٹیلی تھون 2023ء کے سلسلے میں صوبہ خیبرپختونخوا
کی مختلف ڈویژنزکا آن لائن مدنی
مشورہ
دعوتِ اسلامی کے تحت 7 اکتوبر 2023ء بروز ہفتہ صوبہ خیبر پختونخواہ کی مردان ،بنوں،ڈیرہ اسماعیل خان،پشاور،کوہاٹ، مالاکنڈ
اور ہزارہ ڈویژنزکا آن لائن مدنی
مشورہ منعقد ہوا ۔
معلومات کے مطابق اس مدنی مشورے میں نگرانِ
پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے نگرانِ صوبہ خیبر پختونخواہ ، مردان، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان،پشاور،کوہاٹ، مالاکنڈ
اور ہزارہ ڈویژن و ڈسٹرکٹ کی نگران نیز میٹروپولیٹن کی نگران اسلامی بہنوں کی تربیت و رہنمائی کی۔
اسلامی بہنوں سے گفتگو کے دوران نگرانِ پاکستان
مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے دینی
کاموں بالخصوص ٹیلی تھون کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور شخصیات اجتماع کے متعلق چند اہم نکات پر کلام کیا۔
اس کے علاوہ نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے ذمہ دار اسلامی
بہنوں کو ٹیلی تھون کا ہدف پورا کرنے کے حوالے سے مختلف مدنی پھولوں سے نوازا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار
کیا ۔
ٹیلی تھون 2023ء کے سلسلے میں ساہیوال ،
سرگودھا اور فیصل آباد ڈویژنز کا آن لائن مدنی مشورہ
کئی سالوں سے خدمتِ دین کرنے والی عاشقانِ رسول
کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 6اکتوبر 2023ء بروز جمعہ صوبہ پنجاب کی ساہیوال ، سرگودھا اور فیصل آباد ڈویژنزکا
آن لائن مدنی مشورہ منعقد ہوا ۔
تفصیلات کے مطابق اس مدنی مشورے میں نگرانِ صوبۂ پنجاب ، ساہیوال ، سرگودھا اور فیصل آباد ڈویژن و ڈسٹرکٹ کی نگران نیز میٹروپولیٹن نگران اسلامی بہنوں کی شرکت رہی۔
اسلامی بہنوں سے گفتگو کرتے ہوئے نگرانِ پاکستان
مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ٹیلی تھون کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور شخصیات اجتماع کے متعلق چند اہم نکات پر کلام کیا۔
نگرانِ
پاکستان مجلسِ مشاورت نے ذمہ دار اسلامی بہنوں کو ٹیلی تھون کا ہدف پورا کرنے
کے حوالے سے مختلف مدنی پھولوں سے نوازا
جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔
ٹیلی تھون 2023ء کے سلسلے میں بہاولپور، ڈی جی
خان اور ملتان ڈویژنز کا آن لائن
مدنی مشورہ
6اکتوبر 2023ء بروز جمعہ عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ
اسلامی کے تحت صوبہ پنجاب کی بہاولپور، ڈی جی خان اور ملتان ڈویژنز کی اسلامی بہنوں کا آن لائن مدنی
مشورہ ہوا جس میں نگرانِ صوبۂ پنجاب ، بہاولپور، ڈی جی خان اور ملتان ڈویژن و
ڈسٹرکٹ کی نگران نیز میٹروپولیٹن
نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
دعوتِ اسلامی کی نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت
اسلامی بہن نے دینی کاموں کے متعلق کلام
کرتے ہوئے ٹیلی تھون کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور شخصیات اجتماع کے متعلق چند اہم نکات پر گفتگو کی۔
نگرانِ
پاکستان مجلسِ مشاورت نے ذمہ دار اسلامی بہنوں کو ٹیلی تھون کا ہدف پورا کرنے
کے حوالے سے مختلف مدنی پھولوں سے نوازا
جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں ۔
راولپنڈی شہر کے راجہ بازار ٹاؤن میں قائم جامعۃ المدینہ گرلز اُم عطار میں ہفتہ وار اجتماع
دعوتِ اسلامی کے تحت 4اکتوبر 2023ء بروز بدھ راولپنڈی شہر
کے راجہ بازار ٹاؤن میں قائم جامعۃ المدینہ گرلز اُم عطار میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا
دینی کاموں کے سلسلے میں شیڈول ہوا۔
اس دوران نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ذمہ
دار اسلامی بہنوں کے ہمراہ جامعۃ المدینہ گرلز میں دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں
بھرے اجتماع میں شرکت کی جس میں نگرانِ
پاکستان مجلسِ مشاورت نے ”اخلاق مصطفیٰ
صلی اللہ علیہ و سلم کی جھلکیاں “ کے موضوع پر بیان کیا ۔
بعدِ
اجتماع جامعۃ المدینہ گرلز کے اسٹاف کا
مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں نگرانِ
پاکستان مجلسِ مشاورت نے دینی کاموں کے حوالے
سے ترغیب دلائی اور15 اکتوبر 2023ء کو ہونے والے ٹیلی تھون کے اہدا ف دیئے ۔
بلاک 4 کراچی میں ایک اہلِ ثروت اسلامی بہن کے
گھر پر محفلِ نعت کا اہتمام
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت
10 اکتوبر 2023ء بروز منگل بلاک 4 کراچی میں ایک اہلِ
ثروت اسلامی بہن کے گھر پر محفلِ نعت کا اہتمام کیا گیا جس میں علاقے کی
اسلامی بہنوں سمیت ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی کی بھی شرکت رہی۔
ابتداءً تلاوتِ قراٰن و نعتِ رسول مقبول صلی اللہ علیہ و سلم کے بعد نگرانِ
عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ”سیرتِ مصطفیٰ صلی اللہ علیہ و سلم“ کے
موضوع پر بیان کیااور حضور صلی
اللہ علیہ و سلم کی زندگی کے چند واقعات بتائے۔
علاوہ ازیں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے وہاں
موجود اہلِ ثروت اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے نیک اجتماعات میں شرکت کرنےاور
15 اکتوبر 2023ء کو ہونے والے ٹیلی تھون میں اپنا حصہ جمع کروانے کی ترغیب دلائی۔محفل
کے اختتام پر ڈسٹرکٹ نگران اسلامی بہن نے دعا کروائی اور شرکا اسلامی بہنوں نے اُن سے ملاقات بھی کی۔
شعبہ قرآن ٹیچر ٹریننگ کے مدنی پھولوں سے متعلق
مدنی مشورہ، چند اہم نکات پر مشاورت
شعبہ قرآن ٹیچر ٹریننگ
کے مدنی پھولوں سے متعلق 9
اکتوبر 2023ء بروز
پیر مدنی مشورہ ہوا جس میں اورسیز کی تمام شعبہ قراٰن ٹیچر ٹریننگ کورسز ذمہ
داران، پاکستان کی صوبائی نگران اور شعبے کی اہم ذمہ داران نے بذریعہ انٹرنیٹ جبکہ
کراچی سٹی کی ٹاؤن سطح تک کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے براہِ راست فیضانِ صحابیات
پی آئی بی کالونی میں شرکت کی۔
اس مدنی مشورے میں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت
اورعالمی سطح کی قراٰن ٹیچر ٹریننگ کورسز ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکا کی تربیت و
رہنمائی کرتے ہوئے شعبے کے دینی کاموں میں مزید بہتری لانےکے لئے مدنی پھول دیئے۔
کراچی کے
علاقے کلفٹن میں محفلِ نعت کا انعقاد، صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار کی خصوصی
شرکت
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام کراچی کے علاقے
کلفٹن میں 7 اکتوبر 2023ء بروز ہفتہ محفلِ نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں اسلامی
بہنوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی جبکہ خصوصی طور پر صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار اور نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت کی بھی آمد ہوئی۔
قراٰنِ کریم کی تلاوت سے محفل کا آغاز ہوا اور نگرانِ
عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ”اختیاراتِ مصطفیٰ صلی
اللہ علیہ و سلم“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا جس میں انہوں
نے اللہ عزوجل کی طرف سے حضور صلی
اللہ علیہ و سلم کو ملنے والے
اختیارات کے بارے میں شرکائے محفل کو بتایا۔
بیان کے بعد صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار نے اختتامی دعا کروائی نیز اسلامی بہنوں سے ملاقات کرتے
ہوئے انہیں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے اور فیضان آن لائن اکیڈمی
گرلز میں داخلہ لینے کا ذہن دیا۔
ٹیلی تھون 2023ء کے سلسلے میں سینٹرل ، ساؤتھ
اور ویسٹ افریقہ کی ذمہ داران کا آن لائن مدنی مشورہ
دنیا بھر میں ہونے والے دعوتِ اسلامی کے دینی و
فلاحی کاموں کے لئے ہر سال کی طرح اس سال بھی 15 اکتوبر 2023ء بروز اتوار پاکستان سمیت دیگر ممالک
میں ٹیلی تھون (عطیات
مہم) کا آغاز کیا جارہا ہے۔
اسی سلسلے میں 7 اکتوبر 2023ء بروز ہفتہ سینٹرل
افریقہ، ساؤتھ افریقہ اور ویسٹ افریقہ کی نگران اسلامی بہنوں کا آن لائن مدنی
مشورہ منعقد ہوا جس میں ٹیلی تھون کی ترغیب کے حوالے سے کلام کیا گیا۔
نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے بذریعہ
انٹرنیٹ گفتگو کرتے ہوئے دینی کاموں کے
لئے عطیات کی ضرورت پر مدنی پھول دیئے نیز دینی ماحول سے منسلک اسلامی بہنوں کو
ٹیلی تھون کی ترغیب دلانے اپنا ہدف پورا کرنے کا ذہن دیا۔
8 اکتوبر 2023ء بروز اتوار کراچی کے علاقے پی
آئی بی نیو کالونی میں دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والی محفلِ نعت میں خصوصی طور پر
صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار اور نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن کی
شرکت ہوئی۔
معلومات کے مطابق محفلِ نعت میں دعوتِ اسلامی کی
نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ”سیرتِ مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم“ کے
موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اسلامی بہنوں کو نمازوں کی پابندی کرنے اور
سنتوں بھرے اجتماعات میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔محفل کے اختتام پر صاحبزادیِ
عطار نے دعا کروائی جبکہ شرکا اسلامی بہنوں نے اُن سے ملاقات بھی کی۔
بعدِ محفل صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار اور نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے دیگر ذمہ دار اسلامی بہنوں کے ہمراہ ایک اسلامی بہن سے اُن کی دلجوئی کے لئے ملاقات کی اور انہیں
دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے لئے اچھی اچھی نیتیں کروائیں۔
محمد وقار یونس (درجہ سادسہ جامعۃُ
المدینہ فیضانِ غوث اعظم ولیکا کراچی، پاکستان)
ہمارا ہر روز بہت سے لوگوں سے واسطہ ہوتا ہے جن میں کچھ سے
ہمارا خون کا رشتہ ہوتا ہے اور کچھ سے خون کا رشتہ نہیں ہوتا۔ انسانی معاشرے کے قیام
کیلئے آپس میں بہترین تعلق ہونا بہت ضروری ہے جن لوگوں سے ہمارا روزانہ کا تعلق
ہوتا ہے انہی میں سے دوستی کا تعلق و رشتہ بھی ہے جو کہ بہت اہمیت کا حامل کا ہے۔
کہ اگر اچھا دوست مل جائے تو زندگی سنور جاتی ہے اور صحبت بری ہو تو دوستی دین و
دنیا کی تباہی کا سبب بن جاتی ہے۔
دوستی کی اہمیت: اگر بغور دیکھا جائے تو گھر سے باہر ہمارا
اکثر وقت دوستوں کے ساتھ ہی گزرتا ہے خواہ وہ کسی ادارے سے منسلک ہوں یا علاقے میں
خواہ ان کا تعلق مسجد سے تعلق کی وجہ سے ہو یا کسی اور وجہ سے۔ دوستی کی اس اہمیت
کو حضورِ اکرم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے ان الفاظ میں بیان فرمایا :تم صرف مومن کو دوست بناؤ
اور تمہارا کھا نا صرف متقی ہی کھائے ۔( سنن ترمذی ،17 /4،حدیث 2403، مکتبہ
دارالفکر بیروت) دوستی کا ہماری زندگی پر کتنا بڑا اثر ہوتا ہے اس کا اندازہ ہم اس
حدیثِ مبارکہ سے لگا سکتے ہیں کہ سرکار دو عالم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے ارشاد فرمایا : آدمی اپنے دوست کے دین پر ہوتا ہے لہذا تم میں سے ہر ایک
کو چاہیے کہ وہ دیکھے کس سے دوستی کر رہا ہے۔ (ایضا، 4/167،حدیث:2385 )
جہاں اس دوستی کی اتنی اہمیت ہے وہیں اس کے کچھ حقوق بھی ہیں
جو سریعتِ اسلامیہ ہم پر لازم کرتی ہے آئیے ان میں سے چند جاننے کی کوشش کرتے ہیں۔
(1)بدنی اور مالی
معاونت کرنا : دوستوں کا ایک دوسرے پر حق ہے کہ وہ ضرورت پڑنے پر اپنے دوست کی بدنی
اور مالی معاونت کریں تا کہ اس کو کسی غیر کی طرف جانے کی حاجت نہ پڑے۔ امام غزالی
رحمۃُ اللہِ علیہ فرماتے ہیں : مسلمان دوست کا حق یہ بھی ہے کہ خود اپنے ہاتھ
پاؤں کے ذریعے اس کے سوال کرنے سے پہلے اس کی حاجت پوری کی جائے اور اس کی حاجات
کو اپنی حاجات پر مقدم کیا جائے۔ (احیاء العلوم ، 2/634، مکتبۃ المدینہ )
(2)خوبیاں بیان کرنا
اور عیب چھپانا : دوست کے حقوق میں سے یہ ایک اہم حق ہے کہ اس کی خوبیوں کو بیان کیا
جائے اور عیوب کو صرفِ نظر کر کے دوست کا دفاع کیا جائے ۔ چنانچہ امام غزالی رحمۃُ اللہِ علیہ فرماتے ہیں: دوست کی محبت بڑھانے میں سب سے اہم یہ ہے کہ اس
کی عدم موجودگی میں جب کوئی اس کی برائی بیان کرے یا صراحتًا یا اشارتًا اس کی عزت
کے درپے ہوتو اس کا دفاع کیا جائے، اپنے دوست کی مدد و حمایت کے لئے کمر بستہ
ہوجائے، اس بد گو کو خاموش کروایا جائے اور اس سے سخت کلام کیا جائے۔ ( ایضاً، 2/656،
مکتبۃ المدینہ )
(3)وفاداری و خلوص
:- دوستی در اصل نام ہی وفا داری اور خلوص کا ہے کہ جس دوستی میں وفاداری اور
اخلاص نہیں وہ در حقیقت دوستی ہی نہیں۔ اس اخلاص کا فائدہ نہ صرف دنیا میں ظاہر
ہوتا ہے بلکہ آخرت میں بھی۔ اس کا صلہ سایۂ عرس کی صورت میں ملے گا۔ چنانچہ آپ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم سے ایک طویل حدیث مبارکہ جس سے سایۂ عرس ملنے والوں کا
ذکر ہے اس میں دو ایسے اشخاص کا بھی ذکر ہے جو آپس میں اللہ پاک کی رضا کیلئے محبت
رکھیں۔ ( صحیح مسلم ، ص 399 ، حدیث:1081،مکتبہ دار الکتب العربي )
(4)عفو و درگزر
کرنا: دوست جب آپس میں مل کر ایک معاشرے میں رہتے ہیں تو عموماً ان کے درمان لغزشیں
ہو جاتی ہیں لہٰذا یہ دوستوں کے حقوق میں سے ہے کہ ان لغزشوں کو درگزر کیا جائے
اور معاف کر دیا جائے ۔ اس حق کو امام غزالی ان الفاظ میں بیان فرماتے ہیں: حضرت
ابو در دام فرماتے ہیں: جب تمہارے بھائی کی حالت بدل جائے اور وہ سابقہ حالت پر نہ
رہے تو اس وجہ سے اسے نہ چھوڑو کیونکہ آج اگر تیرا بھائی ٹیڑھا ہے تو کل سیدھا بھی
ہو سکتا ہے۔ (احیاء العلوم مترجم ، 2/665 ، مکتبۃ المدینہ )
(5) دعا کرنا : دوستی
کے حقوق میں سے یہ کہ دوست اپنے دوست کیلئے دعا کرتا رہے۔ زندگی میں اپنے دوست کی
ترقی کیلئے اور مرنے کے بعد اس کی مغفرت کیلئے دعا کرتا رہے ۔ چنانچہ حضورِ اکرم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے ارشاد فرمایا : جب آدمی اپنے بھائی کیلئے اس کی غیر
موجودگی میں دعا کرتا ہے توفرشتہ کہتا ہے تیرے لیے بھی اس کی مثل ہو۔ ( صحیح مسلم)
ہم اللہ پاک سے دعا کرتے ہیں کہ ہمیں نیک و مخلص دوست عطا فرمائے
اور ہمیں ان کے حقوق جاننے سمجھنے اور عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔ اٰمِیْن
بِجَاہِ النّبیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ
علیہ واٰلہٖ وسلَّم