.jpeg)
شعبہ ڈونیشن بکس دعوتِ اسلامی کے تحت 8 نومبر
2021ء تا 14 نومبر 2021ء تک پنجاب پاکستان کے شہر لاہور اور گردو نواح کے مختلف مقامات جن میں داتا دربار کے
نزدیک مدنی مرکزفیضان ِمدینہ جوہر
ٹاون،مدنی مرکزفیضانِ مدینہ کاہنہ نو، مدنی مرکزفیضانِ مدینہ شیخوپورہ اورقصور
میں ذمہ داران کی تربیت کےلئے سیشنز کا سلسلہ ہوا ۔
مبلغ دعوت اسلامی محمد فیضان عطاری مدنی نے شرکاکی تربیت کرتےہوئےانہیں 12 دینی کاموں
میں حصہ لینے، ٹیلی تھون، شعبہ کے تحت جاب ڈیسکرپشن اور ڈیلی
روٹین کو تیدیل کرنے کے حوالے سے اہم امورپرتبادلۂ خیال کیا۔
بعدازاں شرکانےشعبےکی ترقی کےلئےاچھی اچھی نیتوں
کااظہارکیا۔(رپورٹ:ابوحبان محمد فیضان
عطاری،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

دعوتِ
اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال (اسلامی
بہنیں)کے
تحت 15نومبر 2021ء کو ڈویژن سکھر کے علاقے لوکل بورڈ میں اصلاح اعمال اجتماع منعقد کیا گیا جس
میں 27 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
آغاز
تلاوتِ قراٰن پاک اور نعت رسول ﷺ سے ہوا ۔ اس کے بعد مبلغہ دعوتِ اسلامی نے سنتوں
بھرا بیان کیا اور رسالہ نیک اعمال پر عمل کرنے اور اس میں
موجود خانے پُر کرنے کا ذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اصلاح اعمال رسالہ پر عمل کرنے
اور نفلی روزے رکھنے کی نیتیں بھی کیں ۔

دعوتِ اسلامی کے تحت 15 نومبر2021ء بروز پير حیدرآباد کابینہ ڈویژن عثمان شاه کے
علاقے لياقت کالونی میں محفلِ نعت خوانی
کا انعقاد کیا گیا جس میں شخصیات اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
مبلغہ دعوتِ اسلامی نے ہفتہ وار رسائل پڑھنے کا ذہن
دیا اور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع ميں
آنے کى دعوت دی۔ اس کے علاوہ آخر میں اسلامی بہنوں کو ٹيلى تھون کے حوالے سے ذہن دیا جس پر انہوں نے کچھ
يونٹ بھی جمع کروائے اور مزید جمع کروانے کی نیتیں پیش کیں۔
حیدرآباد
کابینہ ڈویژن حالی روڈ کے علاقے ذیل پاک سوسائٹی میں شخصیت اجتماع کا انعقاد

دعوتِ اسلامی کے تحت 14 نومبر 2021ء بروز اتوار حیدرآباد کابینہ ڈویژن حالی روڈ کے علاقے ذیل پاک سوسائٹی میں
شخصیات اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
اس
موقع پر مبلغہ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا
بیان کیا اور اسلامی بہنوں کو ہفتہ
وار رسائل پڑھنے کا ذہن بھی بنایا نیز ٹيلی تھون کے حوالے سے ترغیب دلائی
جس پر اسلامی بہنوں نے يونٹ جمع کروانے اور
ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع ميں آنے کى نیتیں پيش کىں۔

دعوتِ
اسلامی کے تحت 14 نومبر 2021ء بروز اتوار
حیدرآباد ریجن کشمور کابینہ گڈو ڈویژن میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں کشمور زون کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
زون نگران
اسلامی بہن نے دینی کاموں کو بڑھانے کے حوالے سے اسلامی
بہنوں کی ذہن سازی کی۔ اس کے بعد کشمور
کابینہ ڈویژن کشمور میں شخصیت خاتون سے
ملاقات ہوئی۔ انہوں نے اپنے گھر میں ہفتہ وار سنتوں بھرا اجتماع شروع کروانے کی
نیت پیش کی اس کے بعد ایک گورمنٹ اسکول ٹیچر کہ گھر محفل نعت منعقد ہوئی۔

دعوتِ
اسلامی کے شعبہ روحانی علاج (اسلامی بہنیں)کے
تحت 14 نومبر2021ء کو لاڑکانہ زون نگران اسلامی بہن نے ڈویژن لاڑکانہ کے روحانی علاج کے بستے پر مدنی مشورے کاانعقاد ہواجس میں اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت دینے کے حوالے سے مدنی پھول پیش کئے۔ مزید کتاب ’’فرض علوم سیکھئے‘‘ پڑھنے کا ذہن
دیا اور بستہ پر آنے والی اسلامی بہنوں کے
ساتھ حسنِ سلوک کے ساتھ پیش آنے کی دعوت
دی ۔

دعوتِ
اسلامی کے شعبہ تعلیم کے تحت 15 نومبر2021ء
بروز پیر لاڑکانہ کابینہ ڈویژن لاڑکانہ میں ایلی-مینٹری کالج کے پرنسپل
کے گھر میں محفل نعت کا انعقاد ہوا ۔ اکثر اہل ثروت اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
محفلِ
نعت میں لاڑکانہ زون کی شعبہ تعلیم کی ذمہ
دار اسلامی بہن نے ’’حضور غوث پاک رضی اللہ عنہ کی
سیرت‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور صدقے کے فضائل بتا کر ٹیلی-تھون مہم میں حصہ ملانے کا ذہن دیا جس پر اسلامی
بہنوں نے اپنی نیتیں پیش کیں۔ محفل نعت کے اختتام پر صاحب خانہ اسلامی بہن نے 2 یونٹس جمع کروانے کی نیت پیش کی۔

دعوت
اسلامی کے شعبہ شارٹ کے تحت 13 نومبر 2021ء بروز ہفتہ حیدرآباد ریجن لاڑکانہ زون سیہون ڈویژن میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں شعبہ شارٹ کورسز کی ذمہ
دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
مبلغہ
ٔدعوت اسلامی نے ’’ درود وسلام‘‘
کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں تعداد بڑھانے کے حوالے کلام کیا اور ایک نئے
مقام پر ہفتہ وار سنتوں بھرا اجتماع جلد شروع کروانے کا ذہن دیا اور سہون
ڈویژن میں اسی ماہ دینی حلقہ بنام ( سیکھنے سکھانے کا
ماہانہ حلقہ )لگانے
پر بھی کلام کیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا اور شارٹ کورسز کے تحت 20
مقامات پر شمائلِ مصطفی ﷺ کورسز پوری
کابینہ میں کروانے کا ہدف دیا۔

دعوتِ
اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں حیدرآباد کابینہ ڈویژن پريٹ آباد میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں کابینہ مشاورت تا
علاقائی سطح تک کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
کابینہ نگران اسلامی بہن نے ذمہ داراسلامی بہنوں کو کارکردگی شیڈول کے بارے ميں سمجھايا اور انہیں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں تعدادبڑھانے کے متعلق نکات دیئے جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔

دعوتِ
اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں حیدرآباد ریجن لاڑکانہ ڈویژن میں محفل نعت کا
انعقاد ہوا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
زون نگران اسلامی بہن نے فرض علوم سیکھنے کے
بارے میں اسلامی بہنوں کی ذہن سازی کی اور فرض علوم کتاب پڑھنے کا بھی ذہن دیا نیز
اپنی نماز اور قراٰ ن پاک کو درست پڑھنے کی
ترغیب دلائی۔آخر میں اسلامی بہنوں نے اچھی نیتیں پیش کیں اور غوثِ اعظم رحمتہ اللہ علیہ کی
منقبت بھی پڑھی گئی۔
کراچی
ریجن صحرائے مدینہ زون بحریہ ٹاؤن کابینہ میں کفن دفن تربیتی اجتماع کا انعقاد

دعوتِ
اسلامی کے شعبہ کفن دفن (اسلامی
بہنیں)
کے تحت 13 نومبر 2021ء کو کراچی ریجن
صحرائے مدینہ زون بحریہ ٹاؤن کابینہ میں کفن دفن تربیتی اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں
ریجن شعبہ ذمہ دار اسلامی بہن نے شعبے کا تعارف پیش کیا۔
غسل میت دینے اور کفن پہنانے کا طریقہ بتایا نیزاسلامی بہنوں کی طرف
سے کئے جانے والے سوالات کے جوابات دیئےاس
پر انہوں نے دلچسپی کا اظہار کیا اور
دوبارہ ایسے سیشن کے انعقاد کی خواہش ظاہر کی۔

دعوتِ
اسلامی کے شعبہ روحانی علاج
(اسلامی بہنیں)
کے تحت 13 نومبر 2021ء کو ایسٹ زون 2 میں
مدنی مشورے کا سلسلہ ہوا جس میں ریجن مشاورت اسلامی بہن نے بڑابورڈ اور ناظم آباد
کی بستوں کے وزٹ ڈیلنگ کا جائزہ لیا جس میں ہفتہ وار کارکردگی پیش کی گئی۔
کارکردگی کے مطابق دونوں بستوں پر کم و بیش 90
اسلامی بہنوں نے 180 مریضوں کے لئے تعویذات لئے،تقریباً 160 اسلامی بہنوں کا کاٹ
کا عمل ہوا۔اس کے علاوہ اوراد عطاریہ دیئے
گئے اور ہفتہ وار رسالہ پڑھ کرسنایا
گیانیز ٹیلی تھون کی کارکردگی کا جائزہ لیا ۔