مرکزی مجلس شوریٰ دعوت اسلامی کے نگران حاجی مولانا محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی ان دنوں دینی کاموں کے سلسلے میں پنجاب کے دورے پر ہیں۔

دوران دورہ 22 نومبر 2021ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد میں نگران شوریٰ حاجی عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی سے C.S.Sکے اساتذہ اور اسٹوڈنٹس نے ملاقات کی۔ نگران شوریٰ نے انہیں دعوت اسلامی کی تعلیمی خدمات سے آگاہ کیا اور نیکی کی دعوت دیتے ہوئے انہیں دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم بھی حاصل کرنے کی ترغیب دلائی۔

اس موقع پر نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری اور رکن شوریٰ حاجی محمد جنید عطاری مدنی بھی موجود تھے۔


دعوتِ اسلامی کےشعبہ کفن دفن کےتحت حیدرآباد میں ایک میٹنگ ہوئی جس میں ریجن ذمہ دار ونگرانِ مجلس موجودتھے۔اس میٹنگ میں رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی ایازعطاری نےشعبےکےدینی کاموں کےحوالےسےاہم نکات پرتفصیلی گفتگوکی۔ اس کےعلاوہ رکنِ شوریٰ نےشعبے کی کاکردگی کاجائزہ لیتےہوئےآئندہ کےاہداف طےکئےاورشعبےکی ترقی کےلئےمدنی پھولوں سےنوازا۔( رپورٹ:شعبہ کفن دفن،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے ڈونیشن سیل ڈیپارٹمنٹ کےتحت پچھلےدنوں عالمی مدنی مرکزفیضانِ مدینہ کراچی میں سنتوں بھرےاجتماع کااہتمام کیاگیاجس میں ڈونیشن کاؤنٹر ذمہ داران سمیت شعبےکےاہم ذمہ داران نےشرکت کی۔

اس موقع پرمرکزی مجلسِ شوریٰ کےرکن حاجی فاروق جیلانی عطاری نےسنتوں بھرابیان کرتےہوئےذمہ داران کی دینی،اخلاقی اورتنظیمی اعتبارسےتربیت فرمائی۔

اس کےعلاوہ رکنِ شوریٰ نےدعوتِ اسلامی کے12دینی کاموں میں عملی طورپرحصہ لینےکی ترغیب دیتےہوئےہفتہ واررسالہ کی کارکردگی پرگفتگوکی۔مزید شعبےکےکام میں ترقی کےحوالےمدنی پھول بھی دیئے۔(رپورٹ:عبدالرحمٰن حسن عطاری ڈونیشن سیل ڈیپارٹمنٹ سپروائزر،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

دعوتِ اسلامی کےشعبہ رابطہ برائےتاجران کےزیرِاہتمام ملتان کےایک ہوٹل میں عظیم الشان تاجراجتماع کاانعقادہواجس میں کثیر تعدادمیں عاشقانِ رسول نےشرکت کی۔

اس سنتوں بھرےاجتماع میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کےرکن مولاناحاجی محمدعمران عطاری نےسنتوں بھرابیان کیااوروہاں موجوداسلامی بھائیوں کی دینی واخلاقی اعتبارسےتربیت فرمائی۔

دورانِ بیان نگرانِ شوریٰ نےاسلامی تعلیمات کےمطابق اپنی تجارت کوجاری رکھتےہوئےاپنی زندگی گزارنےکاذہن دیاجس پرتاجران سمیت دیگراسلامی بھائیوں نےاچھی اچھی نیتوں کااظہارکیا۔

بعدازاں تاجران نےنگرانِ شوریٰ سےملاقات کرتےہوئےدعوتِ اسلامی کی عالمی سطح پرہونےوالی کاوشوں کوخوب سراہا۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائےتاجران ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

پچھلے دنوں لسبیلہ کےشعبہ رابطہ برائےشخصیات ذمہ دارجہاں زیب عطاری نےعلاقائی نگران عبدالحکیم عطاری کےہمراہ ڈپٹی کمشنر لسبیلہ افتخار بگٹی سے ملاقات کی ،دوران ملاقات ذمہ داران نےڈپٹی کمشنرکودعوتِ اسلامی کی عالمی سطح پرہونےوالی دینی وفلاحی خدمات سےآگاہ کیا۔

اس کےعلاوہ ذمہ داراسلامی بھائیوں نےانہیں 5دسمبر2021ءکودعوتِ اسلامی کےتحت ہونےوالےقافلہ اجتماع میں شرکت کرنےاور عالمی مدنی مرکزفیضانِ مدینہ کراچی وزٹ کرنےکی دعوت دی جس پرانہوں نےاظہارمسرت کرتےہوئےبہت جلد عالمی مدنی مرکزفیضانِ مدینہ کراچی آنےکی نیت کی۔

بعدازاں ڈپٹی کمشنرکومکتبۃالمدینہ کی شائع کردہ ماہنامہ فیضانِ مدینہ تحفےمیں دی گئی۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائےشخصیات ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

پچھلےدنوں شعبہ رابطہ برائےتاجران کےزیرِاہتمام کورنگی کابینہ دو نمبر مدینہ مارکیٹ میں ایک تاجر اسلامی بھائی کے گھر پر محفلِ گیارہویں شریف کا انعقادہواجس میں کثیر تعدادمیں تاجران نے شرکت کی۔

اس اجتماعِ پاک میں شعبہ رابطہ برائے تاجران کے ذمہ دار حمزہ علی عطاری کا سنتوں بھرا بیان کرتےہوئےفیضانِ نماز کورس میں داخلہ لینےاور مدنی قافلوں سفرکرنےکی ترغیب دلائی جس پرشرکائےاجتماع نے اپنی نیک خواہشات کااظہارکیا۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائےتاجران، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

گزشتہ دنوں رابطہ برائے ہومیو پیتھک ڈیپارٹمنٹ کےتحت لاہورجنوبی زون میں مدنی مشورےکااہتمام کیاگیاجس میں زون سطح کےذمہ داران نےشرکت کی۔

اس مدنی مشورےمیں ٹیلی تھون سمیت شعبےکےدینی کاموں کےحوالےسےکلام کیاگیانیزاپنےماتحت سےشعبےکےدینی کاموں کافالواپ لینےاوراحسن اندازمیں دعوتِ اسلامی کےدینی کاموں کو بڑھانے کی ترغیب دلائی جس پروہاں موجودذمہ داران نےاچھی اچھی نیتوں کااظہارکیا۔(رپورٹ:سیّد جنید عطاری،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوت اسلامی کے شعبہ مزارات ِاولیاء کے تحت 23نومبر2021ءبروزمنگل گجرات کے علاقےڈھوڈا شریف میں بزرگان ڈھوڈا شریف کے سالانہ عرس کے موقع پر مدرسۃالمدینہ کے بچوں نے مزار شریف پر قراٰن خوانی کی۔

اس دوران شعبہ مزارات اولیاء کے ریجن و زون ذمہ دار سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے مزار شریف پر حاضری دی نیز دعا اور فاتحہ کا سلسلہ بھی رہا۔

اس کےعلاوہ ذمہ داراسلامی بھائیوں نےمزارشریف کمیٹی کےچیئرمین صوفی امانت علی سےملاقات کی اورانہیں دعوتِ اسلامی کےشعبے مزاراتِ اولیاءسمیت دیگرمختلف شعبہ جات کاتعارف پیش کیاجس پرانہوں نےدعوتِ اسلامی کی کاوشوں کوسراہا۔

بعدازاں ذمہ داران نےانہیں ماہنامہ فیضانِ مدینہ تحفے میں دیا۔ (رپورٹ:ثناءاللہ عطاری سیالکوٹ زون مجلس مزاراتِ اولیاء،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ کے تحت 15نومبر تا 20 نومبر 2021ء   کو کراچی ایسٹ زون 1 اور ساؤتھ زون 2کی ناظرہ قراٰن کورس کی مدرسات کے لئے ٹریننگ سیشن کا انعقاد کیا گیا جن میں 21 مدرسات نے شرکت کی ۔

کورسز ریجن ذمہ دار اور معاون مفتشہ اسلامی بہنوں نے بذریعہ انٹر نیٹ مدرسات کی تربیت کی جس میں مدنی قاعدہ ،حدر ،تفتیش ، تدویر، کے حوالے سے نکات بتائے اور تدریس میں آنے والے مسائل اور انکا حل بتایا اس کے علاوہ بھی دیگر مدنی پھول بتائے۔سیشن کے اختتام پر اسلامی بہنوں نے اچھے تأثرات کے ساتھ ساتھ نیتیں اور اہداف بھی پیش کئے۔ 


دعوتِ اسلامی کے شعبہ شب وروز (اسلامی بہنیں) کے زیر اہتمام 22 نومبر 2021ء بروز پیر کراچی ساؤتھ زون 2میں آن لائن مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں زون و کابینہ شب وروز کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کراچی ریجن مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے شب و روز کی اہمیت کو اجاگر کر تے ہوئے سمجھایا کہ خبر دینا یا لینا دعوت اسلامی کی نیک نامی کا ذریعہ ہے تمام شعبہ جات سے خبریں کس انداز سے لی جائے اس کے مدنی پھول سمجھائے اور خبر بنانے کا طریقہ کار بتاتے ہوئے ہاتھوں ہاتھ ماہانہ کارکردگی فارم فِل کرنے کا آسان طریقہ کار بھی سمجھایا جس پر اسلامی بہنوں نے کارکردگی فارم پُر کرنے کی نیتیں پیش کیں۔


دعوتِ اسلامی کےشعبہ مدرسۃالمدینہ شارٹ ٹائم کےزیرِاہتمام 23نومبر2021ءبروزمنگل سیالکوٹ میں مدنی مشورےکا انعقاد ہواجس میں نئےمدرسین سمیت شعبہ ذمہ داران نےشرکت کی۔

اس موقع پر نگران ِمجلس مدرسۃ المدینہ شارٹ ٹائم محمد عرفان عطاری نے قراٰنِ کریم پڑھانے کے فضائل بیان کرتےہوئے نیو مدارس کی اہمیت بتائی ۔

مزیدنگرانِ مجلس کاکہناتھاکہ شارٹ ٹائم مدارس وقت کی اہم ضرورت ہےجن کےذریعے لوگوں کےعقائد درست کرسکتےہیں۔ (رپورٹ:شعیب اشرف نقشبندی ناظم اعلیٰ مدرسۃ المدینہ شارٹ ٹائم سیالکوٹ زون،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات (اسلامی بہنیں)کے زیر اہتمام 20 نومبر 2021ء کو کراچی ریجن میں بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورہ منعقد ہواجس میں زون مشاورت ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے ماہانہ کورسز کے بارے میں بتایا اور شعبے کے دینی کاموں کو مضبوط بنانے کے حوالے سے کلام کیا نیز ٹیلی تھون کے لئے کوشش تیز کرنے کا ذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔