دعوتِ اسلامی کے شعبہ شب و روز( اسلامی بہنیں ) کےزیر اہتمام 22 اکتوبر 2021ء بروز جمعہ پاکپتن زون بنگہ حیات کابینہ میں مدنی مشورے کاانعقاد ہوا جس میں کابینہ مشاورت ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

پاکپتن زون ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو بروقت مدنی خبریں دینے کا ذہن دیا اورمدنی خبریں بنانے کےحوالے سے تربیتی نکات بتائے۔ مزید آخر میں اسلامی بہنوں کو تحریری مقابلہ میں حصہ لینے کا ذہن بھی دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔


 دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 21اکتوبر 2021ء کو پاکپتن زون، بنگی حیات کابینہ ڈویژن بنگہ حیات میں محفلِ نعت کا انعقادہوا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

مبلغہ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا، اس کے بعد کابینہ مشاورت ڈونیشن بکس ذمہ دار اسلامی بہن نے آئندہ کےلئےاہداف دیئے۔ انہوں نے صدقہ کے فضائل بیان کرتے ہوئے اسلامی بہنوں کو ٹیلی تھون جمع کرنے کی ترغیب دلائی اور دیگر مدنی پھول پیش کئےجس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔

٭اسی طرح دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 21 اکتوبر 2021ء کو پاکپتن زون، بنگی حیات کابینہ کی ڈویژن بنگہ حیات کے علاقے چکبیدی میں اجتماع ذکر و نعت کاسلسلہ ہوا جس میں کابینہ مشاورت مکتبۃالمدینہ کی ذمہ داراسلامی بہن نے ’’ محبت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ‘‘ کے موضوع پر بیان کیا ۔ اسلامی بہنوں کو مزید مدینہ منورہ سے محبت کرنے پر مدنی پھول پیش کئے نیزماہنامہ فیضان مدینہ کی بکنگ کروانے کا بھی ذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔

٭دوسری جانب دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 22 اکتوبر 2021ء کوپاکپتن زون بنگہ حیات کابینہ میں دینی حلقہ کا انعقاد ہوا جس میں 38 ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے’’ علم دین سیکھنے سکھانے‘‘ کے موضوع پر بیان کیا نیز اسلامی بہنوں کو 12دن کے رہائش کورس اور جامعۃ المدینہ گرلز میں داخلوں کے حوالے سے ذہن دیا جس پر انہوں نے داخلوں کی نیتیں پیش کیں۔مزید ذمہ داراسلامی بہنوں کو دینی کام کرنےسے متعلق تربیتی مدنی پھول بھی دیئے۔

٭علاوہ ازیں دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 22 اکتوبر 2021ء کو پاکپتن زون، فرید کوٹ کابینہ ڈویژن فرید پور کے ذیلی حلقہ کمہاری والا میں محفلِ نعت منعقد ہوئی جس میں 20 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

زون نگران اسلامی بہن نے ’’ حُسنُ جمالِ مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم ‘‘ کےموضوع پر بیان کیا اور محفلِ نعت میں شریک اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار سنتوں بھرےاجتماع میں شرکت کرنے اور دعوت اسلامی کے ساتھ تعاون کرنے کا ذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتیں پیش کیں۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام  گزشتہ دنوں گلستان جوہر کابینہ کے علاقہ رابعہ سٹی کراچی میں بذریعہ انٹر نیٹ مدنی مشورےکا انعقاد ہواجس میں علاقہ کی جملہ ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

علاقہ ذمہ دار اسلامی بہن نے’’ سستی کے نقصانات ‘‘کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے سستی کے اسباب اور اس سے بچنے کے طریقے بتائے۔ مزید ربیع الاول کے نکات سمجھاتے ہوئے اسلامی بہنوں کو شرعی پردہ کرنے کاذہن دیا اور تقسیم رسائل کرنے کے اہداف دیئے۔ 


علمِ دین کی فضیلت اور علما کے فضائل  پر مشتمل رسالہ

عِلم و عُلما کی شَان

پیشکش: مرکزی مجلس شوریٰ، دعوتِ اسلامی

اِس رسالے کی چندخصوصیات:

٭دیدہ زیب ودِلکش سرورق (Title) وڈیزائننگ (Designing) ٭عصرحاضرکے تقاضوں کے پیشِ نظرجدید کمپوزنگ وفارمیشن ٭عبارت کے معانی ومفاہیم سمجھنے کیلئے ’’علاماتِ ترقیم‘‘(Punctuation Marks) کا اہتمام ٭اُردو، عربی اور فارسی عبارتوں کو مختلف رسم الخط (Fonts)میں لکھنے کا اہتمام ٭پڑھنے والوں کی دلچسپی برقرار رکھنے کیلئے عنوانات (Headings) کا قیام ٭بعض جگہ عربی عبارات مع ترجمہ کی شمولیت ٭آیات کے ترجمہ میں کنزالایمان کی شمولیت ٭حسب ضرورت مشکل اَلفاظ پر اِعراب اور بعض پیچیدہ اَلفاظ کے تلفظ بیان کرنے کا اہتمام ٭قرآنی آیات مع ترجمہ ودیگر تمام منقولہ عبارات کے اصل کتب سے تقابل(Tally) کا اہتمام ٭آیات، اَحادیث،توضیحی عبارات، فقہی جزئیات کےحوالوں (References) کا خاص اہتمام ٭ اغلاط کوکم سے کم کرنے کیلئے پورے رسالے کی کئی بار لفظ بہ لفظ پروف ریڈنگ۔

51صفحات پر مشتمل یہ رسالہ2014ء میں30 ہزارکی تعداد میں پرنٹ ہو چکا ہے۔

اس رسالے کی PDF دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے مفت ڈاؤن لوڈ بھی کی جاسکتی ہے۔

Download Now



دعوت اسلامی کا دینی کام دنیا بھر میں جاری و ساری ہے اور روز بروز ترقی کی طرف گامزن ہے دعوت اسلامی کا ہرشعبہ اپنی جگہ  اہمیت کا حامل ہے ان ہی میں ایک شعبہ شب و روز بھی ہے ۔

شعبہ شب و روز میں مختلف شعبہ جات کی مدنی خبریں وصول ہوتی ہیں جو شب و روز کی ویپ سائٹ پر اپلوڈ کی جاتی ہیں۔

ماہ ستمبر2021ء میں دنیا بھر کے مختلف ممالک ہند، بنگلہ دیش، آسٹریلیا،سری لنکا ،یوکے، یورپین یونین، سینٹرل افریقہ،ساؤدرن افریقہ ،نارتھ امریکہ، ایران،ساؤتھ افریقہ اور فارایسٹ سے مختلف شعبہ جات کی 658 مدنی خبریں وصول اور 502 اپلوڈ ہوئی ۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام  ساؤتھ افریقہ میں 5دن پر مشتمل ”شمائلِ مصطفیٰ کورس“ کا انعقاد کیا گیا جس میں 38 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو حضور ﷺ کے حالات زندگی، سیرت، معجزات، شمائل ، خصائص وغیرہ کے بارے میں جاننے کا موقع فراہم کیا گیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال  (اسلامی بہنیں ) کے زیر اہتمام 22 اکتوبر بروز جمعہ اورنگی ٹاؤن کابینہ ڈویژن بنگلہ بازار میں اصلاحِ اعمال اجتماع منعقد کیا گیا جس میں ڈویژن مشاورت ذمہ دار سمیت کم و بیش 58 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

درود خوانی سے آغاز ہوا اور تصور مدینہ کیا گیا ۔اس کےبعد زون ذمہ دار اسلامی بہن نے ’’وقت کی اہمیت ‘‘ کےموضوع پر بیان کیا اور رسالہ نیک اعمال کاتعارف پیش کرتےہوئے نیک اعمال کے مطابق اپنی زندگی گزارنے کا ذہن دیا نیز روزانہ اپنے اعمال کاجائزہ کرکے ہر عیسوی ماہ کی پہلی تاریخ کو نیک اعمال کار ڈ ذیلی اصلاح اعمال ذمہ دار اسلامی بہن کو جمع کروانےکی ترغیب دلائی۔

٭دوسری طرف شعبہ اصلاع اعمال کے تحت 21 اکتوبر2021 ء کو میر پور خاص زون کابینہ جھڈو ڈویژن سامارو میں ماہِ ربیع الاول کے موقع پر علاقہ سطح پر 2 اصلاح اعمال اجتماعات منعقد کئےگئے جن کا آغاز تلاوت قراٰن پاک اور نعت رسول پاک ﷺ سے ہوا۔ ان اجتماعات میں 35 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

ڈویژن اصلاح اعمال ذمہ دار اسلامی بہن نے بیان کیا اوراسلامی بہنوں نے درود پاک کا ورد بھی کیا نیز اسلامی بہنوں نے رسالہ نیک اعمال پر عمل کرنے کی اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔ 


دعوتِ اسلامی کے شعبہ تعلیم )اسلامی بہنیں ) کےزیرِ اہتمام 22 اکتوبر2021ء بروز جمعۃ المبارک بلدیہ ٹاؤن کابینہ ڈویژن مہاجر کیمپ کے علاقہ جونا گڑھ میں قائم ربیہ اسکول میں دینی حلقہ کا سلسلہ ہوا جس میں لیڈی پرنسپل طالبات و ٹیچرز نے شرکت کی ۔

کابینہ مشاورت ذمہ دار و ڈویژن مشاورت ذمہ دار اسلامی بہنوں نے تربیتی بیانات کئےاوردعوتِ اسلامی کاتعارف پیش کرتےہوئے دینی حلقہ میں شریک اسلامی بہنوں کو اسکول میں نیکی کی دعوت عام کرنے کے لئے درس جاری رکھنے کاذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کااظہارکیا۔


دعوتِ اسلامی کے تحت 21  اکتوبر 2021 ء بروز جمعرات بلدیہ ٹاؤن کابینہ ڈویژن مہاجر کیمپ کراچی میں 2 مقامات پر ماہانہ ڈویژن دینی حلقوں کاانعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش 89 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

شعبہ رابطہ زون مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے ’’ علم دین سیکھنے اور سکھانے کى ضرورت و اہمیت ‘‘ کے موضوع پر بیان کیانیز دینی حلقے میں فرض علوم میں وقف کے مسائل اور اس کی احتیاطوں کے متعلق آگاہی دی گئی۔مزید رسالہ نیک اعمال کے تحت سوال کی مذمت کے بارے ميں ترغیبی بیان کرتے ہوئے اسلامى بہنوں کو بےجا سوال نہ کرنے کا ذہن بھی دیا گیا۔ علاوہ ازیں ٹیلی تھون میں حصہ لینے کا ذہن بھی دیا گیاجس پر اسلامى بہنوں نے ایک ایک یونٹ جمع کروانے کى اچھی اچھی نیتیں بھی پیش کیں۔

٭اسی طرح دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام بلدیہ ٹاؤن کابینہ ڈویژن نیول کالونی میں ماہانہ ڈویژن دینی حلقہ منعقد کیا گیا جس میں کم و بیش 42 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ  اسلامی بہنوں کے زیر اہتمام 19 کتوبر2021ء کو اورنگی ٹاؤن کابینہ ڈویژن قذافی چوک میں اجتماع میلاد کاانعقاد ہوا جس میں مدرسات و طالبات سمیت مقامی اسلامی بہنوں نے بھی شرکت کی۔

مدرسہ اسلامی بہن نے’’ سیرتِ مصطفی ٰ صلی اللہ علیہ وسلم ‘‘ کے موضوع پر بیان کیا اور اسلامی بہنوں کو ٹیلی تھون جمع کرنےکا ذہن دیا جس پر ایک مدرسہ اسلامی بہن نے ہاتھوں ہاتھ ایک یونٹ سے کچھ زائد رقم جمع کروائی اور دیگر طالبات نے بھی ایک ایک یونٹ جمع کروانے کی نیتیں پیش کیں۔


دعوتِ اسلامی کے تحت   21 اکتوبر 2021ء بروز جمعرات کو لیاری کابینہ ڈویژن موسیٰ لین میں اسلامی بہن کے گھر والدہ کے سوئم کے سلسلے میں محفل نعت کا انعقاد ہواجس میں گھر کی خواتین سمیت مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے ’’والدین کے حقوق‘‘ کے موضوع پر بیان کیا اور دعوت اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنےکاذہن دیا جبکہ کابینہ مشاورت شعبہ مالیات کی ذمہ دار اسلامی بہن نے دعا کروائی ۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 18 اکتوبر 2021ء کو کوئٹہ زون جامعۃ المدینہ  گرلز فیضان بی بی ہاجرہ میں اجتماع میلاد کا انعقاد ہوا جس میں کم وبیش 85 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اجتماع میلاد کا آغاز تلاوت کلام پاک و نعت رسول ﷺ سے ہو ا۔اس کےبعد جامعۃ المدینہ کی طالبات کے درمیان ذہنی آزمائش اور بیان کے مقابلے کا سلسلہ ہوا نیز مدنی اشعار کی تکرار کا سلسلہ بھی رہا۔ آخر میں جامعۃ المدینہ کی ناظمہ نے اسلامی بہنوں کو ٹیلی تھون کے حوالےسے ذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔