فیضان مدینہ کاہنہ نو لاہور میں عظیم الشان مدنی قافلہ اجتماع کا انعقاد،
حاجی عمران عطاری نے بیان فرمایا
دعوت
اسلامی کے شعبہ مدنی قافلہ کے زیر اہتمام 23نومبر 2021ء بروز منگل مدنی مرکز فیضان مدینہ کاہنہ نو لاہور میں عظیم الشان مدنی قافلہ اجتماع کا انعقاد کیا
گیاجس میں عاشقان رسول کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
مرکزی
مجلس شوریٰ دعوت اسلامی کے نگران حاجی مولانا محمد عمران عطاری مُدَّ
ظِلُّہُ العالی نے سنتوں بھرا بیان فرمایا اور شرکا کو نیکی
کی دعوت کی دھومیں مچانے کے لئے مدنی قافلے میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی۔ اجتماع
کے اختتام پر عاشقان رسول نے تین دن، 12 دن اور ایک ماہ کے مدنی قافلے میں سفر کیا۔
اس
موقع پر نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری، اراکین شوریٰ حاجی یعفور رضا
عطاری اور حاجی امین قافلہ عطاری بھی موجود تھے۔
بریگیڈیئر الیاس کی رہائش گاہ پر دینی حلقے کا انعقاد،
نگران شوریٰ نے نیکی کی دعوت پیش کی
دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام 23 نومبر 2021ء کو بریگیڈیئر الیاس کی رہائش گاہ پر دینی
حلقے کا انعقادکیا گیا جس میں بریگیڈیئر الیاس اور دیگر شخصیات نے شرکت کی۔
مرکزی
مجلس شوریٰ کے نگران حاجی مولانا محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے شرکا کو نیکی کی دعوت دی اور دعوت اسلامی کے
دینی و فلاحی کاموں کے بارے بریفنگ دیتے ہوئے انہیں بھی نیکی کے کاموں اپنا حصہ
ملانے کا ذہن دیا۔ آخر میں بریگیڈیئر الیاس کو مکتبۃ المدینہ کتاب ”فیضان نماز“تحفے
میں پیش کی۔
اس
موقع پر نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری اور رکن شوریٰ حاجی یعفور رضا
عطاری بھی موجود تھے۔
سابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی رہائش گاہ پر دینی
حلقے کا انعقاد، نگران شوریٰ نے نیکی کی دعوت پیش دعوت کی
دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام 23 نومبر 2021ء کو سابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی
رہائش گاہ پر دینی حلقے کا انعقادکیا گیا جس میں ایاز صادق اور اہل خانہ کے حضرات
نے شرکت کی۔
مرکزی
مجلس شوریٰ کے نگران حاجی مولانا محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے شرکا کو نیکی کی دعوت دی اور دعوت اسلامی کے
دینی و فلاحی کاموں کے بارے میں تعارف پیش کرتے ہوئے انہیں بھی اپنا حصہ ملانے کی
ترغیب دلائی۔ آخر میں سابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کو مکتبۃ المدینہ کتاب
”اللہ والوں کی باتیں“ تحفے میں پیش کی۔
اس
موقع پر نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری اور نگران شعبہ رابطہ برائے
شخصیات محمد قربان عطاری بھی موجود تھے۔
جانشین امیر اہلسنت نے کھپرو سندھ میں چھ اسلامی بھائیوں
کا نکاح پڑھایا
22
نومبر 2021ء کو جانشین امیر اہلسنت حاجی مولانا عبید رضا عطاری مدنی مَدَّظِلُّہُ
الْعَالِی
نے ضلع سانگھڑ کھپرو سندھ میں چھ اسلامی
بھائیوں کا نکاح پڑھایا۔ حاجی عبید عطاری مدنی مَدَّظِلُّہُ
الْعَالِی
دولہوں اور ان کے خاندان والوں کو مبارکباد دی اور خیرو برکت کے لئے دعائیں کیں۔
دعوتِ اسلامی کےشعبہ رابطہ برائےشخصیات بلوچستان
کےریجن ذمہ دارمحمدوقارعطاری نےپچھلےدنوں سبی
کی سیاسی و سماجی شخصیت حاجی غلام رسول سیلاچی سےاُن کےبڑےبھائی کےانتقال
پرتعزیت کی۔
ریجن ذمہ دارنےانہیں صبرکی تلقین کرتےہوئےزیادہ
سےزیادہ ایصالِ ثواب کرنے کی ترغیب دلائی جس پر حاجی غلام رسول سیلاچی نےاظہارِشکرکیا۔بعدازاں اُن کےبڑےبھائی کےایصالِ
ثواب کےلئے فاتحہ خوانی کابھی سلسلہ ہوا۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات بلوچستان ریجن،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
ضلع سانگھڑ کھپرو سندھ میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد ،
جانشین عطاری نے بیان فرمایا
دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام 22 نومبر 2021ء کو ضلع سانگھڑ کھپرو سندھ میں سنتوں بھرے
اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں عاشقان رسول اور ذمہ داران دعوت
اسلامی نے شرکت کی۔
جانشین
امیر اہلسنت حاجی مولانا عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے ”نماز“ کے موضوع پر سنتوں بھرابیان فرمایا
اور شرکا کو نماز کی پابندی کرتے ہوئے مدنی قافلے میں سفر کرنے، ہفتہ وار اجتماع
میں شرکت کرنے اور رسالہ نیک اعمال پر عمل کرتے ہوئے سنتوں بھری زندگی گزارنے کی
ترغیب دلائی۔
اس
موقع پر رکن شوریٰ حاجی قاری ایاز عطاری بھی موجود تھے۔
کھاریاں میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد، محمد ثوبان
عطاری بیان فرمایا
20
نومبر 2021ء کو دعوت اسلامی کے زیر اہتمام کھاریاں میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں عاشقان
رسول اور مختلف شخصیات نے شرکت کی۔
نگران
شعبہ پروفیشنلز محمدثوبان عطاری سنتوں بھرا بیان کیااور شرکا کو اپنی مصروفیات سے
کچھ وقت نکال کر دینی کاموں میں صرف کرنے، مدنی قافلے میں سفر کرنے اور پابندی سے
ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔
23
نومبر 2021ء کو دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد اظہر عطاری نے
دینی کاموں کے سلسلے میں وار برٹن کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مبلغ دعوت اسلامی
حاجی نصر اقبال عطاری، ناظم جامعۃ المدینہ محمد عرفان عطاری مدنی، مولانا باور
مدنی، ڈویژن نگران محمد آصف عطاری، غلام مصطفٰے عطاری، محمد عمران عطاری اور لاہور
کے تاجر حضرات محمد احمد عطاری سمیت عمران عطاری سے ملاقات کی۔
رکن
شوریٰ نے ذمہ داران سے دینی کاموں کا فالو اپ کیا اور وار برٹن میں دینی کاموں کی
دھومیں مچانے، مدنی قافلے کے لئے اسلامی بھائیوں کو تیار کرنے، مدارس و جامعات کی
تعداد میں اضافہ کرنے اور طلبہ کو بھی دینی کام میں شرکت کروانے کی ترغیب دلائی۔
دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام 22 نومبر 2021ء جامع مسجد الخلیل ملتان میں محفل نعت بسلسلہ
گیارہویں شریف کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں عاشقان رسول نے شرکت کی۔
مرکزی
مجلس شوریٰ کے رکن حاجی قاری سلیم عطاری نے ”سیرت غوث پاک رضی اللہُ عنہ“ کے
موضوع پر سنتوں بھرا بیان فرمایا اور شرکا کو اولیائے کرام کی سیرت پر عمل کرتے
ہوئے زندگی گزارنے، 12 دینی کاموں میں شرکت کرنے اور مدنی قافلے میں سفر کرنے کی
ترغیب دلائی۔
دعوتِ اسلامی کےزیرِاہتمام 24نومبر2021ءبروزبدھ اٹلی کےشہر بلونیا میں سنتوں بھرا اجتماع منعقدہواجس میں
بلونیاکےمقامی اسلامی بھائیوں سمیت ذمہ
دارانِ دعوتِ اسلامی نےکثیرتعدادمیں شرکت کی۔
سیرینا ہوٹل فیصل آباد میں بزنس کمیونٹی کے درمیان سنتوں
بھرے اجتماع کا انعقاد
دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام 22 نومبر 2021ء کو سرینا ہوٹل فیصل آباد میں سنتوں بھرے
اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں بزنس کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
مرکزی
مجلس شوریٰ کے نگران حاجی مولانا محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور عالمی سطح پر دعوت
اسلامی کے تحت ہونےوالے دینی و فلاحی کاموں پر بریفنگ دی۔ نگران شوریٰ نے انہیں
دعوت اسلامی کے جملہ کاموں میں جانی و مالی تعاون کرنے، دینی کاموں میں شرکت کرنے
اور مدنی قافلے میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی۔ آخر میں اسلامی بھائیوں سے ملاقات کا
سلسلہ بھی ہوا۔
اس
موقع پر نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری اور رکن شوریٰ حاجی محمد جنید
عطاری مدنی بھی موجود تھے۔
دعوت
اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے وکلاء کے زیر اہتمام 22 نومبر 2021ء کو مدنی مرکز
فیضان مدینہ فیصل آباد میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں ججز اور
وکلاء حضرات نے شرکت کی۔
مرکزی
مجلس شوریٰ کے نگران حاجی مولانا محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو دعوت اسلامی
کے ذریعے دنیا بھر میں ہونے والی دینی و فلاحی خدمات پر بریفنگ دی۔ نگران شوریٰ نے
انہیں بھی دینی کاموں شرکت کرنے اوردعوت اسلامی کے لئے اپنی خدمات پیش کرنے کی ترغیب دلائی۔
اس
موقع پر نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری بھی موجود تھے۔