گزشتہ دنوں دعوتِ اسلامی کےشعبہ رابطہ
برائےشخصیات کےذمہ داران نے بی سی بلوچستان کانسٹیبلری کے کمپلیکس میں نصیر آباد
زون کے زونل کمانڈر محمد اسماعیل بزدار سےملاقات کی اورانہیں نیکی کی دعوت
دیتےہوئےدعوتِ اسلامی کےچند شعبہ جات کاتعارف پیش کیا نیز اُنہیں ہفتہ وارسنتوں بھرےاجتماع میں شرکت کرنےکی دعوت
دی۔
اس کےعلاوہ پچھلےدنوں سبی میں قبائلی شخصیت وبلڈرز
میر محمد صالح مری نے اپنے والد ِمرحوم میر طاہر خان مری کے ایصالِ ثواب کے سلسلے میں
مسجد کے لئے پلاٹ وقف کیا تھا جس کی تعمیرات مکمل ہونےپراس کیاافتتاح کیاگیا۔
اس موقع پراجتماعِ ذکرونعت کااہتمام ہواجس میں
مختلف شخصیات نےشرکت کی جن میں ایڈووکیٹ و قبائلی رہنما صوبائی سینئر نائب صدر PMLN
بلوچستان میر اصغر خان مری ، قبائلی رہنما و بلڈرز میر صالح محمد مری ، سی سی پی
آفس کوئٹہ کے ڈی ایس پی سیکورٹی برانچ خالد زمان مری، قبائلی سیاسی و سماجی شخصیت
ٹکری اسلم جتوئی، سماجی رہنما میر دین محمد مری بلوچ، سماجی شخصیات میر عبدالغفور
جتوئی،میر عبدالحکیم جتوئی ،میر عبد الباری جتوئی، سوشل پیس مومنٹ کے وڈیرہ مرتضیٰ
ڈومکی اورگورنمنٹ کنٹریکٹر قبائلی رہنما میر شہک جتوئی سمیت دیگر شخصیات شامل تھے۔
اس اجتماعِ پاک کاآغازتلاوتِ قراٰنِ پاک
سےہواجبکہ اسلامی بھائیوں نےنعتِ رسولِ مقبولﷺکانذرانہ پیش کیا،مبلغِ دعوتِ اسلامی
وریجن ذمہ دارجامعۃالمدینہ (بوائز)حیدرآباد مولانا شہزاد احمد عطاری مدنی نےمسجدکےفضائل پرسنتوں
بھرابیان کیا۔بعدازاں ذمہ داران نےوہاں موجود شخصیات سےملاقات کی۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائےشخصیات ،کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)