قاسم آباد کے مدنی حلقے میں جانشین امیر اہلسنت حاجی عبید رضا عطاری
کا بیان
دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام 22 اکتوبر 2021ء کو قاسم آباد جامشورو کابینہ حیدر آباد ریجن
میں دینی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس مقامی اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
دینی
حلقے میں جانشین امیر اہلسنت حاجی
مولانا عبید رضا عطاری مدنی مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کی تربیت کرتے
ہوئے انہیں دینی کاموں میں شرکت کرنے اور مدنی قافلے میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی۔
اس
موقع پر اراکین شوریٰ حاجی فاروق جیلانی عطاری اور حاجی قاری ایاز عطاری بھی موجود
تھے۔
پچھلے دنوں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی
کے تحت کراچی ریجن میں اسپیشل پرسنز کا جلوس میلاد کشتی میں نکالاگیا جس میں اسپیشل
پرسنز (گونگے،بہرے
اور نابینا افراد)سمیت دیگر ذمہ
داران نے شرکت کی۔
اس موقع پر مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد
فضیل رضا عطاری کی آمد کاسلسلہ ہوا ،رکنِ شوریٰ نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے وہاں
موجود اسلامی بھائیوں کی دینی اور اخلاقی اعتبار سے تربیت کی ۔
ناظم آباد کابینہ میں دینی حلقے کا انعقاد، حاجی فضیل
عطاری بیان فرمایا
21
اکتوبر 2021ء کو دعوت اسلامی کے زیر اہتمام جامع مسجد بہزاد مین سخی حسن چورنگی،
ناظم آباد کابینہ میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کے بعد دینی حلقے کا سلسلہ ہوا
جس میں شرکائے اجتماع نے شرکت کی۔
نگران
ریجن برمنگھم یوکے حاجی سید فضیل رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور عاشقان
رسول کو مدنی قافلے میں سفر کرنے کے ساتھ ساتھ دینی کاموں میں شرکت کرنے کی ترغیب
دلائی۔
دعوتِ اسلامی کےتحت کراچی ایسٹ زون ناظمِ آباد
کابینہ میں ریجن ذمہ دار اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کراچی عمران عطاری نے اسپیشل پرسنز کےہمراہ اسلامی بھائیوں کےمدرسۃالمدینہ اور چوک درس میں شرکت کی۔
اس
دوران اسپیشل پرسنز کےلئے دینی حلقے کااہتمام ہواجس میں ریجن ذمہ دار عمران عطاری
نےسنتوں بھرابیان کرتے ہوئے اسپیشل پرسنز کی تربیت کی جبکہ کراچی ایسٹ زون ذمہ دار محمد وسیم عطاری نےاس سنتوں بھرے بیان کی اشاروں کی
زبان میں ترجمانی بھی کی۔
یوکے میں ایک اور مقام پر اسکرین کے ذریعے ولادت مصطفٰے ﷺ کے پیغام کو عام کیا جارہا ہے
جشن
ولادت مصطفٰے صلَّی
اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے موقع پر
M6موٹروے
کے بعد یوکے میں ایک اور مقام پر ڈیجیٹل ڈسپلے کے ذریعے آخری نبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ
وسلَّم کی ولادت کے پیغام کو عام کیا جارہا ہے جسے اس
روڈ سے گزرنے والے ہزاروں مسافر ملاحظہ کرسکیں گے۔
اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ داران کا اسپیشل
ایجوکیشن کمپلیکس کا وزٹ
پچھلے دنوں ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی نے گنج شکر
اسپیشل ایجوکیشن کمپلیکس اوکاڑہ کا وزٹ کیا
جہاں پاکستان سطح کےذمہ دار اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ قاری محمد خالد عطاری، فیصل
آبادکے علی عمران عطاری مدنی اور رکن زون اوکاڑہ محمد زبیر عطاری نے اسکول کے پرنسپل سے ملاقات کی۔
ذمہ داراسلامی بھائیوں نےپرنسپل کو اسپیشل پرسنز
ڈیپارٹمنٹ اور دعوتِ اسلامی کا تعارف پیش کیانیز بریم رسم الخط میں مکتبۃ المدینہ
سے شائع ہونےوالی کتاب تحفے میں دی۔
دعوتِ اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ(اسلامی بہنیں) کے زیر اہتمام 19اکتوبر2021ء بروز منگل واہگہ ٹاؤن کابینہ کےعلاقے قائداعظم انٹر
چینج کی الرحمن سوسائٹی میں علاقائی دورےکاسلسلہ
ہوا جس میں پاکستان ذمہ دار اسلامی بہن نے
دیگر ذمہ داراسلامی بہنوں کےہمراہ ملکرمقامی اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت دی جس میں ان کوہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی دعوت دی اورانہیں مکتبۃ المدینہ کے مطبوعہ رسائل بھی پیش کئیں۔
دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 18اکتوبر2021ء
بروز پیر میاں میر کابینہ کےعلاقے تاج پورہ میں محفل نعت کاانعقادہوا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
پاکستان شعبہ محفل نعت ذمہ دار اسلامی بہن نے’’ عشق
رسول ﷺ ‘‘کے موضوع پر بیان کیااورعلم دین حاصل کرنے کے فضائل بھی بیان کئے۔ مزید اسلامی بہنوں کو اسلامی
بہنوں کے مدرسۃ المدینہ میں پڑھنے کی ترغیب دلائی نیز انہیں ماہنامہ فیضان مدینہ کی بکنگ کروانے کا ذہن بھی دیا جس
پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں پیش
کیں۔ آخر میں مکتبۃ المدینہ کےمطبوعہ رسائل بھی تقسیم ہوئیں۔
دعوت اسلامی کے تحت 21اکتوبر 2021ء کو کوئٹہ زون خضدار کابینہ میں دینی حلقہ منعقد
ہوا جس میں 22 اسلامی بہنو ں نے شرکت کی۔مبلغہ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور دینی حلقے میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے شعبہ
جات کے حوالےسے بریفنگ دیتےہوئےہفتہ وار سنتوں بھرت اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی اور مدنی مذاکرہ دیکھنےکا ذہن دیا نیز ٹیلی تھون میں
حصہ لینے کی بھی ترغیب دلائی جس پراسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 20اکتوبر2021ء بروز بدھ کراچی ساؤتھ
زون 1 گلشن کابینہ میں ہفتہ وارسنتوں بھرے
اجتماع کاانعقادہوا جس میں کثیر تعداد میں
اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
زون نگران اسلامی بہن نے’’ درودشریف‘‘ کے موضوع پر بیان
کیا جبکہ صاحبزادیِ عطار سلمھا الغفار نےاسلامی بہنوں کو ٹیلی تھون جمع کرنےکا ذہن دیا اور انہیں تقسیم رسائل کرنےکی نیتیں بھی کروائی ۔
٭دوسری جانب دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 21اکتوبر 2021ء کو کوئٹہ و جناح کابینہ میں مختلف مقامات پر ماہانہ دینی حلقوں کا انعقاد ہوا جن میں کم وبیش 71 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغات دعوت اسلامی نے ’’ علم دین سیکھنے اور سکھانے‘‘ کےموضوع پر ترغیبی بیانات کئے نیز اسلامی بہنوں
کو رسالہ نیک اعمال سمجھاتے ہوئے اس کےخانہ پُر کرنےکی ترغیب
دلائی نیز دینی کاموں کو بہتر بنانے اور ٹیلی
تھون کے لئے کوشش کرنےکا بھر پور ذہن دیا جس پراسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
دعوتِ اسلامی کے تحت 18اکتوبر 2021ء کو تھانہ
بولا خان کابینہ میں محفل نعت کاانعقاد کیا گیا جس میں 50 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
مبلغہ
دعوت اسلامی نے ’’ آ قاﷺ کی ولادت مبارک ‘‘ کےموضوع پر بیان کیا اور اسلامی بہنوں کو دعوت اسلا می کی دینی و فلاحی خدمات کےحوالےسے بتاتےہوئےانہیں ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کا ذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے
اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔
دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن (اسلامی بہنیں ) کے تحت 17
اکتوبر2021 ء کو صحرائے مدینہ زون شاہ مرید کابینہ کراچی میں کفن دفن اجتماع
کاانعقادہوا جس میں 21 اسلامی بہنوں
نے شرکت کی۔اس موقع پر مبلغۂ دعوت اسلامی نے اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کوغسل میت دینے اور کفن
پہنانےکا عملی طریقہ سکھایا نیز اسلامی بہنوں کی طرف سے کئے جانےوالے سولات کےجوابات بھی دیئے۔اسلامی بہنوں نے اچھے تاثرات
دیئے۔
Dawateislami