Under the supervision of the Department of Madrassa tul Madinah girls, Dawat-e-Islami, a special Milad Sharif ijtima’ was held in the previous days in Aston, Birmingham Region, UK. Approximately, 60 islamic sisters including students, teachers and Kaabinah level Nazima responsible Islamic sister had the privilege of attending it.

The Mehfil-e-Naat properly began by the recitation of the Holy Quran and the Naat of Rusool e Maqbool and the division Nazima delivered a Sunnah inspiring Bayan on the topic “The miracles of Mustafa and gave them (Islamic sisters) points regarding different topics. Furthermore, an interesting question answers session was conducted with the attendees and gifts were given to students for their exceptional performance. 


Under the supervision of the Department of Short Courses, Dawat-e-Islami, a course known as “Tarbiyyah of a Child Course” is beginning on 20th November 2021, at Jamia tul Madrassa, in Aston, Birmingham Region, UK. This is the first course happening face to face, after lockdown in English language.

The Islamic sisters willing to enroll themselves in this course should quickly contact the responsible Islamic sisters.


Under the supervision of Dawat-e-Islami, a Mehfil-e-Naat was conducted in Nottingham, Birmingham Region, UK in the previous days. Approximately, 20 islamic sisters had the privilege of attending it.

The Kabinah responsible Islamic sister of the Department of Mehfil-e-Naat delivered a Bayan on the topic “The whole Quran Pak is the Naat of Huzoor Pak ” and she motivated them (Islamic sisters) to cooperate and associate themselves with Dawat-e-Islami.


Under the supervision of the Department Donation Books (Islamic sisters), Dawat-e-Islami, a Madani Mashwarah was conducted by responsible Islamic sisters of the Department of Donation Books, in London Region, UK. The Kabinah level Islamic sisters had the privilege of attending it.

The responsible Islamic sister of Finance Department on regional level gave a follow up of the performance of attendees (Islamic sisters) and did their (Islamic sisters) Tarbiyyah. Moreover, she appreciated the Islamic sisters for their apparent performance.

On the other hand, weekly Sunnah inspiring ijtima’at were conducted at 17 different locations in London Region. Nearly 523 Islamic sisters had the privilege of attending it.

The female preacher of Dawat-e-Islami delivered Sunnah inspiring Bayans and gave a briefing regarding the religious activities of Dawat-e-Islami to all the attendees (Islamic sisters). Moreover, she motivated them (Islamic sisters) to keep themselves associated to the religious environment of Dawat-e-Islami, attend the weekly Sunnah inspiring ijtima’at and keep themselves involved in the religious activities as well. 


Under the supervision of Dawat-e-Islami, weekly Sunnah inspiring ijtima’at were held in Glasgow and Edinburgh, Scotland Region, UK. 61 islamic sisters had the privilege of attending it.

The female preacher of Dawat-e-Islami delivered Bayan on different topics of different divisions, and motivated the attendees (Islamic sisters) to watch weekly Madani Muzakirah, read the weekly magazine as well the monthly Faizan-e-Madinah.

On the other hand, a Madani Mashwarah was held in Scotland Region, under the supervision of Dawat-e-Islami. 32 responsible Islamic sisters had the privilege of attending the Madani Mashwarah.

The region nigraan Islamic sister explained points regarding the distribution process of religious activities, flourishment of religious activities and Telethon. The responsible Islamic sisters presented good intentions regarding the flourishment of religious activities. 


پچھلےدنوں نورِ مصطفیٰ مسجد شمس کالونی دوڑ میں دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گیارہویں شریف کےموقع پرعظیم الشان اجتماعِ غوثیہ کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈویژن نگران محمد انورعطاری، شوکت علی عطاری، سیّد شمشاد عطاری، دنیا نیوز کے رپورٹر اشتیاق خلجی اور شخصیات سمیت دعوتِ اسلامی کےذمہ داران نےکثیرتعداد میں شرکت کی۔

مبلغ دعوت اسلامی عبدالمجید عطاری مدنی نے سنتوں بھرا بیان کیااورغوث اعظم کی سیرت کےمتعلق اسلامی بھائیوں کوبتاتےہوئےاُن کی زندگی پرعمل کرنے کاذہن دیا ۔( رپورٹ: قاری محمد راشد عطاری میڈیا ڈپارٹمنٹ نواب شاہ کابینہ ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری) 

قرآن اور مدحتِ مصطفیٰ

Wed, 17 Nov , 2021
3 years ago

قارئینِ کرام! دنیا کا دستور ہے کہ بادشاہ جب اپنے درباریوں میں سے کسی کو اپنی عنایتوں سے مخصوص کر  تا ہے تو اسے ایسے خاص انعامات عطا کر تا ہے ، جس سے اس کی قدرو منزلت ہر شخص پر ظاہر ہو جائے اور وہ دوسروں سے بالکل ہی ممتاز ہو جائے اور وہ کمالات اور مراتب جو کسی اور کو بھی ملے ہوئے ہوں تو بادشاہ اپنے خاص اور چُنے ہوئے درباریوں کو وہ مراتب دینے کے ساتھ دیگر بھی کئی بہتر مرتبوں سے سرفراز کرتا ہے،اسی طرح بادشاہِ حقیقی یعنی اللہ پاک نے ہمارے پیارے نبی، مکی مدنی، محمدِ عربی ﷺ کو تمام مخلوق سے زیادہ انعامات دے کر اپنی خاص مہربانیوں سے مشرف کیا اور قرآنِ کریم میں ربِّ کریم نے مختلف مقامات پر مختلف القابات کے ساتھ اپنے حبیب، حبیبِ لبیب ﷺ کی تعریف فرمائی ہے، چنانچہ

٭ اللہ پاک نے قرآن پاک میں نبی کریم ﷺ کو کئی القابات سے یادفرمایا ہے جن میں سے چند پیش خدمت ہیں ۔

(1)مُحَمَّدٌ رَّسُول اللہ (2)مصطفیٰ (3)مجتبیٰ (4)مرتضیٰ (5)نور (6)برہان(واضح دلیل ) (7) خَاتمُ النَّبِیِّیْن (8)یٰسٓ (9) مزمل (10)مدثر (11)طٰہ وغیرہ ۔۔۔

(1) سورۂ فتح کی آیت نمبر: 29،(2) سورۂ اٰلِ عِمْرَان کی آیت نمبر: 33،(3) سورۂ اٰلِ عِمْرَان کی آیت نمبر: 179، (4)سورۂ جنّ آیت نمبر: 27،(5) سورۂ مائِدَہ آیت نمبر: 15 ،(6)سورۂ نِسَاء آیت نمبر: 174 ،(7) سورۂ اَحْزَاب آیت نمبر: 40 ، (8)سورۂ یٰس آیت نمبر: 1 ،(9)سورہ مُزّمّل آیت نمبر: 1 ،(10) سورۂ مُدّثّر آیت نمبر: 1، (11)سورۂ طٰہٰ آیت نمبر: 1

اس کے علاوہ اللہ پاک نے نبی کریم ﷺ کےدیگر اوصاف بھی بیان فرمائے ۔

جیسا کہ سورۂ اَحْزَاب آیت نمبر 45 میں شاہد یعنی ”حاضر و ناظر“، ”سراجِ مُنیر“(یعنی چمکتا ہوا سورج) اورداعی اِلَی اللہ (یعنی اللہ پاک کی طرف بُلانےوالا) فرمایا گیا۔

دوسری جگہ سورۂ بقرہ آیت نمبر 119 میں بشیر (خوشخبری سنانے والا) اور ”نذیر“(ڈر سنانے والا) فرمایا گیا ہے۔

اسی طرح سورۂ قلم آیت نمبر 4 میں آپ کو ”صاحبِ خُلْقِ عظیم“ فرمایا۔اور سورۂ بنی اسرائیل کی آیت نمبر 1 میں صاحبِ معراج فرمایا گیا ۔ اس موقع کی مناسبت سے اعلیٰ حضرت، امامِ اہل سنت رَحمۃ اللّٰہ علیہ کیا ہی خوب ارشاد فرماتے ہیں:

اللہ کی سر تا بقدم شان ہیں یہ

اِن سا نہیں انسان وہ انسان ہیں یہ

قرآن تو ایمان بتاتا ہے انہیں

اور ایمان یہ کہتا ہے مِری جان ہیں یہ

پیارے بھائیو! قرآن مجید کی آیاتِ مبارکہ،ان کے تفسیری نکات اور شانِ نزول کے واقعات پڑھے جائیں، جن سے سرکارِ دو عالم، نورِ مجسم ﷺ کی شان ظاہر ہو رہی ہے، اس میں شک نہیں کہ اگر قرآنِ کریم کو بنظرِ ایمان دیکھا جائے تو پورا قرآن حضور ﷺ کی مدحت کو بہت عالیشان انداز میں بیان کر رہا ہے ۔ آئیے! اس کی مزید کچھ جھلکیاں ملاحظہ کرتے ہیں۔

اللہ پاک پارہ 30 سورۂ کوثر آیت نمبر 1میں یوں ارشاد فرماتا ہے:

اِنَّاۤ اَعْطَیْنٰكَ الْكَوْثَرَ ؕ 30، الکوثر:01)

ترجمۂ کنزُ الایمان: اے محبوب! بےشک ہم نے تمہیں بے شُمار خوبیاں عطا فرمائیں۔

حضرت علامہ مولانا مفتی محمد نعیم الدین مراد آبادی رحمۃُ اللّٰہ عَلَیْہ اس آیت کریمہ کے تحت فرماتے ہیں :

(اے محبوب بے شک ہم نے تمہیں بے شمار خوبیاں عطا فرمائیں) اور فضائلِ کثىرہ عنایت کر کے تمام خلق پر (تمہیں ) افضل کیا، حُسنِ ظاہر بھى دىا،حُسنِ باطن بھى (عطا فرمایا)، نسبِ عالى بھى (دیا)، نبوت (کا اعلیٰ مرتبہ) بھى، کتاب بھى ( عطا فرمائی اور)، حکمت بھى،(سب سے زیادہ) علم بھى (دیا اور ) (سب سے پہلے) شفاعت ( کرنے کا اختیار ) بھى دیا، حوضِ کوثر (جیسی عظیم نعمت) بھى (دی اور) مقامِ محمود بھى، کثرتِ اُمّت بھى(آپ کا حصہ ہے اور) اعدائےدِىن (دُشمنانِ اسلام) پر غلبہ بھى(آپ کو عطا کیا)کثرتِ فتوح (کثرتِ کے ساتھ فتوحات)بھى(آپ کے لیے ہیں) اور بے شمار نعمتىں اور فضىلتىں (آپ کو ایسی عطا فرمائی )جن کى نہاىت(انتہاء) نہىں۔(خزائن العرفان،ص:۱۱۲۲،ملخصاً)

اسی بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے امامِ اہلسنت،اِمام احمد رضا خان رحمۃُ اللّٰہِ علیہ فرماتے ہیں:

ربّ ہے مُعطِی یہ ہیں قاسِم رزق اُس کا ہے کِھلاتے یہ ہیں

اِنَّاۤ اَعْطَیْنٰکَ الْکَوْثَر ساری کثرت پاتے یہ ہیں

بارگاہِ مصطفیٰ کا آداب

پارہ 1،سُوْرۂ بقرۃ،آیت نمبر 104میں اِرشاد ہوتا ہے:

یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا لَا تَقُوْلُوْا رَاعِنَا وَ قُوْلُوا انْظُرْنَا وَ اسْمَعُوْاؕ-وَ لِلْكٰفِرِیْنَ عَذَابٌ اَلِیْمٌ)پ۱، البقرۃ:104)

ترجمۂ کنزالایمان:اے ایمان والو راعنا نہ کہو اور یوں عرض کرو کہ حضور ہم پر نظر رکھیں اور پہلے ہی سے بغور سُنو اور کافروں کے لئے دردناک عذاب ہے۔

اس آیتِ کریمہ کے تحت تفسیر صراطُ الجنان میں درج کچھ علمی فائدے پیشِ خدمت ہیں:

(1) انبیائے کرام عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کی تعظیم و توقیر اور ان کی جناب میں ادب کا لحاظ کرنا فرض ہے اور جس کلمہ میں ترکِ ادب کا معمولی سا بھی اندیشہ ہو وہ زبان پر لانا ممنوع ہے۔

(2) وہ الفاظ جن کے دو معنیٰ ہوں، اچھے اور بُرے اور لفظ بولنے میں اس بُرے معنیٰ کی طرف بھی ذہن جاتا ہو تو وہ بھی اللہ پاک اور حضورِ اقدس صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے لئے استعمال نہ کئے جائیں۔

(3) یہ بھی معلوم ہوا کہ حضورِ پُر نور صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی بارگاہ کا ادب رَبُّ الْعَالَمِیْن خود سکھاتا ہے اور تعظیم کے متعلق احکام کو خود جاری فرماتا ہے۔

(4) اس آیت میں اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ انبیاءِ کرام عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کی جناب میں بے ادبی کفر ہے ۔

جبکہ مشہور مفسرِ قرآن،حضرت مفتی احمد یار خان رحمۃُ اللّٰہ علیہ اس آیتِ مبارکہ کے تحت فرماتے ہیں: سبحان اللہ! کیا عظمتِ محبوب ثابت ہوئی کہ پَروَرْدْگارِ عالم کو اپنے محبوب کی شان اس قدر بڑھانا منظور ہے کہ کسی کو ایسی بات کہنے کی اجازت نہیں دیتا کہ جس کلمہ سے دوسرے کو بدگمانی کرنے کا موقع ملے۔)شانِ حبیب الرحمان ، ص۳۶(

یَارَسُوْلَ اللّٰہِ اُنظُرْ حَالَنَا طالبِ نظرِ کرم بدکار ہے

یَاحَبِیْبَ اللّٰہِ اِسمَعْ قَالَنَا التجاء یا سید الابرار ہے

اِنَّنِی فِی بَحرِْ ھَمِّ مُّغْرَقٌ ناؤ ڈانواں ڈَول دَر منجدھار ہے

خذْیَدِیْ سَھِّلْ لَّنَا اَشْکَالَنَا نا خُدا آؤ تو بیڑا پار ہے

اے عاشقانِ رسول! سنا آپ نے کہ قرآنِ کریم میں خود ربّ کریم اپنے محبوب کی تعریف فرما رہاہے، اپنے محبوب کے اوصاف ،شان و عظمت اور خصوصیات کو اپنے پاکیزہ کلام میں بیان فرما رہا ہے۔

جن کی تعریف خود ان کا ربّ فرمائے تو کسی انسان کے بس کی بات نہیں کہ اللہ پاک کے محبوب ﷺ کی تعریف کا حق ادا کرسکے۔ اعلیٰ حضرت نے کیا خوب فرمایا:

اے رضاؔ خود صاحبِ قرآں ہے مدّاحِ حضور

تجھ سے کب ممکن ہے پھر مدحت رسول اللہ کی

مختصر وضاحت:

اس شعر میں اعلیٰ حضرت اپنی ذات کو مخاطب کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ اے احمد رضا ! تُو جتنی بھی اپنے آقا کی تعریف کر لے، لیکن تجھ سے اس کا حق ادا نہیں ہوسکتا۔ کیونکہ ان کا ربّ ہی ان کی تعریف فرماتا ہے تو اور کوئی کس طرح ان کی ثناءخوانی کا حق ادا کر سکتا ہے۔

پیارے بھائیو! ہم پیارےآقا، مکی مدنی مُصطَفٰﷺ کی شانِ اقدس ،آپ ﷺ کےفضائل اور خصوصیات بزبانِ قرآن سُنے، یقیناً ہمارے پیارے آقا ﷺ کی شان تو بے مثال ہے ، یقیناًجس ذاتِ بابرکات پر اللہ پاک کافضلِ عظیم ہوان کی فضیلت کون شمارکرسکتاہے؟

حضرت امام قاضی عیاض مالکی رحمۃُ اللّٰہ علیہ ”شفاءشریف“ میں لکھتے ہیں: حَارَتِ الْعُقُولُ فِي تَقْدِيرِ فَضْلِہٖ عَلَيْهِ وَخَرِسَتِ الْأَلْسُنُ، یعنی اللہ کریم کا جو فضل حضور عَلَیْہِ السَّلَام پر ہے ، اس کا اندازہ کرنے سے عقلیں حیران ہیں اور زبانیں عاجز ہیں۔ (الشفاء بتعریف حقوق المصطفیٰ،۱ /۱۰۳( اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم

از:مولانا جہانزیب عطاری مدنی

المدینۃ العلمیہ ، اسلامک ریسرچ سینٹر دعوتِ اسلامی


دعوتِ اسلامی کےشعبہ مدنی قافلہ کےتحت پچھلےدنوں ایک ماہ کامدنی قافلہ دارالسلام تنزانیہ کابینہ سے موروگورو ڈویژن کی ایک جامع مسجدمیں گیاجہاں تین دن اسلامی بھائیوں نےمختلف دینی کاموں میں حصہ لیا۔

ذمہ داران کے نیکی کی دعوت کی برکت سےایک غیرمسلم نےاسلام قبول کرلیاجس کا تعلق موروگورو کےگاؤں سےتھا،ذمہ داراسلامی بھائیوں نےاُن کا پرانانام یوسف سےبدل کر عبد القادر رکھا۔بعدازاں عبدالقادر کووضواورغسل کےمسائل بھی سکھائیں گے۔( رپورٹ: امتیاز علی عطاری مدنی ریجن مدنی قافلہ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 13 نومبر 2021ء  کو کراچی بن قاسم زون ٹھٹھہ کابینہ میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں کابینہ تا ذیلی سطح تک کی 23 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن نگران اسلامی بہن نے دینی کاموں میں بہتری لانے کےحوالے سے مدنی پھول دیتے ہوئے ذمہ دار اسلامی بہنوں کو اپنے شیڈول پر عمل کرنے اور تقرریاں مکمل کرنے پر کلام کیا جس پر اسلامی بہنوں نے دینی کاموں کو مضبوط کرنے کی نیتیں پیش کیں۔ 


دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن(اسلامی بہنیں ) کے زیر اہتمام 11 نومبر2021ء بروز جمعرات اورنگی ٹاؤن کابینہ 5 نمبر ، کوئٹہ جوائنٹ روڈ

اور حسن گوٹھ میں کفن دفن اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں 43 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ڈویژن ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اسلامی بہنوں کو کفن کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ سکھایا۔مزید غسل دینے کا طریقہ بھی سکھایا۔اس کے علاوہ دعوت اسلامی کے اصلاحی و فلاحی کاموں کے بارے میں بتاتے ہوئے انہیں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کا ذہن دیا ۔


دعوتِ اسلامی کے  شعبہ اصلاح اعمال (اسلامی بہنیں) کے تحت 11 نومبر 2021ء بروز جمعرات کراچی ساؤتھ زون 2 بلدیہ ٹاؤن کابینہ ڈویژن نیو سعیدآباد میں گیارہویں شریف کے سلسلے میں اجتماع منعقد کیا گیا جس میں 20 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ڈویژن ذمہ دار اسلامی بہن نے’’ اپنی اصلاح‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اورنفلی روزوں کی ترغیب دلائی نیز رسالہ نیک اعمال کا تعارف پیش کرتے ہوئے اسلامی بہنوں کو رسا لہ نیک اعمال کا جائزہ کرنے کا ذہن دیا ۔

٭دوسری جانب شعبہ اصلاح اعمال کےزیر اہتمام 13 نومبر 2021ء بروز ہفتہ کراچی ساؤتھ زون 2 اورنگی ٹاؤن کابینہ میں مدنی مشورہ کا انعقاد کیا گیاجس میں کابینہ تا ذیلی سطح تک کی 19 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

زون مشاورت ذمہ داراسلامی بہن نے شعبےکوبہتر بنانے کے حوالے سے کلام کیا اورنفلی روزہ رکھنے سے متعلق فضائل بتا کر نفلی روزے رکھنے کا ذہن دیا نیز ربیع الثانی میں اصلاح اعمال اجتماع اچھے انداز میں کرنے کا ذہن دیا۔

٭اسی طرح دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال (اسلامی بہنیں)کے تحت 13 نومبر 2021ء بروز ہفتہ کراچی ساؤتھ زون 2 بلدیہ ٹاؤن کابینہ ڈویژن مہاجر کیمپ میں گیارہویں شریف کے سلسلےمیں اجتماع منعقد کیا گیا اور نیک اعمال کا بستہ بھی لگایا گیا جس میں 44 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

٭علاوہ ازیں دعوت اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال کے زیر اہتمام 14نومبر 2021ء کو کراچی ریجن کوئٹہ زون میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں کابینہ تا ڈویژن سطح تک کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

مبلغہ دعوت اسلامی نے ’’خبر گیری‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اصلاح اعمال اجتماع کے مدنی پھول سمجھائے۔شعبے کے دینی کاموں کو مضبوط بنانے کی ترغیب دلائی ۔


دعو تِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیر اہتمام  8 نومبر 2021ء بروز پیر کراچی ایسٹ زون 2 میں مدنی مشورے کاانعقاد ہوا جس میں کابینہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مدنی مشورہ میں زون نگران اسلامی بہن نے ماہانہ شیڈول کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے اسلامی بہنوں کو رسالہ کارکردگی بروقت سافٹ ویئر پر انٹر کرنے کا ذہن دیا ۔ اس کے علاوہ احکامِ وراثت کورس پر بھی کلام کیا اور ٹیلی تھون کے حوالے سے بھی اپ ڈیٹ لی ۔