اسلامی بہنوں کی مجلس اصلاح اعمال کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں بلدیہ کابینہ کے ڈویژن مہاجر کیمپ میں اصلاح اعمال اجتماع ہوا جس میں 13 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اصلاح اعمال کی علاقہ سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے نیک اعمال پر عمل کرنے کا ذہن دیا جس پر شرکا اسلامی بہنوں نے روزانہ اپنے اعمال کا جائزہ لینے اور نیک اعمال بڑھانے کی نیتیں کیں۔

اسلامی بہنوں کی مجلس اصلاح اعمال کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں اورنگی کے علاقے قذافی اور قطر موڑ میں اصلاح اعمال اجتماع ہوا  جس میں اصلاح اعمال کی زون سطح سمیت تقریبا 23 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

دوران اجتماع گھر درس کی اہمیت بیان کرتے ہوئے روزانہ نیک اعمال کے رسالے پر عمل کرتے ہوئے فیضان سنت سے گھر درس دینے کا ذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے گھر درس دینے کی نیت کی آخر میں ذمہ دار اسلامی بہن نے نیک اعمال پر آسانی کے ساتھ عمل کا طریقہ بھی سمجھایا۔

 اسلامی بہنوں کی مجلس اصلاح اعمال کے زیر اہتمام پچھلے دنوں ڈیفنس میں اصلاح اعمال اجتماع ہوا جس میں اصلاح اعمال کی کابینہ سطح ذمہ دار سمیت 10 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

گھر درس کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے اسلامی بہنوں کو نیک اعمال کے رسالے پر عمل کرتے ہوئے گھر درس دینےکا ذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے پابندی سے فیضان سنت سے گھر درس دینے کی نیت کی۔

30نومبر 2020ء کو دعوت اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں قائم مدنی قافلہ آفس میں مدنی مشورہ ہوا جس میں نگران مجلس مدنی قافلہ حاجی مشکور عطاری، پاکستان دار السنہ ذمہ دار محمد شاکر عطاری المدنی، مجلس 12 ماہ مدنی قافلہ کے رکن سمیت کراچی ریجن اور زون کے مدنی قافلہ ذمہ داران نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی امین قافلہ عطاری نے قافلہ اجتماع کی تیاری کے حوالے سے شرکا کی تربیت کی جبکہ مدنی مشورے میں 6 دسمبر 2020ء کو ہونے والے انٹر نیشنل مدنی قافلہ اجتماع کو آرگنائز کرنے کے حوالے سے پلاننگ کی گئی۔


دعوت اسلامی کی مجلس مدنی قافلہ کے زیر اہتمام 6دسمبر 2020ء کو عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں مدنی قافلہ اجتماع کا انعقاد کیا جائیگا جس میں دنیا بھر سے مدنی قافلہ ذمہ داران شریک ہونگے۔

اس اجتماع میں مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران حاجی مولانا محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی خصوصی بیان فرمائیں گے۔

واضح رہے کہ اس اجتماع میں مدنی قافلہ بیرون ملک کے ذمہ داران بذریعہ انٹرنیٹ شرکت کرینگے۔


ہر جمعرات کی طرح اس جمعرات کو بھی دعوتِ اسلامی کی جانب سے دنیا بھر میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات منعقد کئے جائیں گے۔

دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں ہونے والے اجتماعِ پاک میں بانیِ دعوتِ اسلامی کے جانشین و صاحبزادے مولانا حاجی عبید عطاری مدنی مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔

اجتماعِ پاک کا آغاز آج مؤرخہ 3دسمبر 2020ء کی شب ساڑھے آٹھ بجے تلاوتِ قرآنِ مجید سے ہوگا، نعت و بیان کے ساتھ ساتھ اجتماعی ذکر و دعا کا سلسلہ بھی ہوگا۔

عاشقانِ رسول سے شرکت کی خصوصی التجا ہے۔

نوٹ: ہفتہ وار اجتماعِ براہِ راست مدنی چینل پر بھی نشر کیا جائے گا۔


 دعوت اسلامی کی مجلس وکلا شعبہ رابطہ وکلا کے تحت پچھلے دنوں ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن لاڑکانہ سندھ میں میلاد اجتماع ہوا جس میں بار کے صدر، جنرل سیکرٹری، نائب صدر سمیت کثیر تعداد میں وکلا نے شرکت کی ۔

میلاد اجتماع میں مبلغ دعوت اسلامی عبدالواحد عطاری نگران مجلس وکلا نے شرکا کے درمیان سنتوں بھرا بیان کیا اور حاضرین کو مدنی پھول دیئے اس موقع پر ذمہ داران دعوت اسلامی نے وکلا میں دعوت اسلامی کے اشاعتی ادارے مکتبۃ المدینہ سے جاری کردہ کتب و رسائل تقسیم کئے۔


دعوت اسلامی  کی مجلس شعبہ تعلیم کے تحت 01دسمبر2020ء بروز منگل میر پور اور مظفرآباد میں مدنی حلقہ ہوا جس میں کراچی کے مختلف یونیورسٹیوں کے طلبہ نے شرکت کی ۔

مدنی حلقے میں مبلغ دعوت اسلامی محمد حمزہ عطاری رکن زون شعبہ تعلیم کشمیر زون نے شرکا کے درمیان رسالہ بنام اللہ پاک کے 99 نام پڑھ کر سنایا اور حاضرین کو دورود پاک پڑھنے، نماز کی پابندی کرنے اور والدین کے ادب و احترام کے متعلق مدنی پھول دیتے ہوئے دعوت اسلامی کے دینی ماحول کے مطابق اپنے شب و روز گزارنے کا ذہن دیا۔


 دعوت اسلامی کی مجلس مدنی کورسز کے تحت فیضان مدینہ آفندی ٹاؤن حیدر آباد میں امامت کورس کے طلباء کا 3 دن کفن دفن کورس کا سلسلہ ہوا جس میں امامت کورس کے طلباء نے شرکت کی ۔

3 دن کفن دفن کورس میں مبلغ دعوت اسلامی معلم ابو زیاد محمد فواد رضا عطاری نے شرکا کے درمیان عیادت،تعزیت اور غسل میت کے فضائل کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور حاضرین کو عیادت کی نیتیں اور طریقہ ، تعزیت کی نیتیں اور طریقہ ، نزع کی علامات ، نزع کے وقت کئےجانے والے کام ،غسل میت کا طریقہ اور عوامی غلطیاں ، کفن کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ ، قبر کی اقسام اور قبر بنانے کا طریقہ کے متعلق مدنی پھول دیئے ،

واضح رہے !3 دن کفن دفن کورس میںعاشقانِ رسول نے 15 اسلامی بھائیوں کو 7دن فیضان نماز کورس کیلئے اور 10 اسلامی بھائیوں کو 63دن مدنی کورس میں داخلہ دلوانے کی نیت کی اور اپنے علاقوں میں غسل میت دینے اور غلط رسم و رواج کو دور کرنے کی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:معلم : محمداحمدسیالوی عطاری رکن مجلس مدنی کورسز )


دعوت اسلامی کی مجلس امامت کورس   کے تحت 01دسمبر2020ء بروز منگل عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں مدنی حلقہ ہوا جس میں امامت کورس کے طلباء اور معلمین نے شرکت کی۔

مدنی حلقہ میں مبلغ دعوت اسلامی و رکنِ شوریٰ حاجی محمد شاہد عطاری نگرانِ پاکستان انتظامی کابینہ نے شرکا کے درمیان عاجزی و انکساری کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور حاضرین کو امامت کورس کے متعلق مدنی پھول دیئے ۔ (رپورٹ؛ محمد اُویس مدنی معلّم امامت کورس)


دعوت اسلامی کی مجلس امامت کورس  کے تحت 01دسمبر2020ء بروز منگل سیالکوٹ زون گجرات میں مدنی مشورے کا اہتمام ہوا جس میں نگران مجلس ، رکن مجلس امامت کورس، طلباء امامت کورس ،معلمین سمیت نگران کابینہ نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں مبلغ دعوت اسلامی محمد فیضان عطاری نگران مجلس امامت کورس اور نگران کابینہ محمد عامر احمد نے شرکا کے درمیان ایک امام مسجد کو کیسا ہونا چاہیئے کے متعلق مدنی پھول دیئے۔(رپورٹ:امجد محمود عطاری معلم امامت)


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام یورپی یونین بیلجیم میں اجتماع  غوثیہ بسلسلہ گیارویں شریف کا انعقاد ہوا جس میں بیلجیم کے مختلف شہروں سے بذریہ اسکائپ اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔

اجتماع غوثیہ بسلسلہ گیارویں شریف میں مبلغ دعوت اسلامی EUریجن ذمہ دار مجلس مالیات حاجی علی قریشی عطاری نے غوث پاک علیہ رحمہ کا علمی مقام کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اس موقع پر مبلغ دعوت اسلامی نے حاضرین کو علم دین سیکھنے،علم پر عمل کرنے اور لوگوں کو اس کی دعوت دینے کا ذہن دیتے ہوئے فکر آخرت کا ذہن دیا جبکہ دنیا ومافیہا سے بے رغبتی کے متعلق مدنی پھول دیئے ۔( نگران کابینہ بیلجیئم محمد علی عطاری)