20 رجب المرجب, 1446 ہجری
سویڈن میں دو
مقامات پر بڑی گیارہویں شریف کے موقع پر
سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد
Tue, 30 Nov , 2021
3 years ago
دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں سویڈن
(Sweden) میں دو مقامات پر بڑی گیارہویں شریف کے موقع پر سنتوں بھرے اجتماعات کا
انعقاد کیا
گیا جن میں کم و بیش 37 اسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔
مبلغات
دعوت اسلامی نے ”ولیوں کے سردار“ کے موضوع پر بیانات کرتے ہوئے اجتماعات میں
شریک اسلامی بہنوں کو غوث پاک رحمہ الله علیہ کے بچپن ، آپ رحمۃ
اللہ علیہ
کی عبادات وتقویٰ کے واقعات بیان کرتے ہوئے اسلامی بہنوں کو نمازوں کی پابندی کرنے
کا ذہن دیا نیز اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے ہفتہ وار اجتماعات میں شرکت کرنے کی
ترغیب دلائی۔