دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 01دسمبر2020ء بروز  منگل فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں مدنی مشورے کا اہتمام ہوا جس میں ریجن ذمہ دار ،زون ذمہ دار، اراکین کابینہ اور ڈویژن و علاقہ سطح کے ذمہ داران نے شرکت کی ۔

مدنی مشورے میں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور عطاری نے شرکا کو ذیلی حلقے تک تقرری مکمل کرنے خود مدنی قافلوں میں سفر کرنے کروانے اور نیک اعمال کے نفاذ کے متعلق اہم نکات دیتے ہوئےحاضرین کو 13 دسمبر2020ء بروز اتوار سے ہونے والے 1 ماہ کے مدنی قافلوں کی بھرپور ترغیب دلائی۔( رپورٹ: غلام جیلانی عطاری مدنی قافلہ فاروق آباد کابینہ)


دعوت اسلامی کی مجلس امامت کورس کے زیر اہتمام 28 نومبر2020ء  بروز ہفتہ اسلام آباد جی الیون فیضان مدینہ میں مدنی حلقہ ہوا جس میں نگران مجلس و رکن مجلس امامت کورس،طلبہ اور معلمین نے شرکت کی۔

مدنی حلقہ ہوا جس میں میں مبلغ دعوت اسلامی اسلم عطاری نگران زون نے شرکا کے درمیان ایک امام کو کیسا ہونا چاہیے کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور حاضرین کو 12 مدنی کام کے متعلق مدنی پھول دیئے ۔(رپورٹ : نوید مدنی مجلس امامت کورس) 


دعوت اسلامی کے اراکینِ شوریٰ ، ذمہ داران اور مبلغین دعوت اسلامی وقتاً فوقتاً دینی کاموں کے سلسلے میں ملک و بیرون ملک سفر کرتے رہتے ہیں۔

اسی سلسلے میں اراکینِ شوریٰ حاجی سید لقمان عطاری اور حاجی محمد علی عطاری رواں ماہ پاکستان کےمختلف شہروں کا دورہ کرینگے جہاں مجلس خدام المساجد و المدارس، شعبہ اثاثہ جات اور مجلس تعمیرات کے ذمہ داران سے مشورہ کرنا اور ان کے تحت ہونے والے دینی کاموں کا جائزہ لینا ان کے شیڈول میں شامل ہے۔

شیڈول کی تفصیلات درج ذیل ہیں:

آج 3 دسمبر 2020ء کو حیدر آباد میں ہونے والے ہفتہ وار اجتماع میں سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے جبکہ اجتماع کے بعد ذمہ داران کا مدنی مشورہ کرینگے،4اور 5دسمبر 2020ء کو ملتان ریجن، 6دسمبر 2020ء کو فیصل آباد ریجن، 7دسمبر 2020ءکو لاہور ریجن، 8 اور 9 دسمبر 2020ء کو اسلام آباد ریجن میں نگران پاکستان انتظامی کابینہ حاجی محمد شاہد عطاری کے ساتھ مدنی مشورہ ہوگا۔

واضح رہے کہ پنجاب میں ذمہ داران کے ساتھ ہونے والے تمام مدنی مشورے کا وقت بعد نماز ظہر سے نماز عشاء تک ہوگا۔


2دسمبر 2020ء کو گڑھی شاہو لاہور میں دعوت اسلامی کی مجلس شعبہ تعلیم کے زیر اہتمام  ٹیچرز اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف تعلیمی اداروں کے ٹیچر حضرات نے شرکت کی۔

نگران مجلس پروفیشنلز محمد ثوبان عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو اپنے اسٹوڈنٹس کی دینی و دنیاوی لحاظ سے تربیت کرنے اور ان کےدینی معلومات میں اضافہ کرنے کا ذہن دیا۔


دعوت اسلامی کی مجلس میڈیا ڈیپارٹمنٹ لاہور ریجن کے ذمہ دار محمد عثمان عطاری کے والد محترم 2دسمبر 2020ء کو رضائے الہی سے انتقال کرگئے۔

مرحوم کی نماز جنازہ چوہنگ لاہور میں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری کی امامت میں ادا کی گئی۔نماز جنازہ میں نگران مجلس پروفیشنلز محمد ثوبان عطاری، ذمہ داران دعوت اسلامی، اہلِ علاقہ، مرحوم کے اہلِ خانہ اور عزیز و اقارب شریک تھے۔نماز جنازہ کے بعد مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لئے فاتحہ خوانی اور دعائے مغفرت کی گئی جبکہ رکن شوریٰ نے لواحقین سے تعزیت بھی فرمائی۔

رکنِ شوریٰ ابوماجد حاجی شاہد عطاری مدنی اور مجلس دعوتِ اسلامی کے شب وروز کے اراکین محمد عثمان عطاری سے ان کے والد کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہیں اور دعاگو ہیں کہ اللہ پاک مرحوم کے جنت میں بلند درجات عطافرمائے۔


اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ جامع مسجد فیضانِ نوری رضوی چنن روڈ جوہرٹاؤن لاہورمیں دینی کام بڑھنے کی وجہ سے نمازیوں کی تعداد میں اضافہ ہو اجس کے باعث مسجد کی جگہ چھوٹی پڑرہی تھی۔ اسی مسائل کو مد نظر رکھتے ہوئے اسلامی بھائی انفرادی کوشش کے ذریعے 3 کروڑ 55لاکھ کی لاگت سے مسجد کی توسیع کے لئے مزیدجگہ خریدنے میں کامیاب ہوگئے۔

اس وسیع جگہ کے افتتاح کے موقع پر سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں ذمہ داران دعوت اسلامی، اہلِ علاقہ اور دیگر عاشقان رسول نے شرکت کی۔ مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو مسجد کی تعمیرات میں حصہ لینے اور مالی تعاون کرنے کی ترغیب دلائی۔


پچھلے دنوں جوہر ٹاؤن لاہور کی سیاسی شخصیت سجاد ربانی کی والدہ رضائے الہی سے انتقال کرگئیں۔

وفات کی خبر ملنے پر 2دسمبر 2020ءکو مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری سجاد ربانی کی رہائش گاہ پہنچے جہاں انہوں نے مرحومہ کے لواحقین اور عزیز و اقارب سے تعزیت کی اور انہیں صبر کی تلقین فرمائی۔رکن شوریٰ نے مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لئے فاتحہ خوانی اور دعائے مغفرت کی۔ حاجی یعفور رضا عطاری نے ان کے اہلِ خانہ کو اپنے مرحومین کے لئے زیادہ سے زیادہ ایصالِ ثواب کرنے اور دینی کاموں میں تعاون کرنے کی ترغیب دلائی۔


شیخ طریقت، امیراہل سنّت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطّاؔر قادری رضوی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی جانب سے عطاکردہ

اس ہفتے کا رسالہ

دوزخ کے کُتّے

اس رسالے میں آپ یہ بھی پڑھ سکیں گے:

٭950 سال میں صرف 80 آدمی ایمان لائے ٭عالِم کی توہین کب کُفر ہے اور کب نہیں٭”مولوی لوگ کیا جانتے ہیں“ کہنا کیسا ٭”عالِم سارے ظالم“ کہنے کا حکم شرعی٭ اور بہت کچھ۔۔۔۔۔۔

اِس رسالے کی چندخصوصیات:

٭دیدہ زیب ودِلکش سرورق (Title) وڈیزائننگ (Designing) ٭عصرحاضرکے تقاضوں کے پیشِ نظرجدید کمپوزنگ وفارمیشن ٭عبارت کے معانی ومفاہیم سمجھنے کیلئے ’’علاماتِ ترقیم‘‘(Punctuation Marks) کا اہتمام ٭اُردو، عربی اور فارسی عبارتوں کو مختلف رسم الخط (Fonts)میں لکھنے کا اہتمام ٭پڑھنے والوں کی دلچسپی برقرار رکھنے کیلئے عنوانات (Headings) کا قیام ٭بعض جگہ عربی عبارات مع ترجمہ کی شمولیت ٭آیات کے ترجمہ میں کنزالایمان کی شمولیت ٭حسب ضرورت مشکل اَلفاظ پر اِعراب اور بعض پیچیدہ اَلفاظ کے تلفظ بیان کرنے کا اہتمام ٭قرآنی آیات مع ترجمہ ودیگر تمام منقولہ عبارات کے اصل کتب سے تقابل(Tally) کا اہتمام ٭آیات، اَحادیث،توضیحی عبارات، فقہی جزئیات کےحوالوں (References) کا خاص اہتمام ٭ اغلاط کوکم سے کم کرنے کیلئے پورے رسالے کی کئی بار لفظ بہ لفظ پروف ریڈنگ۔

21صفحات پر مشتمل یہ رسالہ 2020 میں اردو زبان کے1st ایڈیشن میں57ہزار پرنٹ ہو چکا ہے۔

مکتبۃ المدینہ کی کسی بھی شاخ سے12روپے ہدیۃ پر حاصل کیجئے اوردوسرو ں کو بھی ترغیب دلائیے۔

اس رسالے کی PDF دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے مفت ڈاؤن لوڈ بھی کی جاسکتی ہے۔

Download Now



دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرستہ المدینہ بالغات کے  زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں یوکے کے علاقے بلیکبرن(Blackburn)میں ”مدنی قاعدہ کورس“ کا انعقاد کیا گیا جس میں 7 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کورس میں اسلامی بہنوں کو قواعد و مخارج کے ساتھ قاعدہ اور قراٰنِ پاک پڑھایا گیا ۔ شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں میں سے ایک اسلامی بہن نے مدنی قاعدہ ٹیسٹ پاس کر لیا ہے جبکہ باقیوں کے ٹیسٹ کا سلسلہ جاری ہیں۔


دعوت اسلامی کے زیراہتمام25 تا 30 نومبر2020ء تک  یوکے اسکاٹ لینڈ ریجن گلاسگو(Glasgow) اور ایڈنبرگ (Edinburgh)میں اردو اور انگلش سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں124 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوت اسلامی نے ”غوث اعظم کا خاندان“ کے موضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے اور مدنی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔ آخر میں اجتماعی دعا کا سلسلہ بھی ہوا۔


دعوت اسلامی کے زیراہتمام25 تا 30 نومبر2020ء کو یوکے برمنگھم ریجن میں اردو اور انگلش میں مختلف مقامات کوونٹری، نارتھ برمنگھم، ایسٹ برمنگھم، سینٹرل برمنگھم، ساؤتھ برمنگھم، ٹیل فورڈ اور اسٹوک، سینڈول (Coventry, North Birmingham, East birmingham, South Birmingham, Central Birmingham,Stoke,Telford, Sandwell)میں آن لائن سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیاجن میں 736 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوت اسلامی نے ”غوث اعظم کا خاندان“ کے موضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے اور مدنی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔ آخر میں اجتماعی دعا کا سلسلہ بھی ہوا۔


مسلمانوں کو گناہوں سے بچانے، نیک بنانے، خوفِ خداو  عشق مصطفیٰﷺ کی لازوال دولت دلانے کے عظیم جذبے کے تحت شیخ طریقت امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے عطا کردہ اسلامی بہنوں کے 63 نیک اعمال کو اپنی زندگی میں عملی طور پر نافذ کرنے کے لئے اسلامی بہنوں کی مجلس اصلاحِ اعمال کے زیرِ اہتمام یوکےکے شہر میں پیٹربورو (Peterborough) میں اصلاحِ اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیاجس میں13 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو رسالہ نیک اعمال کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے اپنے اعمال کا روزانہ جائزہ لینے اور ہر مہینے اپنی ذمہ دار کو جمع کروانے کی ترغیب دلائی۔