دعوتِ
اسلامی کے زیرِ اہتمام اسپین کی ڈویژن ترتوسا (Tartosa) کے علاقوں میں سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیاگیا جن میں کاسپے (caspe) اورتا راگونا (Taragona) وغیرہ علاقے شامل ہیں۔ان اجتماعات میں تقریبا 19 اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغاتِ
دعوتِ اسلامی نے”علم کے دینی اور دنیاوی فوائد“ کے موضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو
دعوتِ اسلامی کے دینی کامو ں کے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے ان میں عملی طور پر
شرکت کرنے کی تر غیب بھی دلائی۔
پچھلےدنوں دعوتِ اسلامی کےشعبہ رابطہ
برائےشخصیات کےذمہ داران نے حافظ آبادمیں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شیخ بلال ظفرسےملاقات
کی، دوران ِ ملاقات انہیں دعوت اسلامی کےمختلف شعبہ جات کاتعارف پیش کرتےہوئےدینی
وفلاحی خدمات کےبارےمیں بتایاگیا۔
اس کےعلاوہ ذمہ داراسلامی بھائیوں نےحافظ
آبادمیں قائم دعوتِ اسلامی کےشعبےجامعۃالمدینہ بوائز کاوزٹ کرنے کی دعوت دی اور پولیس
لائن آفس میں سنتوں بھرےاجتماع کروانےکی ترغیب دلائی جس پرآفیسرنےدعوتِ اسلامی کی
کاوشوں کوسراہتےہوئےاپنی نیک خواہشات کااظہارکیا۔
اسپین
کی ڈویژن لوگرونیو کے علاقے تولیدومیں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد
دعوتِ
اسلامی کے زیرِ اہتمام نومبر2021ء کے دوسرے ہفتے اسپین (Spain) کی ڈویژن لوگرونیو(Logroño) کے علاقے تولیدو(Toledo) میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیاگیاجس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ
دعوت اسلامی بہن نے”ولیوں کے سردار“ کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے اجتماعِ
پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو غوثِ اعظم رحمتہ
اللہ علیہ
کی سیرت مبارک پہلو بیان کئے نیز دعوتِ
اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول
سے وابستہ رہنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔
اسپین کے ڈویژن ویلنسیا کے کئی علاقوں میں سنتوں بھرے اجتماعات کا
انعقاد
دعوتِ
اسلامی کے زیرِ اہتمام نومبر 2021ء کے دوسرے ہفتے
اسپین (Spain) کے ڈویژن ویلنسیا (valanceya) کے کئی علاقوں میں سنتوں بھرے اجتماعات کا
انعقاد کیا گیا جن میں پترائکس (ptreix)اور مسلاتا (Mislata) شامل ہیں۔ان اجتماعات میں کم و بیش86 اسلامی
بہنوں نے شرکت کی ۔
مبلغاتِ
دعوتِ اسلامی نے ”پیارے آقاﷺکی اپنی امت سے محبت“ کے موضوع پر بیانات کئےاور
اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ
اسلامی کے دینی کاموں کے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے ان میں عملی طور پر شرکت
کرنے کی تر غیب بھی دلائی۔
دعوت اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ(اسلامی بہنیں)کے زیراہتمام
گزشتہ دنوں بلجئیم کے مختلف شہروں (
Brussels
and Antwerpen ) میں ٹیلی فونیک
نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا جس میں کابینہ نگران اسلامی بہن نے مقامی اسلامی بہنوں
کو نیکی کی دعوت پیش کی اور دعوت اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم
کرتے ہوئے ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماع میں
شرکت کرنے کی دعوت دی۔
دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام 21 نومبر 2021ء
کو بلجئیم (Belgium) کے شہر انٹورپن (Antwerpen) میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں
تقریبا 12 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
مبلغۂ
دعوت اسلامی بہن نے”ولیوں کے سردار“ کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے اجتماعِ
پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو غوثِ اعظم رحمتہ
اللہ علیہ
کی سیرت مبارک پہلو بیان کئے نیز دعوتِ
اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول
سے وابستہ رہنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔
نارتھ
امریکہ ریجن نگران کا کینیڈا اور امریکہ کی ڈویژن نگران اسلامی بہنوں کے ساتھ مدنی مشورہ
دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں نارتھ امریکہ ریجن نگران کا کینیڈا اور امریکہ کی
ڈویژن نگران اسلامی بہنوں کے ساتھ مدنی
مشورہ ہواجس میں ریجن نگران اسلامی بہن نے
امریکہ اور کینیڈا کی ڈویژن نگران کو تربیت کے مدنی پھول دیتے ہوئے دینی کاموں کو
مضبوط کرنے کا ذہن دیا نیزمدنی مذاکرہ تمام ذمہ دار اسلامی بہنوں کو سو فیصد
مکمل سننے کا ہدف دیا ۔
دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام21 نومبر2021ء کو کینیڈا کے شہرمونٹریال( Montreal) میں سنتوں بھرااجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کم
و بیش 55 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ دعوت اسلامی نے ” غوثِ پاک رحمۃ
اللہ علیہ کی
سیرت “
کے موضوع پر بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو اولیائے
کرام کے نقش قدم پر چلنے اور تقویٰ اختیار کرنے کی ترغیب دلائی۔
کینیڈا
کے شہرکیلگری میں بذریعہ انٹرنیٹ ہفتہ وار
سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد
دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام کینیڈا کے شہرکیلگری( Calgary) میں بذریعہ انٹرنیٹ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا
انعقاد کیا گیا جس میں9 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے”لاکھوں نیکیاں اور
لاکھوں گناہ“ کے موضوع پر بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شرکت کرنے والی اسلامی
بہنوں کو گناہوں سے توبہ کرنے، نیک اعمال
کرنے اور دینی ماحول سے منسلک رہنے کی ترغیب دلائی۔
کینیڈا
کے مختلف شہروں میں بذریعہ انٹرنیٹ ہفتہ
ورا سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد
دعوت اسلامی کے کینیڈا کے مختلف شہروں( Surry, Regina, Brampton) کے ذیلی حلقے میں بذریعہ انٹرنیٹ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں 31 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغات
دعوت اسلامی نے ” علمِ دین کے فضائل“ کے موضوعات پر بیانات کئےاور اجتماعات
میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو علم دین حاصل کرنےکی ضرورت اور نیت کرنے ، اس
پر استقامت اورباقاعدگی سے اجتماعات میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی ۔
کینیڈا
کے شہرتھورن کلف میں مقامی زبان میں بذریعہ انٹرنیٹ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد
دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام19 نومبر2021ءکو کینیڈا کے شہرتھورن کلف( Thorncliffe)میں مقامی زبان میں بذریعہ
انٹرنیٹ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا
انعقاد کیا گیا جس میں 10 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ
دعوت اسلامی نے” The chief of Awaliya“ کے
موضوع پر بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو دینی ماحول
سے منسلک رہنے، نیک اعمال کا رسالہ پُر
کرنے اور دوسری اسلامی بہنوں کو بھی اجتماع
میں لانے کی ترغیب دلائی۔
کینیڈا کے شہر برامپٹن میں بذریعہ انٹرنیٹ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد
دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام 19 نومبر2021ء کو کینیڈا
کے شہر برامپٹن(
Brampton) میں بذریعہ انٹرنیٹ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا
جس میں کم و بیش 20اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ دعوت اسلامی نے ”سادات کرام کے فضائل“ کے موضوع پر بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شرکت
کرنے والی اسلامی بہنوں کو اولیائے کرام کے
نقش قدم پر چلنے، نیک اعمال کا رسالہ پُر
کرنے اور دوسری اسلامی بہنوں کو بھی اجتماع
میں لانے کی ترغیب دلائی۔