گزشتہ دنوں دعوت اسلامی کے شعبہ نیو سوسائیٹیز ڈیپارٹمنٹ کے تحت عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں مدنی مشورہ ہوا جس میں پاکستان بھر کے متعلقہ شعبے کے ذمہ داران نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران حاجی مولانا محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے شرکا کی تربیت کی اور نئے بننے والی سوسائٹیز میں مساجد و مدارس کا قیام کرنے اور وہاں دینی کاموں کو فروغ دینے کی ترغیب دلائی۔

اس موقع پر اراکین شوریٰ حاجی محمد امین عطاری اور حاجی محمد علی عطاری بھی موجود تھے۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاح  اعمال (اسلامی بہنیں) کے زیرِ اہتمام 13نومبر 2021ء بروز ہفتہ سُرجانی ٹاؤن کابینہ ڈویژن خدا کی بستی میں ماہانہ مدنی مشورہ منعقد کیا گیا۔ اس مدنی مشورے میں 8 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو شعبے کے دینی کاموں کو مضبوط کرنے، نیک اعمال کا رسالہ پُر کرنے اور اپنے عمل کوبڑھا نے کا ذہن دیا نیز یوم قفل مدینہ اور مدنی مذاکرہ دیکھنے کی کارکردگی میں اضافہ کرنے سے متعلق مدنی پھول دیئے جس پر اسلامی بہنوں نے عمل درآمد ہونےکی اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔


دعوتِ اسلامی کے  شعبہ تعلیم (اسلامی بہنیں) کے تحت 11 نومبر2021ء بروز جمعرات کراچی ساؤتھ زون 2 بلدیہ ٹاؤن کابینہ میں مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں کابینہ تا علاقائی سطح تک کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورہ میں شعبہ تعلیم کے حوالے سے نکات بتائے۔مزید ذمہ دار اسلامی بہنوں کو دینی کاموں کو کرنے کےحوالےسے اپ ڈیٹ کیا اور ایک اسلامی بہن کو ڈویژن ذمہ داری کے لئے تیار کیا نیز اسکولز میں دینی حلقے لگانے سے متعلق اہداف دیئے ۔ 


دعوتِ اسلامی کے نیوسوسائٹیزڈیپارٹمنٹ کےتحت پچھلےدنوں عالمی مدنی مرکزفیضانِ مدینہ کراچی میں مدنی مشورےکاانعقادہواجس میں شعبہ ذمہ داران سمیت اراکینِ شوریٰ حاجی محمدعلی عطاری اورحاجی محمدامین عطاری بھی شریک تھے۔

نگرانِ مرکزی مجلسِ شوریٰ مولاناحاجی محمدعمران عطاری نےاسلامی بھائیوں کی تربیت ورہنمائی کرتےہوئےشعبےکی کارکردگی کے حوالے سے فالواپ لیا۔

اس کےعلاوہ نگرانِ شوریٰ نےشعبےکی ترقی کےلئےذمہ داران کومدنی پھولوں سےنوازاجس پروہاں موجودذمہ داراسلامی بھائیوں نےاچھی اچھی نیتوں کااظہارکیا۔( کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوت اسلامی کے شعبہ خدام المساجد والمدارس کے زیر اہتمام 16 نومبر 2021ء کو ملہو کھوکھر (گجرات) میں مدرسۃ المدینہ کے افتتاح کا سلسلہ ہوا جس کے لئے افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

افتتاحی تقریب میں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد اظہر عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو اپنے بچوں کو مدرسۃ المدینہ میں داخلہ کروانے کے ساتھ ساتھ خود بھی دینی کاموں میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ محفلِ نعت کے تحت 11نومبر  2021ء کو کراچی ساؤتھ زون 1 گلشن اقبال کابینہ میں ایصال ثواب کے سلسلے میں محفل نعت کا انعقاد ہوا جس میں 100سے زائد اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

صاحبزادیِ عطار سلمھاالغفار نے اس موقع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور محفل نعت میں شریک اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں آنے کی دعوت دی نیز مدنی مذاکر ہ دیکھنے کا ذہن بھی دیا۔ آخر میں زون نگران اسلامی بہن نے دعا کروائی اور ٹیلی تھون جمع کروانے کی ترغیب دلائی ۔


گلستانِ جوھر کابینہ  ڈویژن بھٹائی آباد بمقام جوہر اسکوائر میں دعوت اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ کے زیر اہتمام 11 نومبر بروز جمعرات کو کابینہ تا ذیلی ذمہ دار اسلامی بہنوں کے درمیان مدنی مشورہ ہوا جس میں ذمہ دار اسلامی بہن نے ٹیلی تھون اور نفلی روزوں کی ترغیب دلائی اور کارکردگی وقت پر جمع کرنے کا ذہن دیا جس پر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوت اسلامی کے شعبہ ڈونیشن سیل کے زیر اہتمام 16 نومبر 2021ء کو عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان بھر سے تشریف لائے ہوئے متعلقہ شعبے کے ذمہ داران نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران حاجی مولانا محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو زیادہ سے زیادہ عطیات جمع کرنے اور ٹیلی تھون کے لئے یونٹس جمع کرنے کی ترغیب دلائی۔

اس موقع پر رکن شوریٰ حاجی فاروق جیلانی عطاری بھی موجود تھے۔


کابینہ گلستانِ جوہر  ڈویژن بھٹائی آباد میں دعوت اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال کے زیر اہتمام 11 نومبر 2021ء بروز جمعرات کو کابینہ تا ذیلی سطح تک کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کے درمیان مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں زون مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے علاقہ اور ڈویژن میں ہونے والے دینی کاموں کے نکات پر کلام کیا اور شیڈول میں بہتری لانے حوالے سے مدنی پھول دیئے۔ مزید اصلاح اعمال اجتماع منعقد کرنے اور مدنی مذکراہ دیکھنے کی ترغیب دلائی۔ اس کے ساتھ ہی نعم البدل تیار کرنے کا ذہن دیا جس پر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام15 نومبر 2021ء کو ہل پارک مارکیٹ کراچی کی جامع مسجد عمر فاروق میں محفل نعت بسلسلہ گیارہویں شریف کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں  عاشقان رسول نے شرکت کی۔

نگران ریجن برمنگھم یوکے حاجی سید فضیل رضا عطاری نے ”سیرت غوث پاک رضی اللہ عنہ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو اولیاء کرام کی سیرت پر عمل کرتے ہوئے زندگی گزارنے، مدنی قافلے میں سفر کرنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ  اسلامی کے زیر اہتمام کراچی ریجن میں ہونے اکتوبر 2021ء میں ہونے والے آٹھ دینی کاموں کی ماہانہ کارکردگی ایک نظر میں ملاحظہ ہو:

اس ماہ انفرادی کوشش کے ذریعے دینی ماحول سے منسلک ہونے والی اسلامی بہنوں کی تعداد : 983

روزانہ گھر درس دینے والی اسلامی بہنوں کی تعداد : 18 ہزار 64

روزانہ امیر اہل سنت کا بیان /مدنی مذاکرہ سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد : 22 ہزار218

اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ کی تعداد:1 ہزار696

ان میں پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 21 ہزار 75

ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کی تعداد: 2 ہزار197

ان میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 79 ہزار802

ہفتہ وار علاقائی دورہ کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 6 ہزار 407

ہفتہ وار رسالہ کا مطالعہ کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد : 79 ہزار70

تقسیم ہونے والے نیک اعمال کے رسائل کی تعداد: 14 ہزار159

وصول ہونے والے نیک اعمال کے رسائل کی تعداد : 20ہزار 346


پچھلے دنوں دعوت اسلامی کے زیر اہتمام ناظم آباد کراچی میں محفل نعت بسلسلہ گیارہویں شریف کا انعقاد کیا گیا جس میں گردو نواح کے عاشقان رسول نے شرکت کی۔

نگران ریجن برمنگھم یوکے حاجی سید فضیل رضا عطاری نے ”سیرت غوث پاک رضی اللہ عنہ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو اولیاء کرام کی سیرت پر عمل کرتے ہوئے ہمیشہ سچ بولنے، نمازوں کی پابندی کرنے اور دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔