دعوت اسلامی کے شعبہ تعلیم  (اسلامی بہنیں )کے تحت 23 اکتوبر2021ء بروز ہفتہ محمودآباد ڈویژن چنیسر گوٹھ میں وزیر اطلاعات سندھ کے گھر اسلامی بہنوں کی محفل میلاد ہوئی جس میں تقریبا 50 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

اس موقع پر کابینہ ذمہ داراسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اوراسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات کےحوالےسے بریفنگ دیتےہوئے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنےاور مدنی مذاکرہ دیکھنےکا ذہن دیا جس پر گھر کی خواتین نے اپنے گھر میں ہفتہ وار سنتوں بھرااجتماع کروانے اور اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ شروع کروانے کی نیتیں پیش کرتے ہوئےدعوت اسلامی کی دینی خدمات کو سراہا۔

٭دوسری طرف دعوت اسلامی کے شعبہ تعلیم کے تحت لیاری کابینہ ڈویژن جمعہ بلوچ میں22 اکتوبر 2021ء بروز جمعہ ٹیوٹر اسلامی بہن کے گھر محفل نعت ہوئی جس میں تقریباً 18اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

ڈویژن مشاورت شعبہ تعلیم ذمہ دار اسلامی بہن نے’’ محبت رسول ﷺ‘‘ کے موضوع پر بیان کیا۔مزیداسلامی بہنوں کو نماز کی پابندی کرنےاور درودشریف کی کثرت کرنےکا ذہن دیا ۔ اس کے علاوہ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کی پابندی کرنےاور مدنی مذاکرہ دیکھنےکا بھی ذہن دیا جس پراسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔


دعوت اسلامی کے شعبہ روحانی علاج کے تحت 25 اکتوبر 2021ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ لاڑکانہ میں بستہ ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں لاڑکانہ زون کے بستہ ذمہ داران نے شرکت کی۔

مولاناانوررضاعطاری نے شعبے کی ترقی کے حوالے سے مدنی پھول ارشاد فرمائے اور دینی کام کرنے کا ذہن دیا۔ (رپورٹ: سمیر علی عطاری، دفتر ذمہ دار)


شعبہ ایگریکلچر اینڈ لائیو اسٹاک (دعوت اسلامی) کےزیر اہتمام بہاؤ الدین زکریا یونیورسٹی ملتان کی مسجد میں اجتماع میلاد کا انعقاد کیا گیاجس میں ایگریکلچر اینڈ ویٹرنری فیکلٹی کے اساتذہ اور اسٹوڈنٹس نے شرکت کی۔

مبلغ دعوت اسلامی نے ”سیرت مصطفٰے ﷺ“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا جبکہ رکن ریجن ڈاکٹر جمشید اختر عطاری نے شرکا کو فیضان آن لائن اکیڈمی کے تحت ہونے والے آن لائن کورسز کا تعارف پیش کیا اور قرآن پاک سیکھنے کی ترغیب دلائی۔ (رپورٹ: ڈاکٹرجمشید اختر عطاری، کابینہ علی پور زون مظفر گڑھ رکن ریجن ملتان)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن (اسلامی بہنیں )کے تحت 23اکتوبر 2021ء بروز اتوار رنچھوڑ لائن کابینہ ڈویژن گارڈن اور کوئٹہ وحدت کالونی ڈویژن کے علاقے گلشن ٹاؤن میں کفن دفن اجتماعات کاانعقاد ہوا جن میں 18 اسلامی بہنوں نے شر کت کی۔

کابینہ و زون ذمہ دار اسلامی بہنوں نے غسل میت دینے ، کفن کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ سکھایا نیز اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں بتاتےہوئے انہیں دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینےکاذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔


تحصیل بارایسوسی ایشن منچن آباد ضلع بہاولنگر میں شعبہ رابطہ برائے وکلاء دعوت اسلامی کے زیرِ انتظام28اکتوبر2021ءبروزجمعرات اجتماعِ میلادمنعقدکی گئی جس میں ایڈیشنل سیشن جج انجم ممتاز ملک،ایڈیشنل سیشن جج غلام نبی ڈہر، سول جج محمد ضیغم، سول جج محمد مختار اکبراور ASP منچن آباد عبدالحنان نےشرکت کی،

مبلغِ دعوتِ اسلامی نےسنتوں بھرابیان کرتےہوئےدعوتِ اسلامی کی دینی وفلاحی خدمات کےحوالےسےبریفنگ دی جس پر وکلا نے دعوتِ اسلامی کی کاوشوں کوسراہا۔

اس کےعلاوہ ججز نےدعوتِ اسلامی کےشعبےفیضانِ آن لائن اکیڈمی میں اپنے بچوں کو داخلہ دلانے کی اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: عبد الواحد عطاری شعبہ رابطہ برائے وکلاء ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت22 اکتوبر 2021ء  کو لیاری کابینہ ڈویژن جمعہ بلوچ بیوٹی پارلر میں محفل نعت کا انعقاد کیا گیاجس میں تقریباً 14 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغہ اسلامی بہن نے ’’سیرت مصطفیٰ ﷺ‘‘کے موضوع پر سنتوں بھرابیان کیااور ٹیلی تھون جمع کا ذہن دیاجس پر اسلامی بہنوں نے ٹیلی تھون کی مد میں رقم جمع کروانے کی اچھی اچھی نیتیں پیش کیں ۔

٭اسی طرح دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت 23 اکتوبر2021ء کو کراچی ساؤتھ زون 1لیاری کابینہ ڈویژن حنفیہ میں اہل ثروت اسلامی بہن کے گھر محفل نعت کا انعقاد کیا گیاجس میں تقریباً 40 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغہ اسلامی بہن نے ’’شانِ مصطفٰی ﷺ‘‘کے موضوع پرسنتوں بھرا بیان کیا اور محفل نعت میں شریک اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار سنتوں بھرےاجتماعات میں شرکت کرنےکاذہن د یا۔ مزید ٹیلی تھون جمع کرنے کے حوالے سے بھی نیتیں کروائیں جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کااظہارکیا ۔


دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے تاجران کے تحت عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں مدنی مشورہ ہوا جس میں متعلقہ شعبے کے ریجن، زون اور کابینہ ذمہ داران نے شرکت کی۔

رکن شوریٰ حاجی محمد امین عطاری نے 07 نومبر 2021ء کو ہونے والے ٹیلی تھون کے حوالے سے گفتگو کی اور اہداف طے کئے۔ (رپورٹ: حمزہ علی عطاری)


پچھلے دنوں شعبہ رابطہ برائےوکلاء دعوتِ اسلامی کےزیرِ اہتمام تحصیل بار ایسوسی ایشن چشتیاں میں محفلِ میلادکاانعقادکیاگیاجس میں ظفر اقبال تارڑ (ایڈیشنل سیشن جج)، میاں محمد حسن سندھو (سول جج)، حافظ محمد فاروق (سول جج)، حافظ محمد عبید (سول جج)، اسسٹنٹ کمشنر چشتیاں محمد اکمل،صدر،نائب صدراورجنرل سیکرٹری سمیت دیگر عہدے داران نےشرکت کی۔

محفلِ میلادکاآغاز نگرانِ زون محمد ناصر عطاری نےتلاوتِ قراٰنِ پاک و نعتِ مقبولﷺسےکیاجبکہ مبلغِ دعوتِ اسلامی نےسنتوں بھرابیان کرتےہوئےدعوتِ اسلامی کی دینی وفلاحی خدمات کےبارےمیں بریفنگ دی۔

بعدازاں ججز نےدعوتِ اسلامی کےشعبے فیضان آن لائن اکیڈمی کے ذریعے آن لائن داخلہ لینےکی اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: عبد الواحد عطاری شعبہ رابطہ برائے وکلاء ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

دعوتِ اسلامی کے شعبہ مکتبۃ المدینہ للبنات کے زیر اہتمام 25 اکتوبر 2021ء   کوپاکپتن زون اور ملیر کابینہ ڈویژن کھوکھراپار میں مدنی مشوروں کاانعقاد ہوا جن میں زون تا ڈویژن اور بستہ ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن ذمہ داراسلامی بہن نے شعبے کے دینی کاموں میں بہتری لانے کےحوالےسے اسلامی بہنوں کو اپڈیٹ نکات سے آگاہ کیا۔مزید ماہنامہ فیضان مدینہ کی بکنگ بڑھانے کےحوالےسے اہداف دیتےہوئےتقسیمِ رسائل کرنےکا ذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے ہاتھوں ہاتھ ماہنامہ فیضان مدینہ کی بکنگ کروائی ۔

٭اسی طرح دعوتِ اسلامی کے شعبہ مکتبۃ المدینہ للبنات کے زیر اہتمام 27 اکتوبر 2021ء کو سرگودھا زون میں بذریعہ کال مدنی مشورہ ہوا جس میں زون تا بستہ سطح کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

رکن ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے ماہنامہ فیضان مدینہ کی بکنگ بڑھانے پر نکات بتائےاور اس کے اہداف دیئے۔ علاوہ ازیں اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع اور دینی حلقوں میں مکتبۃ المدینہ کااسٹال لگانےکاذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کااظہارکیا۔

 


دعوت اسلامی کے شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ کےتحت  26 اکتوبر 2021ء کو رکن شوریٰ حاجی ابو ماجد محمد شاہد عطاری مدنی نے جھنگ زون کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مختلف شخصیات سے ملاقاتیں کیں۔

رکن شوریٰ نے انہیں ماہ نومبر 2021ء میں ہونے والے ٹیلی تھون میں عطیات جمع کروانے کی ترغیب دلائی جس پر شخصیات نے اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔ (رپورٹ: اللہ دتہ عطاری، ریجن آفس ذمہ دار )


دعوت اسلامی کے شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ کے زیر اہتمام 26 اکتوبر 2021ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ جھنگ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں جھنگ کابینہ کے ذمہ داران نے شرکت کی۔

رکن شوریٰ حاجی ابو ماجد محمد شاہد عطاری مدنی نے شرکا کی تربیت کی اور دعوت اسلامی کے دینی کاموں میں شرکت کرنے پر گفتگو کرتے ہوئے ٹیلی تھون میں بھر پور حصہ لینے کی ترغیب دلائی اور اہداف دیئے۔ (رپورٹ: اللہ دتہ عطاری، ریجن آفس ذمہ دار )


شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ (دعوت اسلامی) کے زیر اہتمام 27 اکتوبر 2021ء کومدنی مرکز فیضان مدینہ جھنگ میں دینی حلقہ ہوا جس میں ذیلی تا ڈویژن سطح کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی ابو ماجد محمد شاہد عطاری مدنی نے شرکا کی تربیت کی اور دعوت اسلامی کے دینی کاموں میں شرکت کرنے پر گفتگو کرتے ہوئے ٹیلی تھون میں بھر پور حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔ (رپورٹ: اللہ دتہ عطاری، ریجن آفس ذمہ دار )