آج رات عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں نگران شوریٰ کی خالہ کا سوئم ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق  رات 8:00 بجے قرآن خوانی کا سلسلہ ہوگا جبکہ 8:30 بجے نگران شوریٰ مولانا محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔

اس پروگرام کے بعد ہفتہ وار مدنی مذاکرے کا انعقاد کیا جائیگا جس میں امیر اہلِ سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ مدنی پھول ارشاد فرمائیں گے۔

واضح رہے کہ 3دسمبر 2020ء کو دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی کی خالہ کا رضائے الٰہی سے انتقال ہوگیا تھا۔ مرحومہ کی نماز جنازہ جانشین امیر اہل سنت مولانا عبید رضا عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی کی امامت میں بروز جمعہ عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں ادا کردی گئی۔


امیرِ اہلِ سنت کے دعائیہ پیغام پر متعلقہ اسلامی بھائی کا جوابی پیغام

ایک اسلامی بھائی نے اپنی بیٹی بتول عطاریہ کی صحت یابی کی دعا کے لئے امیر اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی بارگاہ میں صوتی پیغام بھیجا۔ ان کی صاحبزادی کڈنی میں انفیکشن کے باعث اسپتال میں ایڈمٹ تھیں۔

اطلاع ملنے پر امیرِ اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے اپنے پیغام کے ذریعے بتول عطاریہ کے لئے دعائے صحت فرمائی ۔ پیغام ِ عطار ملنے پر ان اسلامی بھائی نے جوابی پیغام ارسال کیا جس میں ان کا کہنا تھا:پیارے باپا جان ! اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ میری بچی کی طبیعت پہلے سے تقریباً 50 فیصد ٹھیک ہوگئی ہے، باپا! اگر مبالغہ کروں تو میری بچی تکلیف کے باعث تڑپ رہی تھی، لیکن اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ آپ کی دعاوں کی برکت سے بہت آرام ملا ہے، مزید دعا فرماتے رہیں تو اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ بیڑا پار ہوجائے گا ۔


بانیِ دعوتِ  اسلامی حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے ایک شخصیت کے نام اصلاحی پیغام بھیجا۔ پیغام موصول ہونے پر ان شخصیت نے اپنے جوابی پیغام میں امیرِا ہلِ سنت کا شکریہ ادا کیا اور نیک اعمال کا رسالہ پُر کرنے، ہر ماہ تین کے مدنی قافلے میں سفر کرنے اور 12 شخصیات کو ماہنامہ فیضانِ مدینہ کی بکنگ کروانے اور انہیں فیضان آن لائن اکیڈمی میں داخلہ دلوانے کی نیتوں کا اظہار کیا۔ 


دعوت اسلامی کے تحت یکم دسمبر2020 بروز منگل   پاکستان نگران اسلامی بہن نے راولپنڈی کینٹ کے ذیلی حلقہ عمر فاروق میں محفل نعت میں شرکت کی ۔

مبلغہ ٔدعوتِ اسلامی نے ’’ صحابہ کرام علیہم الرضوان کا عشقِ رسول ﷺ‘‘ کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے عشقِ رسول میں زیادہ سے زیاد درود شریف پڑھنے، نیک اعمال کرنے اور بالخصوص نمازوں کی پابندی کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے تحت یکم دسمبر2020 بروز منگل   پاکستان نگران اسلامی بہن نے راولپنڈی کینٹ کابینہ کے ذیلی حلقہ صدیق ِ اکبر میں علاقائی دورہ میں شرکت کی۔ 


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام ماپوتو موزمبیق ائیرپورٹA کے علاقے میں 30 نومبر بروز پیر شریف کو ایک مقامی اسلامی بہن کے گھر پورتگیز میں محفل نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغہ دعوت اسلامی نے وہاں ’’ نماز کی اہمیت ‘‘ کے موضوع پر بیان کیا اور انہیں دعوت اسلامی کا تعارف کروایا اور مدنی ماحول سے وابستہ ہونے کی ترغیب دلائی ۔ مقامی اسلامی بہنوں نے اپنی اچھی اچھی نیتوں کا اظہار بھی کیا ۔


شیخ طریقت امیر اہل سنت دامت برکاتہم العالیہ نے مسلمانوں کو گناہوں سے بچانے اور نیک بنانے کے تحت روزانہ کی بنیاد پر مختلف دینی کاموں کی تحریکوں کا آغاز فرمایا ،ملک و بیرون ملک میں85,298اسلامی بہنوں نے روزانہ نیک اعمال کے جائزہ لیا۔

25,248اسلامی بہنوں نے روزانہ ایک پارہ پڑھا۔

30,869 اسلامی بہنوں نے روزانہ آدھا پارہ پڑھا ۔

60,698 اسلامی بہنوں نے گھر درس دئیے۔

47,662 اسلامی بہنوں نے 1200 درودپاک پڑھے۔

80,432 اسلامی بہنوں نے 313 درود پاک پڑھے۔

77,865 اسلامی بہنوں نے 12 منٹ مطالعہ کیا۔

13,853 اسلامی بہنوں نے نفل روزوں کی نیتیں کیں ۔

16,034اسلامی بہنوں نے نفل روزے رکھے۔

9,047 اسلامی بہنوں نے تہجد پڑھی۔

اگر کوئی اسلامی بہن اس تحریک میں شامل ہونا چاہیں تو اس آئی ڈی پر رابطہ کریں

islamibahan.inamat@dawateislami.net

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ ہفتے ملائشیا میں بذریعہ اسکائپ پر سنتوں بھرا اجتماع کیا گیاجس میں کم و بیش 28 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغۂ   دعوت ا سلامی نے ’’ کرامتِ اولیاء‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے شرکا اسلامی بہنوں کو نمازوں کی پابندی کے ذریعے قرب خدائے رحمن حاصل کرنے کا ذہن دیا نیز دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہونے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ ہفتے انڈونیشیا ریجن کے ملک انڈونیشیا میں ایک مقام پر  سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیاجن میں کم و بیش 15 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوت ا سلامی نے ’’ غوثِ پاک کی کرامت ‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے اولیاء کرام سے محبت کرنے اور ان کے نقش قدم پر چلنے کی ترغیب دلائی۔

اسلامی بہنوں کی مجلس رابطہ وشعبہ تعلیم کے زیر اہتمام پچھلے دنوں میرپورخاص زون میں حیدرآباد ریجن کی مجلس رابطہ وشعبہ تعلیم ذمہ دار اسلامی بہن کا شیڈول بنا جس میں زون شعبہ مجلس رابطہ و شعبہ تعلیم زون ذمہ دار ، کابینہ و ڈویژن سطح شعبہ مشاورت ذمہ دارن نے شرکت کی۔ ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے کارکردگی پر کلام کیا کارکردگی کو مضبوط بنانے کا ذہن دیا تقرری مکمل کرنے کے اہداف دئیے ۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں نگران عالمی مجلس کا زون کراچی ایسٹ، کابینہ لیاقت آباد،ڈویژن عزیز آباد میں اسلامی بہن کے گھر محفلِ نعت  کا انعقاد کیا گیا جس میں غوثِ پاک کے اوصاف سے متعلق بیان ہوا اور اچھی اچھی نیتیں کروائی گئیں۔


دعوتِ اسلامی کے تحت 1 دسمبر 2020 ڈھاکہ چٹاگانگ ریجن کا بنگلہ دیش کی ملک نگران کے ساتھ مدنی مشورہ ہوا جس میں بنگلہ دیش کی 4 ریجن کی ریجن نگران کی تقرری کرنے پر بات چیت ہوئی الحمدللہ اب بنگلہ دیش میں 4ریجن ہو گئی ہیں